38. Saadص

The letter Saad · Meccan · 88 ayahs · 5 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِؕ﴿1﴾

    1. صٓص
    2. وَالْقُرْاٰنِ ذِي الذِّكْرِقسم ہے قرآن کی، نصحیت والے
    ص، قسم ہے نصیحت بھرے قرآن کی
  2. بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ﴿2﴾

    1. بَلِ الَّذِيْنَبلکہ وہ لوگ
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. فِيْ عِزَّةٍغلبے میں ہیں
    4. وَّشِقَاقٍاور مخالفت میں
    بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں
  3. كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ﴿3﴾

    1. كَمْ اَهْلَكْنَاکتنی ہی ہلاک کیں ہم نے
    2. مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
    3. مِّنْ قَرْنٍبستیوں میں سے
    4. فَنَادَوْاتو انہوں نے پکارا/ چیخ و پکار کی
    5. وَّلَاتَاور نہ تھی
    6. حِيْنَ مَنَاصٍاس وقت کوئی نجات
    اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا
  4. وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ١٘ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ﴿4﴾

    1. وَعَجِبُوْٓااور انہوں نے تعجب کیا
    2. اَنْ جَآءَهُمْاس بات پر کہ آیا ان کے پاس
    3. مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ ۡایک ڈرانے والا ان میں سے
    4. وَقَالَ الْكٰفِرُوْنَاور کافروں نے کہا
    5. ھٰذَا سٰحِرٌیہ ساحر ہے/ جادوگر ہے
    6. كَذَّابٌسخت جھوٹا
    اِن لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ ایک ڈرانے والا خود اِنہی میں سے آگیا منکرین کہنے لگے کہ "یہ ساحرہے، سخت جھوٹا ہے
  5. اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ﴿5﴾

    1. اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَکیا اس نے بنالیا بہت سے الٰہوں کو
    2. اِلٰهًا وَّاحِدًا ښالٰہ ایک ہی
    3. اِنَّ ھٰذَابیشک یہ
    4. لَشَيْءٌ عُجَابٌالبتہ ایک چیز ہے عجیب
    کیا اِس نے سارے خداؤں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالا؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"
  6. وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۖۚ﴿6﴾

    1. وَانْطَلَقَ الْمَلَاُاور چل دیئے سردار
    2. مِنْهُمْان میں سے (یہ کہتے ہوئے)
    3. اَنِ امْشُوْاکہ چلو
    4. وَاصْبِرُوْااور جمے رہو
    5. عَلٰٓي اٰلِهَتِكُمْ ښاپنے الٰہوں پر
    6. اِنَّ ھٰذَابیشک یہ
    7. لَشَيْءٌالبتہ ایک چیز ہے
    8. يُّرَادُجو ارادہ کی جاتی ہے
    اور سرداران قوم یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ "چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبودوں کی عبادت پر یہ بات تو کسی اور ہی غرض سے کہی جا رہی ہے
  7. مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ﴿7﴾

    1. مَا سَمِعْنَا بِھٰذَانہیں سنایا ہم نے اس کے بارے میں
    2. فِي الْمِلَّةِملت میں/ دین میں
    3. الْاٰخِرَةِ ښپچھلی/ پچھلے
    4. اِنْ ھٰذَآنہیں یہ
    5. اِلَّا اخْتِلَاقٌمگر من گھڑت
    یہ بات ہم نے زمانہ قریب کی ملت میں کسی سے نہیں سنی یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک من گھڑت بات
  8. ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ١ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ﴿8﴾

    1. ءَاُنْزِلَکیا اتارا گیا ہے
    2. عَلَيْهِ الذِّكْرُاس پر ذکر
    3. مِنْۢ بَيْنِنَا ۭہمارے درمیان سے
    4. بَلْ هُمْبلکہ وہ
    5. فِيْ شَكٍّشک میں ہیں
    6. مِّنْ ذِكْرِيْ ۚمیرے ذکر سے
    7. بَلْ لَّمَّابلکہ نہیں
    8. يَذُوْقُوْا عَذَابِانہوں نے چھکا میرا عذاب
    کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر اللہ کا ذکر نازل کر دیا گیا؟" اصل بات یہ ہے کہ یہ میرے "ذکر"پر شک کر رہے ہیں، اور یہ ساری باتیں اس لیے کر رہے ہیں کہ انہوں نے میرے عذاب کا مزا چکھا نہیں ہے
  9. اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ﴿9﴾

    1. اَمْ عِنْدَهُمْکیا ان کے پاس
    2. خَزَآئِنُخزانے ہیں
    3. رَحْمَةِرحمت کے
    4. رَبِّكَتیرے رب کے
    5. الْعَزِيْزِجو غالب ہے
    6. الْوَهَّابِدینے والا ہے/ داتا ہے
    کیا تیرے داتا اور غالب پروردگار کی رحمت کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟
  10. اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١۫ فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ﴿10﴾

    1. اَمْ لَهُمْیا ان کے لئے
    2. مُّلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت ہے آسمانوں کی
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    4. وَمَااور جو
    5. بَيْنَهُمَا ۣان دونوں کے درمیان ہے
    6. فَلْيَرْتَقُوْاپس چاہیے کہ وہ اوپر چڑھ جائیں
    7. فِي الْاَسْبَابِرسیوں میں/ کے ذریعے
    کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں؟ اچھا تو یہ عالم اسباب کی بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں!
  11. جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ﴿11﴾

    1. جُنْدٌیہ ایک لشکر ہے
    2. مَّا هُنَالِكَچھوٹا سا، اسی جگہ
    3. مَهْزُوْمٌشکست کھانے والا ہے
    4. مِّنَ الْاَحْزَابِگروہوں میں سے
    یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اِسی جگہ شکست کھانے والا ہے
  12. كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ﴿12﴾

    1. كَذَّبَتْجھٹلایا
    2. قَبْلَهُمْان سے پہلے
    3. قَوْمُ نُوْحٍقوم نوح نے
    4. وَّعَادٌاور عاد نے
    5. وَّفِرْعَوْنُاور فرعون
    6. ذُوالْاَوْتَادِمیخوں والے نے
    اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور عاد، اور میخوں والا فرعون
  13. وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ﴿13﴾

    1. وَثَمُوْدُاور ثمود نے
    2. وَقَوْمُ لُوْطٍاور قوم لوط نے
    3. وَّاَصْحٰبُاور والوں نے
    4. لْئَيْكَةِ ۭایکہ (والوں نے)
    5. اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُیہ سب گروہ تھے
    اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے
  14. اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠ع﴿14﴾

    1. اِنْ كُلٌّنہیں سب کے سب
    2. اِلَّا كَذَّبَمگر انہوں نے جھٹلایا
    3. الرُّسُلَرسولوں کو
    4. فَحَقَّ عِقَابِتو ثابت ہوگئی میری سزا/ میرا عذاب
    ان میں سے ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا اور میری عقوبت کا فیصلہ اس پر چسپاں ہو کر رہا
  15. وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ﴿15﴾

    1. وَمَا يَنْظُرُاور نہیں انتظار کرتے
    2. هٰٓؤُلَآءِیہ سب
    3. اِلَّا صَيْحَةًمگر ایک چیخ کا
    4. وَّاحِدَةًبس ایک ہی
    5. مَّا لَهَانہیں اس کے لئے
    6. مِنْ فَوَاقٍکوئی ڈھیل/ وقفہ
    یہ لوگ بھی بس ایک دھماکے کے منتظر ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا دھماکا نہ ہوگا
  16. وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ﴿16﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. رَبَّنَااے ہمارے رب
    3. عَجِّلْ لَّنَاجلدی دے دے ہمارے لئے
    4. قِطَّنَاحصہ ہمارا
    5. قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِحساب کے دن سے پہلے
    اور یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب، یوم الحساب سے پہلے ہی ہمارا حصہ ہمیں جلدی سے دے دے
  17. اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِ١ۚ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ﴿17﴾

    1. اِصْبِرْصبر کیجئے
    2. عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَاس پر جو وہ کہتے ہیں
    3. وَاذْكُرْاور ذکر کیجئے
    4. عَبْدَنَاہمارے بندے
    5. دَاوٗدَداؤد کا
    6. ذَا الْاَيْدِ ۚصاحب قوت/ قوت والے تھے
    7. اِنَّهٗٓ اَوَّابٌبیشک وہ بہت رجوع کرنے والا تھا
    اے نبیؐ، صبر کرو اُن باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں، اور اِن کے سامنے ہمارے بندے داؤدؑ کا قصہ بیان کرو جو بڑی قوتوں کا مالک تھا ہر معاملہ میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا
  18. اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ﴿18﴾

    1. اِنَّا سَخَّرْنَابیشک ہم نے مسخر کیا
    2. الْجِبَالَپہاڑوں کو
    3. مَعَهٗاس کے ساتھ
    4. يُسَبِّحْنَ بالْعَشِيِّوہ تسبیح کرتے تھے شام کو
    5. وَالْاِشْرَاقِاور صبح کو
    ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ مسخر کر رکھا تھا کہ صبح و شام وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے
  19. وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ﴿19﴾

    1. وَالطَّيْرَاور پرندوں کو
    2. مَحْشُوْرَةً ۭاکھٹے ہونے والے/ جمع کئے گئے
    3. كُلٌّ لَّهٗٓ اَوَّابٌسب کے سب اس کے لئے رجوع کرنے والے تھے/لوٹنے والے تھے/متوجہ ہونے والے تھے
    پرندے سمٹ آتے اور سب کے سب اُس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے
  20. وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ﴿20﴾

    1. وَشَدَدْنَا مُلْكَهٗاور مضبوط کردی ہم نے اس کی سلطنت
    2. وَاٰتَيْنٰهُاور دی ہم نے اس کو
    3. الْحِكْمَةَحکمت
    4. وَفَصْلَ الْخِطَابِاور فیصلہ کن بات/ خطاب
    ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی
  21. وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ﴿21﴾

    1. وَهَلْ اَتٰىكَاور کیا آئی تیرے پاس
    2. نَبَؤُا الْخَصْمِۘخبر جھگڑنے والوں کی
    3. اِذْجب
    4. تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَوہ دیوار پھاند کر آتے تھے عبادت خانے میں
    پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے اُن مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اُس کے بالا خانے میں گھس آئے تھے؟
  22. اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ﴿22﴾

    1. اِذْ دَخَلُوْاجب وہ داخل ہوئے
    2. عَلٰي دَاوٗدَداؤد پر
    3. فَفَزِعَ مِنْهُمْتو وہ گھبرا گیا ان سے
    4. قَالُوْاانہوں نے کہا
    5. لَا تَخَفْ ۚنہ تم ڈرو
    6. خَصْمٰنِ(ہم) دو جھگڑنے والے ہیں
    7. بَغٰى بَعْضُنَازیادتی کی ہم میں سے بعض نے
    8. عَلٰي بَعْضٍبعض پر
    9. فَاحْكُمْ بَيْنَنَاپس فیصلہ کردیجئے ہمارے درمیان
    10. بِالْحَقِّصحیح/ حق کے ساتھ
    11. وَلَا تُشْطِطْاور نہ زیادتی کیجئے
    12. وَاهْدِنَآاور رہنمائی کیجئے ہماری
    13. اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِطرف سیدھے راستے کے
    جب وہ داؤدؑ کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گیا انہوں نے کہا "ڈریے نہیں، ہم دو فریق مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجیے، بے انصافی نہ کیجیے اور ہمیں راہ راست بتائیے
  23. اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ١۫ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ١۫ فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ﴿23﴾

    1. اِنَّ ھٰذَآبیشک یہ
    2. اَخِيْ ۣمیرا بھائی ہے
    3. لَهٗ تِسْعٌاس کی ہیں نو
    4. وَّتِسْعُوْنَ نَعْجَةًاور نوے دنبیاں
    5. وَّلِيَ نَعْجَةٌاور میرے لئے دنبی ہے
    6. وَّاحِدَةٌ ۣایک ہی
    7. فَقَالَ اَكْفِلْنِيْهَاتو اس نے کہا مجھے سونپ دے اس کو
    8. وَعَزَّنِيْ فِي الْخِطَابِاور اس نے غلبہ پالیا مجھ پر کلام میں/ گفتگو میں
    یہ میرا بھائی ہے، اِس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دُنبی ہے اِس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا"
  24. قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩۩﴿24﴾

    1. قَالَ لَقَدْاس نے کہا البتہ تحقیق
    2. ظَلَمَكَظلم کیا ہے تجھ پر
    3. بِسُؤَالِسوال مانگنے پر/ سوال کے ساتھ
    4. نَعْجَتِكَتیری دنبی کے
    5. اِلٰى نِعَاجِهٖ ۭطرف اپنی دنبیوں کے (ملانے کا)
    6. وَاِنَّ كَثِيْرًااور بیشک بہت سے
    7. مِّنَ الْخُلَطَآءِشراکت داروں میں سے
    8. لَيَبْغِيْالبتہ زیادتی کرتے ہیں
    9. بَعْضُهُمْان میں سے بعض/بعض ان کے
    10. عَلٰي بَعْضٍبعض پر
    11. اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْامگر وہ لوگ جو ایمان لائے
    12. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کئے اچھے
    13. وَقَلِيْلٌ مَّا هُمْ ۭاور کتنے تھوڑے ہیں وہ
    14. وَظَنَّ دَاوٗدُاور سمجھ گیا داؤد
    15. اَنَّمَا فَتَنّٰهُبیشک آزمایا ہم نے ان کو
    16. فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗپس انہوں نے بخشش مانگی اپنے رب سے
    17. وَخَرَّ رَاكِعًااور گرپڑے رکوع کرتے ہوئے
    18. وَّاَنَابَاور انہوں نے رجوع کرلیا
    داؤدؑ نے جواب دیا: "اِس شخص نے اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری دنبی ملا لینے کا مطالبہ کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا، اور واقعہ یہ ہے کہ مل جل کر ساتھ رہنے والے لوگ اکثر ایک دوسرے پر زیادتیاں کرتے رہتے ہیں، بس وہی لوگ اس سے بچے ہوئے ہیں جو ایمان رکھتے اور عمل صالح کرتے ہیں، اور ایسے لوگ کم ہی ہیں" (یہ بات کہتے کہتے) داؤدؑ سمجھ گیا کہ یہ تو ہم نے دراصل اس کی آزمائش کی ہے، چنانچہ اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر گیا اور رجوع کر لیا
  25. فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ﴿25﴾

    1. فَغَفَرْنَا لَهٗپس بخش دیا ہم نے ان کے لئے
    2. ذٰلِكَ ۭاس بات کو
    3. وَاِنَّ لَهٗاور بیشک ان کے لئے
    4. عِنْدَنَاہمارے ہاں
    5. لَزُلْفٰىالبتہ تقریب کا مقام ہے
    6. وَحُسْنَ مَاٰبٍاور بہتر انجام
    تب ہم نے اس کا وہ قصور معاف کیا اور یقیناً ہمارے ہاں اس کے لیے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے
  26. یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ۠ع﴿26﴾

    1. يٰدَاوٗدُاے داؤد
    2. اِنَّا جَعَلْنٰكَبیشک ہم نے بنایا تجھ کو
    3. خَلِيْفَةً فِي الْاَرْضِایک خلیفہ زمین میں
    4. فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِپس فیصلہ کرو لوگوں کے درمیان
    5. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    6. وَلَا تَتَّبِعِاور نہ تم پیروی کرو
    7. الْهَوٰىخواہش نفس کی
    8. فَيُضِلَّكَتو وہ بھٹکادے گی تجھ کو
    9. عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۭاللہ کے راستے سے
    10. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    11. يَضِلُّوْنَجو بھٹکتے ہیں
    12. عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
    13. لَهُمْان کے لئے
    14. عَذَابٌ شَدِيْدٌۢشدید عذاب ہے
    15. بِمَا نَسُوْابوجہ اس کے جو وہ بھول گئے
    16. يَوْمَدن کو
    17. الْحِسَابِحساب کو
    (ہم نے اس سے کہا) "اے داؤدؑ، ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے، لہٰذا تو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہش نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں یقیناً اُن کے لیے سخت سزا ہے کہ وہ یوم الحساب کو بھول گئے"
  27. وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا١ؕ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِؕ﴿27﴾

    1. وَمَا خَلَقْنَا السَّمَآءَاور نہیں پیدا کیا ہم نے آسمان کو
    2. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    3. وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان دونوں کے درمیان ہے
    4. بَاطِلًا ۭباطل/ بےکار
    5. ذٰلِكَیہ
    6. ظَنُّ الَّذِيْنَگمان ہے ان لوگوں کا
    7. كَفَرُوْا ۚجنہوں نے کفر کیا
    8. فَوَيْلٌپس ہلاکت ہے
    9. لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْاان لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا
    10. مِنَ النَّارِآگ سے
    ہم نے اس آسمان اور زمین کو، اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے، فضول پیدا نہیں کر دیا ہے یہ تو اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے
  28. اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ١٘ اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ﴿28﴾

    1. اَمْ نَجْعَلُ الَّذِيْنَکیا ہم کردیں گے ان لوگوں کو
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    3. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے عمل کئے
    4. كَالْمُفْسِدِيْنَمانند ان کے جو فساد کرنے والے ہیں
    5. فِي الْاَرْضِ ۡزمین میں
    6. اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِيْنَیا ہم کردیں گے متقی لوگوں کو
    7. كَالْفُجَّارِبدکاروں کی طرح
    کیا ہم اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اور اُن کو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں یکساں کر دیں؟ کیا متقیوں کو ہم فاجروں جیسا کر دیں؟
  29. كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴿29﴾

    1. كِتٰبٌایک کتاب ہے
    2. اَنْزَلْنٰهُنازل کیا ہم نے اس کو
    3. اِلَيْكَآپ کی طرف
    4. مُبٰرَكٌبہت برکتوں والی ہے
    5. لِّيَدَّبَّرُوْٓاتاکہ وہ غورو فکر کریں
    6. اٰيٰتِهٖاس کی آیات ہیں
    7. وَلِيَتَذَكَّرَاور تاکہ نصیحت پکڑیں
    8. اُولُواوالے
    9. الْاَلْبَابِعقل والے
    یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے محمدؐ) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں
  30. وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ﴿30﴾

    1. وَوَهَبْنَا لِدَاوٗدَاور عطا کیا ہم نے داؤد کے لئے
    2. سُلَيْمٰنَ ۭسلیمان کو
    3. نِعْمَ الْعَبْدُ ۭکتنا اچھا بندہ تھا وہ
    4. اِنَّهٗٓبیشک وہ
    5. اَوَّابٌبہت رجوع کرنے والا تھا
    اور داؤدؑ کو ہم نے سلیمانؑ (جیسا بیٹا) عطا کیا، بہترین بندہ، کثرت سے اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا
  31. اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ﴿31﴾

    1. اِذْ عُرِضَ عَلَيْهِجب پیش کئے گئے اس پر
    2. بِالْعَشِيِّشام کے وقت
    3. الصّٰفِنٰتُاصیل گھوڑے
    4. الْجِيَادُعمدہ
    قابل ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رو گھوڑے پیش کیے گئے
  32. فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ﴿32﴾

    1. فَقَالَتو اس نے کہا
    2. اِنِّىْٓبیشک میں نے
    3. اَحْبَبْتُمیں نے ترجیح دی
    4. حُبَّ الْخَيْرِمال کی محبت کو
    5. عَنْ ذِكْرِ رَبِّيْ ۚاپنے رب کی یاد کی وجہ سے
    6. حَتّٰىیہاں تک کہ
    7. تَوَارَتْ بالْحِجَابِسورج چھپ گیا پردے میں
    تو اس نے کہا "میں نے اس مال کی محبت اپنے رب کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے" یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہو گئے
  33. رُدُّوْهَا عَلَیَّ١ؕ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ﴿33﴾

    1. رُدُّوْهَاپھیر لاؤ ان کو
    2. عَلَيَّ ۭمجھ پر
    3. فَطَفِقَتو شروع کیا/ تو لگے
    4. مَسْحًۢاہاتھ پھیرنا/ ہاتھ پھیرتے
    5. بِالسُّوْقِپنڈلیوں پر
    6. وَالْاَعْنَاقِاور گردنوں پر
    تو (اس نے حکم دیا کہ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے
  34. وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ﴿34﴾

    1. وَلَقَدْ فَتَنَّااور البتہ تحقیق آزمایا ہم نے
    2. سُلَيْمٰنَسلیمان کو
    3. وَاَلْقَيْنَااور ڈال دیا ہم نے
    4. عَلٰي كُرْسِيِّهٖاس کی کرسی پر
    5. جَسَدًاایک جسم
    6. ثُمَّ اَنَابَپھر اس نے رجوع کرلیا
    اور (دیکھو کہ) سلیمانؑ کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا
  35. قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ﴿35﴾

    1. قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِيْبولا اے میرے رب بخش دے میرے لئے/ مجھ کو
    2. وَهَبْ لِيْاور عطا کر مجھ کو
    3. مُلْكًاایسی بادشاہت
    4. لَّانہ
    5. يَنْۢبَغِيْحاصل ہو
    6. لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِيْ ۚکسی ایک کو میرے بعد
    7. اِنَّكَبیشک تو
    8. اَنْتَ الْوَهَّابُتو ہی داتا ہے/ بہت بخشنے والا ہے
    اور کہا کہ "اے میرے رب، مجھے معاف کر دے اور مجھے وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزاوار نہ ہو، بیشک تو ہی اصل داتا ہے"
  36. فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ﴿36﴾

    1. فَسَخَّرْنَاتو مسخر کیا ہم نے
    2. لَهُ الرِّيْحَاس کے لئے ہوا کو
    3. تَجْرِيْ بِاَمْرِهٖجو چلتی تھی اس کے حکم سے
    4. رُخَآءًنرمی سے
    5. حَيْثُ اَصَابَجہاں وہ پہنچنا چاہتے/ وہ جاتے
    تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا
  37. وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍۙ﴿37﴾

    1. وَالشَّيٰطِيْنَاور شیاطین کو
    2. كُلَّ بَنَّآءٍہر طرح کے معمار
    3. وَّغَوَّاصٍاور غوطہ خور
    اور شیاطین کو مسخر کر دیا، ہر طرح کے معمار اور غوطہ خور
  38. وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ﴿38﴾

    1. وَّاٰخَرِيْنَاور کچھ دوسرے
    2. مُقَرَّنِيْنَجکڑے ہوئے
    3. فِي الْاَصْفَادِبیڑیوں میں
    اور دوسرے جو پابند سلاسل تھے
  39. هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿39﴾

    1. ھٰذَا عَطَآؤُنَایہ ہماری بخشش تھی
    2. فَامْنُنْپس احسان کر
    3. اَوْ اَمْسِكْیا روک لے
    4. بِغَيْرِ حِسَابٍبغیر حساب کے
    (ہم نے اُس سے کہا) "یہ ہماری بخشش ہے، تجھے اختیار ہے جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے، کوئی حساب نہیں"
  40. وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ۠ع﴿40﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. لَهٗاس کے لئے
    3. عِنْدَنَاہمارے پاس
    4. لَزُلْفٰىالبتہ قرب خاص ہے
    5. وَحُسْنَ مَاٰبٍاور بہترین ٹھکانہ ہے
    یقیناً اُس کے لیے ہمارے ہاں تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے
  41. وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَ١ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ﴿41﴾

    1. وَاذْكُرْ عَبْدَنَآاور ذکر کیجئے ہمارے بندے
    2. اَيُّوْبَ ۘایوب کا
    3. اِذْ نَادٰىجب انہوں نے پکارا
    4. رَبَّهٗٓاپنے رب کو
    5. اَنِّىْبیشک مجھے
    6. مَسَّنِيَ الشَّيْطٰنُچھوڑا ہے مجھ کو شیطان نے
    7. بِنُصْبٍ وَّعَذَابٍساتھ تکلیف کے/ مشقت کے، ایذاء کے، اور عذاب کے
    اور ہمارے بندے ایوبؑ کا ذکر کرو، جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ شیطان نے مجھے سخت تکلیف اور عذاب میں ڈال دیا ہے
  42. اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ١ۚ هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ﴿42﴾

    1. اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ ۚتم مارو اپنا پاؤں
    2. ھٰذَا مُغْتَسَلٌۢیہ نہانے کا پانی ہے
    3. بَارِدٌ وَّشَرَابٌٹھنڈا اور پینے کا پانی
    (ہم نے اُسے حکم دیا) اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے
  43. وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ﴿43﴾

    1. وَوَهَبْنَا لَهٗٓاور عطا کئے ہم نے اس کو
    2. اَهْلَهٗاس کے گھر والے
    3. وَمِثْلَهُمْاور ان کے مثل
    4. مَّعَهُمْان کے ساتھ
    5. رَحْمَةً مِّنَّابطور رحمت ہماری طرف سے
    6. وَذِكْرٰىاور ایک نصیحت
    7. لِاُولِي الْاَلْبَابِعقل والوں کے لئے
    ہم نے اُسے اس کے اہل و عیال واپس دیے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور، اپنی طرف سے رحمت کے طور پر، اور عقل و فکر رکھنے والوں کے لیے درس کے طور پر
  44. وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ١ؕ اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًا١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ﴿44﴾

    1. وَخُذْ بِيَدِكَاور لے لو اپنے ہاتھ کے ساتھ
    2. ضِغْثًاتنکوں کا چھوٹا سا مٹھا
    3. فَاضْرِبْ بِّهٖپھر مار ساتھ اس کے
    4. وَلَا تَحْنَثْ ۭاور اپنی قسم نہ توڑ
    5. اِنَّابیشک ہم نے
    6. وَجَدْنٰهُپایا ہم نے اس کو
    7. صَابِرًا ۭصابر/ صابر کرنے والا
    8. نِعْمَ الْعَبْدُ ۭکتنا اچھا بندہ تھا وہ/ بہترین بندہ
    9. اِنَّهٗٓبیشک وہ
    10. اَوَّابٌبہت زیادہ رجوع کرنے والا تھا
    (اور ہم نے اس سے کہا) تنکوں کا ایک مٹھا لے اور اُس سے مار دے، اپنی قسم نہ توڑ ہم نے اُسے صابر پایا، بہترین بندہ، اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والا
  45. وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ﴿45﴾

    1. وَاذْكُرْاور ذکر کرو
    2. عِبٰدَنَآ اِبْرٰهِيْمَہمارے بندوں، ابراہیم کا
    3. وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَاور اسحاق کا اور یعقوب کا
    4. اُولِيوالے
    5. الْاَيْدِيْہاتھوں والے
    6. وَالْاَبْصَارِاور نگاہوں والے/ آنکھوں والے تھے
    اور ہمارے بندوں، ابراہیمؑ اور اسحاقؑ اور یعقوبؑ کا ذکر کرو بڑی قوت عمل رکھنے والے اور دیدہ ور لوگ تھے
  46. اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ﴿46﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَخْلَصْنٰهُمْخالص کرلیا تھا ہم نے ان کو
    3. بِخَالِصَةٍخالص کرنا
    4. ذِكْرَىیاد کا
    5. الدَّارِاصلی گھر کی
    ہم نے اُن کو ایک خالص صفت کی بنا پر برگزیدہ کیا تھا، اور وہ دار آخرت کی یاد تھی
  47. وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ﴿47﴾

    1. وَاِنَّهُمْاور بیشک وہ
    2. عِنْدَنَاہمارے نزدیک
    3. لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَالبتہ چنے ہوؤں میں سے تھے
    4. الْاَخْيَارِنیک لوگوں میں سے تھے/ اچھے لوگوں میں سے تھے
    یقیناً ہمارے ہاں ان کا شمار چنے ہوئے نیک اشخاص میں ہے
  48. وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ﴿48﴾

    1. وَاذْكُرْ اِسْمٰعِيْلَاور یاد کیجئے اسماعیل کو
    2. وَالْيَسَعَاور الیسع کو
    3. وَذَا الْكِفْلِ ۭاور ذوالکفل کو
    4. وَكُلٌّاور وہ سب کے سب
    5. مِّنَ الْاَخْيَارِنیک لوگوں میں سے تھے
    اور اسماعیلؑ اور الیسع اور ذوالکفلؑ کا ذکر کرو، یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
  49. هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ﴿49﴾

    1. ھٰذَا ذِكْرٌ ۭیہ ایک ذکر تھا
    2. وَاِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَاور بیشک سب متقی لوگوں کے لئے
    3. لَحُسْنَ مَاٰبٍالبتہ اچھا ٹھکانہ ہے
    یہ ایک ذکر تھا (اب سنو کہ) متقی لوگوں کے لیے یقیناً بہترین ٹھکانا ہے
  50. جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُۚ﴿50﴾

    1. جَنّٰتِباغات
    2. عَدْنٍہمیشگی کے
    3. مُّفَتَّحَةًکھلے ہوئے ہیں/ کھولے جاچکے ہیں
    4. لَّهُمُ الْاَبْوَابُان کے لئے دروازے
    ہمیشہ رہنے والی جنتیں جن کے دروازے اُن کے لیے کھلے ہوں گے
  51. مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ﴿51﴾

    1. مُتَّكِِٕيْنَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
    2. فِيْهَاان میں
    3. يَدْعُوْنَطلب کریں گے وہ
    4. فِيْهَاان میں
    5. بِفَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍپھل بہت سے
    6. وَّشَرَابٍاور مشروبات
    ان میں وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، خوب خوب فواکہ اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے
  52. وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ﴿52﴾

    1. وَعِنْدَهُمْاور ان کے پاس ہوں گی
    2. قٰصِرٰتُجھانے والیاں
    3. الطَّرْفِنگاہوں کو
    4. اَتْرَابٌہم عمر
    اور ان کے پاس شرمیلی ہم سن بیویاں ہوں گی
  53. هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ﴿53﴾

    1. ھٰذَایہ ہے
    2. مَا تُوْعَدُوْنَوہ جس کا تم وعدہ کئے جاتے تھے
    3. لِيَوْمِ الْحِسَابِحساب کے دن کے لئے
    یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں حساب کے دن عطا کرنے کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے
  54. اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ﴿54﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. ھٰذَایہ
    3. لَرِزْقُنَاالبتہ ہمارا رزق ہے
    4. مَا لَهٗنہیں ہے اس کے لئے
    5. مِنْ نَّفَادٍکم ہونا/ ختم ہونا
    یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں
  55. هٰذَا١ؕ وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍۙ﴿55﴾

    1. ھٰذَا ۭیہ تو ہے یہ بات
    2. وَاِنَّ للطّٰغِيْنَاور بیشک سرکش لوگوں کے لئے
    3. لَشَرَّ مَاٰبٍالبتہ بہت برا ٹھکانہ ہے
    یہ تو ہے متقیوں کا انجام اور سرکشوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے
  56. جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ۚ فَبِئْسَ الْمِهَادُ﴿56﴾

    1. جَهَنَّمَ ۚجہنم
    2. يَصْلَوْنَهَا ۚوہ داخل ہوں گے اس میں
    3. فَبِئْسَ الْمِهَادُتو بہت ہی برا ٹھکانہ
    جہنم جس میں وہ جھلسے جائیں گے، بہت ہی بری قیام گاہ
  57. هٰذَا١ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ﴿57﴾

    1. ھٰذَا ۙیہ ہے (یہ بات)
    2. فَلْيَذُوْقُوْهُپس ضرور وہ چکھیں گے اس کو
    3. حَمِيْمٌجو کھولتا ہوا پانی ہے
    4. وَّغَسَّاقٌاور پیپ لہو ہے
    یہ ہے اُن کے لیے، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہو
  58. وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ﴿58﴾

    1. وَّاٰخَرُاور کچھ دوسرا
    2. مِنْ شَكْلِهٖٓاس کی شکل سے
    3. اَزْوَاجٌبہت سا/قسم قسم کا/ انواع اقسام کا
    اور اسی قسم کی دوسری تلخیوں کا
  59. هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ١ۚ لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ١ؕ اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ﴿59﴾

    1. ھٰذَا فَوْجٌیہ ایک لشکر ہے
    2. مُّقْتَحِمٌداخل ہونے والا/ گھسنے والا
    3. مَّعَكُمْ ۚتمہارے ساتھ
    4. لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ ۭنہیں کوئی مرحبا ان کو
    5. اِنَّهُمْبیشک وہ
    6. صَالُواداخل ہونے والے ہیں
    7. النَّارِآگ میں
    (وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) "یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں"
  60. قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ١۫ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ١ؕ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا١ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ﴿60﴾

    1. قَالُوْاوہ کہیں گے
    2. بَلْ اَنْتُمْ ۣبلکہ تم کو
    3. لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ ۭنہ ہو خوش آمدید تمہارے لئے
    4. اَنْتُمْتمہی نے
    5. قَدَّمْتُمُوْهُپیش کیا ہے تم نے اس کو
    6. لَنَا ۚہمارے لئے
    7. فَبِئْسَ الْقَرَارُتو کتنا برا ہے ٹھکانہ/ جائے قرار
    وہ اُن کو جواب دیں گے "نہیں بلکہ تم ہی جھلسے جا رہے ہو، کوئی خیر مقدم تمہارے لیے نہیں تم ہی تو یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو، کیسی بری ہے یہ جائے قرار"
  61. قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ﴿61﴾

    1. قَالُوْا رَبَّنَاوہ کہیں گے اے ہمارے رب
    2. مَنْ قَدَّمَجس نے آگے بھیجا ہے
    3. لَنَا ھٰذَاہمارے لئے یہ
    4. فَزِدْهُپس زیادہ دے اس کو
    5. عَذَابًا ضِعْفًاعذاب دوگنا
    6. فِي النَّارِآگ میں
    پھر وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اُس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے"
  62. وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِؕ﴿62﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ کہیں گے
    2. مَا لَنَاکیا ہے ہمارے لئے
    3. لَا نَرٰىنہیں ہم دیکھتے
    4. رِجَالًاکچھ لوگوں کو
    5. كُنَّاتھے ہم
    6. نَعُدُّهُمْہم گنا کرتے ان کو/ شمار کرتے ان کو
    7. مِّنَ الْاَشْرَارِشریر لوگوں میں سے/ برے لوگوں میں سے
    اور وہ آپس میں کہیں گے "کیا بات ہے، ہم اُن لوگوں کو کہیں نہیں دیکھتے جنہیں ہم دنیا میں برا سمجھتے تھے؟
  63. اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ﴿63﴾

    1. اَتَّخَذْنٰهُمْکیا بنایا تھا ہم نے ان کا
    2. سِخْرِيًّامذاق
    3. اَمْ زَاغَتْیا کج ہوگئیں
    4. عَنْهُمُ الْاَبْصَارُان سے نگاہیں
    ہم نے یونہی ان کا مذاق بنا لیا تھا، یا وہ کہیں نظروں سے اوجھل ہیں؟"
  64. اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ۠ع﴿64﴾

    1. اِنَّ ذٰلِكَبیشک یہ
    2. لَحَقٌّالبتہ حق ہے
    3. تَخَاصُمُجھگڑنا
    4. اَهْلِ النَّارِآگ والوں کا
    بے شک یہ بات سچی ہے، اہل دوزخ میں یہی کچھ جھگڑے ہونے والے ہیں
  65. قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ﴿65﴾

    1. قُلْ اِنَّمَآکہہ دیجئے بیشک
    2. اَنَا مُنْذِرٌ ڰمیں خبردار کرنے والا ہوں
    3. وَّمَااور نہیں
    4. مِنْ اِلٰهٍکوئی الٰہ برحق
    5. اِلَّاسوائے
    6. اللّٰهُاللہ کے
    7. الْوَاحِدُ الْقَهَّارُجو ایک ہے، جو بہت زبردست ہے
    (اے نبیؐ) اِن سے کہو، "میں تو بس خبردار کر دینے والا ہوں کوئی حقیقی معبود نہیں مگر اللہ، جو یکتا ہے، سب پر غالب
  66. رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ﴿66﴾

    1. رَبُّ السَّمٰوٰتِرب ہے آسمانوں کا
    2. وَالْاَرْضِاور زمین کا
    3. وَمَااور جو
    4. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہے
    5. الْعَزِيْزُ الْغَفَّارُجو زبردست ہے، جو بخشش فرمانے والا ہے
    آسمانوں اور زمین کا مالک اور اُن ساری چیزوں کا مالک جو ان کے درمیان ہیں، زبردست اور درگزر کرنے والا"
  67. قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ﴿67﴾

    1. قُلْ هُوَکہہ دیجئے وہ
    2. نَبَؤٌا عَظِيْمٌایک خبر ہے بڑی
    اِن سے کہو "یہ ایک بڑی خبر ہے
  68. اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ﴿68﴾

    1. اَنْتُمْتم
    2. عَنْهُ مُعْرِضُوْنَاس سے اعراض برتنے والے ہو
    جس کو سن کر تم منہ پھیرتے ہو"
  69. مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ﴿69﴾

    1. مَا كَانَنہیں ہے
    2. لِيَ مِنْ عِلْمٍۢمیرے لئے کوئی علم
    3. بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰٓيملاء اعلیٰ کے بارے میں
    4. اِذْ يَخْتَصِمُوْنَجب وہ جھگڑتے ہیں
    (ان سے کہو) "مجھے اُس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا
  70. اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿70﴾

    1. اِنْ يُّوْحٰٓىنہیں وحی کی جاتی
    2. اِلَيَّمیری طرف
    3. اِلَّآمگر سوائے اس کے کہ
    4. اَنَّمَآبیشک
    5. اَنَا نَذِيْرٌکہ میں ڈرانے ولا ہوں
    6. مُّبِيْنٌکھلم کھلا
    مجھ کو تو وحی کے ذریعہ سے یہ باتیں صرف اس لیے بتائی جاتی ہیں کہ میں کھلا کھلا خبردار کرنے والا ہوں"
  71. اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ﴿71﴾

    1. اِذْ قَالَجب کہا
    2. رَبُّكَتیرے رب نے
    3. لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں سے
    4. اِنِّىْ خَالِقٌۢبیشک میں پیدا کرنے والا ہوں
    5. بَشَرًاایک انسان کو
    6. مِّنْسے
    7. طِيْنٍمٹی (سے)
    جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا "میں مٹی سے ایک بشر بنانے والا ہوں
  72. فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ﴿72﴾

    1. فَاِذَا سَوَّيْتُهٗپھر جب میں درست بنادوں اس کو
    2. وَنَفَخْتُاور میں پھونک دوں
    3. فِيْهِ مِنْ رُّوْحِيْاس میں اپنی روح سے
    4. فَقَعُوْاتو گرپڑنا
    5. لَهٗ سٰجِدِيْنَاس کے لئے سجدہ کرتے ہوئے
    پھر جب میں اسے پوری طرح بنا دوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے آگے سجدے میں گر جاؤ"
  73. فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ﴿73﴾

    1. فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُتو سجدہ کیا فرشتوں نے
    2. كُلُّهُمْان ساروں نے
    3. اَجْمَعُوْنَاکٹھے/ سب کے سب نے
    اس حکم کے مطابق فرشتے سب کے سب سجدے میں گر گئے
  74. اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿74﴾

    1. اِلَّآسوائے
    2. اِبْلِيْسَ ۭابلیس کے
    3. اِسْتَكْبَرَاس نے تکبر کیا تھا
    4. وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَاور ہوگیا کافروں میں سے
    مگر ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا
  75. قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ﴿75﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. يٰٓاِبْلِيْسُاے ابلیس
    3. مَا مَنَعَكَکس چیز نے روکا تجھ کو
    4. اَنْ تَسْجُدَکہ تو سجدہ کرے
    5. لِمَا خَلَقْتُواسطے اس کے جسے میں نے پیدا کیا
    6. بِيَدَيَّ ۭاپنے دونوں ہاتھوں سے
    7. اَسْتَكْبَرْتَکیا تم نے تکبر کیا
    8. اَمْ كُنْتَیا ہوگیا ہے تو
    9. مِنَ الْعَالِيْنَبلند مرتبہ والوں میں سے
    رب نے فرمایا "اے ابلیس، تجھے کیا چیز اُس کو سجدہ کرنے سے مانع ہوئی جسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے؟ تو بڑا بن رہا ہے یا تو ہے ہی کچھ اونچے درجے کی ہستیوں میں سے؟"
  76. قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ﴿76﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ ۭمیں بہتر ہوں اس سے
    3. خَلَقْتَنِيْپیدا کیا تو نے مجھ کو
    4. مِنْسے
    5. نَّارٍآگ سے
    6. وَّخَلَقْتَهٗاور پیدا کیا تو نے اس کو
    7. مِنْ طِيْنٍمٹی سے
    اُس نے جواب دیا "میں اُس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے"
  77. قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ﴿77﴾

    1. قَالَ فَاخْرُجْفرمایا پس نکل جا
    2. مِنْهَااس سے
    3. فَاِنَّكَپس بیشک تو
    4. رَجِيْمٌمردود ہے
    فرمایا "اچھا تو یہاں سے نکل جا، تو مردود ہے
  78. وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ﴿78﴾

    1. وَّاِنَّ عَلَيْكَاور بیشک تجھ پر
    2. لَعْنَتِيْٓمیری لعنت ہے
    3. اِلٰى يَوْمِ الدِّيْنِجزا و سزا کے دن تک
    اور تیرے اوپر یوم الجزاء تک میری لعنت ہے"
  79. قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿79﴾

    1. قَالَکہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. فَاَنْظِرْنِيْٓپھر مہلت دے مجھ کو
    4. اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَاس دن تک جب وہ سب اٹھائے جائیں گے
    وہ بولا "ا ے میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے"
  80. قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ﴿80﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. فَاِنَّكَپس بیشک تو
    3. مِنَ الْمُنْظَرِيْنَمہلت دئیے جانے والوں میں سے ہے
    فرمایا، "اچھا، تجھے اُس روز تک کی مہلت ہے
  81. اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ﴿81﴾

    1. اِلٰى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِمعلوم دن کے وقت تک
    جس کا وقت مجھے معلوم ہے"
  82. قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿82﴾

    1. قَالَبولا
    2. فَبِعِزَّتِكَپس قسم ہے تیری عزت کی
    3. لَاُغْوِيَنَّهُمْالبتہ میں ضرور گمراہ کر دوں گا ان کو
    4. اَجْمَعِيْنَسب کے سب کو
    اس نے کہا "تیری عزت کی قسم، میں اِن سب لوگو ں کو بہکا کر رہوں گا
  83. اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ﴿83﴾

    1. اِلَّا عِبَادَكَسوائے تیرے بندوں کے
    2. مِنْهُمُان میں سے
    3. الْمُخْلَصِيْنَجو مخلص ہوں گے/ چنے ہوئے ہوں گے
    بجز تیرے اُن بندوں کے جنہیں تو نے خالص کر لیا ہے"
  84. قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ﴿84﴾

    1. قَالَ فَالْحَقُّ ۡفرمایا پس حق ہے
    2. وَالْحَقَّ اَقُوْلُاور حق کو ہی میں کہتا ہوں
    فرمایا "تو حق یہ ہے، اور میں حق ہی کہا کرتا ہوں
  85. لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ﴿85﴾

    1. لَاَمْلَئَنَّالبتہ میں ضرور بھر دوں گا
    2. جَهَنَّمَ مِنْكَجہنم کو تجھ سے
    3. وَمِمَّنْ تَبِعَكَاور ان سے جو پیروی کریں گے تیری
    4. مِنْهُمْ اَجْمَعِيْنَان میں سے/ سب کے سب سے
    کہ میں جہنم کو تجھ سے اور اُن سب لوگوں سے بھر دوں گا جو اِن انسانوں میں سے تیری پیروی کریں گے"
  86. قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ﴿86﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. مَآنہیں
    3. اَسْئَلُكُمْمیں مانگتا تم سے
    4. عَلَيْهِاس کام پر
    5. مِنْ اَجْرٍکوئی اجر
    6. وَّمَآ اَنَااور نہیں ہوں میں
    7. مِنَ الْمُتَكَلِّفِيْنَتکلف کرنے والوں میں سے
    (اے نبیؐ) اِن سے کہہ دو کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، اور نہ میں بناوٹی لوگوں میں سے ہوں
  87. اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ﴿87﴾

    1. اِنْنہیں ہے
    2. هُوَوہ
    3. اِلَّامگر
    4. ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَایک نصیحت جہان والوں کے لئے
    یہ تو ایک نصیحت ہے تمام جہان والوں کے لیے
  88. وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ع﴿88﴾

    1. وَلَتَعْلَمُنَّاور البتہ تم ضرور جان لو گے
    2. نَبَاَهٗخبر اس کی/ حال اس کا
    3. بَعْدَ حِيْنٍایک وقت کے بعد
    اور تھوڑی مدت ہی گزرے گی کہ تمہیں اس کا حال خود معلوم ہو جائے گا