Dure-Mansoor - Adh-Dhaariyat : 20
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ
وَفِي الْاَرْضِ : اور زمین میں اٰيٰتٌ : نشانیاں لِّلْمُوْقِنِيْنَ : یقین کرنے والوں کیلئے
اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین کرنے والوں کے لئے
1:۔ عبدالرزاق وابن جریر وابن المنذر وابوالشیخ نے العظمہ میں قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) '' وفی الارض ایت للموقنین '' (اور یقین لانے والوں کے لئے زمین میں بہت سے نشانیاں ہیں) یعنی معتبر نشانیاں اس شخص کے لئے جو اعتبار کرے (آیت ) '' وفی انفسکم '' (اور خود تمہاری ذات میں بھی) یعنی اس کی مخلوق میں بھی معتبر نشانیاں ہیں اس میں غوروفکر کرے۔
Top