Jawahir-ul-Quran - Saad : 7
مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ
مَا سَمِعْنَا : ہم نے نہیں سنا بِھٰذَا : ایسی فِي : میں الْمِلَّةِ : مذہب الْاٰخِرَةِ ښ : پچھلا اِنْ : نہیں ھٰذَآ : یہ اِلَّا : مگر۔ محض اخْتِلَاقٌ : من گھڑت
یہ نہیں سنا ہم نے اس9 پچھلے دین میں اور کچھ نہیں یہ بنائی ہوئی بات ہے
9: ما سمعنا الخ : ھذا سے مسئلہ توحید کی طرف اشارہ ہے اور الملۃ الاخرۃ سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا دین یا آباء و اجداد کا دین مراد ہے۔ ہم نے آج تک یہ مسئلہ توحید نہ تو دین عیسوی کے عالموں سے سنا ہے بلکہ اس کے برعکس تمام پوپ اور پادری تثلیث کے قائل ہیں اور نہ اپنے باپ دادا ہی سے ہم نے مسئلہ توحید سنا ہے۔ اس لیے لامحالہ یہ مسئلہ توحید خدا کی طرف سے نہیں بلکہ محمد ﷺ کا اپنا ساختہ پرداختہ ہے۔ فی ملۃ عیسیٰ التیھی اخر الملل لان النصاری مثلثۃ غیر موحدۃ او فی ملۃ قریش التی ادرکنا علیہا آباءنا (مدارک ج 4 ص 27) ۔
Top