Mutaliya-e-Quran - Ash-Shura : 51
وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا فَیُوْحِیَ بِاِذْنِهٖ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیٌّ حَكِیْمٌ
وَمَا كَانَ : اور نہیں ہے لِبَشَرٍ : کسی بشر کے لیے اَنْ يُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ : کہ کلام کرے اس سے اللہ اِلَّا وَحْيًا : مگر وحی کے طور پر اَوْ مِنْ : یا، سے وَّرَآئِ حِجَابٍ : پردے کے پیچھے سے اَوْ يُرْسِلَ : یا وہ بھیجتے رَسُوْلًا : کوئی پہنچانے والا فَيُوْحِيَ : تو وہ وحی کرے بِاِذْنِهٖ : ساتھ اس کے اذن کے مَا يَشَآءُ : جو وہ چاہے اِنَّهٗ : یقینا وہ عَلِيٌّ حَكِيْمٌ : بلند ہے، حکمت والا ہے
کسی بشر کا یہ مقام نہیں ہے کہ اللہ اُس سے روبرو بات کرے اُس کی بات یا تو وحی (اشارے) کے طور پر ہوتی ہے، یا پردے کے پیچھے سے، یا پھر وہ کوئی پیغام بر (فرشتہ) بھیجتا ہے اور وہ اُس کے حکم سے جو کچھ وہ چاہتا ہے، وحی کرتا ہے، وہ برتر اور حکیم ہے
وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ [ اور (ممکن) نہیں ہے کسی بشر کے لئے ] اَنْ يُّكَلِّمَهُ [ کہ کلام کرے اس سے ] اللّٰهُ [ اللہ ] اِلَّا وَحْيًا [ مگر وحی ہوتے ہوئے ] اَوْ مِنْ وَّرَاۗئِ حِجَابٍ [ یا پردے کے پیچھے سے ] اَوْ يُرْسِلَ [ یا (یہ کہ ) وہ بھیجے ] رَسُوْلًا [ کوئی پیغامبر (فرشتہ ) ] فَيُوْحِيَ [ نتیجتا وہ وحی کرے ] بِاِذْنِهٖ [ اس کی اجازت سے ] مَا يَشَاۗءُ ۭ [ وہ، جو وہ چاہتا ہے ] اِنَّهٗ عَلِيٌّ [ بیشک وہ بالاتر ہے ] حَكِيْمٌ [حکمت والا ہے ]
Top