37. As-Saaffaatالصافات

Those drawn up in Ranks · Meccan · 182 ayahs · 5 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ﴿1﴾

    1. وَقسم
    2. الصّٰٓفّٰتِصف باندھنے والے
    3. صَفًّاپرا جما کر
    قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
  2. فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ﴿2﴾

    1. فَالزّٰجِرٰتِپھر ڈانٹنے والے
    2. زَجْرًاجھڑک کر
    پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں
  3. فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿3﴾

    1. فَالتّٰلِيٰتِپھر تلاوت کرنے والے
    2. ذِكْرًاذکر (قرآن)
    پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں
  4. اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ﴿4﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اِلٰهَكُمْتمہارا معبود
    3. لَوَاحِدٌالبتہ ایک
    تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے
  5. رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ﴿5﴾

    1. رَبُّپروردگار
    2. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    3. وَالْاَرْضِاور زمین
    4. وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان کے درمیان
    5. وَرَبُّاور پروردگار
    6. الْمَشَارِقِمشرقوں
    وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک
  6. اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ﴿6﴾

    1. اِنَّا زَيَّنَّابیشک ہم نے مزین کیا
    2. السَّمَآءَ الدُّنْيَاآسمان دنیا
    3. بِزِيْنَةِۨزینت سے
    4. الْكَوَاكِبِستارے
    ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے
  7. وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ﴿7﴾

    1. وَحِفْظًااور محفوظ کیا
    2. مِّنْسے
    3. كُلِّ شَيْطٰنٍہر شیطان
    4. مَّارِدٍسرکش
    اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے
  8. لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ﴿8﴾

    1. لَا يَسَّمَّعُوْنَکان نہیں لگا سکتے
    2. اِلَىطرف
    3. الْمَلَاِ الْاَعْلٰيملائے اعلی
    4. وَيُقْذَفُوْنَاور مارے جاتے ہیں
    5. مِنْسے
    6. كُلِّ جَانِبٍہر طرف
    یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں
  9. دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ﴿9﴾

    1. دُحُوْرًابھگانے کو
    2. وَّلَهُمْاور ان کے لیے
    3. عَذَابٌ وَّاصِبٌعذاب دائمی
    اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے
  10. اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ﴿10﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. مَنْجو
    3. خَطِفَلے بھاگا
    4. الْخَطْفَةَاچک کر
    5. فَاَتْبَعَهٗتو اس کے پیچھے لگا
    6. شِهَابٌ ثَاقِبٌایک انگارا دہکتا ہوا
    تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے
  11. فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ﴿11﴾

    1. فَاسْتَفْتِهِمْپس ان سے پوچھیں
    2. اَهُمْکیا ان
    3. اَشَدُّ خَلْقًازیادہ مشکل پیدا کرنا
    4. اَمْیا
    5. مَّنْجو
    6. خَلَقْنَا ۭہم نے پیدا کیا
    7. اِنَّا خَلَقْنٰهُمْبیشک ہم نے پیدا کیا انہیں
    8. مِّنْسے
    9. طِيْنٍ لَّازِبٍمٹی چپکتی ہوئی
    اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے
  12. بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪﴿12﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. عَجِبْتَآپ نے تعجب کیا
    3. وَيَسْخَرُوْنَاور وہ مذاق اڑاتے ہیں
    تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں
  13. وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪﴿13﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. ذُكِّرُوْانصیحت کی جائے
    3. لَا يَذْكُرُوْنَوہ نصیحت قبول نہیں کرتے
    سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے
  14. وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪﴿14﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. رَاَوْاوہ دیکھتے ہیں
    3. اٰيَةًکوئی نشانی
    4. يَّسْتَسْخِرُوْنَوہ ہنسی میں اڑا دیتے ہیں
    کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں
  15. وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ﴿15﴾

    1. وَقَالُوْٓااور انہوں نے کہا
    2. اِنْنہیں
    3. ھٰذَآیہ
    4. اِلَّامگر ۔ صرف
    5. سِحْرٌ مُّبِيْنٌجادو کھلا
    اور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہے
  16. ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿16﴾

    1. ءَاِذَاکیا جب
    2. مِتْنَاہم مرگئے
    3. وَكُنَّااور ہم ہوگئے
    4. تُرَابًامٹی
    5. وَّعِظَامًااور ہڈیاں
    6. ءَاِنَّاکیا ہم
    7. لَمَبْعُوْثُوْنَپھر اٹھائے جائیں گے
    بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟
  17. اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ﴿17﴾

    1. اَوَکیا
    2. اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَہمارے باپ دادا پہلے
    اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"
  18. قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ﴿18﴾

    1. قُلْفرما دیں
    2. نَعَمْہاں
    3. وَاَنْتُمْاور تم
    4. دَاخِرُوْنَذلیل و خوار
    اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو
  19. فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ﴿19﴾

    1. فَاِنَّمَا هِىَپس اس کے سوا نہیں وہ
    2. زَجْرَةٌللکار
    3. وَّاحِدَةٌایک
    4. فَاِذَاپس ناگہاں
    5. هُمْوہ
    6. يَنْظُرُوْنَدیکھنے لگیں گے
    بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے
  20. وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ﴿20﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ کہیں گے
    2. يٰوَيْلَنَاہائے ہماری خرابی
    3. ھٰذَایہ
    4. يَوْمُ الدِّيْنِبدلے کا دن
    اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"
  21. هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ع﴿21﴾

    1. ھٰذَایہ
    2. يَوْمُ الْفَصْلِفیصلے کا دن
    3. الَّذِيْوہ جس
    4. كُنْتُمْتم تھے
    5. بِهٖاس کو
    6. تُكَذِّبُوْنَجھٹلاتے
    "یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے"
  22. اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ﴿22﴾

    1. اُحْشُرُواتم جمع کرو
    2. الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاوہ جنہوں نے ظلم کیا (ظالم)
    3. وَاَزْوَاجَهُمْاور ان کے جوڑے (ساتھی)
    4. وَمَااور جس
    5. كَانُوْا يَعْبُدُوْنَوہ پرستش کرتے تھے
    (حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے
  23. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ﴿23﴾

    1. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    2. فَاهْدُوْهُمْپس تم ان کو دکھاؤ
    3. اِلٰىطرف
    4. صِرَاطِراستہ
    5. الْجَحِيْمِجہنم
    پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ
  24. وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ﴿24﴾

    1. وَقِفُوْهُمْاور ٹھہراؤ ان کو
    2. اِنَّهُمْبیشک وہ
    3. مَّسْئُوْلُوْنَان سے پرستش ہوگی
    اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے
  25. مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ﴿25﴾

    1. مَا لَكُمْکیا ہوا تمہیں
    2. لَا تَنَاصَرُوْنَتم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے
    "کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
  26. بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ﴿26﴾

    1. بَلْ هُمُبلکہ وہ
    2. الْيَوْمَآج
    3. مُسْتَسْلِمُوْنَسرجھکائے فرمانبردار
    ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!"
  27. وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿27﴾

    1. وَاَقْبَلَاور رخ کرے گا
    2. بَعْضُهُمْان میں سے بعض (ایک)
    3. عَلٰي بَعْضٍبعض پر دوسرے کی طرف
    4. يَّتَسَآءَلُوْنَباہم سوال کرتے ہوئے
    اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے
  28. قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ﴿28﴾

    1. قَالُوْٓاوہ کہیں گے
    2. اِنَّكُمْبیشک تم
    3. كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَاتم ہم پر آئے تھے
    4. عَنِ الْيَمِيْنِدائیں طرف سے
    (پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"
  29. قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ﴿29﴾

    1. قَالُوْاوہ کہیں گے
    2. بَلْبلکہ
    3. لَّمْ تَكُوْنُوْاتم نہ تھے
    4. مُؤْمِنِيْنَایمان لانے و الے
    وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے
  30. وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ﴿30﴾

    1. وَمَااور نہ
    2. كَانَتھا
    3. لَنَاہمارا
    4. عَلَيْكُمْتم پر
    5. مِّنْ سُلْطٰنٍ ۚکوئی زور
    6. بَلْبلکہ
    7. كُنْتُمْتم تھے
    8. قَوْمًاایک قوم
    9. طٰغِيْنَسرکش
    ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے
  31. فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ﴿31﴾

    1. فَحَقَّپس ثابت ہوگئی
    2. عَلَيْنَاہم پر
    3. قَوْلُبات
    4. رَبِّنَآ ڰہمارا رب
    5. اِنَّابیشک ہم
    6. لَذَآئِقُوْنَالبتہ چکھنے والے
    آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں
  32. فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ﴿32﴾

    1. فَاَغْوَيْنٰكُمْپس ہم نے بہکایا تمہیں
    2. اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
    3. غٰوِيْنَگمراہ
    سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"
  33. فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ﴿33﴾

    1. فَاِنَّهُمْپس بیشک وہ
    2. يَوْمَئِذٍاس دن
    3. فِي الْعَذَابِعذاب میں
    4. مُشْتَرِكُوْنَمشترک (شریک)
    اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے
  34. اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿34﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. كَذٰلِكَاسی طرح
    3. نَفْعَلُکرتے ہیں
    4. بِالْمُجْرِمِيْنَمجرموں کے ساتھ
    ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں
  35. اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ﴿35﴾

    1. اِنَّهُمْبیشک وہ
    2. كَانُوْٓاوہ تھے
    3. اِذَاجب
    4. قِيْلَکہا جاتا
    5. لَهُمْان کو
    6. لَآنہیں
    7. اِلٰهَکوئی معبود
    8. اِلَّا اللّٰهُ ۙاللہ کے سوا
    9. يَسْتَكْبِرُوْنَوہ تکبر کرتے تھے
    یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے
  36. وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ﴿36﴾

    1. وَيَقُوْلُوْنَور وہ کہتے ہیں
    2. اَئِنَّاکیا ہم
    3. لَتَارِكُوْٓاچھوڑ دینے والے
    4. اٰلِهَتِنَااپنے معبود
    5. لِشَاعِرٍایک شاعر کی خاطر
    6. مَّجْنُوْنٍدیوانے
    اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"
  37. بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿37﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. جَآءَوہ آئے
    3. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    4. وَصَدَّقَاور تصدیق کی
    5. الْمُرْسَلِيْنَرسولوں کی
    حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی
  38. اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ﴿38﴾

    1. اِنَّكُمْبیشک تم
    2. لَذَآئِقُواضرور چکھنے والے
    3. الْعَذَابِعذاب
    4. الْاَلِيْمِدردناک
    (اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو
  39. وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ﴿39﴾

    1. وَمَا تُجْزَوْنَاور تمہیں بدلہ نہ دیا جائے گا
    2. اِلَّامگر
    3. مَاجو
    4. كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
    اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو
  40. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾

    1. اِلَّامگر
    2. عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندے
    3. الْمُخْلَصِيْنَخاص کیے ہوئے
    مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے
  41. اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿41﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌرزق معلوم
    ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے
  42. فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ﴿42﴾

    1. فَوَاكِهُ ۚمیوے
    2. وَهُمْاور وہ
    3. مُّكْرَمُوْنَاعزاز والے ہوں گے
    ہر طرح کی لذیذ چیزیں،
  43. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ﴿43﴾

    1. فِيْمیں
    2. جَنّٰتِ النَّعِيْمِنعمت کے باغات
    اور نعمت بھری جنتیں
  44. عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ﴿44﴾

    1. عَلٰيپر
    2. سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ(جمع) تخت آمنے سامنے
    جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے
  45. یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ﴿45﴾

    1. يُطَافُدورہ ہوگا
    2. عَلَيْهِمْان پر۔ ان کے آگے
    3. بِكَاْسٍجام
    4. مِّنْسے ۔ کا
    5. مَّعِيْنٍۢبہتا ہوا مشروب
    شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے
  46. بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ﴿46﴾

    1. بَيْضَآءَسفید
    2. لَذَّةٍلذت
    3. لِّلشّٰرِبِيْنَپینے والوں کے لیے
    چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی
  47. لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ﴿47﴾

    1. لَا فِيْهَانہ اس میں
    2. غَوْلٌخرابی (درد سر)
    3. وَّلَا هُمْاور نہ وہ
    4. عَنْهَااس سے
    5. يُنْزَفُوْنَبہکی باتیں کریں گے
    نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی
  48. وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ﴿48﴾

    1. وَعِنْدَهُمْاور ان کے پاس
    2. قٰصِرٰتُ الطَّرْفِنیچی نگاہوں والیاں
    3. عِيْنٌبڑی آنکھوں والیاں
    اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی
  49. كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴿49﴾

    1. كَاَنَّهُنَّگویا وہ
    2. بَيْضٌانڈے
    3. مَّكْنُوْنٌپوشیدہ رکھے ہوئے
    ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی
  50. فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿50﴾

    1. فَاَقْبَلَپس رخ کرے گا
    2. بَعْضُهُمْان میں سے بعض (ایک)
    3. عَلٰي بَعْضٍبعض پر (دوسرے کی طرف)
    4. يَّتَسَآءَلُوْنَباہم سوال کرتے ہوئے
    پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے
  51. قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ﴿51﴾

    1. قَالَکہے گا
    2. قَآئِلٌایک کہنے والا
    3. مِّنْهُمْان میں سے
    4. اِنِّىْیشک میں
    5. كَانَتھا
    6. لِيْمیرا
    7. قَرِيْنٌایک ہم نشین
    ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا
  52. یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ﴿52﴾

    1. يَّقُوْلُوہ کہتا تھا
    2. اَئِنَّكَکیا تو
    3. لَمِنَسے
    4. الْمُصَدِّقِيْنَسچے جاننے والے
    جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟
  53. ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ﴿53﴾

    1. ءَاِذَاکیا جب
    2. مِتْنَاہم مرگئے
    3. وَكُنَّااور ہوگئے
    4. تُرَابًامٹی
    5. وَّعِظَامًااور ہڈیاں
    6. ءَاِنَّاکیا ہم
    7. لَمَدِيْنُوْنَالبتہ بدلہ دیے جائیں گے
    کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟
  54. قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ﴿54﴾

    1. قَالَوہ کہنے لگا
    2. هَلْکیا
    3. اَنْتُمْتم
    4. مُّطَّلِعُوْنَجھانکنے والے ہو
    اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"
  55. فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ﴿55﴾

    1. فَاطَّلَعَتو وہ جھانکے گا
    2. فَرَاٰهُتو اسے دیکھے گا
    3. فِيْمیں
    4. سَوَآءِدرمیان
    5. الْجَحِيْمِدوزخ
    یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا
  56. قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ﴿56﴾

    1. قَالَوہ کہے گا
    2. تَاللّٰهِاللہ کی قسم
    3. اِنْ كِدْتَّتو قریب تھا
    4. لَتُرْدِيْنِکہ تو مجھے ہلاک کر ڈالے
    اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا
  57. وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ﴿57﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. لَانہ
    3. نِعْمَةُنعمت
    4. رَبِّيْمیرا رب
    5. لَكُنْتُتو میں ضرور ہوتا
    6. مِنَسے
    7. الْمُحْضَرِيْنَحاضر کیے جانے والے
    میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں
  58. اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ﴿58﴾

    1. اَفَمَا نَحْنُکیا پس نہیں ہم
    2. بِمَيِّتِيْنَمرنے والوں میں سے
    اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
  59. اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ﴿59﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. مَوْتَتَنَاہماری موت
    3. الْاُوْلٰىپہلی
    4. وَمَااور نہیں
    5. نَحْنُہم
    6. بِمُعَذَّبِيْنَعذاب دیے جانے والوں میں سے
    موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟"
  60. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿60﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. ھٰذَایہ
    3. لَهُوَالبتہ وہ
    4. الْفَوْزُ الْعَظِيْمُکامیابی عظیم
    یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے
  61. لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ﴿61﴾

    1. لِمِثْلِ ھٰذَااس جیسی (نعمت) کے لیے
    2. فَلْيَعْمَلِپس چاہیے ضرور عمل کریں
    3. الْعٰمِلُوْنَعمل کرنے والے
    ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
  62. اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ﴿62﴾

    1. اَذٰلِكَکیا یہ
    2. خَيْرٌبہتر
    3. نُّزُلًاضایفت
    4. اَمْیا
    5. شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِدرخت تھوہر
    بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟
  63. اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ﴿63﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. جَعَلْنٰهَاہم نے اس کو بنایا
    3. فِتْنَةًایک آزمائش
    4. لِّلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
    ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے
  64. اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ﴿64﴾

    1. اِنَّهَابیشک وہ
    2. شَجَرَةٌایک درخت
    3. تَخْرُجُوہ نکلتا ہے
    4. فِيْٓمیں
    5. اَصْلِجڑ
    6. الْجَحِيْمِجہنم
    وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے
  65. طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ﴿65﴾

    1. طَلْعُهَااس کا خوشہ
    2. كَاَنَّهٗگویا کہ وہ
    3. رُءُوْسُسر (جمع)
    4. الشَّيٰطِيْنِشیطانوں
    اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر
  66. فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ﴿66﴾

    1. فَاِنَّهُمْپس بیشک وہ
    2. لَاٰكِلُوْنَکھانے والے ہیں
    3. مِنْهَااس سے
    4. فَمَالِئُوْنَسو بھرنے والے
    5. مِنْهَااس سے
    6. الْبُطُوْنَپیٹ (جمع)
    جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
  67. ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ﴿67﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اِنَّبیشک
    3. لَهُمْان کے لیے
    4. عَلَيْهَااس پر
    5. لَشَوْبًاملا ملا کر
    6. مِّنْسے
    7. حَمِيْمٍکھولتا ہوا پانی
    پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا
  68. ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ﴿68﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اِنَّبیشک
    3. مَرْجِعَهُمْان کی بازگشت
    4. لَا۟البتہ
    5. اِلَىطرف
    6. الْجَحِيْمِجہنم
    اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی
  69. اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ﴿69﴾

    1. اِنَّهُمْبیشک ان
    2. اَلْفَوْاانہوں نے پایا
    3. اٰبَآءَهُمْاپنے باپ دادا
    4. ضَآلِّيْنَگمراہ (جمع)
    یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا
  70. فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ﴿70﴾

    1. فَهُمْسو وہ
    2. عَلٰٓي اٰثٰرِهِمْان کے نقش قدم پر
    3. يُهْرَعُوْنَدوڑتے جاتے تھے
    اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے
  71. وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿71﴾

    1. وَلَقَدْ ضَلَّاور تحقیق گمراہ ہوئے
    2. قَبْلَهُمْان سے پہلے
    3. اَكْثَرُ الْاَوَّلِيْنَاگلوں میں سے اکثر
    حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے
  72. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ﴿72﴾

    1. وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور تحقیق ہم نے بھیجے
    2. فِيْهِمْان میں
    3. مُّنْذِرِيْنَڈرانے والے
    اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے
  73. فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ﴿73﴾

    1. فَانْظُرْسو دیکھیں
    2. كَيْفَکیسا
    3. كَانَہوا
    4. عَاقِبَةُانجام
    5. الْمُنْذَرِيْنَجنہیں ڈرایا گیا
    اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا
  74. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ع﴿74﴾

    1. اِلَّامگر
    2. عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندے
    3. الْمُخْلَصِيْنَخاص کیے ہوئے
    اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے
  75. وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ﴿75﴾

    1. وَلَقَدْ نَادٰىنَااور تحقیق ہمیں پکارا
    2. نُوْحٌنوح
    3. فَلَنِعْمَسو ہم البتہ خوب
    4. الْمُجِيْبُوْنَدعا قبول کرنے والے
    ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے
  76. وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ﴿76﴾

    1. وَنَجَّيْنٰهُاور ہم نے نجات دی اسے
    2. وَاَهْلَهٗاور اس کے گھر والے
    3. مِنَسے
    4. الْكَرْبِمصیبت
    5. الْعَظِيْمِبڑی
    ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا
  77. وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ﴿77﴾

    1. وَجَعَلْنَااور ہم نے کیا
    2. ذُرِّيَّتَهٗاس کی اولاد
    3. هُمُوہ
    4. الْبٰقِيْنَباقی رہنے والی
    اور اسی کی نسل کو باقی رکھا
  78. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ﴿78﴾

    1. وَتَرَكْنَااور ہم نے چھوڑا
    2. عَلَيْهِاس پر۔ اس کا
    3. فِيمیں
    4. الْاٰخِرِيْنَبعد میں آنے والے
    اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی
  79. سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ﴿79﴾

    1. سَلٰمٌسلام ہو
    2. عَلٰيپر
    3. نُوْحٍنوح
    4. فِي الْعٰلَمِيْنَسارے جہانوں میں
    سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں
  80. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿80﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. كَذٰلِكَاسی طرح
    3. نَجْزِيہم جزا دیتے ہیں
    4. الْمُحْسِنِيْنَنیکوکاروں
    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں
  81. اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿81﴾

    1. اِنَّهٗبیشک وہ
    2. مِنْسے
    3. عِبَادِنَاہمارے بندے
    4. الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
    در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
  82. ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿82﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اَغْرَقْنَاہم نے غرق کردیا
    3. الْاٰخَرِيْنَدوسرے
    پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا
  83. وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ﴿83﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. مِنْسے
    3. شِيْعَتِهٖاس کے طریقے پر چلنے والے
    4. لَاِبْرٰهِيْمَالبتہ ابراہیم
    اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا
  84. اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ﴿84﴾

    1. اِذْ جَآءَ(یاد کرو) جب وہ آیا
    2. رَبَّهٗاپنا رب
    3. بِقَلْبٍدل کے ساتھ
    4. سَلِيْمٍصاف
    جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا
  85. اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ﴿85﴾

    1. اِذْ قَالَجب اس نے کہا
    2. لِاَبِيْهِاپنے باپ کو
    3. وَقَوْمِهٖاور اپنی قوم
    4. مَاذَاکس چیز
    5. تَعْبُدُوْنَتم پرستش کرتے ہو
    جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟
  86. اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ﴿86﴾

    1. اَئِفْكًاکیا جھوٹ موٹ کے
    2. اٰلِهَةًمعبود
    3. دُوْنَ اللّٰهِاللہ کے سوا
    4. تُرِيْدُوْنَتم چاہتے ہو
    کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟
  87. فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿87﴾

    1. فَمَاسو کیا
    2. ظَنُّكُمْتمہارا گمان
    3. بِرَبِّپروردگار کے بارے میں
    4. الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں
    آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟"
  88. فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ﴿88﴾

    1. فَنَظَرَپھر اس نے دیکھا
    2. نَظْرَةًایک نظر
    3. فِيمیں۔ کو
    4. النُّجُوْمِستارے
    پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی
  89. فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ﴿89﴾

    1. فَقَالَتو اس نے کہا
    2. اِنِّىْبیشک میں
    3. سَقِيْمٌبیمار ہوں
    اور کہا میری طبیعت خراب ہے
  90. فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ﴿90﴾

    1. فَتَوَلَّوْاپس وہ پھرگئے
    2. عَنْهُاس سے
    3. مُدْبِرِيْنَپیٹھ پھیر کر
    چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے
  91. فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ﴿91﴾

    1. فَرَاغَپھر پوشیدہ گھس کیا
    2. اِلٰٓىطرف۔ میں
    3. اٰلِهَتِهِمْان کے معبودوں
    4. فَقَالَپھر کہنے لگا
    5. اَلَا تَاْكُلُوْنَکیا تم نہیں کھاتے
    اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟
  92. مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ﴿92﴾

    1. مَا لَكُمْکیا ہوا تمہیں ؟
    2. لَا تَنْطِقُوْنَتم بولتے نہیں
    کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟"
  93. فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ﴿93﴾

    1. فَرَاغَپھر جا پڑا وہ
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. ضَرْبًۢامارتا ہوا
    4. بِالْيَمِيْنِاپنے دائیں ہاتھ (قدرت سے)
    اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں
  94. فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ﴿94﴾

    1. فَاَقْبَلُوْٓاپھر وہ متوجہ ہوئے
    2. اِلَيْهِاس کی طرف
    3. يَزِفُّوْنَدوڑے ہوئے
    (واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے
  95. قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ﴿95﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. اَ تَعْبُدُوْنَکیا تم پرستش کرتے ہو
    3. مَا تَنْحِتُوْنَجو تم تراشتے ہو
    اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟
  96. وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ﴿96﴾

    1. وَاللّٰهُحالانکہ اللہ
    2. خَلَقَكُمْاس نے پیدا کیا تمہیں
    3. وَمَااور جو
    4. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"
  97. قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ﴿97﴾

    1. قَالُواانہوں نے کہا
    2. ابْنُوْابناؤ
    3. لَهٗاس کے لیے
    4. بُنْيَانًاایک عمارت
    5. فَاَلْقُوْهُپھر ڈال دو اسے
    6. فِي الْجَحِيْمِآگ میں
    انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"
  98. فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ﴿98﴾

    1. فَاَرَادُوْاپھر انہوں نے چاہا
    2. بِهٖاس پر
    3. كَيْدًاداؤ
    4. فَجَعَلْنٰهُمُتو ہم نے کردیا انہیں
    5. الْاَسْفَلِيْنَزیر
    انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا
  99. وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ﴿99﴾

    1. وَقَالَاور اس (ابراہیم نے) کہا
    2. اِنِّىْبیشک میں
    3. ذَاهِبٌجانے والا ہوں
    4. اِلٰى رَبِّيْاپنے رب کی طرف
    5. سَيَهْدِيْنِعنقریب وہ مجھے راہ دکھائے گا
    ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا
  100. رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿100﴾

    1. رَبِّاے میرے رب
    2. هَبْ لِيْمجھے عطا فرما
    3. مِنَسے
    4. الصّٰلِحِيْنَنیک صالح (جمع)
    اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو"
  101. فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ﴿101﴾

    1. فَبَشَّرْنٰهُپس بشارت دی ہم نے اسے
    2. بِغُلٰمٍایک لڑکا
    3. حَلِيْمٍبردبار
    (اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی
  102. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ﴿102﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. بَلَغَوہ پہنچا
    3. مَعَهُاس کے ساتھ
    4. السَّعْيَدوڑنے
    5. قَالَاس نے کہا
    6. يٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
    7. اِنِّىْٓ اَرٰىبیشک میں دیکھا ہون
    8. فِيمیں
    9. الْمَنَامِخواب
    10. اَنِّىْٓکہ میں
    11. اَذْبَحُكَتجھے ذبح کر رہا ہوں
    12. فَانْظُرْاب تو دیکھ
    13. مَاذَاکیا
    14. تَرٰى ۭتیری رائے
    15. قَالَاس نے کہا
    16. يٰٓاَبَتِاے میرے ابا جان
    17. افْعَلْآپ کریں
    18. مَا تُؤْمَرُ ۡجو آپ کو حکم کیا جاتا ہے
    19. سَتَجِدُنِيْٓآپ جلد ہی مجھے پائیں گے
    20. اِنْاگر
    21. شَآءَ اللّٰهُاللہ نے چاہا
    22. مِنَسے
    23. الصّٰبِرِيْنَصبر کرنے والے
    وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے"
  103. فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ﴿103﴾

    1. فَلَمَّآپس جب
    2. اَسْلَمَادونوں نے حکم (الہی) مان لیا
    3. وَتَلَّهٗ(باپ نے بیٹے کو) لٹایا
    4. لِلْجَبِيْنِپیشانی کے بل
    آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا
  104. وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ﴿104﴾

    1. وَنَادَيْنٰهُاور ہم نے اس کو پکارا
    2. اَنْکہ
    3. يّٰٓاِبْرٰهِيْمُاے ابراہیم
    اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ
  105. قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿105﴾

    1. قَدْ صَدَّقْتَتحقیق تو نے سچ کر دکھایا
    2. الرُّءْيَا ۚخواب
    3. اِنَّا كَذٰلِكَبیشک ہم اسی طرح
    4. نَجْزِيہم جزا دیا کرتے ہیں
    5. الْمُحْسِنِيْنَنیکوکاروں
    تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
  106. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ﴿106﴾

    1. اِنَّ ھٰذَابیشک یہ
    2. لَهُوَالبتہ وہ
    3. الْبَلٰٓؤُاآزمائش
    4. الْمُبِيْنُکھلی
    یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی"
  107. وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ﴿107﴾

    1. وَفَدَيْنٰهُاور ہم نے اس کا فدیہ دیا
    2. بِذِبْحٍایک ذبیحہ
    3. عَظِيْمٍبڑا
    اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا
  108. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ﴿108﴾

    1. وَتَرَكْنَااور ہم نے باقی رکھا
    2. عَلَيْهِاس پر (اس کا ذکر خیر)
    3. فِي الْاٰخِرِيْنَبعد میں آنے والوں میں
    اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی
  109. سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ﴿109﴾

    1. سَلٰمٌسلام
    2. عَلٰٓيپر
    3. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
    سلام ہے ابراہیمؑ پر
  110. كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿110﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. نَجْزِيہم جزا دیا کرتے ہیں
    3. الْمُحْسِنِيْنَنیکوکاروں
    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
  111. اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿111﴾

    1. اِنَّهٗبیشک وہ
    2. مِنْسے
    3. عِبَادِنَاہمارے بندے
    4. الْمُؤْمِنِيْنَجمع (مومن)
    یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
  112. وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿112﴾

    1. وَبَشَّرْنٰهُاور ہم نے اسے بشارت دی
    2. بِاِسْحٰقَاسحاق کی
    3. نَبِيًّاایک نبی
    4. مِّنَسے
    5. الصّٰلِحِيْنَجمع صالح
    اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے
  113. وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ع﴿113﴾

    1. وَبٰرَكْنَااور ہم نے برکت نازل کی
    2. عَلَيْهِاس پر۔ اس کو
    3. وَعَلٰٓياور پر
    4. اِسْحٰقَ ۭاسحاق
    5. وَمِنْاور سے ۔ میں
    6. ذُرِّيَّتِهِمَاان دونوں کی اولاد
    7. مُحْسِنٌنیکو کار
    8. وَّظَالِمٌاور ظلم کرنے والا
    9. لِّنَفْسِهٖاپنی جان پر
    10. مُبِيْنٌصریح
    اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے
  114. وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ﴿114﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. مَنَنَّاہم نے احسان کیا
    3. عَلٰي مُوْسٰى وَهٰرُوْنَموسیٰ پر اور ہارون پر
    اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا
  115. وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ﴿115﴾

    1. وَنَجَّيْنٰهُمَااور ان دونوں کو نجات دی
    2. وَقَوْمَهُمَااور ان کی قوم
    3. مِنَسے
    4. الْكَرْبِغم
    5. الْعَظِيْمِبڑا
    اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی
  116. وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ﴿116﴾

    1. وَنَصَرْنٰهُمْاور ہم نے مدد کی ان کی
    2. فَكَانُوْاتو وہ رہے
    3. هُمُوہی
    4. الْغٰلِبِيْنَ(جمع) غالب
    اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے
  117. وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ﴿117﴾

    1. وَاٰتَيْنٰهُمَااور ہم نے ان دونوں کو دی
    2. الْكِتٰبَکتاب
    3. الْمُسْتَبِيْنَواضح
    ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی
  118. وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ﴿118﴾

    1. وَهَدَيْنٰهُمَااور ہم نے ان دونوں کو ہدایت دی
    2. الصِّرَاطَراستہ
    3. الْمُسْتَقِيْمَسیدھا
    انہیں راہ راست دکھائی
  119. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿119﴾

    1. وَتَرَكْنَااور ہم نے باقی رکھا
    2. عَلَيْهِمَاان دونوں پر (ان کا ذکر خیر)
    3. فِي الْاٰخِرِيْنَبعد میں آنے والوں میں
    اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا
  120. سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ﴿120﴾

    1. سَلٰمٌسلام
    2. عَلٰي مُوْسٰىموسیٰ پر
    3. وَهٰرُوْنَاور ہارون
    سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر
  121. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿121﴾

    1. اِنَّا كَذٰلِكَبیشک ہم اسی طرح
    2. نَجْزِيہم جزا دیتے ہیں
    3. الْمُحْسِنِيْنَنیکو کاروں
    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
  122. اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿122﴾

    1. اِنَّهُمَابیشک وہ دونوں
    2. مِنْسے
    3. عِبَادِنَاہمارے بندے
    4. الْمُؤْمِنِيْنَ(جمع) مومن
    در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
  123. وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿123﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. اِلْيَاسَالیاس
    3. لَمِنَالبتہ۔ سے
    4. الْمُرْسَلِيْنَرسولوں (جمع)
    اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا
  124. اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ﴿124﴾

    1. اِذْ قَالَجب اس نے کہا
    2. لِقَوْمِهٖٓاپنی قوم کو
    3. اَلَا تَتَّقُوْنَکیا تم نہیں ڈرتے
    یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟
  125. اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ﴿125﴾

    1. اَتَدْعُوْنَکیا تم پکارتے ہو
    2. بَعْلًابعل
    3. وَّتَذَرُوْنَاور تم چھوڑ دیتے ہو
    4. اَحْسَنَسب سے بہتر
    5. الْخَالِقِيْنَپیدا کرنے والا (جمع)
    کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو
  126. اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿126﴾

    1. اللّٰهَاللہ
    2. رَبَّكُمْتمہارا رب
    3. وَرَبَّاور رب
    4. اٰبَآئِكُمُتمہارے باپ دادا
    5. الْاَوَّلِيْنَپہلے
    اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"
  127. فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿127﴾

    1. فَكَذَّبُوْهُپس انہوں نے جھٹلایا
    2. فَاِنَّهُمْتو بیشک وہ
    3. لَمُحْضَرُوْنَوہ ضرور حاضر کیے جائیں گے
    مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں
  128. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿128﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندے
    3. الْمُخْلَصِيْنَ(جمع) مخلص
    بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا
  129. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿129﴾

    1. وَتَرَكْنَااور ہم نے باقی رکھا
    2. عَلَيْهِاس پر (اس کا ذکر خیر)
    3. فِي الْاٰخِرِيْنَبعد میں آنے والوں میں
    اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا
  130. سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ﴿130﴾

    1. سَلٰمٌسلام
    2. عَلٰٓيپر
    3. اِلْ يَاسِيْنَالیاسین (الیاس)
    سلام ہے الیاسؑ پر
  131. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿131﴾

    1. اِنَّا كَذٰلِكَبیشک ہم اسی طرح
    2. نَجْزِيجزا دیا کرتے ہیں
    3. الْمُحْسِنِيْنَنیکوکاروں
    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
  132. اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿132﴾

    1. اِنَّهٗبیشک وہ
    2. مِنْسے
    3. عِبَادِنَاہمارے بندے
    4. الْمُؤْمِنِيْنَ(جمع) مومن
    واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
  133. وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿133﴾

    1. وَاِنَّ لُوْطًااور بیشک لوط
    2. لَّمِنَالبتہ میں سے
    3. الْمُرْسَلِيْنَرسولوں (میں سے) تھے
    اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں
  134. اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ﴿134﴾

    1. اِذْجب
    2. نَجَّيْنٰهُہم نے اسے نجات دی
    3. وَاَهْلَهٗٓاور اس کے گھر والے
    4. اَجْمَعِيْنَسب
    یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی
  135. اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ﴿135﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. عَجُوْزًاایک بڑھیا
    3. فِي الْغٰبِرِيْنَپیچھے رہ جانے والے
    سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
  136. ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿136﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. دَمَّرْنَاہم نے ہلاک کیا
    3. الْاٰخَرِيْنَاوروں کو
    پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا
  137. وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ﴿137﴾

    1. وَاِنَّكُمْاور بیشک تم
    2. لَتَمُرُّوْنَالبتہ گزرتے ہو
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. مُّصْبِحِيْنَصبح کرتے ہوئے (صبح ہوتے)
    آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو
  138. وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ع﴿138﴾

    1. وَبِالَّيْلِ ۭاور رات میں
    2. اَفَلَا تَعْقِلُوْنَتو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے
    کیا تم کو عقل نہیں آتی؟
  139. وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿139﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. يُوْنُسَیونس
    3. لَمِنَالبتہ۔ سے
    4. الْمُرْسَلِيْنَرسولوں
    اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا
  140. اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ﴿140﴾

    1. اِذْجب
    2. اَبَقَبھاگ گئے وہ
    3. اِلَىطرف
    4. الْفُلْكِکشتی
    5. الْمَشْحُوْنِبھری ہوئی
    یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا
  141. فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ﴿141﴾

    1. فَسَاهَمَتو قرعہ ڈالا
    2. فَكَانَسو وہ ہوا
    3. مِنَسے
    4. الْمُدْحَضِيْنَدھکیلے گئے
    پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی
  142. فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ﴿142﴾

    1. فَالْتَقَمَهُپھر اسے نگل لیا
    2. الْحُوْتُمچھلی
    3. وَهُوَاور وہ
    4. مُلِيْمٌملامت کرنے والا
    آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا
  143. فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ﴿143﴾

    1. فَلَوْلَآپھر اگر نہ
    2. اَنَّهٗیہ کہ وہ
    3. كَانَہوتا
    4. مِنَسے
    5. الْمُسَبِّحِيْنَتسبیح کرنے والے
    اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو
  144. لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ﴿144﴾

    1. لَلَبِثَالبتہ رہتا
    2. فِيْ بَطْنِهٖٓاس کے پیٹ میں
    3. اِلٰىتک
    4. يَوْمِ يُبْعَثُوْنَبعثت کے دن (روز محشر)
    روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا
  145. فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ﴿145﴾

    1. فَنَبَذْنٰهُپھر ہم نے اسے پھینک دیا
    2. بِالْعَرَآءِچٹیل میدان میں
    3. وَهُوَاور وہ
    4. سَقِيْمٌبیمار
    آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا
  146. وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ﴿146﴾

    1. وَاَنْۢبَتْنَااور ہم نے اگایا
    2. عَلَيْهِاس پر
    3. شَجَرَةًایک پودا
    4. مِّنْسے
    5. يَّقْطِيْنٍبیلدار (کدو)
    اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا
  147. وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ﴿147﴾

    1. وَاَرْسَلْنٰهُاور ہم نے بھیجا اس کو
    2. اِلٰىطرف
    3. مِائَةِ اَلْفٍایک لاکھ
    4. اَوْیا
    5. يَزِيْدُوْنَاس سے زیادہ
    اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا
  148. فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ﴿148﴾

    1. فَاٰمَنُوْاسو وہ ایمان لائے
    2. فَمَتَّعْنٰهُمْتو ہم نے انہیں بہرہ مند کیا
    3. اِلٰى حِيْنٍایک مدت تک
    وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا
  149. فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ﴿149﴾

    1. فَاسْتَفْتِهِمْپس پوچھیں ان سے
    2. اَلِرَبِّكَکیا تیرے رب کے لیے
    3. الْبَنَاتُبیٹیاں
    4. وَلَهُمُاور ان کے لیے
    5. الْبَنُوْنَبیٹے
    پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!
  150. اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ﴿150﴾

    1. اَمْکیا
    2. خَلَقْنَاہم نے پیدا کیا
    3. الْمَلٰٓئِكَةَفرشتے
    4. اِنَاثًاعورت
    5. وَّهُمْاور وہ
    6. شٰهِدُوْنَدیکھ رہے تھے
    کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟
  151. اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿151﴾

    1. اَلَآیاد رکھو
    2. اِنَّهُمْبیشک وہ
    3. مِّنْسے
    4. اِفْكِهِمْاپنی بہتان طرازی
    5. لَيَقُوْلُوْنَالبتہ کہتے ہیں
    خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں
  152. وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿152﴾

    1. وَلَدَ اللّٰهُ ۙپیدا کیا اللہ نے
    2. وَاِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَاور بیشک وہ البتہ جھوٹے ہیں
    کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں
  153. اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ﴿153﴾

    1. اَصْطَفَىکیا اس نے پسند کیا
    2. الْبَنَاتِبیٹیاں
    3. عَلَي الْبَنِيْنَبیٹوں پر
    کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟
  154. مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ﴿154﴾

    1. مَا لَكُمْ ۣتمہیں کیا ہوگیا
    2. كَيْفَکیسا
    3. تَحْكُمُوْنَتم فیصلہ کرتے ہو
    تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو
  155. اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ﴿155﴾

    1. اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَتو کیا تم غور نہیں کرتے ؟
    کیا تمہیں ہوش نہیں آتا
  156. اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ﴿156﴾

    1. اَمْکیا
    2. لَكُمْتمہارے پاس
    3. سُلْطٰنٌکوئی سند
    4. مُّبِيْنٌتو لے آؤ
    یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے
  157. فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿157﴾

    1. فَاْتُوْاتو لے آؤ
    2. بِكِتٰبِكُمْاپنی کتاب
    3. اِنْاگر
    4. كُنْتُمْتم ہو
    5. صٰدِقِيْنَسچے
    تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو
  158. وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿158﴾

    1. وَجَعَلُوْااور انہوں نے ٹھہرایا
    2. بَيْنَهٗاس کے درمیان
    3. وَبَيْنَاور درمیان
    4. الْجِنَّةِجنات
    5. نَسَبًا ۭایک رشتہ
    6. وَلَقَدْ عَلِمَتِاور تحقیق جان لی
    7. الْجِنَّةُجنات
    8. اِنَّهُمْبیشک وہ
    9. لَمُحْضَرُوْنَحاضر کیے جائیں گے
    اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں
  159. سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ﴿159﴾

    1. سُبْحٰنَ اللّٰهِپاک ہے اللہ
    2. عَمَّااس سے جو
    3. يَصِفُوْنَوہ بیان کرتے ہیں
    (اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے
  160. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿160﴾

    1. اِلَّامگر
    2. عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندے
    3. الْمُخْلَصِيْنَخاص کیے ہوئے (چنے ہوئے)
    جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں
  161. فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ﴿161﴾

    1. فَاِنَّكُمْتو بیشک تم
    2. وَمَااور جو
    3. تَعْبُدُوْنَتم پرستش کرتے ہو
    پس تم اور تمہارے یہ معبود
  162. مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ﴿162﴾

    1. مَآ اَنْتُمْنہیں ہو تم
    2. عَلَيْهِاس کے خلاف
    3. بِفٰتِنِيْنَبہکانے والے
    اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے
  163. اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ﴿163﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. مَنْ هُوَجو۔ وہ
    3. صَالِجانے والا
    4. الْجَحِيْمِجہنم
    مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو
  164. وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿164﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. مِنَّآہم میں سے
    3. اِلَّا لَهٗمگر اس کے لیے
    4. مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌایک معین درجہ
    اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
  165. وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ﴿165﴾

    1. وَّاِنَّااور بیشک ہم
    2. لَنَحْنُالبتہ ہم
    3. الصَّآفُّوْنَصف بستہ ہونے والے
    اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں
  166. وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ﴿166﴾

    1. وَاِنَّااور بیشک ہم
    2. لَنَحْنُالبتہ ہم
    3. الْمُسَبِّحُوْنَتسبیح کرنے والے
    اور تسبیح کرنے والے ہیں"
  167. وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿167﴾

    1. وَاِنْاور بیشک
    2. كَانُوْا لَيَقُوْلُوْنَوہ کہا کرتے تھے
    یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے
  168. لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿168﴾

    1. لَوْ اَنَّاگر ہوتی
    2. عِنْدَنَاہمارے پاس
    3. ذِكْرًاکوئی نصیحت
    4. مِّنَسے
    5. الْاَوَّلِيْنَپہلے لوگ
    کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا
  169. لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿169﴾

    1. لَكُنَّاضرور ہم ہوتے
    2. عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندے
    3. الْمُخْلَصِيْنَخاص کیے (منتخب)
    تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے
  170. فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿170﴾

    1. فَكَفَرُوْاپھر انہوں نے انکار کیا
    2. بِهٖاس کا
    3. فَسَوْفَتو عنقریب
    4. يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
    مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا
  171. وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿171﴾

    1. وَلَقَدْ سَبَقَتْاور پہلے صادر ہوچکا ہے
    2. كَلِمَتُنَاہمارا وعدہ
    3. لِعِبَادِنَااپنے بندوں کے لیے
    4. الْمُرْسَلِيْنَرسولوں
    اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں
  172. اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪﴿172﴾

    1. اِنَّهُمْبیشک وہ
    2. لَهُمُالبتہ وہی
    3. الْمَنْصُوْرُوْنَفتح مند
    کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی
  173. وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ﴿173﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. جُنْدَنَاہمارا لشکر
    3. لَهُمُالبتہ وہی
    4. الْغٰلِبُوْنَغالب (جمع)
    اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا
  174. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿174﴾

    1. فَتَوَلَّپس اعراض کریں
    2. عَنْهُمْان سے
    3. حَتّٰىتک
    4. حِيْنٍایک وقت تک
    پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو
  175. وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿175﴾

    1. وَّاَبْصِرْهُمْاور انہیں دیکھتے رہیں
    2. فَسَوْفَپس عنقریب
    3. يُبْصِرُوْنَوہ دیکھ لیں گے
    اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے
  176. اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ﴿176﴾

    1. اَفَبِعَذَابِنَاتو کیا ہمارے عذاب کے لیے
    2. يَسْتَعْجِلُوْنَوہ جلدی کر رہے ہیں
    کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
  177. فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ﴿177﴾

    1. فَاِذَاتو جب
    2. نَزَلَوہ نازل ہوگا
    3. بِسَاحَتِهِمْان کے میدان میں
    4. فَسَآءَتو بری
    5. صَبَاحُصبح
    6. الْمُنْذَرِيْنَجن کو ڈرایا جاچکا ہے
    جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے
  178. وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿178﴾

    1. وَتَوَلَّاور اعراض کریں
    2. عَنْهُمْان سے
    3. حَتّٰىتک
    4. حِيْنٍایک مدت
    بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو
  179. وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿179﴾

    1. وَّاَبْصِرْاور دیکھتے رہیں
    2. فَسَوْفَپس عنقریب
    3. يُبْصِرُوْنَوہ دیکھ لیں گے
    اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے
  180. سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ﴿180﴾

    1. سُبْحٰنَپاک ہے
    2. رَبِّكَتمہارا رب
    3. رَبِّ الْعِزَّةِعزت والا رب
    4. عَمَّااس سے جو
    5. يَصِفُوْنَوہ بیان کرتے ہیں
    پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں
  181. وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ﴿181﴾

    1. وَسَلٰمٌاور سلام
    2. عَلَيپر
    3. الْمُرْسَلِيْنَرسولوں
    اور سلام ہے مرسلین پر
  182. وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿182﴾

    1. وَالْحَمْدُاور تمام تعریفیں
    2. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    3. رَبِّ الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کا رب
    اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے