Mutaliya-e-Quran - Saad : 27
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا١ؕ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِؕ
وَ : اور مَا خَلَقْنَا : نہیں پیدا کیا ہم نے السَّمَآءَ : اور زمین وَالْاَرْضَ : اور زمین وَمَا : اور جو بَيْنَهُمَا : ان کے درمیان بَاطِلًا ۭ : باطل ذٰلِكَ : یہ ظَنُّ : گمان الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۚ : جن لوگوں نے کفر کیا فَوَيْلٌ : پس خرابی ہے لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا : ان کے لیے جنہوں نے کفر کیا (کافر) مِنَ : سے النَّارِ : آگ
ہم نے اس آسمان اور زمین کو، اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے، فضول پیدا نہیں کر دیا ہے یہ تو اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے
وَمَا خَلَقْنَا [اور ہم نے نہیں پیدا کیا ] السَّمَاۗءَ وَالْاَرْضَ [اس آسمان کو اور اس زمین کو ] وَمَا بَيْنَهُمَا [اور اس کو جو ان دونوں کے درمیان ہے ] بَاطِلًا ۭ [بے مقصد ] ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِيْنَ [یہ ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے ] كَفَرُوْا ۚ [انکار کیا ] [فَوَيْلٌ: تو تباہی ہے ] لِّــلَّذِيْنَ [ان کے لئے جنہوں نے ] كَفَرُوْا [انکار کیا ] مِنَ النَّارِ [آگ سے ] ۔
Top