Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Tafseer-e-Baghwi - Saad : 25
فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ
فَغَفَرْنَا
: پس ہم نے بخش دیا
لَهٗ
: اس کی
ذٰلِكَ ۭ
: یہ
وَاِنَّ
: اور بیشک
لَهٗ
: اس کے لیے
عِنْدَنَا
: ہمارے پاس
لَزُلْفٰى
: البتہ قرب
وَحُسْنَ
: اور اچھا
مَاٰبٍ
: ٹھکانا
تو ہم نے ان کو بخش دیا اور بیشک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے
25، فغفرنالہ ، قرب مکان ہوگا۔ ، وحسن ماب، اچھا ٹھکانا اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے۔ بغوی نے لکھا ہے کہ وہب بن منبہ نے بیان کیا جب اللہ نے حضرت داؤد (علیہ السلام) کی توبہ قبول کرلی، تب بھی آپ برابر اپنے قصورپرروتے رہے ، رات دن کسی وقت آپ کے آنسونہ رکتے تھے۔ اس وقت آپ کی عمر سترسال کی تھی۔ اس قصور کے بعد آپ نے اپنی عمر کے چار حصے کردیئے۔ ایک دن بنی اسرائیل کے معاملات کے فیصلہ کرنے کے لیے مقرر کیا، ایک دن عورتوں کے لیے ، ایک دن جنگلوں اور پہاڑوں میں ساکر اللہ کی پاکی بیان کرنے (اور حمد وثناء کرنے) کا اور ایک روز اپنے گھر کے اندررہ کرنوحہ کرنے کا۔ آپ کے اندرچار ہزارعبادت کے مقام تھے۔ جب آپ گھر میں خلوت گزیں ہوجاتے تو (چارہزار) تارک الدنیا درویش آپ کے پاس آکرجمع ہوجاتے، پھر آپ ان درویشوں کے ساتھ نوحہ کرتے اور درویش بھی اس رونے میں آپ کے مددگار ہوتے ۔ پھر جب جنگل میں پھر نے کا دن ہوتا تو آپ صحراء میں نکل جاتے اور (زیروبم یعنی) لے کے ساتھ اونچی آواز سے روتے، پہاڑ اور پتھر اور چوپائے اور پرندے بھی آپ کے ساتھ روتے، یہاں تک کہ ان سب کے رونے سے نالے بہہ نکلتے۔ پھر آپ دریا کے کنارے پر پہنچتے اور لے کے ساتھ اونچی آواز سے نوحہ کرتے اور مچھلیاں اور دریائی چوپائے اور دریائی پرندے اور درندے، سب ہی آپ کے ساتھ رونے میں شریک ہوتے۔ پھر آپ شام کے وقت وہاں سے لوٹتے تھے۔ گھر کے اندر نوحہ کا دن ہوتا تو ایک منادی ندا کرتا، آج داؤد کے گریہ وبکاکادن ہے جو شخص اس رونے میں ان کی موافقت کرنا چاہے وہ آجائے۔ پھر عبادت گاہوں کے احاطے کے اندر آپ تین فرش بچھوادیتے تھے جن کے اندر کھجور کی چھال کے ریشے بھرے ہوتے تھے۔ آپ فرش پر جاکر بیٹھ جاتے ، پھر چار ہزار درویش اپنی لمبی لمبی ٹوپیاں پہنے ، لاٹھیاں ہاتھوں میں لیے اندر آکر فرش پر بیٹھ جاتے۔ حضرت داؤد (علیہ السلام) اپنے گناہ پر اونچی آواز سے روناشروع کرتے اور درویش بھی آپ کے ساتھ اونچی آوازوں سے نوحہ کرتے۔ روتے روتے یہ حالت ہوجاتی کہ فرش آپ کے آنسوؤں میں ڈوب جاتا اور آپ اس میں گرکر چوزئہ مرغ کی طرح تڑپنے لگتے۔ اس کے بعد حضرت سلیمان (علیہ السلام) آکر آپ کو (اپنے ہاتھوں میں) اٹھا تے تھے۔ حضرت داؤد (علیہ السلام) دونوں ہاتھوں کا چلوبناکر آنسوؤں کا پانی اس میں بھرکر اپنے چہرے پر مل لیتے اور کہتے : اے میرے رب ! میراقصورمعاف فرمادے۔ اگر حضرت داؤد (علیہ السلام) کے رونے کا ساری دنیا کے رونے والوں سے موازنہ کیا جائے تو برابر ہی ہوگا۔ وہب کا بیان ہے حضرت داؤد (علیہ السلام) اوپر سر نہیں اٹھا تے تھے۔ جب فرشتے نے آپ سے کہا : داؤد ! تمہارا آغاز گناہ اور انجام مغفرت ہے، اپناسر اٹھاؤ، اس وقت آپ نے سر اٹھایا۔ اس کے بعد زندگی بھرجب تک پانی میں آپ نے اپنے آنسوؤں کو شامل نہ کرلیا، پانی نہ پیا اور، جب تک کھانے کو اشکوں سے ترنہ کرلیا، نہ کھایا۔ اور زاعی نے حدیث مرفوع بیان کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : داؤد کی دونوں آنکھیں دومشکیزوں کی طرح (ہروقت) پانی پٹکاتی ہی رہتی تھیں۔ چہرے پر آنسوبہنے سے ایسے گڑھے پڑگئے تھے جیسے زمین میں پانی (جاری ہونے) سے گڑھے پڑجاتے ہیں۔ وہب نے بیان کیا جب اللہ نے حضرت داؤد (علیہ السلام) کی توبہ قبول کرلی تو حضرت داؤد (علیہ السلام) نے عرض کیا، اے میرے رب ! تونے میرا قصور معاف کردیا لیکن یہ کیسے ہو کہ اپنے گناہ کو (کبھی) نہ بھولوں اور ہمیشہ معافی مانگتارہوں، اپنے لیے بھی اور دوسرے گنہگاروں کے لیے بھی ۔ اس درخواست پر اللہ نے ان کے دائیں ہاتھ پر ان کا گناہ لکھ دیا (جس کا مٹنا ناممکن تھا) جب آپ ہاتھ سے کھانا یا پانی لیتے تو گناہ نظر کے سامنے آجاتا اور جب لوگوں کو خطاب کرنے کھڑے ہوتے اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے تو لوگ گناہ کی تحریردیکھنے آگے آجاتے اور جب دعا کرتے تو اس گناہ کو سامنے رکھ کر اپنے لیے استغفار سے پہلے دوسرے گنہگاروں کے لیے استغفار کرتے۔ قتادہ نے حسن کا بیان نقل کیا ہے کہ اس گناہ کے بعد حضرت داؤد (علیہ السلام) ہمیشہ گنہگاروں کے ساتھ ہی بیٹھتے تھے اور فرماتے تھے : آؤداؤد ! گنہگاروں کے پاس آؤاور جب تک پانی میں اپنے آنسوشامل نہ کرلیتے ، کبھی پانی نہ پیتے تھے اور خشک روٹی کے ٹکڑے کو روروکر اشکوں سے بھگولیتے ، پھر اس پر کچھ نمک اور خاک چھڑک کر کھاتے اور فرماتے : گنہگاروں کا یہی کھانا ہے۔ اس گناہ سے پہلے حضرت داؤد (علیہ السلام) آدھی رات سوتے اور نصف ایام (یعنی ایک روزبیچ ناغہ کرکے) روزے رکھتے تھے لیکن اس گناہ کے بعد ہمیشہ ہی دن میں روزے رکھتے اور رات بھرنماز پڑھتے تھے۔ ثابت کا بیان ہے جب حضرت داؤد (علیہ السلام) اللہ کے عذاب کو یاد کرتے تو آپ کا جوڑجوڑڈھیلا پڑجاتا کہ بغیر بندھن ہے باندھنے کے ان میں قوت نہ آتی تھی اور جب اللہ کی رحمت کو یاد کرتے تو جوڑ اپنے اصلی ٹھکانوں پر آجاتے۔ اس قصہ میں یہ بھی (بعض روایات میں ) آیا ہے کہ پہلے آپ کی تلاوت سننے کے لیے جنگلی جانور اور پرندے جمع ہوجاتے تھے لیکن جب آپ سے قصور سرزدہوگیا تو چوپائے اور پرندے آپ کی آواز کو نہیں سنتے تھے اور کہتے تھے آپ کا گناہ آپ کی آواز کی مٹھاس کو لے گیا۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ انہوں نے فرمایا اے داؤد ! آپ کی غلطی آپ کی آواز کی حلاوت کی وجہ سے معاف کردی گئی۔ ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ سورة (ص) میں سجدہ کیا اور یہ سجود میں سے نہیں ہے لیکن میں نے تحقیق آپ ﷺ کو دیکھا کہ وہ سجدہ کررہے ہیں۔ عوام سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سورة ص کے سجدے کے متعلق سوال کیا تو فرمایا کہ میں نے اس کے متعلق حضرت ابن عباس ؓ سے دریافت فرمایا کہ کہاں سجدہ کیا۔ فرمایا کہ آپ یہ آیت نہیں پڑھتے۔ ، ومن ذریتہ داؤد و سلیمان، سے لے کر، اولئک الذین ھدی اللہ فبھداھم اقتدہ، حضرت داؤد (علیہ السلام) وہ نبی ہیں جن کی اقتداء کے متعلق ہمارے پیار نبی ﷺ نے حکم دیا ہے۔ حضرت داؤد (علیہ السلام) نے اس جگہ سجدہ کیا، آپ ﷺ نے بھی اس جگہ سجدہ کیا۔ حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! کہ میں ایک رات دیکھ رہا تھا کہ میں سورہاہوں اور میں ایک درخت کے پیچھے نماز پڑھ رہاہوں، جب میں سجدہ کرتا ہوں تو وہ درخت بھی میرے ساتھ سجدہ کرتا ہے اور میں نے اس کو یہ کہتے ہوئے سنا، اللھم کتب لی بھا عند ک اجراوحط عنی بھا وزراواجعلھا لی عندک ذخرا وتقبلھا منی کما تقبل تھا من عبدک داؤد، حسن نے کہا کہ ابن جریج نے کہا کہ اسی طرح تمہارے دادا نے کہا تھا۔ ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سورة ص میں سجدہ کیا۔ پھر میں نے ان سے سناجس طرح کہ اس شخص نے درخت کے متعلق خبردی تھی۔
Top