Dure-Mansoor - Al-Insaan : 19
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ١ۚ اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا
وَيَطُوْفُ : اور گردش کرینگے عَلَيْهِمْ : ان پر وِلْدَانٌ : لڑکے مُّخَلَّدُوْنَ ۚ : ہمیشہ (نوعمر) رہنے والے اِذَا رَاَيْتَهُمْ : جب تو انہیں دیکھے حَسِبْتَهُمْ : تو انہیں سمجھے لُؤْلُؤًا : موتی مَّنْثُوْرًا : بکھرے ہوئے
اور ان کے پاس بچے آئیں جائیں گے جو ہمیشہ ویسے ہی رہیں گے اگر تو ان کو دیکھے تو سمجھے کہ موتی ہیں بکھرے ہوئے
(اور دور چلائیں گے ان پر) یعنی دورہ کریں گے ابرار اور نیک لوگوں کے گرد (لڑکے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں) اپنے بچپنے کی حالت پر جو کانوں میں بندے بالے پہنے ہوئے ہوں گے۔ (جہاں تم نے دیکھا انہیں) اے دیکھنے والے ! تو (سمجھے ) گا اور گمان کرے گا (ان کو کہ) وہ (موتی ہیں بکھیرے ہوئے) سیپ سے نکالے ہوئے ، تروتازہ کہ ہنوز کسی کا ہاتھ ان تک نہیں پہنچا ہے اور ان کی رونق اور آبداری میں کچھ کمی نہیں پیدا ہوئی۔
Top