Mutaliya-e-Quran - Saad : 22
اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ
اِذْ دَخَلُوْا : جب وہ داخل ہوئے عَلٰي : پر۔ پاس دَاوٗدَ : داؤد فَفَزِعَ : تو وہ گھبرایا مِنْهُمْ : ان سے قَالُوْا : انہوں نے کہا لَا تَخَفْ ۚ : خوف نہ کھاؤ خَصْمٰنِ : ہم دو جھگڑنے والے بَغٰى : زیادتی کی بَعْضُنَا : ہم میں سے ایک عَلٰي بَعْضٍ : دوسرے پر فَاحْكُمْ : تو آپ فیصلہ کردیں بَيْنَنَا : ہمارے درمیان بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ وَلَا تُشْطِطْ : اور زیادتی (بےانصافی نہ) کریں وَاهْدِنَآ اِلٰى : اور ہماری رہنمائی کریں طرف سَوَآءِ : سیدھا الصِّرَاطِ : راستہ
جب وہ داؤدؑ کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گیا انہوں نے کہا "ڈریے نہیں، ہم دو فریق مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجیے، بے انصافی نہ کیجیے اور ہمیں راہ راست بتائیے
اِذْ دَخَلُوْا [جب وہ داخل ہوئے ] عَلٰي دَاوٗدَ [داؤد (علیہ السلام) پر ] فَفَزِعَ [تو وہ گھبرائے ] مِنْهُمْ [ان سے ] قَالُوْا [انھوں نے کہا ] لَا تَخَفْ ۚ [آپ (علیہ السلام) خوف مت کریں ] خَصْمٰنِ [(ہم ) دو فریق مخالف ہیں ] بَغٰى [زیادتی کی ] بَعْضُنَا [ہمارے کسی نے ] عَلٰي بَعْضٍ [کسی پر ] فَاحْكُمْ بَيْنَنَا [تو آپ (علیہ السلام) فیصلہ کریں ہمارے درمیان ] بِالْحَــقِّ [حق کے ساتھ ] وَلَا تُشْطِــطْ [اور آپ (علیہ السلام) زیادتی مت کریں ] وَاهْدِنَآ [اور آپ (علیہ السلام) ہماری رہنمائی کریں ] اِلٰى سَوَاۗءِ الصِّرَاطِ [راستہ کے درمیان ] ۔
Top