38. Saadص

The letter Saad · Meccan · 88 ayahs · 5 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِؕ﴿1﴾

    یہ سورة ص ہے۔ قسم ہے یاد دہانی سے معمور قرآن کی (کہ اس کی ہر بات حق ہے)
  2. بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ﴿2﴾

    بلکہ جن لوگوں نے اس کا انکار کیا وہی گھمنڈ اور مخاصمت میں مبتلا ہیں۔
  3. كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ﴿3﴾

    ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں تو انہوں نے اس وقت ہائے پکار کی جب کوئی مفر باقی نہیں رہا۔
  4. وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ١٘ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ﴿4﴾

    ان لوگوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاہ کرنے والا آیا اور کافروں نے کہا یہ تو ساحر اور جھوٹا ہے۔
  5. اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ﴿5﴾

    کیا اس نے تمام معبودوں کو ایک کردیا۔ یہ تو بڑی ہی عیب بات ہوئی !
  6. وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۖۚ﴿6﴾

    ان کے لیڈر اٹھے کہ چلہ اور اپنے معبودوں پر جمے رہو بیشک یہ کام کرنے کا ہے !
  7. مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ﴿7﴾

    ہم نے یہ بات اس دور آخر میں تو سنی نہیں ! یہ محض ایک من گھڑت بات ہے !
  8. ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ١ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ﴿8﴾

    کیا ہمارے اندر سے اسی شخص پر یہ یاد دہانی نازل کی گئی ! بلکہ یہ لوگ میری یاد دہانی کے باب میں مبتلائے شک ہیں۔ بلکہ اب تک انہوں نے میرے عذاب کا مزا نہیں چکھا۔
  9. اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ﴿9﴾

    کیا تریے رب عزیز و وہاب کے فضل کے خزانے انہی کی تحویل میں ہیں !
  10. اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١۫ فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ﴿10﴾

    کیا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کی بادشاہی ہی انہی کے اختیار میں ہے ! اگر ایسا ہے تو وہ آسمانوں کے اندر چڑھ جائیں
  11. جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ﴿11﴾

    (جب میرا عذاب آجائے گا) تو اس وقت جماعتوں میں سے کوئی بڑے سے بڑا لشکر بھی شکست کھا کے رہے گا۔
  12. كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ﴿12﴾

    ان سے پہلے قم نوح، عاد اور کثہ لشکروں والے فرعون نے تکذیب کی
  13. وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ﴿13﴾

    اور ثمود، قوم لوط اور بن والوں نے بھی۔ یہ پارٹیاں ہیں۔
  14. اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠ع﴿14﴾

    ان سب ہی نے رسولوں کو جھٹلایا تو میرا عذاب ان پر نازل ہو کے رہا
  15. وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ﴿15﴾

    اور یہ لوگ بھی صرف ایک ڈانٹ کے منتظر ہیں۔ جس کے بعد کوئی ڈھیل نہیں
  16. وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ﴿16﴾

    اور انہوں نے کہا کہ اب رب ہمارا حساب روز حساب سے پہلے ہی چکا دے۔
  17. اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِ١ۚ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ﴿17﴾

    یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو اور ہمارے بندے دائود، زور و قوت والے کا، حال سنائو، بیشک وہ اللہ کی طرف بڑا ہی رجوع کرنے الا تھا۔
  18. اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ﴿18﴾

    ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں کو لگا دیا جو شام و صبح اس کے ساتھ تسبیح کرتے
  19. وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ﴿19﴾

    اور پرندوں کو بھی جھنڈ کے جھنڈ … سب اللہ کی طرف رجوع کرنے والے تھے
  20. وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ﴿20﴾

    ہم نے اس کی سلطنت مستحکم کردی تھی اور اس کو حکمت اور معاملات کے فیصلہ کی صلاحیت عطا فرمائی تھی۔
  21. وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ﴿21﴾

    کیا تمہیں فریقوں کے معاملہ کی خبر پہنچی ہے جب کہ وہ دیوار پھاند کر محراب میں داخل ہوگئے۔
  22. اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ﴿22﴾

    جب کہ وہ دائود کے پاس جا پہنچے تو وہ ان سے ڈرا۔ وہ بولے کہ آپ ڈریں نہیں، ہم دو فریق معاملہ ہیں۔ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے۔ تو ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ فرمایئے اور کوئی بےانصافی نہ کیجیے اور صحیح راہ کی طرف ہماری رہنمائی کیجیے۔
  23. اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ١۫ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ١۫ فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ﴿23﴾

    یہ میرا بھائی ہے۔ اس کے پاس ننانوے دبنیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دبنی ہے پس اس نے ہا کہ یہ بھی میرے حالے کر دے اور بحث میں اس نے مھے دبا لیا۔
  24. قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩۩﴿24﴾

    دائود نے کہا، اس نے تمہاری دبنی کو اپنی دنبیوں میں ملانے کا مطالبہ کر کے تمہارے اوپر ظلم کیا ہے اور اکثر شرکاء اسی طرح ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں۔ بس وہی اس سے مستثنیٰ ہیں جو ایمان رکھتے اور عمل صالح کرتے ہیں اور ایسے لوگ بہت ہی تھوڑے ہیں اور دائود نے گمان کیا کہ ہم نے اس کا امتحان کیا ہے تو اس نے اپنے رب سے استغافر کیا اور اس کے حضور جھک پڑا اور توبہ کی
  25. فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ﴿25﴾

    تو ہم نے اس کو معاف کردیا اور بیشک اس کے لئے ہمارے پاس خاص مقام قرب اور اچھا انجام ہے۔
  26. یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ۠ع﴿26﴾

    اے دائود، ہم نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا تو لوگوں کے درمیان عدل کے ساتھ فیصلہ کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے ہٹا دے۔ جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے بوجہ اس کے کہ انہوں نے روز حساب کو بھلائے رکھا
  27. وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا١ؕ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِؕ﴿27﴾

    اور ہم نے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان چیزیں عبث نہیں پیدا کی ہیں۔ یہ ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا تو ان لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا دوزخ کی ہلاکت ہے۔
  28. اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ١٘ اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ﴿28﴾

    کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے زمین میں فساد مچانے والوں کی طرح کردیں گے، یا ہم متقیوں کو فاجروں کی طرح بنا دیں گے ! !
  29. كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴿29﴾

    یہ نہایت مبارک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف اتاری ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر تدبر کریں اور صاحب عقل اس سے یاد دانی حاصل کریں۔
  30. وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ﴿30﴾

    اور ہم نے دائود ؑ کو سیمان عطا کیا۔ وہ خوب بندہ تھا۔ بیشک وہ خدا کی طرف بڑا ہی رجوع ہونے والا تھا !
  31. اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ﴿31﴾

    ایک دن شام کو اس کے ملاحظہ کے لئے اصیل اور عمدہ گھوڑے پیش کئے گئے
  32. فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ﴿32﴾

    تو اس نے کہا کہ یہ تو مال کی محبت میں لگ کر، میں اپنے رب کی یاد سے غافل ہوگیا یہاں تک کہ سورج پردے میں چھپ گیا۔
  33. رُدُّوْهَا عَلَیَّ١ؕ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ﴿33﴾

    ان کو میرے سامنے واپس بلائو۔ تو وہ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر تلوار مارنے لگا۔
  34. وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ﴿34﴾

    اور ہم نے سلیمان کو آزمایا اور ہم نے اس کے تخت پر ایک دھڑ کی طرح ڈال دیا۔ پھر اس نے رجوع کیا۔
  35. قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ﴿35﴾

    اس نے دعا کی، میرے رب ! مجھے معاف فرما دے اور مجھے ایسی سلطنت بخش جو میرے سوا کسی کے لئے زیبا نہیں۔ تو بڑا ہی بخشنے والا ہے۔
  36. فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ﴿36﴾

    تو ہم نے اس کی خدمت میں لگا دیا ہوا کو جو اس کے حکم سے سازگار ہو کر چلتی جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا
  37. وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍۙ﴿37﴾

    اور سرکش جنوں کو بھی اس کے لئے مسخر کردیا۔ نہایت ماہر معماروں اور غوطہ خوروں کو
  38. وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ﴿38﴾

    اور دوسرے جنوں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے رہتے۔
  39. هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿39﴾

    یہ ہماری بےحساب بخشش ہے تو چاہو اس کو بخشو یا روکو۔
  40. وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ۠ع﴿40﴾

    اور بیشک اس کے لئے ہمارے پاس خاص قرب اور بہترین مرجع ہے
  41. وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَ١ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ﴿41﴾

    اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب کہ اس نے اپنے رب سے فریاد کی کہ شیطان نے مجھے سخت دکھ اور آزاد میں مبتلا کر رکھا ہے۔
  42. اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ١ۚ هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ﴿42﴾

    ہم نے اس کو ہدایت کی کہ زمین پر اپنا پائوں مارا۔ یہ نہانے کا بھی ٹھنڈا پانی ہے اور پینے کا بھی
  43. وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ﴿43﴾

    اور ہم نے اس کو بخشے اس کے اہل و عیال اور ان کے مانند ان کے ساتھ اور بھی اپنا فضل کرنے اور اہل عقل کی یاد دہانی کے لئے
  44. وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ١ؕ اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًا١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ﴿44﴾

    اور اپنے ہاتھ میں سینکوں کا ایک مٹھالے اور اس سے اپنے کو مارلے اور اپنی قسم میں حانث نہ ہو۔ ہم نے اس کو نہایت صابر پایا۔ خوب بندہ ! بیشک وہ بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا
  45. وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ﴿45﴾

    اور ہمارے بندوں ابراہی، اسحاق اور یعقوب کو یاد کرو جو قوت و بصیرت رکھنے والے تھے۔
  46. اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ﴿46﴾

    ہم نے ان کو ایک خاص متن … آخرت کی یاد دہانی … پر امور کیا تھا
  47. وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ﴿47﴾

    اور وہ ہمارے ہاں برگزیدہ اور بہتر بندوں میں سے ہیں۔
  48. وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ﴿48﴾

    اور اسماعیل، یسعیا اور ذوالکفل کو یاد کرو اور ان میں سے ہر ایک اخیار میں سے ہے۔
  49. هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ﴿49﴾

    یہ یاد دہانی ہے اور بیشک اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے اچھا ٹھکانا ہے۔
  50. جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُۚ﴿50﴾

    ہمیشہ کے باغ جن کے دروازے ان کے لئے کھولے ہوئے ہوں گے۔
  51. مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ﴿51﴾

    وہ اس میں ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے اور بہت سے میوے اور مشروبات طلب کرتے ہوں گے
  52. وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ﴿52﴾

    اور ان کے پاس شرمیلی ہم سن حوریں ہوں گی۔
  53. هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ﴿53﴾

    یہ ہے وہ چیز جس کی حساب کے دن کے لئے تم کو بشارت دی جاتی ھتی۔
  54. اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ﴿54﴾

    یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔
  55. هٰذَا١ؕ وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍۙ﴿55﴾

    ایک طرف یہ ہے اور (دوسری طرف) سرکشوں کے لئے نہایت برا ٹھکانا ہوگا۔
  56. جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ۚ فَبِئْسَ الْمِهَادُ﴿56﴾

    یعنی جہنم جس میں وہ داخل ہوں گے۔ پس کیا ہی بری جگہ ہے !
  57. هٰذَا١ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ﴿57﴾

    یہ کھولتا ہوا پانی اور پیپ ہے۔ پس یہ لوگ اس کو چکھیں
  58. وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ﴿58﴾

    اور اسی قبیل کی دوسری اور چیزیں بھی ہوں گی۔
  59. هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ١ۚ لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ١ؕ اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ﴿59﴾

    یہ بھیڑ بھی تمہارے ساتھ ہی جہنم میں پڑنے والی ہے۔ ان پر خدا کی مار ! یہ تو دوزخ میں پڑنے والے ہیں۔
  60. قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ١۫ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ١ؕ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا١ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ﴿60﴾

    وہ جواب دیں گے بلکہ تم، تم پر خدا کی مار ! تمہی نے ہمارے لئے یہ سامان کیا۔ پس کیا ہی برا ٹھکانا ہوگا !
  61. قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ﴿61﴾

    وہ کہیں گے، اے ہمارے رب ! جن لوگوں نے ہمارے لئے اس کا سامان کیا ان کو دگنا عذاب دیجیو، جہنم میں
  62. وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِؕ﴿62﴾

    اور وہ کہیں گے، کیا بات ہے ہم ان لوگوں کو یہاں جنہیں دیکھ رہے ہیں جن کو ہم اشرار میں سے شمار کرتے تھے۔
  63. اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ﴿63﴾

    کیا ہم نے ان کو محض مذاق بنایا تھا ای ان سے نگاہیں چوک رہی ہیں
  64. اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ۠ع﴿64﴾

    بیشک اہل دوزخ کی یہ باہمی توتکار ایک امر واقعی ہے
  65. قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ﴿65﴾

    کہہ دو کہ میں تو بس ایک آگاہ کردینے والا ہوں اور اللہ واحد وقہار کے سوا کوئی معبود نہیں
  66. رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ﴿66﴾

    وہی آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا خداوند ہے، غالب اور بخشنے والا
  67. قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ﴿67﴾

    کہہ دو کہ وہ ایک عظیم خبر ہے ،
  68. اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ﴿68﴾

    تم اس سے اعراض کئے ہوئے ہو !
  69. مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ﴿69﴾

    مجھے عالم بالا کی باتوں کی کچھ خبر نہ تھی جب کہ وہ گجھڑ رہے ہوں گے۔
  70. اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿70﴾

    یہ تو بس اس وجہ سے مجھے وحی کی جاتی ہے کہ میں ایک نذیر مبین ہوں۔
  71. اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ﴿71﴾

    اس وقت کو یاد کرو جب کہ تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے ایک بشر پیدا کرنے والا ہوں
  72. فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ﴿72﴾

    تو جب میں اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک لوں تو اس کے آگے سجدے میں گرجائیو۔
  73. فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ﴿73﴾

    تو تمام فرشتوں نے اس کو سجدہ کیا
  74. اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿74﴾

    بجزابلیس کے اس نے گھمنڈ کیا اور انکار کرنے والوں میں سے بن گیا۔
  75. قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ﴿75﴾

    پوچھا، اے ابلیس اس چیز کو سجدہ کرنے سے تجھے کیا چیز مانع ہوئی جو میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کی ؟ یہ تو نے تکبر کیا یا تو کوئی برتر ہستی ہے !
  76. قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ﴿76﴾

    اس نے جواب دیا، میں اس سے برتر ہں۔ تو نے مجھے آگ سے اور اس کو مٹی سے پیدا کیا۔
  77. قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ﴿77﴾

    حکم ہوا تو یہاں سے نکل کیونکہ تو راندہ درگاہ ہوا
  78. وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ﴿78﴾

    اور تجھ پر میری لعنت ہے جزا کے دن تک
  79. قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿79﴾

    اس نے کہا، اے میرے رب ! مجھے مہلت دے اس دن تک کے لئے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے۔
  80. قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ﴿80﴾

    اشراد ہا، تجھ کو مہلت دی گئی
  81. اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ﴿81﴾

    وقت معین تک کے لئے
  82. قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿82﴾

    اس نے کہا، تیری عظمت کی قسم ! میں ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا ،
  83. اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ﴿83﴾

    بجیز تیرے ان بندوں کے جن کو تو نے خاص کرلیا ہو۔
  84. قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ﴿84﴾

    ارشاد ہوا پس حق یہ ہے اور میں حق ہی کہتا ہں
  85. لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ﴿85﴾

    کہ میں تجھ سے اور ان تمام لوگوں سے، جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے، جہنم کو بھر دوں گا۔
  86. قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ﴿86﴾

    کہہ دو ، نہ میں اس پر تم سے کسی عوض کا طالب ہوں اور نہ میں کوئی بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔
  87. اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ﴿87﴾

    یہ تو بس دنیا ولاوں کے لئے ایک یاد دہانی ہے
  88. وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ع﴿88﴾

    اور تم جلد اس کی دی ہوئی خبر کو جان لو گے۔