Jawahir-ul-Quran - Saad : 36
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ
فَسَخَّرْنَا : پھر ہم نے مسخر کردیا لَهُ : اس کے لیے الرِّيْحَ : ہوا تَجْرِيْ : وہ چلتی تھی بِاَمْرِهٖ : اس کے حکم سے رُخَآءً : نرمی سے حَيْثُ : جہاں اَصَابَ : وہ پہنچنا چاہتا
پھر ہم نے تابع کردیا اس کے ہوا کو33 چلتی تھی اس کے حکم سے نرم نرم جہاں پہنچنا چاہتا
33:۔ ” فسخرنا الخ “۔ چنانہ ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کی دعا قبول کرلی اور ہوا کو اور جنات کو ان کے تابع کردیا۔ ” اصاب “ ای اراد (روح) ۔ حضرت سلیم (علیہ السلام) جہاں چاہتے ہوا سبک رفتاری سے ان کا تخت اٹھا کرلے جاتی اور جنات کو بھی ان کا مطیع بنا دیا ان میں سے کچھ تو تعمیرات کے کام پر لگا دئیے اور کچھ غوطہ زن تھے جو سمندر کی تہ سے جواہر اور دیگر قیمتی اشیاء نکال کردیتے۔ اور جو شیاطین میں زیادہ سرکش اور طاگی تھے ان کو زنجیروں میں جکڑ کر قید میں ڈال رکھا تھا۔
Top