Mazhar-ul-Quran - Saad : 16
وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ
وَقَالُوْا : اور انہوں نے کہا رَبَّنَا : اے ہمارے رب عَجِّلْ : جلدی دے لَّنَا : ہمیں قِطَّنَا : ہمارا حصہ قَبْلَ : پہلے يَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب
اور1، کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہم کو ہمارا حصہ (یعنی عذاب) جلد دیدے حساب کے دن سے پہلے
(ف 1) شان نزول : مشرکین مکہ نے نبی ﷺ سے جب یہ سنا کہ قیامت کے دن دائیں اور بائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیے جائیں گے اور جو لوگ جنت میں جائیں گے ان کو بڑی نعمتیں ملیں گی تو کفار بطور استہزاء حضور ﷺ سے بولے کہ ہمارے نامہ اعمال تو ہم کو یہاں ہی دکھادیے جائیں ہم دیکھ لیں کہ ہم نے کیا کیا ہے اور ان میں کیا رکھا ہے تب یہ آیت اتری کہ اے محبوب ﷺ یہ کفار قرآن کی خبروں کو نہیں مانتے ہنستے ہیں کہتے ہیں کہ پروردگار حساب کے دن سے پیشتر ہمارے نامہ اعمال کو ہم دیدے تو اے محبوب تم ان خرافات کا کچھ جواب نہ دو ، صبر کروان کی باتوں پر دل ملول نہ کرو۔
Top