Urwatul-Wusqaa - Saad : 77
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ
قَالَ : اس نے فرمایا فَاخْرُجْ : پس نکل جا مِنْهَا : یہاں سے فَاِنَّكَ : کیونکہ تو رَجِيْمٌ : راندہ درگاہ
اللہ نے فرمایا پس تو یہاں سے نکل جا کہ تو (آدم کی فضیلت کو نہ مان کر) مردود ہے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہاں سے نکل جا تو پھٹکارا ہوا ہے 77۔ زیر نظر آیت میں لفظ ( رجیم) کا استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی پھینکا ہوا یا مارا ہوا کے ہیں اور محاورہ میں یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسے مقام عزت سے گرایا گیا ہو اور اس طرح وہ ذلیل و خوار کردیا گیا ہو اس کی مزید تشریح سورة الاعراف کی آیت 13 ، 14 میں ملے گی وہاں سے ملاحظہ کریں۔
Top