Tafseer-e-Madani - Al-Muminoon : 12
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ
وَ : اور لَقَدْ خَلَقْنَا : البتہ ہم نے پیدا کیا الْاِنْسَانَ : انسان مِنْ : سے سُلٰلَةٍ : خلاصہ (چنی ہوئی) مِّنْ طِيْنٍ : مٹی سے
اور بلاشبہ ہم ہی نے پیدا کیا انسان کو مٹی کے ست اور خلاصہ سے۔
13 انسان کے لیے اپنے وجود میں غور و فکر کی دعوت : کہ خود اس کے اپنے جسم و جان میں بڑے درسہائے عبرت و بصیرت ہیں۔ سو ارشاد فرمایا گیا " اور بلاشبہ ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا مٹی کے ست سے "۔ پھر ذرا غور کرو کہ کس پر حکمت طریقے سے مٹی کا یہ ست اور خلاصہ تیار کیا گیا جس سے انسان جیسی اشرف المخلوقات ہستی کو پیدا کیا گیا اور اس کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا گیا۔ اور کیا سے کیا بنادیا گیا۔ اور پھر تم لوگ خود سوچو کہ کیا حق بنتا ہے ہمارے اس خالق ومالک کا ہم پر جس نے اس طرح ہمیں وجود بخشا ؟۔ سبحانہ وتعالیٰ -
Top