آسان قرآن
Aasan Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 89
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿89﴾
- فَاصْفَحْپس درگزر کرو
- عَنْهُمْان سے
- وَقُلْ سَلٰمٌاور کہو سلام
- ۭ فَسَوْفَپس عنقریب
- يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
Translation · Aasan Quran
لہذا (اے پیغمبر) تم ان کی پرواہ نہ کرو، اور کہہ دو : سلام۔ (24) کیونکہ عنقریب انہیں خود سب پتہ چل جائے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
24: یہاں سلام کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ان سے خوبصورتی کے ساتھ قطع تعلق کرلیا جائے، یعنی تمہاری کٹ حجتی کے بعد اب میں تم سے مزید بحث کرنے کے بجائے تم سے شائستگی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرلیتا ہوں۔