Kashf-ur-Rahman - Saad : 30
وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ
وَوَهَبْنَا : اور ہم نے عطا کیا لِدَاوٗدَ : داؤد کو سُلَيْمٰنَ ۭ : سلیمان نِعْمَ الْعَبْدُ ۭ : بہت اچھا بندہ اِنَّهٗٓ : بیشک وہ اَوَّابٌ : رجوع کرنے والا
اور ہم نے دائود کو سلیمان عطا کیا وہ سلیمان بڑا اچھا بندہ تھا وہ خدا کی طرف بہت رجوع رہنے والا تھا۔
(30) اور ہم نے داود کو سلیمان عطا کیا سلیمان اچھا بندہ تھا بلا شبہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف بہت رجوع ہونے والا تھا۔ یعنی دائود (علیہ السلام) کو سلیمان نامی بیٹا ہم نے عطا کیا وہ سلیمان اچھا بندہ تھا وہ خدا کی طرف بہت رجوع رہا کرتا تھا۔
Top