Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shura : 38
وَ الَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١۪ وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ
وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا : اور وہ لوگ جو حکم مانتے ہیں لِرَبِّهِمْ : اپنے رب کا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ : اور قائم کرتے ہیں نماز وَاَمْرُهُمْ : اور ان کے معاملات شُوْرٰى بَيْنَهُمْ : آپس کے مشورے سے ہوتے ہیں وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ : اور اس میں سے جو رزق دیاہم نے ان کو يُنْفِقُوْنَ : وہ خرچ کرتے ہیں
اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں
37، والذین یجتنبون کبائرالاثم، حمزہ اور کسائی رحمہما اللہ نے، کبیر الا ثم، پڑھا ہے۔ مفرد کا صیغہ یہاں بھی اور سورة النجم میں بھی اور دیگر حضرات نے ، کبائر، جمع کا صیغہ پڑھا ہے اور تحقیق ہم کبائر کا معنی سورة النساء میں ذکر کرچکے ہیں۔ ، والفواحش، سدی (رح) فرماتے ہیں کہ مرادزنا ہے۔ مجاہد اور مقاتل رحمہما اللہ فرماتے ہیں وہ گناہ جو حدواجب کرتاہو۔ ، واذاما غضبواھم یغفرون، برداشت کرتے ہیں اور غصہ کو پی جاتے ہیں۔
Top