39. Az-Zumarالزمر

The Groups · Meccan · 75 ayahs · 8 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ﴿1﴾

    1. تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِنازل کرنا ہے کتاب کا
    2. مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    3. الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِجو غالب ہے، حکمت والا ہے
    اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے
  2. اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ﴿2﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَنْزَلْنَآنازل کی ہم نے
    3. اِلَيْكَ الْكِتٰبَآپ کی طرف کتاب
    4. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    5. فَاعْبُدِ اللّٰهَپس عبادت کیجئے اللہ کی
    6. مُخْلِصًاخالص کرتے ہوئے
    7. لَّهُاس کے لئے
    8. الدِّيْنَدین کو
    (اے محمدؐ) یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کے لیے خالص کرتے ہوئے
  3. اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۘ مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰى١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ١ؕ۬ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ﴿3﴾

    1. اَلَاخبردار
    2. لِلّٰهِ الدِّيْنُاللہ کے لئے ہے دین
    3. الْخَالِصُ ۭخالص
    4. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    5. اتَّخَذُوْاجنہوں نے بنا رکھا ہے
    6. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا سے
    7. اَوْلِيَآءَ ۘسرپرستوں کو (وہ کہتے ہیں)
    8. مَا نَعْبُدُهُمْنہیں ہم عبادت کرتے ان کی
    9. اِلَّا لِيُقَرِّبُوْنَآمگر تاکہ وہ قریب کریں ہم کو
    10. اِلَى اللّٰهِطرف اللہ کے
    11. زُلْفٰى ۭقریب کرنا
    12. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    13. يَحْكُمُ بَيْنَهُمْفیصلہ کرے گا ان کے درمیان
    14. فِيْ مَااس معاملے میں جو
    15. هُمْ فِيْهِوہ اس میں
    16. يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے ہیں
    17. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    18. لَا يَهْدِيْنہیں ہدایت دیتا
    19. مَنْ هُوَ كٰذِبٌاسے جو کوئی ہو وہ جھوٹا
    20. كَفَّارٌناشکرا/ سخت منکر حق
    خبردار، دین خالص اللہ کا حق ہے رہے وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں (اور اپنے اِس فعل کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ) ہم تو اُن کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں، اللہ یقیناً اُن کے درمیان اُن تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور منکر حق ہو
  4. لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ﴿4﴾

    1. لَوْ اَرَادَاگر ارادہ کرتا/ چاہتا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. اَنْ يَّتَّخِذَکہ بنالے
    4. وَلَدًااولاد
    5. لَّاصْطَفٰىالبتہ چن لیتا
    6. مِمَّا يَخْلُقُاس میں سے جو وہ پیدا کرتا ہے
    7. مَا يَشَآءُ ۙجو وہ چاہتا
    8. سُبْحٰنَهٗ ۭپاک ہے وہ
    9. هُوَ اللّٰهُوہ اللہ
    10. الْوَاحِدُ الْقَهَّارُایک ہے، زبردست ہے/سب پر غالب ہے
    اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا برگزیدہ کر لیتا، پاک ہے وہ اس سے (کہ کوئی اُس کا بیٹا ہو)، وہ اللہ ہے اکیلا اور سب پر غالب
  5. خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ۚ یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ﴿5﴾

    1. خَلَقَ السَّمٰوٰتِاس نے پیدا کیا آسمانوں کو
    2. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    3. بِالْحَقِّ ۚحق کے ساتھ
    4. يُكَوِّرُ الَّيْلَڈھانپتا ہے رات کو
    5. عَلَي النَّهَارِدن پر
    6. وَيُكَوِّرُاور ڈھانپتا ہے
    7. النَّهَارَدن کو
    8. عَلَي الَّيْلِرات پر
    9. وَسَخَّرَ الشَّمْسَاور اس نے مسخر کر رکھا ہے سورج کو
    10. وَالْقَمَرَ ۭاور چاند کو
    11. كُلٌّسب کے سب
    12. يَّجْرِيْچل رہے ہیں
    13. لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۭایک مقرر مدت تک کے لئے
    14. اَلَاخبردار
    15. هُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفَّارُوہی زبردست ہے، بہت بخشش فرمانے والا
    اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے اُسی نے سورج اور چاند کو اس طرح مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چلے جا رہا ہے جان رکھو، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے
  6. خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ؕ یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ﴿6﴾

    1. خَلَقَكُمْاس نے پیدا کیا تم کو
    2. مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍایک جان سے
    3. ثُمَّپھر
    4. جَعَلَ مِنْهَابنایا اس سے
    5. زَوْجَهَااس کا جوڑا
    6. وَاَنْزَلَاور اس نے اتارے
    7. لَكُمْتمہارے لئے
    8. مِّنَ الْاَنْعَامِمویشیوں میں سے
    9. ثَمٰنِيَةَ اَزْوَاجٍ ۭآٹھ جوڑے
    10. يَخْلُقُكُمْپیدا کرتا ہے تم کو
    11. فِيْ بُطُوْنِپیٹوں میں
    12. اُمَّهٰتِكُمْتمہاری ماؤں کے
    13. خَلْقًاایک تخلیق کو
    14. مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍبعد ایک تخلیق کے
    15. فِيْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ۭتین اندھیروں میں
    16. ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ ہے اللہ
    17. رَبُّكُمْرب تمہارا
    18. لَهُ الْمُلْكُ ۭاسی کے لئے ہے بادشاہت
    19. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الٰہ برحق
    20. اِلَّا هُوَ ۚمگر وہی
    21. فَاَنّٰىتو کہاں سے/ کیونکر
    22. تُصْرَفُوْنَتم پھیرائے جاتے ہو
    اُسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا، پھر وہی ہے جس نے اُس جان سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نر و مادہ پیدا کیے وہ تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے یہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے، بادشاہی اسی کی ہے، کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے، پھر تم کدھر سے پھرائے جا رہے ہو؟
  7. اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ١۫ وَ لَا یَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ١ۚ وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْ١ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ؕ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿7﴾

    1. اِنْ تَكْفُرُوْااگر تم کفر کروگے/ ناشکری کرو گے
    2. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    3. غَنِيٌّ عَنْكُمْ ۣبےنیاز ہے تم سے
    4. وَلَا يَرْضٰىاور نہیں وہ پسند کرتا
    5. لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۚاپنے بندوں کے لئے کفر کو
    6. وَاِنْ تَشْكُرُوْااور اگر تم شکر کرو گے
    7. يَرْضَهُ لَكُمْ ۭپسند کرتا ہے اس کو تمہارے لئے
    8. وَلَا تَزِرُاور نہیں بوجھ اٹھائے گا
    9. وَازِرَةٌکوئی بوجھ اٹھانے والا
    10. وِّزْرَ اُخْرٰى ۭبوجھ دوسرے کا
    11. ثُمَّپھر
    12. اِلٰى رَبِّكُمْاپنے رب کی طرف
    13. مَّرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہارا
    14. فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتائے گا تم کو
    15. بِمَا كُنْتُمْساتھ اس کے جو تھے تم
    16. تَعْمَلُوْنَ ۭتم عمل کرتے
    17. اِنَّهٗ عَلِيْمٌۢبیشک وہ جاننے والا ہے
    18. بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
    اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بے نیاز ہے، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا، اور اگر تم شکر کر و تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا آخرکار تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے
  8. وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا١ۖۗ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ﴿8﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. مَسَّ الْاِنْسَانَچھو جاتی ہے انسان کو
    3. ضُرٌّکوئی تکلیف
    4. دَعَا رَبَّهٗپکارتا ہے اپنے رب کو
    5. مُنِيْبًا اِلَيْهِرجوع کرتے ہوئے اس کی طرف
    6. ثُمَّ اِذَاپھر جب
    7. خَوَّلَهٗوہ عطا کردیتا ہے اس کو
    8. نِعْمَةً مِّنْهُاپنی طرف سے کوئی نعمت
    9. نَسِيَبھول جاتا ہے
    10. مَا كَانَ يَدْعُوْٓاجو تھا اس نے پکارا
    11. اِلَيْهِطرف اس کے
    12. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    13. وَجَعَلَاور اس نے بنا ڈالے
    14. لِلّٰهِاللہ کے لئے
    15. اَنْدَادًاکچھ شریک
    16. لِّيُضِلَّتاکہ بھٹکادیں
    17. عَنْ سَبِيْلِهٖ ۭاس کے راستے سے
    18. قُلْکہہ دیجئے
    19. تَمَتَّعْفائدہ اٹھالو
    20. بِكُفْرِكَاپنے کفر کے ساتھ
    21. قَلِيْلًا ڰتھوڑا سا
    22. اِنَّكَبیشک تو
    23. مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِآگ والوں میں سے ہے
    انسان پر جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اُسے پکارتا ہے پھر جب اس کا رب اسے اپنی نعمت سے نواز دیتا ہے تو وہ اُس مصیبت کو بھول جاتا ہے جس پر وہ پہلے پکار رہا تھا اور دوسروں کو اللہ کا ہمسر ٹھیراتا ہے تاکہ اُس کی راہ سے گمراہ کرے (اے نبیؐ) اُس سے کہو کہ تھوڑے دن اپنے کفر سے لطف اٹھا لے، یقیناً تو دوزخ میں جانے والا ہے
  9. اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآئِمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖ١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ع﴿9﴾

    1. اَمَّنْ هُوَکیا بھلا وہ جو
    2. قَانِتٌبندگی کرنے والا ہے
    3. اٰنَآءَ الَّيْلِرات کی گھڑیوں میں
    4. سَاجِدًاسجدہ کرنے والا ہے
    5. وَّقَآئِمًااور قیام کرنے والا ہے
    6. يَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَڈرتا ہے آخرت سے
    7. وَيَرْجُوْااور امید رکھتا ہے
    8. رَحْمَةَ رَبِّهٖ ۭاپنے رب کی رحمت کی
    9. قُلْکہہ دیجئے
    10. هَلْ يَسْتَوِي الَّذِيْنَکیا برابر ہوسکتے ہیں وہ لوگ
    11. يَعْلَمُوْنَجو علم رکھتے ہیں
    12. وَالَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ ۭاور وہ لوگ جو علم نہیں رکھتے
    13. اِنَّمَا يَتَذَكَّرُبیشک نصیحت پکڑتے ہیں
    14. اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
    (کیا اِس شخص کی روش بہتر ہے یا اُس شخص کی) جو مطیع فرمان ہے، رات کی گھڑیوں میں کھڑا رہتا اور سجدے کرتا ہے، آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت سے امید لگاتا ہے؟ اِن سے پوچھو، کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں کبھی یکساں ہو سکتے ہیں؟ نصیحت تو عقل رکھنے والے ہی قبول کرتے ہیں
  10. قُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ١ؕ اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿10﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. يٰعِبَادِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوااے میرے بندو، وہ جو ایمان لائے ہو
    3. اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ۭڈرو اپنے رب سے
    4. لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لئے
    5. اَحْسَنُوْاجنہوں نے اچھا کیا
    6. فِيْ هٰذِهِ الدُّنْيَااس دنیا میں
    7. حَسَنَةٌ ۭبھلائی ہے
    8. وَاَرْضُ اللّٰهِاور زمین اللہ کی
    9. وَاسِعَةٌ ۭوسیع ہے
    10. اِنَّمَابیشک
    11. يُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَپورا کرکے دیئے جائیں گے صبر کرنے والے
    12. اَجْرَهُمْاجر اپنا
    13. بِغَيْرِ حِسَابٍبغیر حساب کے/ بےحساب
    (اے نبیؐ) کہو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو، اپنے رب سے ڈرو جن لوگوں نے اِس دنیا میں نیک رویہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے اور خدا کی زمین وسیع ہے، صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا
  11. قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ﴿11﴾

    1. قُلْ اِنِّىْٓکہہ دیجئے بیشک میں
    2. اُمِرْتُمیں حکم دیا گیا ہوں
    3. اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَکہ میں عبادت کروں اللہ کی
    4. مُخْلِصًا لَّهُخالص کرتے ہوئے اس کے لئے
    5. الدِّيْنَدین کو
    (اے نبیؐ) اِن سے کہو، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُس کی بندگی کروں
  12. وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿12﴾

    1. وَاُمِرْتُاور میں حکم دیا گیا ہوں
    2. لِاَنْ اَكُوْنَیہ کہ میں ہوجاؤں
    3. اَوَّلَ الْمُسْلِمِيْنَسب سے پہلا مسلمان
    اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلم بنوں
  13. قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿13﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنِّىْٓ اَخَافُبیشک میں ڈرتا ہوں
    3. اِنْ عَصَيْتُاگر میں نے نافرمانی کی
    4. رَبِّيْاپنے رب کی
    5. عَذَابَعذاب سے
    6. يَوْمٍدن کے
    7. عَظِيْمٍبڑے (دن کے)
    کہو، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے
  14. قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ﴿14﴾

    1. قُلِ اللّٰهَکہہ دیجئے کہ اللہ ہی کی
    2. اَعْبُدُمیں عبادت کرتا ہوں
    3. مُخْلِصًاخالص کرتے ہوئے
    4. لَّهٗ دِيْنِيْاس کے لئے اپنے دین کو
    کہہ دو کہ میں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُسی کی بندگی کروں گا
  15. فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ﴿15﴾

    1. فَاعْبُدُوْاپس تم عبادت کرو
    2. مَا شِئْتُمْاس کی جو تم چاہتے ہو
    3. مِّنْ دُوْنِهٖ ۭاس کے سوا سے
    4. قُلْکہہ دیجئے
    5. اِنَّ الْخٰسِرِيْنَبیشک خسارا پانے والے
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
    7. خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْجنہوں نے خسارے میں ڈالا اپنے نفسوں کو
    8. وَاَهْلِيْهِمْاور اپنے گھر والوں کو
    9. يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن
    10. اَلَاخبردار
    11. ذٰلِكَیہی
    12. هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِيْنُوہ خسارا ہے کھلم کھلا
    تم اُس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو کہو، اصل دیوالیے تو وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے روز اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو گھاٹے میں ڈال دیا خوب سن رکھو، یہی کھلا دیوالہ ہے
  16. لَهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ١ؕ ذٰلِكَ یُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ١ؕ یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ﴿16﴾

    1. لَهُمْان کے لئے
    2. مِّنْ فَوْقِهِمْان کے اوپر سے
    3. ظُلَلٌچھتریاں ہیں
    4. مِّنَ النَّارِآگ میں سے
    5. وَمِنْ تَحْتِهِمْاور ان کے نیچے سے
    6. ظُلَلٌ ۭچھتریاں ہیں
    7. ذٰلِكَیہ
    8. يُخَوِّفُڈراتا ہے
    9. اللّٰهُاللہ
    10. بِهٖ عِبَادَهٗ ۭاس کے ساتھ اپنے بندوں کو
    11. يٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِاے میرے بندو، پس ڈرو مجھ سے
    اُن پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، پس اے میرے بندو، میرے غضب سے بچو
  17. وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰى١ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِۙ﴿17﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَجنہوں نے اجتناب کیا طاغوت سے
    3. اَنْ يَّعْبُدُوْهَاکہ وہ عبادت کریں اس کی
    4. وَاَنَابُوْٓااور رجوع کیا
    5. اِلَىطرف
    6. اللّٰهِاللہ کے
    7. لَهُمُ الْبُشْرٰى ۚان کے لئے خوش خبری ہے
    8. فَبَشِّرْ عِبَادِپس بشارت دے دو میرے بندوں کو
    بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کر لیا اُن کے لیے خوشخبری ہے پس (اے نبیؐ) بشارت دے دو میرے اُن بندوں کو
  18. الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓئِكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴿18﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَجو سنتے ہیں بات کو
    3. فَيَتَّبِعُوْنَپھر پیروی کرتے ہیں
    4. اَحْسَنَهٗ ۭاس کے اچھے حصے کی/ اس کے بہترین حصے کی
    5. اُولٰٓئِكَیہی
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
    7. هَدٰىهُمُ اللّٰهُجو کو ہدایت دی اللہ نے
    8. وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    9. هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِوہ جو عقل والے ہیں
    جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں
  19. اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ١ؕ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِۚ﴿19﴾

    1. اَفَمَنْکیا بھلا وہ جو
    2. حَقَّ عَلَيْهِثابت ہوگیا/ چسپاں ہوگیا اس پر
    3. كَلِمَةُ الْعَذَابِ ۭعذاب کا فیصلہ/ عذاب کی بات
    4. اَفَاَنْتَکیا بھلا تو
    5. تُنْقِذُتو بچائے گا
    6. مَنْ فِي النَّارِاسے جو آگ میں ہے
    (اے نبیؐ) اُس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہو؟ کیا تم اُسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہو؟
  20. لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌ١ۙ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ۬ وَعْدَ اللّٰهِ١ؕ لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ﴿20﴾

    1. لٰكِنِ الَّذِيْنَلیکن وہ لوگ
    2. اتَّقَوْا رَبَّهُمْجنہوں نے تقویٰ اختیار کیا اپنے رب کا
    3. لَهُمْ غُرَفٌان کے لئے بالا خانے ہیں
    4. مِّنْ فَوْقِهَاان کے اوپر سے
    5. غُرَفٌ مَّبْنِيَّةٌ ۙبالا خانے ہیں بنائے ہوئے
    6. تَجْرِيْبہتی ہیں
    7. مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
    8. وَعْدَ اللّٰهِ ۭوعدہ ہے اللہ کا
    9. لَا يُخْلِفُ اللّٰهُنہ خلاف کرے گا اللہ
    10. الْمِيْعَادَوعدے کو
    البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہے اُن کے لیے بلند عمارتیں ہیں منزل پر منزل بنی ہوئی، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ اللہ کا وعدہ ہے، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا
  21. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ۠ع﴿21﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ نے
    3. اَنْزَلَنازل کیا
    4. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    5. مَآءًپانی
    6. فَسَلَكَهٗپھر چلایا اس کو
    7. يَنَابِيْعَچشموں میں
    8. فِي الْاَرْضِزمین میں/ کے اندر
    9. ثُمَّپھر
    10. يُخْرِجُ بِهٖنکالتا ہے ساتھ اس کے
    11. زَرْعًاکھیتیاں
    12. مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗمختلف ہیں رنگ اس کے
    13. ثُمَّ يَهِيْجُپھر وہ پھبک اٹھتی ہے
    14. فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّاپھر تم دیکھتے ہو اس کو زرد ہوتا ہوا
    15. ثُمَّ يَجْعَلُهٗپھر کردیتا ہے اس کو
    16. حُطَامًا ۭریزہ ریزہ
    17. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقیناً اس میں
    18. لَذِكْرٰى لِاُولِيالبتہ نصیحت ہے
    19. الْاَلْبَابِعقل والوں کے لئے
    کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریاؤں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا، پھر اس پانی کے ذریعہ سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں، پھر وہ کھیتیاں پک کر سوکھ جاتی ہیں، پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑ گئیں، پھر آخرکار اللہ اُن کو بھس بنا دیتا ہے در حقیقت اِس میں ایک سبق ہے عقل رکھنے والوں کے لیے
  22. اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿22﴾

    1. اَفَمَنْکیا بھلا وہ جس کا
    2. شَرَحَ اللّٰهُکھول دیا اللہ نے
    3. صَدْرَهٗسینہ اس کا
    4. لِلْاِسْلَامِاسلام کے لئے
    5. فَهُوَپس وہ ہو
    6. عَلٰي نُوْرٍاوپر ایک نور کے
    7. مِّنْ رَّبِّهٖ ۭاپنے رب سے
    8. فَوَيْلٌتو بربادی ہے/ ہلاکت ہے
    9. لِّلْقٰسِيَةِ قُلُوْبُهُمْواسطے ان کے جو سنگ دل ہوگئے ہیں/ سخت ہونے والے دل ان کے
    10. مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ ۭاللہ کے ذکر سے
    11. اُولٰٓئِكَیہی لوگ ہیں
    12. فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍکھلی گمراہی میں
    اب کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا اور وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی پر چل رہا ہے (اُس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس نے اِن باتوں سے کوئی سبق نہ لیا؟) تباہی ہے اُن لوگوں کے لیے جن کے دل اللہ کی نصیحت سے اور زیادہ سخت ہو گئے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
  23. اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ١ۖۗ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ١ۚ ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ﴿23﴾

    1. اَللّٰهُاللہ تعالیٰ نے
    2. نَزَّلَنازل کی
    3. اَحْسَنَ الْحَدِيْثِبہترین بات
    4. كِتٰبًاایک کتاب ہے
    5. مُّتَشَابِهًاجو آپس میں ملتی جلتی ہے
    6. مَّثَانِيَ ڰدہرائی جانے والی ہے
    7. تَقْشَعِرُّرونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں/ کانپ اٹھتی ہیں
    8. مِنْهُاس سے
    9. جُلُوْدُ الَّذِيْنَکھالیں ان لوگوں کی
    10. يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ۚجو ڈرتے ہیں اپنے رب سے
    11. ثُمَّ تَلِيْنُپھر رم ہوجاتی ہیں
    12. جُلُوْدُهُمان کی کھالیں
    13. وَقُلُوْبُهُمْاور ان کے دل
    14. اِلٰى ذِكْرِاللّٰهِ ۭاللہ کے ذکر کی طرف
    15. ذٰلِكَیہ ہے
    16. هُدَى اللّٰهِہدایت اللہ کی
    17. يَهْدِيْ بِهٖرہنمائی کرتا ہے ساتھ اس کے
    18. مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کی چاہتا ہے
    19. وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُاور جس کو گمراہ کردے اللہ
    20. فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لئے
    21. مِنْ هَادٍکوئی ہدایت دینے والا
    اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں اُسے سن کر اُن لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے
  24. اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ﴿24﴾

    1. اَفَمَنْ يَّتَّقِيْکیا بھلا وہ جو بچاتا ہے
    2. بِوَجْهِهٖاپنے چہرے کو
    3. سُوْٓءَ الْعَذَابِبرے عذاب سے
    4. يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن
    5. وَقِيْلَ للظّٰلِمِيْنَاور کہا جائے گا ظالموں سے
    6. ذُوْقُوْاچکھو
    7. مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَجو تھے تم، تم کمائی کرتے
    اب اُس شخص کی بد حالی کا تم کیا اندازہ کر سکتے ہو جو قیامت کے روز عذاب کی سخت مار اپنے منہ پر لے گا؟ ایسے ظالموں سے تو کہہ دیا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اُس کمائی کا جو تم کرتے رہے تھے
  25. كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿25﴾

    1. كَذَّبَجھٹلایا
    2. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    3. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    4. فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُتو آیا ان کے پاس عذاب
    5. مِنْ حَيْثُجہاں سے
    6. لَانہ
    7. يَشْعُرُوْنَوہ شعور رکھتے تھے
    اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسی طرح جھٹلا چکے ہیں آخر اُن پر عذاب ایسے رخ سے آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ جا سکتا تھا
  26. فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿26﴾

    1. فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُتو چکھایا ان کو اللہ نے
    2. الْخِزْيَرسوائی کو
    3. فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۚدنیا کی زندگی میں
    4. وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِاور البتہ عذاب آخرت کا
    5. اَكْبَرُ ۘزیادہ بڑا ہے
    6. لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَکاش وہ جانتے ہوتے
    پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے، کاش یہ لوگ جانتے
  27. وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَۚ﴿27﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. ضَرَبْنَابیان کی ہم نے
    3. لِلنَّاسِلوگوں کے لئے
    4. فِيْ ھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن میں
    5. مِنْ كُلِّ مَثَلٍہر قسم کی مثالیں/ ہر قسم کی مثال میں سے
    6. لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَشاید کہ وہ نصیحت پکڑیں
    ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالیں دی ہیں کہ یہ ہوش میں آئیں
  28. قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ﴿28﴾

    1. قُرْاٰنًا عَرَبِيًّاقرآن ہے جو عربی زبان میں ہے
    2. غَيْرَنہیں ہے
    3. ذِيْوالا
    4. عِوَجٍٹیڑھ (والا)
    5. لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَشاید کہ وہ، وہ بچیں
    ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے، تاکہ یہ برے انجام سے بچیں
  29. ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ۚ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿29﴾

    1. ضَرَبَ اللّٰهُبیان کی اللہ نے
    2. مَثَلًاایک مثال
    3. رَّجُلًاایک شخص کی
    4. فِيْهِاس میں
    5. شُرَكَآءُکئی شریک ہیں
    6. مُتَشٰكِسُوْنَجھگڑالو
    7. وَرَجُلًااور ایک شخص
    8. سَلَمًاسلامت ہے
    9. لِّرَجُلٍ ۭایک شخص کے لئے
    10. هَلْ يَسْتَوِيٰنِکیا وہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں
    11. مَثَلًا ۭمثال میں
    12. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ۭالحمدللہ/ سب شکر اللہ کے لئے
    13. بَلْ اَكْثَرُهُمْبلکہ ان میں سے اکثر
    14. لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
    اللہ ایک مثال دیتا ہے ایک شخص تو وہ ہے جس کی ملکیت میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا شخص پورا کا پورا ایک ہی آقا کا غلام ہے کیا ان دونوں کا حال یکساں ہو سکتاہے؟ الحمدللہ، مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیں
  30. اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘﴿30﴾

    1. اِنَّكَ مَيِّتٌبیشک تم مرنے والے ہو
    2. وَّاِنَّهُمْ مَّيِّتُوْنَاور بیشک وہ مرنے والے ہیں
    (اے نبیؐ) تمہیں بھی مرنا ہے اور اِن لوگوں کو بھی مرنا ہے
  31. ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ۠ع﴿31﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اِنَّكُمْبیشک تم سب
    3. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    4. عِنْدَ رَبِّكُمْاپنے رب کے پاس
    5. تَخْتَصِمُوْنَتم جھگڑا کرو گے
    آخرکار قیامت کے روز تم سب اپنے رب کے حضور اپنا اپنا مقدمہ پیش کرو گے
  32. فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ﴿32﴾

    1. فَمَنْ اَظْلَمُپھو کون بڑا ظالم ہے
    2. مِمَّنْاس سے جو
    3. كَذَبَ عَلَي اللّٰهِجھوٹ کہے ۔ جھوٹ بولے اللہ پر
    4. وَكَذَّبَ بالصِّدْقِاور جھٹلائے سچائی کو
    5. اِذْجب
    6. جَآءَهٗ ۭوہ آجائے اس کے پاس
    7. اَلَيْسَ فِيْ جَهَنَّمَکیا نہیں ہے جہنم میں
    8. مَثْوًى لِّلْكٰفِرِيْنَٹھکانہ کافروں کے لیے
    پھر اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے سامنے آئی تو اُسے جھٹلا دیا کیا ایسے کافروں کے لیے جہنم میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے؟
  33. وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ﴿33﴾

    1. وَالَّذِيْاور وہ شخص
    2. جَآءَ بالصِّدْقِجو لایا سچ کو
    3. وَصَدَّقَ بِهٖٓاور اس نے تصدیق کی اس کی
    4. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    5. هُمُ الْمُتَّقُوْنَوہ ہیں جو متقی ہیں
    اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جنہوں نے اس کو سچ مانا، وہی عذاب سے بچنے والے ہیں
  34. لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِیْنَۚۖ﴿34﴾

    1. لَهُمْان کے لے ہوگا
    2. مَّا يَشَآءُوْنَجو وہ چاہیں گے
    3. عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭان کے رب کے پاس
    4. ذٰلِكَیہ
    5. جَزَآءُ الْمُحْسِنِيْنَبدلہ ہے محسنین کا
    انہیں اپنے رب کے ہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزا
  35. لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنْهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿35﴾

    1. لِيُكَفِّرَ اللّٰهُتاکہ دور کردے اللہ
    2. عَنْهُمْان سے
    3. اَسْوَاَبد ترین۔ سب سے برا
    4. الَّذِيْوہ جو
    5. عَمِلُوْاانہوں نے عمل کیے
    6. وَيَجْزِيَهُمْاور جزا دے ان کو
    7. اَجْرَهُمْان کے اجر کی
    8. بِاَحْسَنِاحسن کے بدلے
    9. الَّذِيْوہ جو تھے
    10. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
    تاکہ جو بد ترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے اُن کے لحاظ سے اُن کو اجر عطا فرمائے
  36. اَلَیْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهٗ١ؕ وَ یُخَوِّفُوْنَكَ بِالَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍۚ﴿36﴾

    1. اَلَيْسَ اللّٰهُکیا نہیں ہے اللہ
    2. بِكَافٍکافی
    3. عَبْدَهٗ ۭاپنے بندے کو
    4. وَيُخَوِّفُوْنَكَاور وہ ڈراتے ہیں آپ کو
    5. بِالَّذِيْنَان ہستیوں سے
    6. مِنْ دُوْنِهٖ ۭجو اس کے سوا ہیں
    7. وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُاور جس کو بھٹکا دے اللہ
    8. فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لیے
    9. مِنْ هَادٍکوئی ہادی۔ ہدایت دینے والا
    (اے نبیؐ) کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے؟ یہ لوگ اُس کے سوا دوسروں سے تم کو ڈراتے ہیں حالانکہ اللہ جسے گمراہی میں ڈال دے اُسے کوئی راستہ دکھانے والا نہیں
  37. وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ﴿37﴾

    1. وَمَنْ يَّهْدِ اللّٰهُاور جس کو ہدایت دے اللہ
    2. فَمَا لَهٗتو نہیں اسکے لیے
    3. مِنْ مُّضِلٍّ ۭکوئی بھٹکانے والا
    4. اَلَيْسَکیا نہیں ہے
    5. اللّٰهُاللہ
    6. بِعَزِيْزٍغالب
    7. ذِي انْتِقَامٍانتقام لینے والا
    اور جسے وہ ہدایت دے اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟
  38. وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلْ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِهٖ١ؕ قُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ؕ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ﴿38﴾

    1. وَلَئِنْ سَاَلْتَهُمْاور البتہ اگر پوچھو تم ان سے
    2. مَّنْ خَلَقَکس نے پیدا کیا
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
    4. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    5. لَيَقُوْلُنَّ اللّٰهُ ۭالبتہ وہ ضرور کہیں گے اللہ نے
    6. قُلْ اَفَرَءَيْتُمْکہہ دیجیے پھر دیکھا تم نے
    7. مَّا تَدْعُوْنَجن کو تم پکارتے ہو
    8. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا سے
    9. اِنْ اَرَادَنِيَ اللّٰهُاگر ارادہ کرے میرے ساتھ اللہ
    10. بِضُرٍّکسی بھی تکلیف کا۔ نقصان کا
    11. هَلْ هُنَّکیا وہ (دیویاں)
    12. كٰشِفٰتُدور کرنے والیاں ہیں
    13. ضُرِّهٖٓاس کی تکلیف کو
    14. اَوْ اَرَادَنِيْیا ارادہ کرے میرے ساتھ
    15. بِرَحْمَةٍرحمت کا
    16. هَلْ هُنَّکیا وہ
    17. مُمْسِكٰتُروکنے والیاں ہیں
    18. رَحْمَتِهٖ ۭاس کی رحمت کو
    19. قُلْ حَسْبِيَ اللّٰهُ ۭکہہ دیجیے کاف ہے مجھ کو اللہ
    20. عَلَيْهِاس پر ہی
    21. يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَتوکل کرتے ہیں، توکل کرنے و الے
    اِن لوگوں سے اگر تم پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے اِن سے کہو، جب حقیقت یہ ہے تو تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا تمہاری یہ دیویاں، جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو، مجھے اُس کے پہنچائے ہوئے نقصان سے بچا لیں گی؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکیں گی؟ بس ان سے کہہ دو کہ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے، بھروسہ کرنے والے اُسی پر بھروسہ کرتے ہیں
  39. قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ﴿39﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. يٰقَوْمِاے میری قوم
    3. اعْمَلُوْاعمل کرو
    4. عَلٰي مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ پر
    5. اِنِّىْ عَامِلٌ ۚبیشک میں عمل کرنے والا ہوں
    6. فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَپس عنقریب تم جان لو گے
    ان سے صاف کہو کہ "اے میری قوم کے لوگو، تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا
  40. مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ﴿40﴾

    1. مَنْکون ہے
    2. يَّاْتِيْهِآتا ہے اس کے پاس
    3. عَذَابٌ يُّخْزِيْهِایک عذاب جو رسوا کردے گا اس کو
    4. وَيَحِلُّ عَلَيْهِاور اترتا ہے اس پر
    5. عَذَابٌ مُّقِيْمٌعذاب قائم رہنے والا
    کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے وہ سزا ملتی ہے جو کبھی ٹلنے والی نہیں"
  41. اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ۠ع﴿41﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَنْزَلْنَانازل کی ہم نے
    3. عَلَيْكَ الْكِتٰبَآپ پر کتاب
    4. لِلنَّاسِ بالْحَقِّ ۚلوگوں کے لیے حق کے ساتھ
    5. فَمَنِ اهْتَدٰىتو جو ہدایت پاجائے
    6. فَلِنَفْسِهٖ ۚتو اس کے اپنے نفس کے لیے ہے
    7. وَمَنْ ضَلَّاور جو کوئی بھٹکے
    8. فَاِنَّمَاتو بیشک
    9. يَضِلُّبھٹکتا ہے
    10. عَلَيْهَا ۚاپنے اوپر۔ اپنے نفس کے خلاف
    11. وَمَآ اَنْتَاور نہیں تو
    12. عَلَيْهِمْ بِوَكِيْلٍان پر کارساز۔ حوالہ دار
    (اے نبیؐ) ہم نے سب انسانوں کے لیے یہ کتاب برحق تم پر نازل کر دی ہے اب جو سیدھا راستہ اختیار کرے گا اپنے لیے کرے گا اور جو بھٹکے گا اُس کے بھٹکنے کا وبال اُسی پر ہوگا، تم اُن کے ذمہ دار نہیں ہو
  42. اَللّٰهُ یَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِیْنَ مَوْتِهَا وَ الَّتِیْ لَمْ تَمُتْ فِیْ مَنَامِهَا١ۚ فَیُمْسِكُ الَّتِیْ قَضٰى عَلَیْهَا الْمَوْتَ وَ یُرْسِلُ الْاُخْرٰۤى اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿42﴾

    1. اَللّٰهُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَاللہ تعالیٰ فوت کرتا ہے نفسوں کو
    2. حِيْنَ مَوْتِهَاان کی موت کے وقت
    3. وَالَّتِيْاور وہ جو
    4. لَمْ تَمُتْنہیں مرتے
    5. فِيْ مَنَامِهَا ۚاپنی نیند میں
    6. فَيُمْسِكُ الَّتِيْپس روک لیتا ہے اس کو جو
    7. قَضٰى عَلَيْهَافیصلہ کرتا ہے اس پر
    8. الْمَوْتَموت کا
    9. وَيُرْسِلُ الْاُخْرٰٓىاور بھیجتا ہے دوسریوں کو
    10. اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۭایک مقرر وقت تک
    11. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    12. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    13. لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَاس قوم کے لیے جو غور و فکر کرتی ہو
    وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا ہے اُس کی روح نیند میں قبض کر لیتا ہے، پھر جس پر وہ موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے اُسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک وقت مقرر کے لیے واپس بھیج دیتا ہے اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں
  43. اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ١ؕ قُلْ اَوَ لَوْ كَانُوْا لَا یَمْلِكُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿43﴾

    1. اَمِ اتَّخَذُوْایا انہوں نے بنا رکھے ہیں
    2. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    3. شُفَعَآءَ ۭکچھ سفارشی
    4. قُلْ اَوَلَوْ كَانُوْاکہہ دیجیے بھلا اگر ہوں وہ
    5. لَا يَمْلِكُوْنَ شَيْئًانہ ملکیت رکھتے کسی چیز کی
    6. وَّلَا يَعْقِلُوْنَاور نہ وہ عقل رکھتے ہوں
    کیا اُس خدا کو چھوڑ کر اِن لوگوں نے دوسروں کو شفیع بنا رکھا ہے؟ ان سے کہو، کیا وہ شفاعت کریں گے خواہ اُن کے اختیار میں کچھ نہ ہو اور وہ سمجھتے بھی نہ ہوں؟
  44. قُلْ لِّلّٰهِ الشَّفَاعَةُ جَمِیْعًا١ؕ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿44﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. لِّلّٰهِ الشَّفَاعَةُاللہ کے لیے ہے شفاعت
    3. جَمِيْعًا ۭساری کی ساری
    4. لَهٗاس کے لیے ہے
    5. مُلْكُبادشاہت
    6. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    7. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کی
    8. ثُمَّپھر
    9. اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَاسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
    کہو، شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا وہی مالک ہے پھر اُسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو
  45. وَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ١ۚ وَ اِذَا ذُكِرَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِذَا هُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ﴿45﴾

    1. وَاِذَا ذُكِرَ اللّٰهُاور جب ذکر کیا جاتا ہے اللہ کا
    2. وَحْدَهُاکیلے اسی کا
    3. اشْمَاَزَّتْنفرت کرتے ہیں۔ سکڑ جاتے ہیں
    4. قُلُوْبُ الَّذِيْنَدل ان لوگوں کے
    5. لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
    6. بِالْاٰخِرَةِ ۚآخرت پر
    7. وَاِذَااور جب
    8. ذُكِرَ الَّذِيْنَذکر کیے جاتے ہیں وہ جو
    9. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے علاوہ ہیں
    10. اِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَتب وہ خوش ہوجاتے ہیں
    جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کڑھنے لگتے ہیں، اور جب اُس کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں
  46. قُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ عٰلِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ اَنْتَ تَحْكُمُ بَیْنَ عِبَادِكَ فِیْ مَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿46﴾

    1. قُلِ اللّٰهُمَّکہہ دیجیے کہ اللہ
    2. فَاطِرَ السَّمٰوٰتِپیدا کرنے والے آسمانوں کے
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کے
    4. عٰلِمَ الْغَيْبِجاننے والے غیب کے
    5. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کے
    6. اَنْتَ تَحْكُمُتو ہی، تو فیصلہ کرے گا
    7. بَيْنَدرمیان
    8. عِبَادِكَاپنے بندوں کے
    9. فِيْ مَااس میں جو
    10. كَانُوْاتھے وہ
    11. فِيْهِاس میں
    12. يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
    کہو، خدایا! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، حاضر و غائب کے جاننے والے، تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اُس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں
  47. وَ لَوْ اَنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖ مِنْ سُوْٓءِ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ بَدَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمْ یَكُوْنُوْا یَحْتَسِبُوْنَ﴿47﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَنَّ لِلَّذِيْنَبیشک ان لوگوں کے لیے
    3. ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
    4. مَا فِي الْاَرْضِجو زمین میں ہے
    5. جَمِيْعًاسارے کا سارا
    6. وَّمِثْلَهٗاور اس کی مانند ہو
    7. مَعَهٗاس کے ساتھ
    8. لَافْتَدَوْاالبتہ وہ فدیے میں دے دیں
    9. بِهٖاس کو
    10. مِنْ سُوْٓءِ الْعَذَابِبرے عذاب سے (بچنے کے لیے)
    11. يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن
    12. وَبَدَا لَهُمْاور ظاہر ہوجائے گا ان کے لیے
    13. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    14. مَا لَمْ يَكُوْنُوْاجو نہ تھے وہ
    15. يَحْتَسِبُوْنَوہ حساب رکھتے۔ اندازہ رکھتے
    اگر اِن ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو، اور اتنی ہی اور بھی، تو یہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے وہاں اللہ کی طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہے
  48. وَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿48﴾

    1. وَبَدَا لَهُمْاور ظاہر ہوجائے گی ان کے لیے
    2. سَيِّاٰتُسزا۔ برے نتائج
    3. مَااس کی جو
    4. كَسَبُوْاانہوں نے کمائی کی
    5. وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لے گا ان کو
    6. مَّا كَانُوْاجو تھے وہ
    7. بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَساتھ اس کے مذاق کرتے
    وہاں اپنی کمائی کے سارے برے نتائج ان پر کھل جائیں گے اور وہی چیز ان پر مسلط ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں
  49. فَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا١٘ ثُمَّ اِذَا خَوَّلْنٰهُ نِعْمَةً مِّنَّا١ۙ قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ١ؕ بَلْ هِیَ فِتْنَةٌ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿49﴾

    1. فَاِذَاپھر جب
    2. مَسَّچھو جاتا ہے
    3. الْاِنْسَانَ ضُرٌّانسان کو کوئی نقصان۔ تکلیف
    4. دَعَانَا ۡوہ پکارتا ہے ہم کو
    5. ثُمَّپھر
    6. اِذَاجب
    7. خَوَّلْنٰهُہم عطا کرتے ہیں اس کو
    8. نِعْمَةً مِّنَّا ۙکوئی نعمت اپنی جناب سے
    9. قَالَکہتا ہے
    10. اِنَّمَآ اُوْتِيْتُهٗبیشک میں دیا گیا ہوں اس کو
    11. عَلٰي عِلْمٍ ۭعلم کی بنا پر
    12. بَلْ هِىَبلکہ وہ
    13. فِتْنَةٌفتنہ ہے۔ آزمائش ہے
    14. وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْلیکن اکثر ان میں سے
    15. لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
    یہی انسان جب ذرا سی مصیبت اِسے چھو جاتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے، اور جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دے کر اپھار دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے علم کی بنا پر دیا گیا ہے! نہیں، بلکہ یہ آزمائش ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
  50. قَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿50﴾

    1. قَدْتحقیق
    2. قَالَهَا الَّذِيْنَکہا تھا اس کو ان لوگوں نے
    3. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    4. فَمَآ اَغْنٰىتو نہ کام آیا
    5. عَنْهُمْان کو
    6. مَّا كَانُوْاجو تھے وہ
    7. يَكْسِبُوْنَوہ کمائی کرتے
    یہی بات ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی کہہ چکے ہیں، مگر جو کچھ وہ کماتے تھے وہ ان کے کسی کام نہ آیا
  51. فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا١ؕ وَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ هٰۤؤُلَآءِ سَیُصِیْبُهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا١ۙ وَ مَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَ﴿51﴾

    1. فَاَصَابَهُمْتو پہنچیں ان کو
    2. سَيِّاٰتُسزائیں۔ برائیاں
    3. مَا كَسَبُوْا ۭجو انہوں نے کمائی کی
    4. وَالَّذِيْنَ ظَلَمُوْااور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا
    5. مِنْ هٰٓؤُلَآءِان لوگوں میں سے
    6. سَيُصِيْبُهُمْعنقریب پہنچیں گی ان کو
    7. سَيِّاٰتُسزائیں۔ برائیاں
    8. مَا كَسَبُوْا ۙجو انہوں نے کمائی کی
    9. وَمَا هُمْ بِمُعْجِزِيْنَاور نہیں وہ عاجز کرنے والے
    پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے، اور اِن لوگوں میں سے بھی جو ظالم ہیں وہ عنقریب اپنی کمائی کے برے نتائج بھگتیں گے، یہ ہمیں عاجز کر دینے والے نہیں ہیں
  52. اَوَ لَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ع﴿52﴾

    1. اَوَلَمْ يَعْلَمُوْٓاکیا وہ نہیں جانتے
    2. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    3. يَبْسُطُ الرِّزْقَکشادہ کردیتا ہے رزق
    4. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہتا ہے
    5. وَيَقْدِرُ ۭاور تنگ کردیتا ہے۔
    6. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    7. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    8. لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہوں
    اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں
  53. قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿53﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَاے میرے بندوں ، وہ لوگو
    3. اَسْرَفُوْاجنہوں نے زیادتی کی
    4. عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں پر
    5. لَا تَقْنَطُوْانہ مایوس ہو
    6. مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۭاللہ کی رحمت سے
    7. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    8. يَغْفِرُ الذُّنُوْبَبخش دیتا ہے گناہوں کو
    9. جَمِيْعًا ۭسارے کے سارے
    10. اِنَّهٗبیشک وہ
    11. هُوَوہ
    12. الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُغفور رحیم ہے
    (اے نبیؐ) کہہ دو کہ اے میرے بندو، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ، یقیناً اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے، وہ تو غفور و رحیم ہے
  54. وَ اَنِیْبُوْۤا اِلٰى رَبِّكُمْ وَ اَسْلِمُوْا لَهٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ﴿54﴾

    1. وَاَنِيْبُوْٓااور رجوع کرلو
    2. اِلٰى رَبِّكُمْاپنے رب کی طرف
    3. وَاَسْلِمُوْا لَهٗاور مطیع ہوجاؤ اس کے لیے
    4. مِنْ قَبْلِاس سے پہلے
    5. اَنْ يَّاْتِيَكُمُ الْعَذَابُکہ آجائے تمہارے پاس عذاب
    6. ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَپھر نہ تم مدد دیے جاؤ گے
    پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اُس کے قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے
  55. وَ اتَّبِعُوْۤا اَحْسَنَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَّ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَۙ﴿55﴾

    1. وَاتَّبِعُوْٓااور پیروی کرو
    2. اَحْسَنَبہترین کی
    3. مَآ اُنْزِلَجو نازل کیا گیا۔ اتارا گیا
    4. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    5. مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
    6. مِّنْ قَبْلِاس سے قبل
    7. اَنْ يَّاْتِيَكُمُکہ آئے تمہارے پاس
    8. الْعَذَابُ بَغْتَةًعذاب اچانک
    9. وَّاَنْتُمْاور تم
    10. لَا تَشْعُرُوْنَنہ تم شعور رکھتے ہو
    اور پیروی اختیار کر لو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی، قبل اِس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تم کو خبر بھی نہ ہو
  56. اَنْ تَقُوْلَ نَفْسٌ یّٰحَسْرَتٰى عَلٰى مَا فَرَّطْتُّ فِیْ جَنْۢبِ اللّٰهِ وَ اِنْ كُنْتُ لَمِنَ السّٰخِرِیْنَۙ﴿56﴾

    1. اَنْ تَقُوْلَیا کہ (نہ) کہے
    2. نَفْسٌکوئی نفس
    3. يّٰحَسْرَتٰىاے میری حسرت۔ ہائے حسرت
    4. عَلٰي مَا فَرَّطْتُّاوپر اس کے جو میں نے کمی کی
    5. فِيْ جَنْۢبِ اللّٰهِاللہ کے حق میں
    6. وَاِنْ كُنْتُاور بیشک میں تھا
    7. لَمِنَ السّٰخِرِيْنَالبتہ مذاق اڑانے والوں میں سے
    کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں کوئی شخص کہے "افسوس میری اُس تقصیر پر جو میں اللہ کی جناب میں کرتا رہا، بلکہ میں تو الٹا مذاق اڑانے والوں میں شامل تھا"
  57. اَوْ تَقُوْلَ لَوْ اَنَّ اللّٰهَ هَدٰىنِیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَۙ﴿57﴾

    1. اَوْ تَقُوْلَیا کہے
    2. لَوْ اَنَّ اللّٰهَکاش بیشک اللہ
    3. هَدٰىنِيْہدایت دیتا مجھ کو
    4. لَكُنْتُالبتہ میں ہوتا
    5. مِنَ الْمُتَّقِيْنَتقوی والوں میں سے
    یا کہے "کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی متقیوں میں سے ہوتا"
  58. اَوْ تَقُوْلَ حِیْنَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ اَنَّ لِیْ كَرَّةً فَاَكُوْنَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴿58﴾

    1. اَوْ تَقُوْلَیا وہ کہے
    2. حِيْنَجس وقت
    3. تَرَى الْعَذَابَعذاب دیکھے
    4. لَوْ اَنَّ لِيْکاش بیشک میرے لیے
    5. كَرَّةًایک بار پلٹنا ہوتا
    6. فَاَكُوْنَتو میں ہوجاتا
    7. مِنَ الْمُحْسِنِيْنَنیکو کاروں میں سے
    یا عذاب دیکھ کر کہے "کاش مجھے ایک موقع اور مل جائے اور میں بھی نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہو جاؤں"
  59. بَلٰى قَدْ جَآءَتْكَ اٰیٰتِیْ فَكَذَّبْتَ بِهَا وَ اسْتَكْبَرْتَ وَ كُنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿59﴾

    1. بَلٰىہاں ہاں کیوں نہیں
    2. قَدْ جَآءَتْكَتحقیق آئیں تیرے پاس
    3. اٰيٰتِيْمیری آیات
    4. فَكَذَّبْتَ بِهَاتو تو نے جھٹلا دیا ان کو
    5. وَاسْتَكْبَرْتَاور تکبر کیا تم نے
    6. وَكُنْتَاور تھا تو
    7. مِنَ الْكٰفِرِيْنَکافروں میں سے
    (اور اُس وقت اسے یہ جواب ملے کہ) "کیوں نہیں، میری آیات تیرے پاس آ چکی تھیں، پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا"
  60. وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ وُجُوْهُهُمْ مُّسْوَدَّةٌ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِیْنَ﴿60﴾

    1. وَيَوْمَاور دن
    2. الْقِيٰمَةِقیامت کے
    3. تَرَى الَّذِيْنَتم دیکھو گے ان لوگوں کو
    4. كَذَبُوْاجنہوں نے جھوٹ بولا
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. وُجُوْهُهُمْچہرے ان کے
    7. مُّسْوَدَّةٌ ۭسیاہ ہوں گے
    8. اَلَيْسَکیا نہیں ہے
    9. فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
    10. مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِيْنَکوئی ٹھکانہ تکبر کرنے والوں کے لیے
    آج جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھے ہیں قیامت کے روز تم دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے کیا جہنم میں متکبروں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے؟
  61. وَ یُنَجِّی اللّٰهُ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ١٘ لَا یَمَسُّهُمُ السُّوْٓءُ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ﴿61﴾

    1. وَيُنَجِّي اللّٰهُاور بچا لے گا اللہ
    2. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    3. اتَّقَوْاجنہوں نے تقوی کیا
    4. بِمَفَازَتِهِمْ ۡساتھ ان کی کامیابی کے
    5. لَا يَمَسُّهُمُ السُّوْٓءُنہیں چھوئے گی ان کو کوئی برائی
    6. وَلَا هُمْاور نہ وہ
    7. يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
    اس کے برعکس جن لوگوں نے یہاں تقویٰ کیا ہے ان کے اسباب کامیابی کی وجہ سے اللہ ان کو نجات دے گا، ان کو نہ کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
  62. اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١٘ وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ﴿62﴾

    1. اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
    2. خَالِقُخالق ہے
    3. كُلِّ شَيْءٍ ۡہر چیز کا
    4. وَّهُوَاور وہ
    5. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
    6. وَّكِيْلٌکارساز ہے۔ حافظ ہے
    اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے
  63. لَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ع﴿63﴾

    1. لَهٗ مَقَالِيْدُاسی کے لیے ہیں خزانے۔ کنجیاں
    2. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    3. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کی
    4. وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْااور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    5. بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کے ساتھ
    6. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    7. هُمُ الْخٰسِرُوْنَدراصل وہ جو نقصان اٹھانے والے ہیں
    زمین اور آسمانوں کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں اور جو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے ہیں وہی گھاٹے میں رہنے والے ہیں
  64. قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَاْمُرُوْٓنِّیْۤ اَعْبُدُ اَیُّهَا الْجٰهِلُوْنَ﴿64﴾

    1. قُلْ اَفَغَيْرَ اللّٰهِکہہ دیجیے پھر سوائے اللہ کے
    2. تَاْمُرُوْٓنِّىْٓتم حکم دیتے ہو مجھ کو
    3. اَعْبُدُکہ میں عبادت کروں
    4. اَيُّهَا الْجٰهِلُوْنَاے جاہلو
    (اے نبیؐ) اِن سے کہو "پھر کیا اے جاہلو، تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنے کے لیے مجھ سے کہتے ہو؟"
  65. وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ لَئِنْ اَشْرَكْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿65﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اُوْحِيَ اِلَيْكَوحی کی گیا آپ کی طرف
    3. وَاِلَى الَّذِيْنَاور طرف ان لوگوں کے
    4. مِنْ قَبْلِكَ ۚجو آپ سے پہلے تھے
    5. لَئِنْ اَشْرَكْتَالبتہ اگر شرک کیا آپ نے
    6. لَيَحْبَطَنَّالبتہ ضرور ضائع ہوجائے گا
    7. عَمَلُكَعمل آپ کا
    8. وَلَتَكُوْنَنَّاور البتہ ضرور ہوجائیں گے آپ
    9. مِنَ الْخٰسِرِيْنَنقصان اٹھانے والوں میں سے
    (یہ بات تمہیں ان سے صاف کہہ دینی چاہیے کیونکہ) تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے تمام انبیاء کی طرف یہ وحی بھیجی جا چکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہو جائے گا اور تم خسارے میں رہو گے
  66. بَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ﴿66﴾

    1. بَلِ اللّٰهَبلکہ اللہ ہی کی
    2. فَاعْبُدْپس آپ عبادت کیجیے
    3. وَكُنْ مِّنَ الشّٰكِرِيْنَاور ہوجایئے شکر گزاروں میں سے
    لہٰذا (اے نبیؐ) تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤ
  67. وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ۖۗ وَ الْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ السَّمٰوٰتُ مَطْوِیّٰتٌۢ بِیَمِیْنِهٖ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿67﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. قَدَرُوا اللّٰهَانہوں نے قدر کی اللہ کی
    3. حَقَّ قَدْرِهٖ ڰجیسے حق تھا اس کی قدر کا
    4. وَالْاَرْضُاور زمین
    5. جَمِيْعًاساری کی ساری
    6. قَبْضَتُهٗاس کی مٹھی میں ہوگی
    7. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    8. وَالسَّمٰوٰتُاور آسمان
    9. مَطْوِيّٰتٌۢلپیٹے ہوئے ہوں گے
    10. بِيَمِيْنِهٖ ۭاس کے دائیں ہاتھ میں
    11. سُبْحٰنَهٗپاک ہے وہ
    12. وَتَعٰلٰىاور بلند ہے
    13. عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔ وہ شریک ٹھہراتے ہیں
    اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے (اس کی قدرت کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ) قیامت کے روز پوری زمین اُس کی مٹھی میں ہو گی اور آسمان اس کے دست راست میں لپٹے ہوئے ہوں گے پاک اور بالاتر ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
  68. وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُ١ؕ ثُمَّ نُفِخَ فِیْهِ اُخْرٰى فَاِذَا هُمْ قِیَامٌ یَّنْظُرُوْنَ﴿68﴾

    1. وَنُفِخَاور پھونک ماری جائے گی
    2. فِي الصُّوْرِصور میں
    3. فَصَعِقَپس بےہوش ہوجائیں گے
    4. مَنْ فِي السَّمٰوٰتِجو آسمانوں میں ہوں گے
    5. وَمَنْاور جو
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں ہوں گے
    7. اِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُ ۭمگر جس کو چاہے اللہ
    8. ثُمَّپھر
    9. نُفِخَپھونکا جائے گا
    10. فِيْهِ اُخْرٰىاس میں دوسری مرتبہ
    11. فَاِذَا هُمْتو دفعتا وہ
    12. قِيَامٌکھڑے ہوں گے
    13. يَّنْظُرُوْنَدیکھ رہے ہوں گے
    اور اُس روز صور پھونکا جائے گا اور وہ سب مر کر گر جائیں گے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے اُن کے جنہیں اللہ زندہ رکھنا چاہے پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا اور یکایک سب کے سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے
  69. وَ اَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّهَا وَ وُضِعَ الْكِتٰبُ وَ جِایْٓءَ بِالنَّبِیّٖنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿69﴾

    1. وَاَشْرَقَتِ الْاَرْضُاور چمک اٹھے گی زمین
    2. بِنُوْرِ رَبِّهَااپنے رب کے نور سے
    3. وَوُضِعَاور رکھ دی جائے گی
    4. الْكِتٰبُکتاب
    5. وَجِايْٓءَاور لائے جائیں گے
    6. بِالنَّبِيّٖنَانبیائ
    7. وَالشُّهَدَآءِاور گواہ
    8. وَقُضِيَاور فیصلہ کردیا جائے گا
    9. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    10. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    11. وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَاور وہ ظلم نہ کیے جائیں گے
    زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی، کتاب اعمال لا کر رکھ دی جائے گی، انبیاء اور تمام گواہ حاضر کر دیے جائیں گے، لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور اُن پر کوئی ظلم نہ ہوگا
  70. وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿70﴾

    1. وَوُفِّيَتْاور پورا پورا دیا جائے گا
    2. كُلُّ نَفْسٍہر شخص کو
    3. مَّا عَمِلَتْجو اس نے عمل کیا
    4. وَهُوَاور وہ
    5. اَعْلَمُزیادہ جانتا ہے
    6. بِمَا يَفْعَلُوْنَجو کچھ وہ کرتے ہیں
    اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اُس نے عمل کیا تھا اُس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے
  71. وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِلٰى جَهَنَّمَ زُمَرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَتْلُوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِ رَبِّكُمْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿71﴾

    1. وَسِيْقَ الَّذِيْنَاور ہانکے جائیں گے وہ لوگ
    2. كَفَرُوْٓاجنہوں نے انکار کیا
    3. اِلٰىطرف
    4. جَهَنَّمَ زُمَرًا ۭجہنم کے ، گروہ در گروہ
    5. حَتّىٰٓ اِذَایہاں تک کہ جب
    6. جَآءُوْهَاوہ آجائیں گے اس کے پاس
    7. فُتِحَتْ اَبْوَابُهَاکھول دیئے جائیں گے اس کے دروازے
    8. وَقَالَاور کہیں گے
    9. لَهُمْان کو
    10. خَزَنَتُهَآاس کے کارندے
    11. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس
    12. رُسُلٌ مِّنْكُمْرسول تم میں سے
    13. يَتْلُوْنَ عَلَيْكُمْجو پڑھتے ہوں تم پر
    14. اٰيٰتِ رَبِّكُمْتمہارے رب کی آیات
    15. وَيُنْذِرُوْنَكُمْاور ڈراتے ہوں تم کو
    16. لِقَآءَ يَوْمِكُمْ ھٰذَا ۭتمہارے اس دن کی ملاقات سے
    17. قَالُوْاوہ کہیں گے
    18. بَلٰىکیوں نہیں
    19. وَلٰكِنْلیکن
    20. حَقَّتْحق ہوگئی
    21. كَلِمَةُ الْعَذَابِبات عذاب کی
    22. عَلَي الْكٰفِرِيْنَکافروں پر
    (اِس فیصلہ کے بعد) وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اُس کے کارندے ان سے کہیں گے "کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسول نہیں آئے تھے، جنہوں نے تم کو تمہارے رب کی آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا؟" وہ جواب دیں گے "ہاں، آئے تھے، مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چپک گیا"
  72. قِیْلَ ادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ﴿72﴾

    1. قِيْلَکہا جائے گا
    2. ادْخُلُوْٓا اَبْوَابَداخل ہوجاؤ دروازوں میں
    3. جَهَنَّمَجہنم کے
    4. خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۚہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
    5. فَبِئْسَتو کتنا برا ہے
    6. مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَٹھکانہ تکبر کرنے والوں کا
    کہا جائے گا، داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں، یہاں اب تمہیں ہمیشہ رہنا ہے، بڑا ہی برا ٹھکانا ہے یہ متکبروں کے لیے
  73. وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ اِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا وَ فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ﴿73﴾

    1. وَسِيْقَ الَّذِيْنَاور چلائے جائیں گے وہ لوگ
    2. اتَّقَوْاجنہوں نے تقوی کیا
    3. رَبَّهُمْاپنے رب سے
    4. اِلَىطرف
    5. الْجَنَّةِ زُمَرًا ۭجنت کے ، گروہ در گروہ
    6. حَتّىٰٓیہاں تک کہ
    7. اِذَا جَآءُوْهَاجب وہ آجائیں گے اس کے پاس
    8. وَفُتِحَتْ اَبْوَابُهَااور کھول دیئے جائیں گے اس کے دروازے
    9. وَقَالَاور کہیں گے
    10. لَهُمْان کو
    11. خَزَنَتُهَاان کے دربان
    12. سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْسلامتی ہو تم پر خوشحال ہوئے تم۔ مبارک ہو تمہیں
    13. فَادْخُلُوْهَاپس داخل ہوجاؤ ان میں
    14. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے
    اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے، اور اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جا چکے ہوں گے، تو اُس کے منتظمین ان سے کہیں گے کہ "سلام ہو تم پر، بہت اچھے رہے، داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کے لیے"
  74. وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَهٗ وَ اَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّةِ حَیْثُ نَشَآءُ١ۚ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَ﴿74﴾

    1. وَقَالُوااور وہ کہیں گے
    2. الْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لیے ہے
    3. الَّذِيْجس نے
    4. صَدَقَنَاسچ کیا ہم سے
    5. وَعْدَهٗوعدہ اپنا
    6. وَاَوْرَثَنَااور وارث بنادیا ہم کو
    7. الْاَرْضَزمین کا
    8. نَتَبَوَّاُہم جگہ بنا سکتے ہیں
    9. مِنَ الْجَنَّةِجنت میں سے
    10. حَيْثُ نَشَآءُ ۚجہاں ہم چاہیں
    11. فَنِعْمَ اَجْرُتو کتنا اچھا ہے اجر
    12. الْعٰمِلِيْنَعمل کرنے والوں کا
    اور وہ کہیں گے "شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا، اب ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں" پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے
  75. وَ تَرَى الْمَلٰٓئِكَةَ حَآفِّیْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ١ۚ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ قِیْلَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿75﴾

    1. وَتَرَى الْمَلٰٓئِكَةَاور تم دیکھو گے فرشتوں کو
    2. حَآفِّيْنَگھیرا ڈالے ہوئے۔ حلقہ بنائے ہوئے
    3. مِنْ حَوْلِآس پاس سے
    4. الْعَرْشِعرش کے
    5. يُسَبِّحُوْنَتسبیح کر رہے ہوں گے
    6. بِحَمْدِ رَبِّهِمْ ۚاپنے رب کی حمد کے ساتھ
    7. وَقُضِيَ بَيْنَهُمْاور فیصلہ کردیا جائے گا ان کے درمیان
    8. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    9. وَقِيْلَاور کہہ دیا جائے گا
    10. الْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لیے ہے
    11. رَبِّ الْعٰلَمِيْنَجو رب ہے سارے جہانوں کا
    اور تم دیکھو گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے رب کی حمد اور تسبیح کر رہے ہوں گے، اور لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ چکا دیا جائے گا، اور پکار دیا جائے گا کہ حمد ہے اللہ ربّ العالمین کے لیے