Ashraf-ul-Hawashi - Saad : 2
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ
بَلِ : بلکہ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) فِيْ عِزَّةٍ : گھمنڈ میں وَّشِقَاقٍ : اور مخالفت
مگر اس کا کیا علاج ) کہ کافر گھمنڈ اور ضد میں پڑگئے ہیں4
4 یعنی یہ جو قرآن کو حق تسلیم نہیں کررہے اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ یہ سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں ورنہ اگر ذرا انصاف سے کام لیں تو قرآن کو سراسر ہایت کا سر چشمہ پائیں گے اوصاف معلوم کرلیں گے یہ خدائی کلام ہے۔
Top