Ashraf-ul-Hawashi - An-Noor : 48
وَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُوْنَ
وَاِذَا : اور جب دُعُوْٓا : جب وہ بلائے جاتے ہیں اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول لِيَحْكُمَ : تاکہ وہ فیصلہ کردیں بَيْنَهُمْ : تاکہ وہ فیصلہ کردیں اِذَا : ناگہاں فَرِيْقٌ : ایک فریق مِّنْهُمْ : ان میں سے مُّعْرِضُوْنَ : منہ پھیر لیتا ہے
اور جب ان کو اللہ اور اس کے رسول کیطرف بلایا جاتا ہے ان کا (جھگڑا) فیصل کرنے کے لئے تو ایک ہی ایکا ان کا ایک فرقہ گریز کرجاتا ہے6 ہے
6 ۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ صرف نبی ﷺ کی زندگی تک ہی نہ تھا بلکہ آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کی سنت کی طرف جو دعوت دی جاتی ہے وہ دراصل آپ ﷺ کی طرف دعوت ہوتی ہے۔ اس سے گریز کرنے والے کا حکم وہی ہے جو اس آیت میں منافقین کے گروہ کا بیان ہوا ہے۔
Top