Tafseer-e-Haqqani - Al-An'aam : 27
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
وَلَوْ : اور اگر (کبھی) تَرٰٓي : تم دیکھو اِذْ وُقِفُوْا : جب کھڑے کیے جائیں گے عَلَي : پر النَّارِ : آگ فَقَالُوْا : تو کہیں گے يٰلَيْتَنَا : اے کاش ہم نُرَدُّ وَ : واپس بھیجے جائیں اور لَا نُكَذِّبَ : نہ جھٹلائیں ہم بِاٰيٰتِ : آیتوں کو رَبِّنَا : اپنا رب وَنَكُوْنَ : اور ہوجائیں ہم مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان والے
اور آپ 2 ؎ ان کو اس وقت دیکھیں جب وہ جہنم کے کنارہ پر کھڑے کئے جاویں گے تو کہیں گے اے کاش ہم کو دنیا میں پھر بھیجا جائے اور ہم اپنے رب کی آیتیں نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں سے ہوجاویں۔
2 ؎ یعنی اب تو بڑے اتراتے پھرتے ہیں مگر جب لے جاکر جہنم کے کناروں پر کھڑے کردیے جائیں گے اور اس وقت حسرت سے کہیں گے کاش ہم کو پھر دنیا میں بھیجا جائے کہ وہاں جاکر ہم اپنی رب کی آیات نہ جھٹلائیں اور ایمان لے آئیں اس وقت اسی پیغمبر تو ان کو دیکھے تو ان کی حقیقت معلوم ہو کہ کیا حالت ہوگی۔ 12 منہ
Top