Madarik-ut-Tanzil - Saad : 48
وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ
وَاذْكُرْ : اور یاد کریں اِسْمٰعِيْلَ : اسماعیل وَالْيَسَعَ : اور الیسع وَذَا الْكِفْلِ ۭ : اور ذو الکفل وَكُلٌّ : اور یہ تمام مِّنَ : سے الْاَخْيَارِ : سب سے اچھے لوگ
اور اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو اور وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
48: وَاذْکُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَالْیَسَعَ (اور تذکرہ کریں اسماعیل اور یسع (علیہما السلام) کا) الف لام جو کہ حرف تعریف ہے معلوم ہوتا ہے۔ کہ وہ یسع پر داخل کیا گیا ہے۔ وَذَا الْکِفْلِ وَکُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِ (اور ذوالکفل کا بھی یہ سب اچھے لوگوں میں سے تھے) نحو : کُلٌّ کی تنوین مضاف الیہ کے عوض میں ہے ای کُلّھمْ ۔
Top