Dure-Mansoor - Al-Hajj : 38
اِنَّ اللّٰهَ یُدٰفِعُ عَنِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ۠   ۧ
اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ يُدٰفِعُ : دور کرتا ہے عَنِ : سے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے (مومن) اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَا يُحِبُّ : پسند نہیں کرتا كُلَّ : کسی خَوَّانٍ : دغاباز كَفُوْرٍ : ناشکرا
بلا شبہ اللہ ایمان والوں سے رفع فرمادے گا بلاشبہ اللہ کسی بھی خیانت کرنے والے ناشکرے کو پسند ہیں فرمایا
1۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے آیت ان اللہ یدفع۔ الف اور یاء کے رفع کے ساتھ پڑھا۔ 2۔ ابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے آیت ان اللہ یدفع عن الذین اٰمنوا۔ کے بارے میں روایت کیا کہ اللہ قسم ! اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو کبھی ضائع نہیں فرماتے جو اس کے لیے اس کے دین کی حفاظت کرے۔ 3۔ ابن ابی حاتم نے سفیان (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان اللہ لایحب، سے مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنا قرب نصیب نہیں فرماتے۔ 4۔ ابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ قرآن میں جہاں کفور آیا ہے اس سے مراد کفار ہیں
Top