Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 52
قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ
قَالُوْا : وہ کہیں گے يٰوَيْلَنَا : اے وائے ہم پر مَنْۢ بَعَثَنَا : کس نے اٹھا دیا ہمیں مِنْ : سے مَّرْقَدِنَا ۆ : ہماری قبریں ھٰذَا : یہ مَا وَعَدَ : جو وعدہ کیا الرَّحْمٰنُ : رحمن۔ اللہ وَصَدَقَ : اور سچ کہا تھا الْمُرْسَلُوْنَ : رسولوں
کہیں گے ہائے ہماری کم بختی کس نے ہم کو ہماری خواب گاہوں سے اٹھایا ؟ یہ وہی ہے جس کا (خدائے) رحمن نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا،35۔
35۔ (چنانچہ یہ وقوع قیامت انھیں سچے وعدوں کا ظہور ہے) (آیت) ” ھذا ..... المرسلون “۔ یہ پورا ٹکڑا قیامت کے دن فرشتوں کی زبان سے ادا ہوگا۔ (آیت) ” نفخ فی الصور “۔ مراد صور کا نفخہ ثانی ہے۔ جب وہ از سر نو زندہ ہو کر اکٹھے ہوجائیں گے۔ (آیت) ” مرقدنا “۔ مرقد صورۃ واحد ہے، مراد جمع ہے۔ یراد بالمفرد الجمع اے مراقدنا (روح) برزخ کی درمیانی زندگی حشر برپا ہوجانے پر خواب کی زندگی معلوم ہوگی، اسی لئے اہل حشر اس کو مرقد سے تعبیر کریں گے۔
Top