Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 60
لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠   ۧ
لِلَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں رکھتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر مَثَلُ : حال السَّوْءِ : برا وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے الْمَثَلُ الْاَعْلٰى : شان بلند وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
بری حالت ہے ان لوگوں کی جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور اللہ کے لئے اعلی صفات ثابت ہیں،86۔ اور وہ بڑا زبردست ہے، بڑا حکمت والا ہے،87۔
86۔ یعنی تمام صفات کمال و جمال، خصوصا قدرت کاملہ اور نزاہت۔ (آیت) ” مثل السوء “۔ دنیا میں بری حالت یہ کہ ایسے شدید جہل وحمق میں مبتلا رہے، اور آخرت میں یہ کہ ہر طرح کی عقوبت وذلت کے شکار ہوں گے۔ 87۔ چناچہ اسم عزیز کے تقاضہ سے ہر وقت سزا دینے پر قادر لیکن اسم حکیم کے تقاضہ سے سزائے شرک کو موت کے وقت تک ملتوی کردیا ہے۔
Top