Tafseer-al-Kitaab - Al-Hajj : 75
اَللّٰهُ یَصْطَفِیْ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌۚ
اَللّٰهُ : اللہ يَصْطَفِيْ : چن لیتا ہے مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ : فرشتوں میں سے رُسُلًا : پیغام پہنچانے والے وَّ : اور مِنَ النَّاسِ : آدمیوں میں سے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ سَمِيْعٌ : سننے والا بَصِيْرٌ : دیکھنے والا
اللہ (اپنے احکام کی ترسیل کے لئے) فرشتوں میں سے (بھی) پیغام رساں منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے (بھی) ۔ بلاشبہ اللہ (سب کچھ) سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے۔
[52] لیکن اس برگزیدگی کی وجہ سے انھیں معبود ہونے کا درجہ نہیں مل گیا جیسا کہ ان گمراہوں نے سمجھ رکھا ہے۔
Top