Bayan-ul-Quran - Az-Zukhruf : 81
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ
قُلْ : کہہ دیجئے اِنْ : اگر كَانَ للرَّحْمٰنِ : ہے رحمن کے لیے وَلَدٌ : کوئی بیٹا۔ اولاد فَاَنَا : تو میں اَوَّلُ الْعٰبِدِيْنَ : سب سے پہلا ہوں عبادت کرنے والوں میں
آپ کہئے کہ اگر خدائے رحمٰن کے اولاد ہو تو سب سے اول اسکی عبادت کرنے والا میں ہوں۔ (ف 3)
3۔ مطلب یہ کہ مجھ کو تمہاری طرح حق بات کے ماننے سے اباء و انکار نہیں تم اگر ثابت کردو تو تب سے اول اس کو میں مانوں، مگر چونکہ یہ امر باطل محض ہے اس لئے میں یہ نہ مانوں اور نہ عبادت کروں۔
Top