کفارو مشرکین کو تنبیہ
تشریح : ان آیات میں مشرکین کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ جس طرح فرعون اور اس سے پہلی قوموں کو اپنے برے اعمال کی سزا دی گئی تھی تمہیں ان سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔ فرعون اور اس سے پہلی قوموں کا ذکر سورة بقرہ میں تفصیل سے بیان کیا جا چکا ہے۔ ان آیات میں ایک تو عبرت حاصل کرنے کا سبق دیا گیا ہے اور دوسرے کفار و مشرکین کو خبردار کیا گیا ہے۔ ایسے کفاربہت جلد مغلوب ہوں گے۔ اہل اسلام سے شکست کھائیں گے دنیا میں سزا پانے کے بعد آخرت میں جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے جو بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔ اگلی آیت میں جنگ بدر کی مثال دی جارہی ہے۔