Tadabbur-e-Quran - Az-Zukhruf : 89
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠   ۧ
فَاصْفَحْ : پس درگزر کرو عَنْهُمْ : ان سے وَقُلْ سَلٰمٌ : اور کہو سلام ۭ فَسَوْفَ : پس عنقریب يَعْلَمُوْنَ : وہ جان لیں گے
تو تم ان کو نظر انداز کرو اور کہو، اچھا میرا سلام لو۔ پس یہ عنقریب خود جان لیں گے۔
فاصفح عنھم و قل سلم ط فسوف یعلموکن (89) یہ نبی ﷺ کو ہدایت ہے کہ یہ لوگ اگر اپنا آخری انجام ہی دیکھنے کے در پے ہیں تو ان کو ان کے حال پر چھوڑو اور ان سے اسی طرح درگزر کرو جس طرح ابراہیم ؑ نے اپنے باپ سے در گزر کیا۔ سلام یہاں وداع کے مفہوم میں ہے۔ فسوف یعلمون یعنی جس انجام کے یہ منتظر ہیں اس کے ظاہر ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں ہے۔ وہ اس کو عنقریب دیکھ لیں گے۔ بتوفیق ایزدی ان سطور پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ فالحمد للہ علی ذلک رحمان آباد 22 اپریل 1976 ء، 21 ربیع الثانی 1396 ھ
Top