Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 4
یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْ١ؕ قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ۙ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِیْنَ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ١٘ فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ وَ اذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ
يَسْئَلُوْنَكَ : آپ سے پوچھتے ہیں مَاذَآ : کیا اُحِلَّ : حلال کیا گیا لَهُمْ : ان کے لیے قُلْ : کہ دیں اُحِلَّ : حلال کی گئیں لَكُمُ : تمہارے لیے الطَّيِّبٰتُ : پاک چیزیں وَمَا : اور جو عَلَّمْتُمْ : تم سدھاؤ مِّنَ : سے الْجَوَارِحِ : شکاری جانور مُكَلِّبِيْنَ : شکار پر دوڑائے ہوئے تُعَلِّمُوْنَهُنَّ : تم انہیں سکھاتے ہو مِمَّا : اس سے جو عَلَّمَكُمُ : تمہیں سکھایا اللّٰهُ : اللہ فَكُلُوْا : پس تم کھاؤ مِمَّآ : اس سے جو اَمْسَكْنَ : وہ پکڑ رکھیں عَلَيْكُمْ : تمہارے لیے وَاذْكُرُوا : اور یاد کرو (لو) اسْمَ : نام اللّٰهِ : اللہ عَلَيْهِ : اس پر وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ سَرِيْعُ : جلد لینے والا الْحِسَابِ : حساب
لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے، کہو تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو جن کو خدا کے دیے ہوئے علم کی بنا پر تم شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو وہ جس جانور کو تمہارے لیے پکڑ رکھیں اس کو بھی تم کھاسکتے ہو، البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ کا قانون توڑنے سے ڈرو، اللہ کو حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی
[ يَسْـــَٔلُوْنَكَ : وہ لوگ پوچھتے ہیں آپ ﷺ سے ] [ مَاذَآ : وہ کیا ہے جو ] [ اُحِلَّ : حلال کی گئی ] [ لَهُمْ ۭ: ان کے لیے ] [ قُلْ : آپ کہہ دیجئے ] [ اُحِلَّ : حلال کیا گیا ] [ لَكُمُ : تمہارے لیے ] [ الطَّيِّبٰتُ ۙ: پاکیزہ (چیزوں ] [ وَمَا : اور اس کو جو ] [ عَلَّمْتُمْ : تم نے سکھایا ] [ مِّنَ الْجَوَارِحِ : درندوں میں سے ] [ مُكَلِّبِيْنَ : شکار کے لیے سدھانے والا ہوتے ہوئے ] [ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ : تم لوگ سکھاتے ہو ان کو ] [ مِمَّا : اس میں سے جو ] [ عَلَّمَكُمُ : سکھایا تم کو ] [ اللّٰهُ ۡ: اللہ نے ] [ فَكُلُوْا : تو تم لوگ کھاو ] [ مِمَّآ : اس میں سے جو ] [ اَمْسَكْنَ : انھوں نے تھاما ] [ عَلَيْكُمْ : تمہارے لیے ] [ وَاذْكُرُوا : اور ذکر کرو ] [ اسْمَ اللّٰهِ : اللہ کے نام کا ] [ عَلَيْهِ ۠ : اس پر ] [ وَاتَّقُوا : اور تقوی کرو ] [ اللّٰهَ ۭ: اللہ کا ] [ اِنَّ اللّٰهَ : یقینا اللہ ] [ سَرِيْعُ الْحِسَابِ : حساب لینے کا تیز ہے ] ۝ ج رح (ف) جرحا (1) کمانا ۔ (2) زخمی کرنا ۔ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ [ اور وہ جانتا ہے جو تم لوگ کماتے ہو دن میں ) ۔ 6:60 ۔ جرح ، ج ، جروح ، اسم ذات ہے ۔ زخم ۔ والجروح قصاص (اور زخموں میں بدلہ ہے ) ۔ 5:45 ۔ جارحۃ ، ج، جوارح ۔ یہ اسم الفاعل جارح کا مونث ہے ۔ زخمی کرنے والا ۔ درندہ ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ (افتعال) اجتراحا ، اہتمام سے کمانا ۔ الَّذِيْنَ اجْتَرَحُوا السَّيِّاٰتِ [ جنھوں نے کمائیں برائیاں ] ۔ 45:21 ک ل ب (ض) کلبا کتے کی طرح آواز نکالنا ۔ بھونکنا۔ کلب اسم ذات ہے ۔ کتا ۔ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِ ۔ [ پس اس کی مثال کتے کی مثال کی مانند ہے ] ۔ 7:176 ۔ (تفعیل ) تکلیبا ، کتوں کو شکار کے لیے سدھانا۔ مکلب ، اسم الفاعل ہے ۔ سدھانے والا ۔ ترکیب : احل کا نائب فاعل الطیبت اور وما ہیں ۔ مکلبین حال ہے ۔ تعلمونھن میں ھن کی ضمیر الجوارح کے لیے ہے ۔ دونوں جگہ طعام اپنے مضاف الیہ کے ساتھ مل کر مبتداء ہے اور حل ان کی خبریں ہیں جبکہ لکم اور لہم متعلق خبر ہیں ۔ والمحصنت سے اخدان تک پورا فقرہ حل لکم پر عطف ہے جس میں مخاطب اہل ایمان ہیں اور حل لہم پر نہیں ہے ، جس میں غائب کی ضمیر اہل کتاب کے لیے ہے کیونکہ اذا شرطیہ کے بعد اتیتموھن آیا ہے ، جو جمع مذکر مخاطب کا صیغہ ہے جس کا مطلب ہوگا کہ اے ایمان والو ! جب تم ان عورتوں کو ان کے حقوق دے دو تو وہ تمہارے لیے حلال ہیں ۔ محصنین اور مسفحین حال ہیں ۔ متخذی دراصل متخذین ہے ۔ مضاف ہونے کی وجہ سے اس کا نون گرا ہوا ہے اور یہ بھی حال ہے ۔
Top