بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Dure-Mansoor - Al-Haaqqa : 1
اَلْحَآقَّةُۙ
اَلْحَآقَّةُ : سچ مچ ہونیوالی (قیامت)
ہوجانے والی
1۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ الحاقۃ قیامت کے دن کے ناموں میں سے ہے۔ 2۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر والحاکم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ الحاقہ سے مراد ہے قیامت کہ ہر عامل کے لیے اس کا عمل ثابت کردے گی۔ آیت وما ادرک ما الحاقہ تجھ کو کیا معلوم کہ قیامت کیسی ہولناک ہے۔ یعنی قیامت کے دن کی تعظیم کے لیے ہے جیسے تم سنتے ہو۔ اور فرمایا آیت کذبت ثمود وعاد بالقارعۃ قوم ثمود اور عاد نے قیامت کو جھٹلایا۔ یعنی قیامت کو۔ 3۔ ابن المنذر ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت الحاقہ سے مراد ہے کہ ہر عامل کے لیے اس کا عمل ثابت کیا جائے گا۔ مومن کے لیے اس کا ایمان اور منافق کے لیے اس کا نفاق اور آیت بالقارعہ سے مراد ہے قیامت کا دن۔
Top