Jawahir-ul-Quran - Saad : 3
كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ
كَمْ : کتنی ہی اَهْلَكْنَا : ہم نے ہلاک کردیں مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے قبل مِّنْ قَرْنٍ : امتیں فَنَادَوْا : تو وہ فریاد کرنے لگے وَّلَاتَ : اور نہ تھا حِيْنَ : وقت مَنَاصٍ : چھٹکارا
بہت غارت کردیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں3 پھر لگے پکارنے اور وقت نہ رہا خلاصی کا
3:۔ کم اھلکنا الخ : یہ تخویف دینوی ہے۔ لات، یہ لا مشبہ بلیس ہے۔ تائے تانیث تاکید کے لیے زیادہ کی گئی ہے۔ حین مناص اس کی خبر ہے، مناص، خلاصھی لا المشبہۃ بلیس عند سیبویہ زیدت علیہا تاء التانیث لتاکید معناھا وھو النفی (روح ج 23 ص 163) ای لیس الحین حین مناص (بیضاوی) ۔ ان سے پہلے ہم نے کئی قوموں کو ہلاک کردیا۔ جب ہمارا عذاب آپہنچا تو پکارنے لگے۔ حالانکہ یہ وقت عذاب سے بچنے اور خلاصی پانے کا نہیں ہوتا۔ مشرکین مکہ بھی ایسے عذاب کے لیے تیار رہیں یعنی انہم یہلکون کما ہلک من قبلہم (مظہری ج 8 ص 154) ۔
Top