Kashf-ur-Rahman - Maryam : 84
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ
فَلَا تَعْجَلْ : سو تم جلدی نہ کرو عَلَيْهِمْ : ان پر اِنَّمَا : صرف نَعُدُّ : ہم گنتی پوری کر رہے ہیں لَهُمْ : ان کی عَدًّا : گنتی
سو آپ کافروں کے لئے عذاب میں جلدی نہ کیجیے ہم ان کی باتوں کو خوب شمار کر رہے ہیں۔
-84 سو آپ ان کافروں کے لئے عذاب میں جلدی نہ کیجیے اور تعجیل سے کام نہ لیجیے ہم ان کے اعمال بد کو خوب شمار کرتے رہتے ہیں۔ یعنی ہم نے اپنی حکمت بالغہ سے ان کو ڈھیل دے رکھی ہے اور ا ن کی زندگی کے دن پورے کئے جا رہے ہیں اور ان کا ایک عمل ہمارے ہاں گنا جا رہا ہے ان گناہوں کی تعداد جن سے یہ سزا کے مستحق ہوتے ہیں وہ پوری ہوجائے گی تو خود ہی عذاب آجائے گا۔
Top