36. Yaseenيس
Yaseen · Meccan · 83 ayahs · 5 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰسٓۚ﴿1﴾
- يٰسٓ ۚ
یٰسوَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ﴿2﴾
- وَالْقُرْاٰنِقسم ہے قرآن کی
- الْحَكِيْمِباحکمت
قسم ہے قرآن حکیم کیاِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿3﴾
- اِنَّكَبیشک آپ
- لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَرسولوں میں سے
کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہوعَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍؕ﴿4﴾
- عَلٰيپر
- صِرَاطٍراستہ
- مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
سیدھے راستے پر ہوتَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ﴿5﴾
- تَنْزِيْلَنازل کردہ ہے
- الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمزبردست ، رحم فرمانے والی ہستی کی طرف
(اور یہ قرآن) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہےلِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ﴿6﴾
- لِتُنْذِرَتاکہ آپ ڈرائیں
- قَوْمًاوہ قوم
- مَّآ اُنْذِرَنہیں ڈرائے گئے
- اٰبَآؤُهُمْان کے باپ (دادا)
- فَهُمْپس وہ
- غٰفِلُوْنَغافل (جمع)
تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا خبردار نہ کیے گئے تھے اور اس وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیںلَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿7﴾
- لَقَدْ حَقَّتحقیق ثابت ہوگئی
- الْقَوْلُبات
- عَلٰٓيپر
- اَكْثَرِهِمْان میں سے اکثر
- فَهُمْپس وہ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہ لائیں گے
اِن میں سے اکثر لوگ فیصلہ عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں، اسی لیے وہ ایمان نہیں لاتےاِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ﴿8﴾
- اِنَّا جَعَلْنَابیشک ہم نے کیے (ڈالے)
- فِيْٓمیں
- اَعْنَاقِهِمْان کی گردنیں
- اَغْلٰلًاطوق
- فَهِىَپھر وہ
- اِلَىتک
- الْاَذْقَانِٹھوڑیاں
- فَهُمْتو وہ
- مُّقْمَحُوْنَسر اونچا کیے (سر الل رہے ہیں
ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیںوَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ﴿9﴾
- وَجَعَلْنَااور ہم نے کردی
- مِنْۢسے
- بَيْنِ اَيْدِيْهِمْان کے آگے
- سَدًّاایک دیوار
- وَّمِنْ خَلْفِهِمْاور ان کے پیچھے
- سَدًّاایک دیوار
- فَاَغْشَيْنٰهُمْپھر ہم نے انہیں ڈھانپ دیا
- فَهُمْپس وہ
- لَا يُبْصِرُوْنَدیکھتے نہیں
ہم نے ایک دیوار اُن کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار اُن کے پیچھے ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے، انہیں اب کچھ نہیں سوجھتاوَ سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿10﴾
- وَسَوَآءٌاور برابر
- عَلَيْهِمْان پر۔ ان کے لیے
- ءَاَنْذَرْتَهُمْخواہ تم انہیں ڈراؤ
- اَمْیا
- لَمْ تُنْذِرْهُمْتم انہیں نہ ڈراؤ
- لَا يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان نہ لائیں گے
ان کے لیے یکساں ہے، تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو، یہ نہ مانیں گےاِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ﴿11﴾
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- تُنْذِرُتم ڈراتے ہو
- مَنِجو
- اتَّبَعَپیروی کرے
- الذِّكْرَکتاب نصیحت
- وَخَشِيَاور ڈرے
- الرَّحْمٰنَرحمن (اللہ)
- بِالْغَيْبِ ۚبن دیکھے
- فَبَشِّرْهُپس اسے خوشخبری دیں
- بِمَغْفِرَةٍبخشش کی
- وَّاَجْرٍاور اجر
- كَرِيْمٍاچھا
تم تو اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہی جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے اُسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دواِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠ع﴿12﴾
- اِنَّا نَحْنُبیشک ہم
- نُحْيِزندہ کرتے ہیں
- الْمَوْتٰىمردے
- وَنَكْتُبُاور ہم لکھتے ہیں
- مَا قَدَّمُوْاجو انہوں نے آگے بھیجا (عمل)
- وَاٰثَارَهُمْ ڳاور ان کے اثر (نشانات)
- وَكُلَّاور ہر
- شَيْءٍشے
- اَحْصَيْنٰهُہم نے اسے شمار کر رکھا ہے
- فِيْٓمیں
- اِمَامٍ مُّبِيْنٍکتاب روشن (لوح محفوظ
ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں جو کچھ افعال انہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہےوَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ﴿13﴾
- وَاضْرِبْاور بیان کریں آپ
- لَهُمْان کے لیے
- مَّثَلًامثال (قصہ)
- اَصْحٰبَ الْقَرْيَةِ ۘبستی والے
- اِذْجب
- جَآءَهَاان کے پاس آئے
- الْمُرْسَلُوْنَرسول (جمع)
اِنہیں مثال کے طور پر اُس بستی والوں کا قصہ سناؤ جبکہ اُس میں رسول آئے تھےاِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ﴿14﴾
- اِذْجب
- اَرْسَلْنَآہم نے بھیجے
- اِلَيْهِمُان کی طرف
- اثْنَيْنِدو
- فَكَذَّبُوْهُمَاتو انہوں نے جھٹلایا انہیں
- فَعَزَّزْنَاپھر ہم نے تقویت دی
- بِثَالِثٍتیسرے سے
- فَقَالُوْٓاپس انہوں نے کہا
- اِنَّآبیشک ہم
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- مُّرْسَلُوْنَبھیجے گئے
ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا "ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں"قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۙ وَ مَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ﴿15﴾
- قَالُوْاوہ بولے
- مَآ اَنْتُمْتم نہیں ہو
- اِلَّامگر۔ محض
- بَشَرٌآدمی
- مِّثْلُنَا ۙہم جیسے
- وَمَآاور نہیں
- اَنْزَلَاتارا
- الرَّحْمٰنُرحمن (اللہ)
- مِنْ شَيْءٍ ۙکچھ
- اِنْنہیں
- اَنْتُمْتم
- اِلَّامگر ۔ محض
- تَكْذِبُوْنَجھوٹ بولتے ہو
بستی والوں نے کہا "تم کچھ نہیں ہو مگر ہم جیسے چند انسان، اور خدائے رحمٰن نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، تم محض جھوٹ بولتے ہو"قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ﴿16﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- رَبُّنَاہمارا پروردگار
- يَعْلَمُجانتا ہے
- اِنَّآبیشک ہم
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- لَمُرْسَلُوْنَالبتہ بھیجے گئے
رسولوں نے کہا "ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم ضرور تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیںوَ مَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿17﴾
- وَمَااور نہیں
- عَلَيْنَآہم پر
- اِلَّامگر
- الْبَلٰغُپہنچا دینا
- الْمُبِيْنُصاف صاف
اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے"قَالُوْۤا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِكُمْ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿18﴾
- قَالُوْٓاوہ کہنے لگے
- اِنَّا تَطَيَّرْنَاہم نے منحوس پایا
- بِكُمْ ۚتمہیں
- لَئِنْاگر
- لَّمْ تَنْتَهُوْاتم باز نہ آئے
- لَنَرْجُمَنَّكُمْضرور ہم سنگسار کردیں گے تمہیں
- وَلَيَمَسَّنَّكُمْاور ضرور پہنچے گا تمہیں
- مِّنَّاہم سے
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
بستی والے کہنے لگے "ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاؤ گے"قَالُوْا طَآئِرُكُمْ مَّعَكُمْ١ؕ اَئِنْ ذُكِّرْتُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ﴿19﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- طَآئِرُكُمْتمہاری نحوست
- مَّعَكُمْ ۭتمہارے ساتھ
- اَئِنْکیا
- ذُكِّرْتُمْ ۭتم سمجھائے گئے
- بَلْبلکہ
- اَنْتُمْتم
- قَوْمٌلوگ
- مُّسْرِفُوْنَحد سے بڑھنے والے
رسولوں نے جواب دیا "تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا یہ باتیں تم اِس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو"وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿20﴾
- وَجَآءَاور آیا
- مِنْسے
- اَقْصَاپرلا سرا
- الْمَدِيْنَةِشہر
- رَجُلٌایک آدمی
- يَّسْعٰىدوڑتا ہوا
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اتَّبِعُواتم پیروی کرو
- الْمُرْسَلِيْنَرسولوں کی
اتنے میں شہر کے دُور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا "اے میری قوم کے لوگو، رسولوں کی پیروی اختیار کر لواتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْئَلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ﴿21﴾
- اتَّبِعُوْاتم پیروی کرو
- مَنْجو
- لَّا يَسْئَلُكُمْتم سے نہیں مانگتے
- اَجْرًاکوئی اجر
- وَّهُمْاور وہ
- مُّهْتَدُوْنَہدایت یافتہ
پیروی کرو اُن لوگوں کی جو تم سے کوئی اجر نہیں چاہتے اور ٹھیک راستے پر ہیںوَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿22﴾
- وَمَااور کیا ہوا
- لِيَمجھے
- لَآ اَعْبُدُمیں نہ عبادت کروں
- الَّذِيْوہ جس نے
- فَطَرَنِيْپیدا کیا مجھے
- وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹ کر جاؤ گے
آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ﴿23﴾
- ءَاَتَّخِذُکیا میں بنا لوں
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اٰلِهَةًایسے معبود
- اِنْاگر
- يُّرِدْنِوہ چاہے
- الرَّحْمٰنُرحمن۔ اللہ
- بِضُرٍّکوئی نقصان
- لَّا تُغْنِ عَنِّىْنہ کام آئے میرے
- شَفَاعَتُهُمْان کی سفارش
- شَيْئًاکچھ بھی
- وَّلَا يُنْقِذُوْنِاور نہ چھڑا سکیں وہ مجھے
کیا میں اُسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لوں؟ حالانکہ اگر خدائے رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ اُن کی شفاعت میرے کسی کام آ سکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکتے ہیںاِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿24﴾
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اِذًااس وقت
- لَّفِيْ ضَلٰلٍالبتہ گمراہی میں
- مُّبِيْنٍکھلی
اگر میں ایسا کروں تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گااِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ﴿25﴾
- اِنِّىْٓیشک میں
- اٰمَنْتُمیں ایمان لایا
- بِرَبِّكُمْتمہارے پروردگار
- فَاسْمَعُوْنِپس تم میری سنو
میں تو تمہارے رب پر ایمان لے آیا، تم بھی میری بات مان لو"قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ١ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ﴿26﴾
- قِيْلَارشاد ہوا
- ادْخُلِتو داخل ہوجا
- الْجَنَّةَ ۭجنت
- قَالَاس نے کہا
- يٰلَيْتَاے کاش
- قَوْمِيْمیری قوم
- يَعْلَمُوْنَوہ جانتی
(آخرکار ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا اور) اس شخص سے کہہ دیا گیا کہ "داخل ہو جا جنت میں" اُس نے کہا "کاش میری قوم کو معلوم ہوتابِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ﴿27﴾
- بِمَااس بات کو
- غَفَرَ لِيْاس نے بخش دیا مجھے
- رَبِّيْمیرا رب
- وَجَعَلَنِيْاور اس نے کیا مجھے
- مِنَسے
- الْمُكْرَمِيْنَنوازے ہوئے لوگ
کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل فرمایا"وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ﴿28﴾
- وَمَآ اَنْزَلْنَااور نہیں اتارا
- عَلٰيپر
- قَوْمِهٖاس کی قوم
- مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
- مِنْ جُنْدٍکوئی لشکر
- مِّنَسے
- السَّمَآءِآسمان
- وَمَا كُنَّااور نہ تھے ہم
- مُنْزِلِيْنَاتارنے والے
اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھیاِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ﴿29﴾
- اِنْ كَانَتْنہ تھی
- اِلَّامگر
- صَيْحَةًچنگھاڑ
- وَّاحِدَةًایک
- فَاِذَاپس اچانک
- هُمْوہ
- خٰمِدُوْنَبجھ کر رہ گئے
بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئےیٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ١ۣۚ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿30﴾
- يٰحَسْرَةًہائے حسرت
- عَلَي الْعِبَادِ ڱبندوں پر
- مَا يَاْتِيْهِمْنہیں آیا ان کے پاس
- مِّنْ رَّسُوْلٍکوئی رسول
- اِلَّامگر
- كَانُوْاوہ تھے
- بِهٖاس سے
- يَسْتَهْزِءُوْنَہنسی اڑاتے
افسوس بندوں کے حال پر، جو رسول بھی ان کے پاس آیا اُس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہےاَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ﴿31﴾
- اَلَمْ يَرَوْاکیا انہوں نے نہیں دیکھا
- كَمْکتنی
- اَهْلَكْنَاہلاک کیں ہم نے
- قَبْلَهُمْان سے قبل
- مِّنَ الْقُرُوْنِبستیاں
- اَنَّهُمْکہ وہ
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- لَا يَرْجِعُوْنَلوٹ کر نہیں آئیں گے وہ
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے؟وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠ع﴿32﴾
- وَاِنْاور نہیں
- كُلٌّسب
- لَّمَّامگر
- جَمِيْعٌسب کے سب
- لَّدَيْنَاہمارے روبرو
- مُحْضَرُوْنَحاضر کیے جائیں گے
ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہےوَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ﴿33﴾
- وَاٰيَةٌایک نشانی
- لَّهُمُان کے لیے
- الْاَرْضُزمین
- الْمَيْتَةُ ښمردہ
- اَحْيَيْنٰهَاہم نے زندہ کیا اسے
- وَاَخْرَجْنَااور نکالا ہم نے
- مِنْهَااس سے
- حَبًّااناج
- فَمِنْهُپس اس سے
- يَاْكُلُوْنَوہ کھاتے ہیں
اِن لوگوں کے لئے بے جان زمین ایک نشانی ہے ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیںوَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ﴿34﴾
- وَجَعَلْنَااور بنائے ہم نے
- فِيْهَااس میں
- جَنّٰتٍباغات
- مِّنْسے ۔ کے
- نَّخِيْلٍکھجور
- وَّاَعْنَابٍاور انگور
- وَّفَجَّرْنَااور جاری کیے ہم نے
- فِيْهَااس میں
- مِنَسے
- الْعُيُوْنِچشمے
ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالےلِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ﴿35﴾
- لِيَاْكُلُوْاتاکہ وہ کھائیں
- مِنْ ثَمَرِهٖ ۙاس کے پھلوں سے
- وَمَااور نہیں
- عَمِلَتْهُبنایا اسے
- اَيْدِيْهِمْ ۭان کے ہاتھوں
- اَفَلَا يَشْكُرُوْنَتو کیا وہ شکر نہ کریں گے
تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ﴿36﴾
- سُبْحٰنَپاک
- الَّذِيْوہ ذات جس نے
- خَلَقَپیدا کیے
- الْاَزْوَاجَجوڑے
- كُلَّهَاہر چیز
- مِمَّااس سے جو
- تُنْۢبِتُاگاتی ہے
- الْاَرْضُزمین
- وَمِنْ اَنْفُسِهِمْاور ان کی جانوں سے
- وَمِمَّااور اس سے جو
- لَا يَعْلَمُوْنَوہ نہیں جانتے
پاک ہے وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوع انسانی) میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیںوَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ﴿37﴾
- وَاٰيَةٌاور ایک نشانی
- لَّهُمُان کے لیے
- الَّيْلُ ښرات
- نَسْلَخُہم کھینچتے ہیں
- مِنْهُاس سے
- النَّهَارَدن
- فَاِذَاتو اچانک
- هُمْوہ
- مُّظْلِمُوْنَاندھیرے میں رہ جاتے ہیں
اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اوپر سے دن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہےوَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ﴿38﴾
- وَالشَّمْسُاور سورج
- تَجْرِيْچلتا رہتا ہے
- لِمُسْتَقَرٍّٹھکانے (مقررہ راستہ
- لَّهَا ۭاپنے
- ذٰلِكَیہ
- تَقْدِيْرُنظام
- الْعَزِيْزِغالب
- الْعَلِيْمِجاننے والا (دانا)
اور سورج، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہےوَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ﴿39﴾
- وَالْقَمَرَاور چاند
- قَدَّرْنٰهُہم نے مقرر کیں اس کو
- مَنَازِلَمنزلیں
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- عَادَہوجاتا ہے
- كَالْعُرْجُوْنِکھجور کی شاخ کی طرح
- الْقَدِيْمِپرانی
اور چاند، اُس کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہےلَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ١ؕ وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ﴿40﴾
- لَانہ
- الشَّمْسُسورج
- يَنْۢبَغِيْلائق (مجال)
- لَهَآاس کے لیے
- اَنْکہ
- تُدْرِكَجاپکڑے وہ
- الْقَمَرَچاند
- وَلَااور نہ
- الَّيْلُرات
- سَابِقُپہلے آسکے
- النَّهَارِ ۭدن
- وَكُلٌّاور سب
- فِيْ فَلَكٍدائرہ میں
- يَّسْبَحُوْنَتیرے (گردش کرتے) ہیں
نہ سورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیںوَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ﴿41﴾
- وَاٰيَةٌاور ایک نشانی
- لَّهُمْان کے لیے
- اَنَّاکہ ہم
- حَمَلْنَاہم نے سوار کیا
- ذُرِّيَّتَهُمْان کی اولاد
- فِي الْفُلْكِکشتی میں
- الْمَشْحُوْنِبھری ہوئی
اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیاوَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ﴿42﴾
- وَخَلَقْنَااور ہم نے پیدا کیا
- لَهُمْان کے لیے
- مِّنْ مِّثْلِهٖاس (کشتی) جیسی
- مَاجو۔ جس
- يَرْكَبُوْنَوہ سوار ہوتے ہیں
اور پھر اِن کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیںوَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ﴿43﴾
- وَاِنْاور اگر
- نَّشَاْہم چاہیں
- نُغْرِقْهُمْہم غرق کردیں انہیں
- فَلَا صَرِيْخَتو نہ فریاد رس
- لَهُمْان کے لیے
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يُنْقَذُوْنَچھڑائے جائیں
ہم چاہیں تو اِن کو غرق کر دیں، کوئی اِن کی فریاد سننے والا نہ ہو اور کسی طرح یہ نہ بچائے جا سکیںاِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ﴿44﴾
- اِلَّامگر
- رَحْمَةًرحمت
- مِّنَّاہماری طرف سے
- وَمَتَاعًااور فائدہ دینا
- اِلٰى حِيْنٍایک وقت معین تک
بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہےوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿45﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جائے
- لَهُمُان سے
- اتَّقُوْاتم ڈرو
- مَاجو
- بَيْنَ اَيْدِيْكُمْتمہارے سامنے
- وَمَااور جو
- خَلْفَكُمْتمہارے پیچھے
- لَعَلَّكُمْشاید تم
- تُرْحَمُوْنَپر رحم کیا جائے
اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اُس انجام سے جو تمہارے آگے آ رہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ سنی اَن سنی کر جاتے ہیں)وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ﴿46﴾
- وَمَااور نہیں
- تَاْتِيْهِمْان کے پاس آتی
- مِّنْ اٰيَةٍکوئی نشانی
- مِّنْ اٰيٰتِنشانیوں میں سے
- رَبِّهِمْان کا رب
- اِلَّامگر
- كَانُوْاوہ ہیں
- عَنْهَااس سے
- مُعْرِضِيْنَروگردانی کرتے
اِن کے سامنے اِن کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف التفات نہیں کرتےوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿47﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جائے
- لَهُمْان سے
- اَنْفِقُوْاخرچ کرو تم
- مِمَّااس سے جو
- رَزَقَكُمُتمہیں دیا
- اللّٰهُ ۙاللہ
- قَالَکہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاان لوگوں سے جو ایمان لائے (مومن)
- اَنُطْعِمُکیا ہم کھلائیں
- مَنْ(اس کو) جسے
- لَّوْ يَشَآءُ اللّٰهُاگر اللہ چاہتا
- اَطْعَمَهٗٓ ڰاسے کھانے کو دیتا
- اِنْنہیں
- اَنْتُمْتم
- اِلَّامگر۔ صرف
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍگمراہی
- مُّبِيْنٍکھلی
اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اُس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں "کیا ہم اُن کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو"وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿48﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰىکب
- ھٰذَا الْوَعْدُیہ وعدہ
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
یہ لوگ کہتے ہیں کہ "یہ قیامت کی دھمکی آخر کب پوری ہو گی؟ بتاؤ اگر تم سچے ہو"مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ﴿49﴾
- مَا يَنْظُرُوْنَوہ انتظار نہیں کر رہے ہیں
- اِلَّامگر
- صَيْحَةًچنگھاڑ
- وَّاحِدَةًایک
- تَاْخُذُهُمْوہ انہیں آپکڑے گی
- وَهُمْاور وہ
- يَخِصِّمُوْنَباہم جھگڑ رہے ہوں گے
دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گےفَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠ع﴿50﴾
- فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَپھر نہ کرسکیں گے
- تَوْصِيَةًوصیت کرنا
- وَّلَآاور نہ
- اِلٰٓىطرف
- اَهْلِهِمْاپنے گھر والے
- يَرْجِعُوْنَوہ لوٹ سکیں گے
اور اُس وقت یہ وصیت تک نہ کر سکیں گے، نہ اپنے گھروں کو پلٹ سکیں گےوَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ﴿51﴾
- وَنُفِخَاور پھونکا جائے گا
- فِي الصُّوْرِصور میں
- فَاِذَا هُمْتو یکایک وہ
- مِّنَسے
- الْاَجْدَاثِقبریں
- اِلٰى رَبِّهِمْاپنے رب کی طرف
- يَنْسِلُوْنَدوڑیں گے
پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گےقَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ﴿52﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- يٰوَيْلَنَااے وائے ہم پر
- مَنْۢ بَعَثَنَاکس نے اٹھا دیا ہمیں
- مِنْسے
- مَّرْقَدِنَا ۆہماری قبریں
- ھٰذَایہ
- مَا وَعَدَجو وعدہ کیا
- الرَّحْمٰنُرحمن۔ اللہ
- وَصَدَقَاور سچ کہا تھا
- الْمُرْسَلُوْنَرسولوں
گھبرا کر کہیں گے: "ارے، یہ کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے اُٹھا کھڑا کیا؟" "یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمان نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں کی بات سچی تھی"اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ﴿53﴾
- اِنْنہ
- كَانَتْہوگی
- اِلَّامگر
- صَيْحَةًایک چنگھاڑ
- وَّاحِدَةًایک
- فَاِذَاپس یکایک
- هُمْوہ
- جَمِيْعٌسب
- لَّدَيْنَاہمارے سامنے
- مُحْضَرُوْنَحاضر کیے جائیں گے
ایک ہی زور کی آواز ہو گی اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گےفَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿54﴾
- فَالْيَوْمَپس آج
- لَا تُظْلَمُنہ ظلم کیا جائے گا
- نَفْسٌکسی شخص
- شَيْئًاکچھ
- وَّلَا تُجْزَوْنَاور نہ تم بدلہ پاؤ گے
- اِلَّامگر ۔ بس
- مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَجو تم کرتے تھے
آج کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھےاِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ﴿55﴾
- اِنَّبیشک
- اَصْحٰبَ الْجَنَّةِاہل جنت
- الْيَوْمَآج
- فِيْ شُغُلٍایک شغل میں
- فٰكِهُوْنَباتیں (خوش طبعی کرتے)
آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیںهُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ﴿56﴾
- هُمْوہ
- وَاَزْوَاجُهُمْاور ان کی بیویاں
- فِيْ ظِلٰلٍسایوں میں
- عَلَيپر
- الْاَرَآئِكِتختوں پر
- مُتَّكِئُوْنَتکیہ لگائے ہوئے
وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئےلَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ﴿57﴾
- لَهُمْان کے لیے
- فِيْهَااس میں
- فَاكِهَةٌمیوہ
- وَّلَهُمْاور ان کے لیے
- مَّا يَدَّعُوْنَجو وہ چاہیں گے
ہر قسم کی لذیذ چیزیں کھانے پینے کو ان کے لیے وہاں موجود ہیں، جو کچھ وہ طلب کریں اُن کے لیے حاضر ہےسَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ﴿58﴾
- سَلٰمٌ ۣسلام
- قَوْلًافرمایا جائے گا
- مِّنْسے
- رَّبٍّ رَّحِيْمٍمہربان، پروردگار
رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہےوَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ﴿59﴾
- وَامْتَازُوااور الگ ہوجاؤ تم
- الْيَوْمَآج
- اَيُّهَااے
- الْمُجْرِمُوْنَمجرمو (جمع)
اور اے مجرمو، آج تم چھٹ کر الگ ہو جاؤاَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ﴿60﴾
- اَلَمْ اَعْهَدْکیا میں نے حکم نہیں بھیجا تھا
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- يٰبَنِيْٓ اٰدَمَاے اولاد آدم
- اَنْکہ
- لَّا تَعْبُدُواپرستش نہ کرنا
- الشَّيْطٰنَ ۚشیطان
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَكُمْتمہارا
- عَدُوٌّ مُّبِيْنٌدشمن کھلا
آدمؑ کے بچو، کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہےوَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ﴿61﴾
- وَّ اَنِاور یہ کہ
- اعْبُدُوْنِيْ ڼتم میری عبادت کرنا
- ھٰذَایہی
- صِرَاطٌراستہ
- مُّسْتَقِيْمٌسیدھا
اور میری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے؟وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ﴿62﴾
- وَلَقَدْ اَضَلَّاور تحقیق گمراہ کردیا
- مِنْكُمْتم میں سے
- جِبِلًّامخلوق
- كَثِيْرًا ۭبہت سی
- اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَسو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟
مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ﴿63﴾
- هٰذِهٖیہ ہے
- جَهَنَّمُجہنم
- الَّتِيْوہ جس کا
- كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَتم سے وعدہ کیا گیا تھا
یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھااِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ﴿64﴾
- اِصْلَوْهَااس میں داخل ہوجاؤ
- الْيَوْمَآج
- بِمَااس کے بدلے جو
- كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَتم کفر کرتے تھے
جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنواَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿65﴾
- اَلْيَوْمَآج
- نَخْتِمُہم مہر لگا دیں گے
- عَلٰٓيپر
- اَفْوَاهِهِمْان کے منہ
- وَتُكَلِّمُنَآاور ہم سے بولیں گے
- اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھ
- وَتَشْهَدُاور گواہی دیں گے
- اَرْجُلُهُمْان کے پاؤں
- بِمَااس کی جو
- كَانُوْاوہ تھے
- يَكْسِبُوْنَکماتے (کرتے تھے)
آج ہم اِن کے منہ بند کیے دیتے ہیں، اِن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیںوَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ﴿66﴾
- وَلَوْ نَشَآءُاور اگر ہم چاہیں
- لَطَمَسْنَاتو مٹا دیں (ملیا میٹ کردیں)
- عَلٰٓيپر
- اَعْيُنِهِمْان کی آنکھیں
- فَاسْتَبَقُواپھر وہ سبقت کریں
- الصِّرَاطَراستہ
- فَاَنّٰىتو کہاں
- يُبْصِرُوْنَوہ دیکھ سکیں گے
ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠ع﴿67﴾
- وَلَوْ نَشَآءُاور اگر ہم چاہیں
- لَمَسَخْنٰهُمْہم مسخ کردیں انہیں
- عَلٰيپر۔ میں
- مَكَانَتِهِمْاور ان کی جگہیں
- فَمَا اسْتَطَاعُوْاپھر نہ کرسکیں
- مُضِيًّاچلنا
- وَّلَا يَرْجِعُوْنَاور نہ وہ لوٹیں
ہم چاہیں تو اِنہیں اِن کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیںوَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ﴿68﴾
- وَمَنْاور جس
- نُّعَمِّرْهُہم عمر دراز کردیتے ہیں
- نُنَكِّسْهُاوندھا کردیتے ہیں
- فِي الْخَلْقِ ۭخلقت (پیدائش) میں
- اَفَلَا يَعْقِلُوْنَتو کیا وہ سمجھتے نہیں ؟
جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں، کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی؟وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ﴿69﴾
- وَمَا عَلَّمْنٰهُاور ہم نے نہیں سکاھیا اس کو
- الشِّعْرَشعر
- وَمَا يَنْۢبَغِيْاور نہیں شایان
- لَهٗ ۭاس کے لیے
- اِنْنہیں
- هُوَوہ (یہ)
- اِلَّامگر
- ذِكْرٌنصیحت
- وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌاور قرآن واضح
ہم نے اِس (نبی) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتابلِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿70﴾
- لِّيُنْذِرَتاکہ ( آپ) ڈرائین
- مَنْجو
- كَانَہو
- حَيًّازندہ
- وَّيَحِقَّاور ثابت ہوجائے
- الْقَوْلُبات (حجت)
- عَلَيپر
- الْكٰفِرِيْنَجمع کافر
تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم ہو جائےاَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ﴿71﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْایا کیا وہ نہیں دیکھتے ؟
- اَنَّا خَلَقْنَاہم نے پیدا کیا
- لَهُمْان کے لیے
- مِّمَّااس سے جو
- عَمِلَتْ اَيْدِيْنَآبنایا اپنے ہاتھوں (قدرت) سے
- اَنْعَامًاچوپائے
- فَهُمْپس وہ
- لَهَاان کے
- مٰلِكُوْنَمالک ہیں
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے اِن کے لیے مویشی پیدا کیے اور اب یہ ان کے مالک ہیںوَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ﴿72﴾
- وَذَلَّلْنٰهَااور ہم نے فرمانبردار کیا انہیں
- لَهُمْان کے لیے
- فَمِنْهَاپس ان سے
- رَكُوْبُهُمْان کی سواری
- وَمِنْهَااور ان سے
- يَاْكُلُوْنَوہ کھاتے ہیں
ہم نے اُنہیں اس طرح اِن کے بس میں کر دیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیںوَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ﴿73﴾
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- فِيْهَاان میں
- مَنَافِعُفائدے
- وَمَشَارِبُ ۭاور پینے کی چیزیں
- اَفَلَا يَشْكُرُوْنَکیا پھر وہ شکر نہیں کرتے ؟
اور اُن کے اندر اِن کے لیے طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں پھر کیا یہ شکر گزار نہیں ہوتے؟وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ﴿74﴾
- وَاتَّخَذُوْااور انہوں نے بنا لیے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- اٰلِهَةًاور معبود
- لَّعَلَّهُمْشاید وہ
- يُنْصَرُوْنَمدد کیے جائیں
یہ سب کچھ ہوتے ہوئے اِنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اِن کی مدد کی جائے گیلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ﴿75﴾
- لَا يَسْتَطِيْعُوْنَوہ نہیں کرسکتے
- نَصْرَهُمْ ۙان کی مدد
- وَهُمْاور وہ
- لَهُمْان کے لیے
- جُنْدٌلشکر
- مُّحْضَرُوْنَحاضر کیے جائیں گے
وہ اِن کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ الٹے اُن کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیںفَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ﴿76﴾
- فَلَا يَحْزُنْكَپس آپ کو مغموم نہ کرے
- قَوْلُهُمْ ۘان کی بات
- اِنَّا نَعْلَمُبیشک ہم جانتے ہیں
- مَا يُسِرُّوْنَجو وہ چھپاتے ہیں
- وَمَااور جو
- يُعْلِنُوْنَوہ ظاہر کرتے ہیں
اچھا، جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں، اِن کی چھپی اور کھلی سب باتوں کو ہم جانتے ہیںاَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ﴿77﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَرَنہیں دیکھا
- الْاِنْسَانُانسان
- اَنَّا خَلَقْنٰهُکہ ہم نے پیدا کیا اس کو
- مِنْ نُّطْفَةٍنطفہ سے
- فَاِذَاپھر ناگہاں
- هُوَوہ
- خَصِيْمٌجھگڑالو
- مُّبِيْنٌکھلا
کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ صریح جھگڑالو بن کر کھڑا ہو گیا؟وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ١ؕ قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ﴿78﴾
- وَضَرَبَاور اس نے بیان کی
- لَنَاہمارے لیے
- مَثَلًاایک مثال
- وَّنَسِيَاور بھول گیا
- خَلْقَهٗ ۭاپنی پیدائش
- قَالَکہنے لگا
- مَنْ يُّحْيِکون پیدا کرے گا
- الْعِظَامَہڈیاں
- وَهِىَاور جبکہ وہ
- رَمِيْمٌگل گئیں
اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے "کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟"قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ﴿79﴾
- قُلْفرما دیں
- يُحْيِيْهَااسے زندہ کرے گا
- الَّذِيْٓوہ جس نے
- اَنْشَاَهَآاسے پیدا کیا
- اَوَّلَ مَرَّةٍ ۭپہلی بار
- وَهُوَاور وہ
- بِكُلِّہر طرح
- خَلْقٍپیدا کرنا
- عَلِيْمُۨجاننے والا
اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہےاِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ﴿80﴾
- الَّذِيْجس نے
- جَعَلَپیدا کیا
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنَسے
- الشَّجَرِدرخت
- الْاَخْضَرِسبز
- نَارًاآگ
- فَاِذَآپس اب
- اَنْتُمْتم
- مِّنْهُاس سے
- تُوْقِدُوْنَسلگاتے ہو
وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہواَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ١ؐؕ بَلٰى١ۗ وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ﴿81﴾
- اَوَکیا
- لَيْسَنہیں
- الَّذِيْوہ جس نے
- خَلَقَپیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضَاور زمین
- بِقٰدِرٍقادر
- عَلٰٓيپر
- اَنْکہ
- يَّخْلُقَوہ پیدا کرے
- مِثْلَهُمْ ڲان جیسا
- بَلٰى ۤہاں
- وَهُوَاور وہ
- الْخَلّٰقُبڑا پیدا کرنے والا
- الْعَلِيْمُدانا
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہےاِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ﴿82﴾
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَمْرُهٗٓاس کا کام
- اِذَآجب
- اَرَادَ شَيْئًاوہ ارادہ کرے کسی شے کا
- اَنْکہ
- يَّقُوْلَوہ کہتا ہے
- لَهٗاس کو
- كُنْہوجا
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتی ہے
وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہےفَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ع﴿83﴾
- فَسُبْحٰنَسو پاک ہے
- الَّذِيْوہ جس
- بِيَدِهٖاس کے ہاتھ میں
- مَلَكُوْتُبادشاہت
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- وَّاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹ کر جاؤ گے
پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے