Tafseer-e-Baghwi - Saad : 36
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ
فَسَخَّرْنَا : پھر ہم نے مسخر کردیا لَهُ : اس کے لیے الرِّيْحَ : ہوا تَجْرِيْ : وہ چلتی تھی بِاَمْرِهٖ : اس کے حکم سے رُخَآءً : نرمی سے حَيْثُ : جہاں اَصَابَ : وہ پہنچنا چاہتا
پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیر فرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی
تفسیر 36۔ ، فسخرنا لہ الریح تجری بامرہ رخائ، نرم رفتاروالی ہوا جو تندنہ ہو۔ ، حیث اصاب، اصاب کا معنی ہے ارادہ، جہاں کا وہ ارادہ کریں۔ جیسے عرب کہتے ہیں، اصاب الصواب فاخطاء الجواب ، اس صحیح جواب دینا چاہا لیکن جواب میں غلطی کی۔
Top