Bayan-ul-Quran - Az-Zukhruf : 89
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠   ۧ
فَاصْفَحْ : پس درگزر کرو عَنْهُمْ : ان سے وَقُلْ سَلٰمٌ : اور کہو سلام ۭ فَسَوْفَ : پس عنقریب يَعْلَمُوْنَ : وہ جان لیں گے
تو آپ ان سے بےرخ رہئیے (ف 1) اور یوں کہیدیجئے کہ تم کو سلام کرتا ہوں سو انکو ابھی معلوم ہوجاویگا۔
1۔ یعنی ان کے ایمان کا اہتمام اور اس کی امید نہ کیجئے، کیونکہ جب ان کا یہ انجام مقدر ہے تو یہ کیا ایمان لاویں گے۔
Top