Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 60
لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠   ۧ
لِلَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں رکھتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر مَثَلُ : حال السَّوْءِ : برا وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے الْمَثَلُ الْاَعْلٰى : شان بلند وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی کی بر صفت ہے، اور اللہ کی شان سب سے بلند ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے
اس آیت میں فرمایا کہ یہ مشرکین آخڑت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے ہیں۔ انہیں اس حساب وکتاب کے دن کا بلکل خوف نہیں ہے انہیں لوگوں کے واسطے بری مثالیں ہیں ۔ تو یہی ہیں کافر تو یہ خدا کے ساتھ شریک ٹھہرانا انہیں کا کام ہے، خدا کو آل اولاد کا محتاج بتلانا انہیں کا قول ہے، خدا تو ان باتوں سے بلکل پاک وصاف ہے اس کے واسطے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی مثالیں ہیں وہ بری باتوں کو بندوں کے حق میں بھی نہیں پسند کرتا ۔ اپنی ذات کے واسطے کیونکر گورا کرے گا۔ وہ تو بڑا غالب ہے ، کوئی اس پر غالب نہیں ہو سکتا اس کی حکمت سب سے بلند ہے۔ وہ بڑا ہی حکمت والا ہے۔
Top