Jawahir-ul-Quran - Al-Maaida : 11
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ هَمَّ قَوْمٌ اَنْ یَّبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ فَكَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ۠   ۧ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والے) اذْكُرُوْا : تم یاد کرو نِعْمَتَ : نعمت اللّٰهِ : اللہ عَلَيْكُمْ : اپنے اوپر اِذْهَمَّ : جب ارادہ کیا قَوْمٌ : ایک گروہ اَنْ : کہ يَّبْسُطُوْٓا : بڑھائیں اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف اَيْدِيَهُمْ : اپنے ہاتھ فَكَفَّ : پس روک دئیے اَيْدِيَهُمْ : ان کے ہاتھ عَنْكُمْ : تم سے وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ وَعَلَي : اور پر اللّٰهِ : اللہ فَلْيَتَوَكَّلِ : چاہیے بھروسہ کریں الْمُؤْمِنُوْنَ : ایمان والے
اے ایمان والو31 یاد رکھو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب قصد کیا لوگوں نے کہ تم پر ہاتھ چلاویں پھر روک دئیے تم سے ان کے ہاتھ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور اللہ ہی پر چاہیے بھروسہ ایمان والوں کو
31: حکم سابق کا دوبارہ اعادہ ہے اللہ کا انعام یاد رکھو اور آمر بالقسط بنو، عدل و انصاف کی راہ پر چلو، اللہ سے کیے ہوئے تمام عہد پورے کرو اور شعائر اللہ کی بےحرمتی کرنے والوں کو بےحرمتی مت کرنے دو یہودیوں میں سے جو شعائر اللہ کی بےحرمتی کرتے ہیں تمہیں کچھ ڈر خطرہ ہو تو اس کی پرواہ نہ کرو اور اسے خاطر میں نہ لاؤ۔ اللہ سے ڈرو، اس کی نافرمانی سے بچو اور اس پر بھروسہ رکھو جس طرح اس نے ایک موقعہ پر کافروں کے حملے اور ان کی شرارت سے تمہیں محفوظ رکھا وہ اب بھی یہودیوں کی شرارت سے تمہاری حفاظت فرمائے گا۔ اِذْ ھَمَّ قَوْمٌ یہ ایک واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔ حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے صحابہ کرام کے ساتھ مقام عسفان میں نماز ظہر ادا کی تو یہ دیکھ کر مشرکین کو افسوس ہوا کہ کیوں نہ انہوں نے بحالت نماز ان پر حملہ کر کے انہیں ختم کردیا اس کے بعد انہوں نے منصوبہ بنایا کہ چلو نماز عصر کی حالت میں ان پر حملہ کریں گے اللہ تعالیٰ نے نماز خوف کا حکم نازل فرما کر ان کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا (روح ج 6 ص 84، مظہری ج 3 ص 62) ایمان والوں کو خدا پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔ یہود و نصاریٰ کی طرف سے دل میں کوئی خطرہ یا ڈر نہ رکھنا چاہئے۔ یہود پر ہم نے لعنت و ذلت مسلط کردی ہے اور نصاریٰ میں پھوٹ ڈال دی ہے اب وہ تم سے جنگ نہیں کرسکیں گے۔
Top