Mutaliya-e-Quran - Saad : 36
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ
فَسَخَّرْنَا : پھر ہم نے مسخر کردیا لَهُ : اس کے لیے الرِّيْحَ : ہوا تَجْرِيْ : وہ چلتی تھی بِاَمْرِهٖ : اس کے حکم سے رُخَآءً : نرمی سے حَيْثُ : جہاں اَصَابَ : وہ پہنچنا چاہتا
تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا
فَسَخَّرْنَا لَهُ [تو ہم نے مطیع کیا ان (علیہ السلام) کے لئے ] الرِّيْحَ [ہوا کو ] تَجْرِيْ بِاَمْرِهٖ [وہ چلتی تھی ان (علیہ السلام) کے حکم سے ] رُخَاۗءً [نرمی کے ساتھ ] حَيْثُ اَصَابَ [جہاں وہ پہنچے ] ۔ ر خ ی (س) رخا نرم ہونا۔ آسان ہوا۔ رخاء نرمی ۔ ہوا کی ایسی نرمی جو کسی چیز کو نہ ہلائے۔ زیر مطالعہ آیت۔ 36 ۔
Top