Ashraf-ul-Hawashi - Saad : 42
اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ١ۚ هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ
اُرْكُضْ : (زمین پر) مار بِرِجْلِكَ ۚ : اپنا پاؤں ھٰذَا : یہ مُغْتَسَلٌۢ : غسل کے لیے بَارِدٌ : ٹھنڈا وَّشَرَابٌ : اور پینے کے لیے
اپنا پائوں زمین پر مارا8 یہ ٹھنڈا پانی تیرے نہانے اور پینے کے لئے9
8 یعنی ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور حکم دیا کہ اپنا پائوں زمین پر مار۔9 یعنی زمین پر پائوں مارتے ہی ٹھنڈے پانی کا ایک چشمہ نمودار ہوا جس کا پانی پینا اور اس میں غسل کرنا حضرت ایوب ( علیہ السلام) کی بیماری کا علاج تھا چناچہ وہ اس سے پانی پینے اور غسل کرنے سے بالکل تندرست ہوگئے۔
Top