Urwatul-Wusqaa - Saad : 70
اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ
اِنْ يُّوْحٰٓى : نہیں وحی کی جاتی اِلَيَّ : میری طرف اِلَّآ : سوائے اَنَّمَآ : یہ کہ اَنَا نَذِيْرٌ : میں ڈرانے والا مُّبِيْنٌ : صاف صاف
مجھ کو اس لیے وحی ہوئی ہے کہ میں صاف صاف ڈرانے والا ہوں
میری طرف سوائے اس کے کچھ وحی نہیں کیا جاتا کہ میں ڈرانے والا ہوں 70۔ آپ نے فرمایا میں جو کچھ بیان کرتا ہوں وہ وہی ہے جو میری طرف وحی کیا گیا ہے اور یہ کہ میں غیب کی خبریں جو بیان کرتا ہوں تو خود بخود نہیں بیان کرتا بلکہ وہی کچھ بیان کرتا ہوں جو مجھے رب ذوالجلال والاکرام کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اور میں سوائے اس کے کچھ نہیں کہ ایک ڈرانے والا ہوں تاکہ تم کفر وشرک سے باز آجائو اور ایک دوسرے پر ظلم و زیادتی نہ کرو اور یہ ڈرانا میرا یہی ہے کہ تم وہ لوگ ہو جن کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات ہونے کا شرف بخشنا ہے اور فرشتے جن کے بارے میں تم جھگڑا کرتے ہو تمہارے خادم بنائے گئے ہیں تمہارا مقام فرشتوں سے کہیں بلند ہے تمہاری اصل بلاشبہ مسجود ملائکہ ہے اور تمہارا وجود ان سے کہیں زیادہ بابرکت ہے یہ بات تم کو قرآن کریم میں بار بار باور کرائی گئی ہے اور ایک بار پھر اس جگہ اس نظریہ کو تازہ کرلو تاکہ اگر حقیقت تم پر مستور ہوچکی ہے تو تم پر ایک بار پھر واضح ہوجائے۔
Top