Tafseer-e-Majidi - Saad : 48
وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ
وَاذْكُرْ : اور یاد کریں اِسْمٰعِيْلَ : اسماعیل وَالْيَسَعَ : اور الیسع وَذَا الْكِفْلِ ۭ : اور ذو الکفل وَكُلٌّ : اور یہ تمام مِّنَ : سے الْاَخْيَارِ : سب سے اچھے لوگ
اور اسمعیل (علیہ السلام) اور الیسع اور ذوالکفل کو بھی یاد کیجئے اور یہ سب اچھے لوگوں میں ہیں،49۔
49۔ (نہ کہ جیسا ان کے دشمنوں نے انہیں بدنام کرکے اسرائیلی نوشتوں میں لکھ دیا ہے) اسمعیل (علیہ السلام) پر حاشیہ سورة البقر (پ 1) میں اور الیسع پر سورة الانعام (پ 7) میں اور ذوالکفل پر سورة الانبیاء (17) میں گزر چکا۔ الیسع میں ال تعریف کا ہے اصل اسم یسع پر داخل ہوا ہے۔
Top