Kashf-ur-Rahman - Saad : 25
فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ
فَغَفَرْنَا : پس ہم نے بخش دیا لَهٗ : اس کی ذٰلِكَ ۭ : یہ وَاِنَّ : اور بیشک لَهٗ : اس کے لیے عِنْدَنَا : ہمارے پاس لَزُلْفٰى : البتہ قرب وَحُسْنَ : اور اچھا مَاٰبٍ : ٹھکانا
پھر ہم نے اس کی وہ بات جس سے وہ توبہ کررہا تھا معاف کردی اور یقینا اس کے لئے ہمارے ہاں بڑا قرب اور بڑی اچھی بازگشت ہے۔
(25) پھر ہم نے وہ لغزش اس کو معاف کردی اور بلا شبہ اس کے لئے ہمارے ہاں خاص قرب ہے اور بڑی اچھی باز گشت ہے - یعنی جس خطا کی معافی مانگ رہا تھا وہ خطا م نے معاف کردی اور بیشک ہمارے ہاں اس کو قرب خاص میسر اور جنت میں اس کو اعلیٰ مقام حاصل ہے یعنی درمیان میں جو غلطی اس سے سرزد ہوگئی تھی اور اپنی اور اپنے خاندان کی عبادت پر جو ناز ہوگیا تھا وہ اس کی توبہ اور استغفار اور رونے کیوجہ سے معاف کردیا گیا اور اس کے درجہ قرب اور اچھی بازگشت میں کوئی فرق نہیں آیا۔ حسن مآب کی تفسیر جنت کے ساتھ کی گئی۔
Top