Tafseer-e-Mazhari - Saad : 49
هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ
ھٰذَا ذِكْرٌ ۭ : یہ ایک نصیحت وَاِنَّ : اور بیشک لِلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے لَحُسْنَ : البتہ اچھا مَاٰبٍ : ٹھکانا
یہ نصیحت ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے
ھذا ذکر وان للمتقین لحسن ماب یہ ایک نصیحت کا مضمون تو ہوچکا اور پرہیزگاروں کیلئے آخرت میں اچھا ٹھکانہ ہے۔ ھٰذَا یہ یعنی مقدم الذکر واقعات انبیاء ان کیلئے ایک شرف تھا ‘ یا یہ قرآن جو پڑھا جا رہا ہے ‘ ایک حسین یاد دہانی ہے۔ انبیاء اور ان کے راستہ پر چلنے والے تمام لوگوں کے متعلق آگے فرمایا کہ تقویٰ والوں کیلئے بہترین لوٹنے کا مقام (اور انجام) ہے ‘ یعنی :
Top