Urwatul-Wusqaa - Saad : 49
هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ
ھٰذَا ذِكْرٌ ۭ : یہ ایک نصیحت وَاِنَّ : اور بیشک لِلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے لَحُسْنَ : البتہ اچھا مَاٰبٍ : ٹھکانا
اور آپ ﷺ اسماعیل ، الیسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا ذکر بھی کیجئے اور یہ سب کے سب نیک لوگوں میں سے تھے
یہ تذکار بطور نصیحت ہیں کہ نیک لوگوں کا ٹھکانا بہت عمدہ ہے 49۔ ان سب انبیاء و رسل کا ذکر دنیا کے انسانوں کے لیے اور خصوصا مسلمانوں کے لیے ان کی پاکیزہ زندگیوں کی یاد کو تازہ کرتا ہے اور ان کے اسوہ حسنہ سے ان کو راہنمائی حاصل ہوتی ہے بلاشبہ یہ سب لوگ پرہیزگار تھے جن کا ٹھکانا بہت عمدہ ہے اور ان کی پاکیزہ زندگیاں انسانوں کی ہمیشہ راہنمائی کرتی رہی ہیں اور اب بھی کر رہی ہیں اگر کوئی شخص ان سے راہنمائی حاصل کرنا چاہے ان کے اخروی انعامات کا تذکرہ آنے والی آیتوں میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
Top