41. Fussilatفصلت
Explained in detail · Meccan · 54 ayahs · 6 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚ﴿1﴾
- حٰمٓحا۔ میم
ح متَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۚ﴿2﴾
- تَنْزِيْلٌنازل کیا ہوا
- مِّنَسے
- الرَّحْمٰنِنہایت رحم کرنیوالا
- الرَّحِيْمِمہربان
یہ خدائے رحمان و رحیم کی طرف سے نازل کردہ چیز ہےكِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَۙ﴿3﴾
- كِتٰبٌایک کتاب
- فُصِّلَتْجدا جدا (واضح) کردی گئیں
- اٰيٰتُهٗاس کی آیتیں
- قُرْاٰنًاقرآن
- عَرَبِيًّاعربی (زبان) میں
- لِّقَوْمٍان لوگوں کے لئے
- يَّعْلَمُوْنَوہ جانتے ہیں
ایک ایسی کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں، عربی زبان کا قرآن، اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیںبَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ﴿4﴾
- بَشِيْرًاخوشخبری دینے والا
- وَّنَذِيْرًا ۚاور ڈرانے والا
- فَاَعْرَضَسو منہ پھیرلیا
- اَكْثَرُهُمْان میں سے اکثر
- فَهُمْپس وہ
- لَانہیں
- يَسْمَعُوْنَسنتے
بشارت دینے والا اور ڈرا دینے والا مگر اِن لوگوں میں سے اکثر نے اس سے رو گردانی کی اور وہ سن کر نہیں دیتےوَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ وَ فِیْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّ مِنْۢ بَیْنِنَا وَ بَیْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ﴿5﴾
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- قُلُوْبُنَاہمارے دل
- فِيْٓ اَكِنَّةٍپردوں میں
- مِّمَّااس سے جو
- تَدْعُوْنَآتم بلاتے ہو ہمیں
- اِلَيْهِاس کی طرف
- وَفِيْٓ اٰذَانِنَااور ہمارے کانوں میں
- وَقْرٌبوجھ، گرانی
- وَّمِنْۢ بَيْنِنَااور ہمارے درمیان
- وَبَيْنِكَاور تمہارے درمیان
- حِجَابٌایک پردہ
- فَاعْمَلْسو تم کام کرو
- اِنَّنَابیشک ہم
- عٰمِلُوْنَکام کرتے ہیں
کہتے ہیں "جس چیز کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں، ہمارے کان بہرے ہو گئے ہیں، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہو گیا ہے تو اپنا کام کر، ہم اپنا کام کیے جائیں گے"قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَاسْتَقِیْمُوْۤا اِلَیْهِ وَ اسْتَغْفِرُوْهُ١ؕ وَ وَیْلٌ لِّلْمُشْرِكِیْنَۙ﴿6﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَنَا بَشَرٌکہ میں ایک بشر
- مِّثْلُكُمْتم جیسا
- يُوْحٰٓىوحی کی جاتی ہے
- اِلَيَّمیری طرف
- اَنَّمَآیہ کہ
- اِلٰهُكُمْتمہارا معبود
- اِلٰهٌ وَّاحِدٌمعبود یکتا
- فَاسْتَقِيْمُوْٓاپس سیدھے رہو
- اِلَيْهِاس کی طرف (اس کے حضور)
- وَاسْتَغْفِرُوْهُ ۭاور اس سے مغفرت مانگو
- وَوَيْلٌاور خرابی
- لِّلْمُشْرِكِيْنَمشرکوں کے لئے
اے نبیؐ، اِن سے کہو، میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا جاتا ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے، لہٰذا تم سیدھے اُسی کا رخ اختیار کرو اور اس سے معافی چاہو تباہی ہے اُن مشرکوں کے لیےالَّذِیْنَ لَا یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿7﴾
- الَّذِيْنَوہ جو
- لَا يُؤْتُوْنَنہیں دیتے
- الزَّكٰوةَزکوۃ
- وَهُمْاور وہ
- بِالْاٰخِرَةِآخرت کے
- هُمْوہ
- كٰفِرُوْنَمنکر ہیں
جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیںاِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿8﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کئے
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- لَهُمْان کے لئے
- اَجْرٌاجر
- غَيْرُ مَمْنُوْنٍختم نہ ہونے والا
رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے، اُن کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہےقُلْ اَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِیْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ تَجْعَلُوْنَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ ذٰلِكَ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَۚ﴿9﴾
- قُلْفرمادیں
- اَئِنَّكُمْکیا تم
- لَتَكْفُرُوْنَانکار کرتے ہو
- بِالَّذِيْاس کا جس نے
- خَلَقَپیدا کیا
- الْاَرْضَزمین
- فِيْ يَوْمَيْنِدودنوں میں
- وَتَجْعَلُوْنَاور تم ٹھہراتے ہو
- لَهٗٓاس کے
- اَنْدَادًا ۭشریک (جمع)
- ذٰلِكَیہ
- رَبُّرب
- الْعٰلَمِيْنَسارے جہانوں کا
اے نبیؐ! اِن سے کہو، کیا تم اُس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اُس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہےوَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بٰرَكَ فِیْهَا وَ قَدَّرَ فِیْهَاۤ اَقْوَاتَهَا فِیْۤ اَرْبَعَةِ اَیَّامٍ١ؕ سَوَآءً لِّلسَّآئِلِیْنَ﴿10﴾
- وَجَعَلَاور اس نے بنایا
- فِيْهَااس میں
- رَوَاسِيَپہاڑ (جمع)
- مِنْ فَوْقِهَااسی کے اوپر
- وَبٰرَكَاور برکت رکھی
- فِيْهَااس میں
- وَقَدَّرَاور مقرر کیں
- فِيْهَآاس میں
- اَقْوَاتَهَاان کی خوراکیں
- فِيْٓ اَرْبَعَةِ اَيَّامٍ ۭچار دنوں میں
- سَوَآءًیکساں
- لِّلسَّآئِلِيْنَتمام سوال کرنیوالوں کے لئے
اُس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد) اوپر سے اس پر پہاڑ جما دیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا سامان مہیا کر دیا یہ سب کام چار دن میں ہو گئےثُمَّ اسْتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ وَ هِیَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَ لِلْاَرْضِ ائْتِیَا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا١ؕ قَالَتَاۤ اَتَیْنَا طَآئِعِیْنَ﴿11﴾
- ثُمَّپھر
- اسْتَوٰٓىاس نے توجہ فرمائی
- اِلَىطرف
- السَّمَآءِآسمان
- وَهِىَاور وہ
- دُخَانٌایک دھواں
- فَقَالَتو اس نے کہا
- لَهَااس سے
- وَلِلْاَرْضِاور زمین سے
- ائْتِيَاتم دونوں آؤ
- طَوْعًاخوشی سے
- اَوْ كَرْهًا ۭیا ناخوشی سے
- قَالَتَآان دونوں نے کہا
- اَتَيْنَاہم دونوں آئے (حاضر ہیں)
- طَآئِعِيْنَخوشی سے
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا جو اُس وقت محض دھواں تھا اُس نے آسمان اور زمین سے کہا "وجود میں آ جاؤ، خواہ تم چاہو یا نہ چاہو" دونوں نے کہا "ہم آ گئے فرمانبرداروں کی طرح"فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَا١ؕ وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ١ۖۗ وَ حِفْظًا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ﴿12﴾
- فَقَضٰهُنَّپھر اس نے بنائے
- سَبْعَسات
- سَمٰوَاتٍآسمان
- فِيْ يَوْمَيْنِدو دنوں میں
- وَاَوْحٰىاور وحی کردی
- فِيْمیں، کو
- كُلِّ سَمَآءٍہر آسمان
- اَمْرَهَا ۭاس کا کام
- وَزَيَّنَّااور ہم نے زینت دی
- السَّمَآءَ الدُّنْيَاآسمانِ دنیا
- بِمَصَابِيْحَ ڰچراغوں (ستاروں) سے
- وَحِفْظًا ۭاور حفاظت کیلئے
- ذٰلِكَ تَقْدِيْرُیہ اندازہ (فیصلہ)
- الْعَزِيْزِغالب
- الْعَلِيْمِعلم والا
تب اُس نے دو دن کے اندر سات آسمان بنا دیے، اور ہر آسمان میں اُس کا قانون وحی کر دیا اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصوبہ ہےفَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صٰعِقَةً مِّثْلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَؕ﴿13﴾
- فَاِنْپھر اگر
- اَعْرَضُوْاوہ منہ موڑلیں
- فَقُلْتو فرمادیں
- اَنْذَرْتُكُمْمیں ڈراتا ہوں تمہیں
- صٰعِقَةًایک چنگھاڑ
- مِّثْلَ صٰعِقَةِجیسی چنگھاڑ
- عَادٍعاد
- وَّثَمُوْدَاور ثمود
اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اِن سے کہہ دو کہ میں تم کو اُسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھااِذْ جَآءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ قَالُوْا لَوْ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ﴿14﴾
- اِذْجب
- جَآءَتْهُمُآئے ان کے پاس
- الرُّسُلُرسول
- مِنْۢ بَيْنِ اَيْدِيْهِمْان کے آگے سے
- وَمِنْ خَلْفِهِمْاور ان کے پیچھے سے
- اَلَّا تَعْبُدُوْٓاکہ تم نہ عبادت کرو
- اِلَّا اللّٰهَ ۭسوائے اللہ
- قَالُوْاانہوں نے جواب دیا
- لَوْ شَآءَاگر چاہتا
- رَبُّنَاہمارا رب
- لَاَنْزَلَتو ضرور اتارتا
- مَلٰٓئِكَةًفرشتے
- فَاِنَّاپس ہم
- بِمَآاس کا جو
- اُرْسِلْتُمْتم بھیجے گئے ہو
- بِهٖ كٰفِرُوْنَاسکے ساتھ منکر ہیں
جب خدا کے رسول اُن کے پاس آگے اور پیچھے، ہر طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو تو انہوں نے کہا "ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا، لہٰذا ہم اُس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو"فَاَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ قَالُوْا مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً١ؕ اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَهُمْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ وَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ﴿15﴾
- فَاَمَّا عَادٌپھر جو عاد
- فَاسْتَكْبَرُوْاتو وہ غرور کرنے لگے
- فِي الْاَرْضِزمین (ملک) میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
- وَقَالُوْااور وہ کہنے لگے
- مَنْ اَشَدُّکون زیادہ
- مِنَّا قُوَّةً ۭہم سے قوت میں
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا وہ نہیں دیکھتے
- اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- الَّذِيْوہ جس نے
- خَلَقَهُمْپیدا کیا انہیں
- هُوَ اَشَدُّوہ بہت زیادہ
- مِنْهُمْان سے
- قُوَّةً ۭقوت
- وَكَانُوْااور وہ تھے
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں کا
- يَجْحَدُوْنَانکار کرتے
عاد کا حال یہ تھا کہ وہ زمین میں کسی حق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے "کون ہے ہم سے زیادہ زور آور" اُن کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ زور آور ہے؟ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہےفَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْۤ اَیَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِیْقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَخْزٰى وَ هُمْ لَا یُنْصَرُوْنَ﴿16﴾
- فَاَرْسَلْنَاپس ہم نے بھیجی
- عَلَيْهِمْان پر
- رِيْحًاہوا
- صَرْصَرًاتند وتیز
- فِيْٓ اَيَّامٍدنوں میں
- نَّحِسَاتٍنحوست
- لِّنُذِيْقَهُمْتاکہ ہم چکھائیں
- عَذَابَعذاب
- الْخِزْيِرسوائی
- فِيمیں
- الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۭدنیا کی زندگی
- وَلَعَذَابُاور البتہ عذاب
- الْاٰخِرَةِآخرت
- اَخْزٰىزیادہ رسوا کرنیوالا
- وَهُمْاور وہ
- لَا يُنْصَرُوْنَمدد نہ کئے جائیں گے
آخرکار ہم نے چند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوا ان پر بھیج دی تاکہ انہیں دنیا ہی کی زندگی میں ذلت و رسوائی کے عذاب کا مزا چکھا دیں، اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی زیادہ رسوا کن ہے، وہاں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ ہو گاوَ اَمَّا ثَمُوْدُ فَهَدَیْنٰهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰى عَلَى الْهُدٰى فَاَخَذَتْهُمْ صٰعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُوْنِ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَۚ﴿17﴾
- وَاَمَّااور رہے
- ثَمُوْدُثمود
- فَهَدَيْنٰهُمْسو ہم نے راستہ دکھایا انہیں
- فَاسْتَحَبُّواتو انہوں نے پسند کیا
- الْعَمٰىاندھا رہنا
- عَلَيپر
- الْهُدٰىہدایت
- فَاَخَذَتْهُمْتو انہیں آپکڑا
- صٰعِقَةُچنگھاڑ
- الْعَذَابِعذاب
- الْهُوْنِذلت
- بِمَااس کی سزا میں جو
- كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کماتے (کرتے) تھے
رہے ثمود، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا آخر اُن کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب اُن پر ٹوٹ پڑاوَ نَجَّیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ۠ع﴿18﴾
- وَنَجَّيْنَااور ہم نے بچالیا
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَكَانُوْااور وہ تھے
- يَتَّقُوْنَپرہیزگاری کرتے
اور ہم نے اُن لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے تھے اور گمراہی و بد عملی سے پرہیز کرتے تھےوَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ﴿19﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُحْشَرُجمع کئے جائیں گے
- اَعْدَآءُ اللّٰهِاللہ کے دشمن
- اِلَىطرف
- النَّارِجہنم
- فَهُمْتو وہ
- يُوْزَعُوْنَگروہ گروہ کئے جائیں گے
اور ذرا اُس وقت کا خیال کرو جب اللہ کے یہ دشمن دوزخ کی طرف جانے کے لیے گھیر لائے جائیں گے اُن کے اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک رکھا جائے گاحَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَیْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَ جُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿20﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَاجب
- مَا جَآءُوْهَاوہ آئیں گے اس کے پاس
- شَهِدَگواہی دیں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- سَمْعُهُمْان کے کان
- وَاَبْصَارُهُمْاور ان کی آنکھیں
- وَجُلُوْدُهُمْاور انکی جلدیں (گوشت پوست)
- بِمَااس پر
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَجو وہ کرتے تھے
پھر جب سب وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان پر گواہی دیں گی کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے ہیںوَ قَالُوْا لِجُلُوْدِهِمْ لِمَ شَهِدْتُّمْ عَلَیْنَا١ؕ قَالُوْۤا اَنْطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْطَقَ كُلَّ شَیْءٍ وَّ هُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿21﴾
- وَقَالُوْااور وہ کہیں گے
- لِجُلُوْدِهِمْاپنی جلدوں سے
- لِمَکیوں
- شَهِدْتُّمْتم نے گواہی دی
- عَلَيْنَا ۭہم پر (ہمارے خلاف)
- قَالُوْٓاوہ جواب دیں گے
- اَنْطَقَنَاہمیں گویائی دی
- اللّٰهُاللہ نے
- الَّذِيْٓوہ جس نے
- اَنْطَقَگویا فرمایا
- كُلَّ شَيْءٍہر شے
- وَّهُوَ خَلَقَكُمْاور وہ تمہیں پیدا کیا
- اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
- وَّاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤگے
وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے "تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟"وہ جواب دیں گی "ہمیں اُسی خدا نے گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کر دیا ہے اُسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اُسی کی طرف تم واپس لائے جا رہے ہووَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ اَنْ یَّشْهَدَ عَلَیْكُمْ سَمْعُكُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُكُمْ وَ لَا جُلُوْدُكُمْ وَ لٰكِنْ ظَنَنْتُمْ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَعْلَمُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿22﴾
- وَمَااور جو
- كُنْتُمْتھے
- تَسْتَتِرُوْنَتم چھپاتے
- اَنْ يَّشْهَدَکہ گواہی دیں گے
- عَلَيْكُمْتم پر (تمہارے خلاف)
- سَمْعُكُمْتمہارے کان
- وَلَآاور نہ
- اَبْصَارُكُمْتمہاری آنکھیں
- وَلَا جُلُوْدُكُمْاور نہ تمہاری جلدیں (گوشت پوست)
- وَلٰكِنْاور لیکن (بلکہ)
- ظَنَنْتُمْتم نے گمان کرلیا تھا
- اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- لَا يَعْلَمُ كَثِيْرًانہیں جانتا بہت کچھ
- مِّمَّا تَعْمَلُوْنَاس سے تم کرتے ہو
تم دنیا میں جرائم کرتے وقت جب چھپتے تھے تو تمہیں یہ خیال نہ تھا کہ کبھی تمہارے اپنے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے جسم کی کھالیں تم پر گواہی دیں گی بلکہ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی اللہ کو بھی خبر نہیں ہےوَ ذٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِیْ ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ اَرْدٰىكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿23﴾
- وَذٰلِكُمْاور اس
- ظَنُّكُمُتمہارا گمان
- الَّذِيْوہ جو
- ظَنَنْتُمْتم نے گمان کیا تھا
- بِرَبِّكُمْاپنے پروردگار کے متعلق
- اَرْدٰىكُمْہلاک کیا تمہیں
- فَاَصْبَحْتُمْسو تم ہوگئے
- مِّنَسے
- الْخٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے
تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا تھا، تمہیں لے ڈوبا اور اسی کی بدولت تم خسارے میں پڑ گئے"فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ﴿24﴾
- فَاِنْ يَّصْبِرُوْاپھر اگر وہ صبر کریں
- فَالنَّارُتو جہنم
- مَثْوًى لَّهُمْ ۭٹھکانہ ان کے لئے
- وَاِنْاور اگر
- يَّسْتَعْتِبُوْاوہ معافی چاہیں
- فَمَا هُمْتو نہ وہ
- مِّنَ الْمُعْتَبِيْنَمعافی قبول کئے جانے والوں میں سے
اس حالت میں وہ صبر کریں (یا نہ کریں) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہو گی، اور اگر رجوع کا موقع چاہیں گے تو کوئی موقع انہیں نہ دیا جائے گاوَ قَیَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَیَّنُوْا لَهُمْ مَّا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۚ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ۠ع﴿25﴾
- وَقَيَّضْنَااور ہم نے مقرر کئے
- لَهُمْ قُرَنَآءَان کیلئے کچھ ہم نشین
- فَزَيَّنُوْاتو انہوں نے آراستہ کردکھایا
- لَهُمْان کے لئے
- مَّاجو
- بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے آگے
- وَمَااور جو
- خَلْفَهُمْان کے پیچھے
- وَحَقَّاور پوری ہوگئی
- عَلَيْهِمُان پر
- الْقَوْلُبات
- فِيْٓ اُمَمٍان امتوں میں
- قَدْ خَلَتْجو گزرچکیں
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے قبل
- مِّنَ الْجِنِّجنات میں سے، کی
- وَالْاِنْسِ ۚاور انسان
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاتھے
- خٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے
ہم نے ان پر ایسے ساتھی مسلط کر دیے تھے جو انہیں آگے اور پیچھے ہر چیز خوشنما بنا کر دکھاتے تھے، آخر کار اُن پر بھی وہی فیصلہ عذاب چسپاں ہو کر رہا جو ان سے پہلے گزرے ہوئے جنوں اور انسانوں کے گروہوں پر چسپاں ہو چکا تھا، یقیناً وہ خسارے میں رہ جانے والے تھےوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ﴿26﴾
- وَقَالَاور کہا
- الَّذِيْنَان لوگوں نے جو
- كَفَرُوْاانہوں نے کفر کیا
- لَا تَسْمَعُوْاتم مت سنو
- لِھٰذَا الْقُرْاٰنِیہ قرآن
- وَالْغَوْا فِيْهِاور غل مچاؤ اس میں
- لَعَلَّكُمْشاید کہ تم
- تَغْلِبُوْنَتم غالب آجاؤ
یہ منکرین حق کہتے ہیں "اِس قرآن کو ہرگز نہ سنو اور جب یہ سنایا جائے تو اس میں خلل ڈالو، شاید کہ اس طرح تم غالب آ جاؤ"فَلَنُذِیْقَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَذَابًا شَدِیْدًا١ۙ وَّ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿27﴾
- فَلَنُذِيْقَنَّپس ہم ضرور چکھائیں گے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو جنہوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا (کافر)
- عَذَابًا شَدِيْدًا ۙعذاب سخت
- وَّلَنَجْزِيَنَّهُماور ہم انہیں ضرور بدلہ دیں گے
- ْاَسْوَاَبدترین
- الَّذِيْوہ جو
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے (اعمال)
اِن کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزا چکھا کر رہیں گے اور جو بدترین حرکات یہ کرتے رہے ہیں ان کا پورا پورا بدلہ اِنہیں دیں گےذٰلِكَ جَزَآءُ اَعْدَآءِ اللّٰهِ النَّارُ١ۚ لَهُمْ فِیْهَا دَارُ الْخُلْدِ١ؕ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ﴿28﴾
- ذٰلِكَیہ
- جَزَآءُبدلہ
- اَعْدَآءِ اللّٰهِاللہ کے دشمن (جمع)
- النَّارُ ۚجہنم
- لَهُمْان کے لئے
- فِيْهَااس میں
- دَارُ الْخُلْدِ ۭہمیشگی کا گھر
- جَزَآءًۢبدلہ
- بِمَااس کا جو
- كَانُوْاوہ تھے
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں کا
- يَجْحَدُوْنَانکار کرتے
وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی اُسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اِن کا گھر ہو گا یہ ہے سزا اِس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہےوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ﴿29﴾
- وَقَالَاور کہیں گے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَرِنَاہمیں دکھادے
- الَّذَيْنِوہ دونوں
- اَضَلّٰنَاجنہوں نے گمراہ کیا ہمیں
- مِنَ الْجِنِّجنات میں سے
- وَالْاِنْسِاور انسانوں
- نَجْعَلْهُمَاہم ان دونوں کو ڈالیں
- تَحْتَ اَقْدَامِنَااپنے پاؤں تلے
- لِيَكُوْنَاتاکہ وہ ہوں
- مِنَسے
- الْاَسْفَلِيْنَانتہائی ذلیل (جمع)
وہاں یہ کافر کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ذرا ہمیں دکھا دے اُن جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا، ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں"اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ﴿30﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- رَبُّنَا اللّٰهُہمارا رب اللہ
- ثُمَّپھر
- اسْتَقَامُوْاوہ ثابت قدم رہے
- تَتَنَزَّلُاترتے ہیں
- عَلَيْهِمُان پر
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
- اَلَّا تَخَافُوْاکہ نہ تم خوف کھاؤ
- وَلَا تَحْزَنُوْااور نہ غمگین ہو
- وَاَبْشِرُوْااور تم خوش ہو
- بِالْجَنَّةِجنت پر
- الَّتِيْوہ جو
- كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَتمہیں وعدہ دیاجاتا تھا
جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے، یقیناً اُن پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ "نہ ڈرو، نہ غم کرو، اور خوش ہو جاؤ اُس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہےنَحْنُ اَوْلِیٰٓؤُكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْۤ اَنْفُسُكُمْ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَدَّعُوْنَؕ﴿31﴾
- نَحْنُہم
- اَوْلِيٰٓؤُكُمْتمہارے رفیق
- فِي الْحَيٰوةِزندگی میں
- الدُّنْيَادنیا
- وَفِي الْاٰخِرَةِ ۚاور آخرت میں
- وَلَكُمْاور تمہارے لئے
- فِيْهَااس میں
- مَا تَشْتَهِيْٓجو چاہیں
- اَنْفُسُكُمْتمہارے دل
- وَلَكُمْاور تمہارے لئے
- فِيْهَااس میں
- مَا تَدَّعُوْنَجو تم مانگو گے
ہم اِس دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی، وہاں جو کچھ تم چاہو گے تمہیں ملے گا اور ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے وہ تمہاری ہوگینُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِیْمٍ۠ع﴿32﴾
- نُزُلًاضیافت
- مِّنْسے
- غَفُوْرٍبخشنے والا
- رَّحِيْمٍمہربان
یہ ہے سامان ضیافت اُس ہستی کی طرف سے جو غفور اور رحیم ہے"وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿33﴾
- وَمَنْاور کس
- اَحْسَنُبہترین
- قَوْلًابات
- مِّمَّنْاس سے جو
- دَعَآبلائے
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- وَعَمِلَاور عمل کرے
- صَالِحًااچھے
- وَّقَالَاور وہ کہے
- اِنَّنِيْبیشک میں
- مِنَسے
- الْمُسْلِمِيْنَمسلمانوں
اور اُس شخص کی بات سے اچھی بات اور کس کی ہو گی جس نے اللہ کی طرف بلایا اور نیک عمل کیا اور کہا کہ میں مسلمان ہوںوَ لَا تَسْتَوِی الْحَسَنَةُ وَ لَا السَّیِّئَةُ١ؕ اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَكَ وَ بَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ﴿34﴾
- وَلَا تَسْتَوِياور برابر نہیں ہوتی
- الْحَسَنَةُنیکی
- وَلَا السَّيِّئَةُ ۭاور نہ بُرائی
- اِدْفَعْدور کردیں
- بِالَّتِيْاس سے جو
- هِىَ اَحْسَنُوہ بہترین
- فَاِذَا الَّذِيْتو یکایک وہ جو شخص
- بَيْنَكَآپ کے درمیان
- وَبَيْنَهٗاور اس کے درمیان
- عَدَاوَةٌعداوت
- كَاَنَّهٗ وَلِيٌّگویا کہ وہ دوست
- حَمِيْمٌقرابتی (جگری)
اور اے نبیؐ، نیکی اور بدی یکساں نہیں ہیں تم بدی کو اُس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو تم دیکھو گے کہ تمہارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہےوَ مَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا١ۚ وَ مَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ﴿35﴾
- وَمَا يُلَقّٰىهَآاور نہیں ملتی یہ
- اِلَّامگر
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- صَبَرُوْا ۚصبر کیا
- وَمَا يُلَقّٰىهَآاور نہیں ملتی یہ
- اِلَّامگر
- ذُوْ حَظٍّنصیب والے
- عَظِيْمٍبڑے
یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر اُن لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیںوَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿36﴾
- وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَاور اگر تمہیں وسوسہ آئے۔
- مِنَسے
- الشَّيْطٰنِشیطان
- نَزْغٌکوئی وسوسہ
- فَاسْتَعِذْ باللّٰهِ ۭتو پناہ چاہیں اللہ کی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَ السَّمِيْعُوہی سننے والا
- الْعَلِيْمُجاننے والا
اور اگر تم شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ محسوس کرو تو اللہ کی پناہ مانگ لو، وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہےوَ مِنْ اٰیٰتِهِ الَّیْلُ وَ النَّهَارُ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ١ؕ لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ﴿37﴾
- وَمِنْ اٰيٰتِهِاور اس کی نشانیوں میں سے ہے
- الَّيْلُرات
- وَالنَّهَارُاور دن
- وَالشَّمْسُاور سورج
- وَالْقَمَرُ ۭاور چاند
- لَا تَسْجُدُوْااور نہ سجدہ کرو
- لِلشَّمْسِسورج کو
- وَلَا لِلْقَمَرِاور نہ چاند کو
- وَاسْجُدُوْااور تم سجدہ کرو
- لِلّٰهِاللہ کو
- الَّذِيْوہ جس نے
- خَلَقَهُنَّپیدا کیا انہیں
- اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
- اِيَّاهُاس کی
- تَعْبُدُوْنَعبادت کرتے
اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اُس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اُسی کی عبادت کرنے والے ہوفَاِنِ اسْتَكْبَرُوْا فَالَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ یُسَبِّحُوْنَ لَهٗ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ هُمْ لَا یَسْئَمُوْنَ۩۩﴿38﴾
- فَاِنِپس اگر وہ
- اسْتَكْبَرُوْاتکبر کریں
- فَالَّذِيْنَسو وہ جو
- عِنْدَ رَبِّكَآپ کے رب کے نزدیک
- يُسَبِّحُوْنَوہ تسبیح کرتے ہیں
- لَهٗ بالَّيْلِاس کی رات
- وَالنَّهَارِاور دن
- وَهُمْاور وہ
- لَا يَسْئَمُوْنَنہیں اکتاتے
لیکن اگر یہ لوگ غرور میں آ کر اپنی ہی بات پر اڑے رہیں تو پروا نہیں، جو فرشتے تیرے رب کے مقرب ہیں وہ شب و روز اس کی تسبیح کر رہے ہیں اور کبھی نہیں تھکتےوَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ١ؕ اِنَّ الَّذِیْۤ اَحْیَاهَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿39﴾
- وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓاور اس کی نشانیوں میں سے
- اَنَّكَ تَرَىکہ تو تو دیکھتا ہے
- الْاَرْضَزمین
- خَاشِعَةًدبی ہوئی (سنسان)
- فَاِذَآ اَنْزَلْنَاپھر جب ہم نے اتارا
- عَلَيْهَااس پر
- الْمَآءَپانی
- اهْتَزَّتْوہ لہلہانے لگتی ہے
- وَرَبَتْ ۭاور پھولتی ہے
- اِنَّ الَّذِيْٓبیشک وہ جس نے
- اَحْيَاهَااس کو زندہ کیا
- لَمُحْىِالبتہ زندہ کرنیوالا
- الْمَوْتٰى ۭمردوں کو
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
- قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو زمین سونی پڑی ہوئی ہے، پھر جونہی کہ ہم نے اس پر پانی برسایا، یکایک وہ پھبک اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے یقیناً جو خدا اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ مُردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے یقیناً وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہےاِنَّ الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا لَا یَخْفَوْنَ عَلَیْنَا١ؕ اَفَمَنْ یُّلْقٰى فِی النَّارِ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ یَّاْتِیْۤ اٰمِنًا یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ١ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿40﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
- يُلْحِدُوْنَکج روی کرتے ہیں
- فِيْٓ اٰيٰتِنَاہماری آیات سے
- لَا يَخْفَوْنَوہ پوشیدہ نہیں
- عَلَيْنَا ۭہم پر
- اَفَمَنْ يُّلْقٰىتو کیا جو ڈالا جائے
- فِي النَّارِآگ میں
- خَيْرٌبہتر
- اَمْیا
- مَّنْ يَّاْتِيْٓجو آئے
- اٰمِنًاامان کے ساتھ
- يَّوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭروز قیامت
- اِعْمَلُوْاتم کرو
- مَا شِئْتُمْ ۙجو تم چاہو
- اِنَّهٗ بِمَابیشک وہ جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا
جو لوگ ہماری آیات کو الٹے معنی پہناتے ہیں وہ ہم سے کچھ چھپے ہوئے نہیں ہیں خود ہی سوچ لو کہ آیا وہ شخص بہتر ہے جو آگ میں جھونکا جانے والا ہے یا وہ جو قیامت کے روز امن کی حالت میں حاضر ہو گا؟ کرتے رہو جو کچھ تم چاہو، تمہاری ساری حرکتوں کو اللہ دیکھ رہا ہےاِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌۙ﴿41﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ جنہوں نے
- كَفَرُوْاانکار کیا
- بِالذِّكْرِذکر (قرآن) کا
- لَمَّاجب
- جَآءَهُمْ ۚوہ آیا ان کے پاس
- وَاِنَّهٗاور بیشک یہ
- لَكِتٰبٌالبتہ کتاب ہے
- عَزِيْزٌگرامی قدر
یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلام نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہےلَّا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهٖ١ؕ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ﴿42﴾
- لَّا يَاْتِيْهِاسکے پاس نہیں آتا
- الْبَاطِلُباطل
- مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاسکے سامنے سے
- وَلَااور نہ
- مِنْ خَلْفِهٖ ۭاس کے پیچھے سے
- تَنْزِيْلٌنازل کیا گیا
- مِّنْسے
- حَكِيْمٍحکمت والے
- حَمِيْدٍسزاوار حمد
باطل نہ سامنے سے اس پر آ سکتا ہے نہ پیچھے سے، یہ ایک حکیم و حمید کی نازل کردہ چیز ہےمَا یُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِیْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ وَّ ذُوْ عِقَابٍ اَلِیْمٍ﴿43﴾
- مَا يُقَالُنہیں کہاجاتا
- لَكَآپ کو
- اِلَّاسوائے
- مَاجو
- قَدْ قِيْلَکہا جاچکا ہے
- لِلرُّسُلِرسولوں کو
- مِنْ قَبْلِكَ ۭآپ سے قبل
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَآپ کا رب
- لَذُوْ مَغْفِرَةٍبڑی مغفرت والا
- وَّذُوْ عِقَابٍاور سزا دینے والا
- اَلِيْمٍدردناک
اے نبیؐ، تم سے جو کچھ کہا جا رہا ہے اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں سے نہ کہی جاچکی ہو بے شک تمہارا رب بڑا درگزر کرنے والا ہے، اور اس کے ساتھ بڑی دردناک سزا دینے والا بھی ہےوَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ١ؕ ءَؔاَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ١ؕ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَّ هُوَ عَلَیْهِمْ عَمًى١ؕ اُولٰٓئِكَ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ۠ع﴿44﴾
- وَلَوْاور اگر
- جَعَلْنٰهُہم بناتے
- قُرْاٰنًاقرآن کو
- اَعْجَمِيًّاعجمی (زبان کا)
- لَّقَالُوْاتو وہ کہتے
- لَوْلَاکیوں نہ
- فُصِّلَتْصاف بیان کی گئیں
- اٰيٰتُهٗ ڼاس کی آیتیں
- ءَاَعْجَمِيٌّکیا عجمی (کتاب)
- وَّعَرَبِيٌّ ۭاور عربی (رسول)
- قُلْفرمادیں
- هُوَوہ، یہ
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کیلئے جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- هُدًىہدایت
- وَّشِفَآءٌ ۭاور شفاء
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لائے
- فِيْٓ اٰذَانِهِمْانکے کانوں میں
- وَقْرٌگرانی
- وَّهُوَاور وہ ۔ یہ
- عَلَيْهِمْان پر
- عَمًى ۭاندھا پن
- اُولٰٓئِكَیہ لوگ
- يُنَادَوْنَپکارے جاتے ہیں
- مِنْسے
- مَّكَانٍۢکسی جگہ
- بَعِيْدٍدور
اگر ہم اِس کو عجمی قرآن بنا کر بھیجتے تو یہ لوگ کہتے "کیوں نہ اس کی آیات کھول کر بیان کی گئیں؟ کیا عجیب بات ہے کہ کلام عجمی ہے اور مخاطب عربی" اِن سے کہو یہ قرآن ایمان لانے والوں کے لیے تو ہدایت اور شفا ہے، مگر جو لوگ ایمان نہیں لاتے اُن کے لیے یہ کانوں کی ڈاٹ اور آنکھوں کی پٹی ہے اُن کا حال تو ایسا ہے جیسے اُن کو دور سے پکارا جا رہا ہووَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ﴿45﴾
- وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور تحقیق ہم نے دی
- مُوْسَىموسیٰ
- الْكِتٰبَکتاب
- فَاخْتُلِفَتو اختلاف کیا
- فِيْهِ ۭاس میں
- وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتی
- كَلِمَةٌایک بات
- سَبَقَتْپہلے ٹھہر چکی
- مِنْسے
- رَّبِّكَآپ کا رب
- لَقُضِيَتو فیصلہ ہوچکا ہوتا
- بَيْنَهُمْ ۭان کے درمیان
- وَاِنَّهُمْاور بیشک وہ
- لَفِيْ شَكٍّضرور شک میں
- مِّنْهُاس سے
- مُرِيْبٍتردد میں ڈالنے والے شک میں
اِس سے پہلے ہم نے موسیٰؑ کو کتاب دی تھی اور اس کے معاملے میں بھی یہی اختلاف ہوا تھا اگر تیرے رب نے پہلے ہی ایک بات طے نہ کر دی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اُس کی طرف سے سخت اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیںمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ﴿46﴾
- مَنْ عَمِلَجس نے عمل کیا
- صَالِحًااچھے
- فَلِنَفْسِهٖتو اپنی ذات کیلئے
- وَمَنْ اَسَآءَاور جسنے بُرائی کی
- فَعَلَيْهَا ۭتو اس پر (ا سکا وبال)
- وَمَا رَبُّكَاور نہیں آپ کا رب
- بِظَلَّامٍمطلق ظلم کرنے والا
- لِّلْعَبِيْدِاپنے بندوں پر
جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے اچھا کرے گا، جو بدی کرے گا اس کا وبال اُسی پر ہوگا، اور تیرا رب اپنے بندوں کے حق میں ظالم نہیں ہےاِلَیْهِ یُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ١ؕ وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ اَیْنَ شُرَكَآءِیْ١ۙ قَالُوْۤا اٰذَنّٰكَ١ۙ مَا مِنَّا مِنْ شَهِیْدٍۚ﴿47﴾
- اِلَيْهِاس کی طرف
- يُرَدُّلوٹایا (حوالے کیا) جاتا ہے
- عِلْمُ السَّاعَةِ ۭقیامت کا علم
- وَمَا تَخْرُجُاور نہیں نکالتا
- مِنْ ثَمَرٰتٍکوئی پھل (جمع)
- مِّنْ اَكْمَامِهَااپنے غلافوں (گابھوں) سے
- وَمَا تَحْمِلُاور نہیں حاملہ ہوتی
- مِنْ اُنْثٰىکوئی عورت
- وَلَا تَضَعُاور نہ وہ بچہ جنتی ہے
- اِلَّا بِعِلْمِهٖ ۭمگر اس کے علم میں
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُنَادِيْهِمْوہ پکارے گا انہیں
- اَيْنَکہاں
- شُرَكَآءِيْ ۙمیرے شریک
- قَالُوْٓاوہ کہیں گے
- اٰذَنّٰكَ ۙاطلاع دیدی ہم نے تجھے
- مَا مِنَّانہیں ہم سے
- مِنْ شَهِيْدٍکوئی شاہد
اُس ساعت کا علم اللہ ہی کی طرف راجع ہوتا ہے، وہی اُن سارے پھلوں کو جانتا ہے جو اپنے شگوفوں میں سے نکلتے ہیں، اسی کو معلوم ہے کہ کونسی مادہ حاملہ ہوئی ہے اور کس نے بچہ جنا ہے پھر جس روز وہ اِن لوگوں کو پکارے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک؟ یہ کہیں گے، "ہم عرض کر چکے ہیں، آج ہم میں سے کوئی اِس کی گواہی دینے والا نہیں ہے"وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ﴿48﴾
- وَضَلَّ عَنْهُمْاور کھویا گیا ان سے
- مَّاجو
- كَانُوْا يَدْعُوْنَوہ پکارتے تھے
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَظَنُّوْااور انہوں نے سمجھ لیا
- مَا لَهُمْنہیں ان کے لئے
- مِّنْ مَّحِيْصٍکوئی بچاؤ (خلاصی)
اُس وقت وہ سارے معبود اِن سے گم ہو جائیں گے جنہیں یہ اس سے پہلے پکارتے تھے، اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اِن کے لیے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہےلَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ١٘ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ﴿49﴾
- لَا يَسْئَمُنہیں تھکتا
- الْاِنْسَانُانسان
- مِنْ دُعَآءِ الْخَيْرِ ۡبھلائی مانگنے سے
- وَاِنْاور اگر
- مَّسَّهُاسے لگ جائے
- الشَّرُّبُرائی
- فَيَئُوْسٌتو مایوس ہوجاتا ہے
- قَنُوْطٌناامید
انسان کبھی بھلائی کی دعا مانگتے نہیں تھکتا، اور جب کوئی آفت اِس پر آ جاتی ہے تو مایوس و دل شکستہ ہو جاتا ہےوَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ هٰذَا لِیْ١ۙ وَ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً١ۙ وَّ لَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّیْۤ اِنَّ لِیْ عِنْدَهٗ لَلْحُسْنٰى١ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا١٘ وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ﴿50﴾
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- اَذَقْنٰهُہم چکھائیں اسے
- رَحْمَةًرحمت
- مِّنَّااپنی طرف سے
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- ضَرَّآءَکسی تکلیف
- مَسَّتْهُجو اس کو پہنچی
- لَيَقُوْلَنَّتو وہ ضرور کہے گا
- ھٰذَا لِيْ ۙیہ میرے لئے
- وَمَآ اَظُنُّاور میں خیال نہیں رکھتا
- السَّاعَةَقیامت
- قَآئِمَةً ۙقائم ہونے والی
- وَّلَئِنْاور البتہ اگر
- رُّجِعْتُمجھے لوٹایا گیا
- اِلٰى رَبِّيْٓاپنے رب کی طرف
- اِنَّ لِيْبیشک میرے لئے
- عِنْدَهٗاسکے پاس
- لَلْحُسْنٰى ۚالبتہ بھلائی
- فَلَنُنَبِّئَنَّپس ہم ضرور آگاہ کردیں گے
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- بِمَااس سے جو
- عَمِلُوْا ۡانہوں نے کیا (اعمال)
- وَلَنُذِيْقَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور چکھائیں انہیں
- مِّنْسے
- عَذَابٍایک عذاب
- غَلِيْظٍسخت
مگر جو ں ہی کہ سخت وقت گزر جانے کے بعد ہم اِسے اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں، یہ کہتا ہے کہ "میں اِسی کا مستحق ہوں، اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت کبھی آئے گی، لیکن اگر واقعی میں اپنے رب کی طرف پلٹایا گیا تو وہاں بھی مزے کروں گا" حالانکہ کفر کرنے والوں کو لازماً ہم بتا کر رہیں گے کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں اور انہیں ہم بڑے گندے عذاب کا مزا چکھائیں گےوَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ١ۚ وَ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِیْضٍ﴿51﴾
- وَاِذَآاور جب
- اَنْعَمْنَاہم انعام کرتے ہیں
- عَلَيپر
- الْاِنْسَانِانسان
- اَعْرَضَوہ منہ موڑلیتا ہے
- وَنَاٰاور بدل لیتا ہے
- بِجَانِبِهٖ ۚاپنا پہلو
- وَاِذَااور جب
- مَسَّهُآلگے اسے
- الشَّرُّبُرائی
- فَذُوْ دُعَآءٍتو دعاؤں والا
- عَرِيْضٍ(لمبی) چوڑی
انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے اور جب اسے کوئی آفت چھو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہےقُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ﴿52﴾
- قُلْفرمادیں
- اَرَءَيْتُمْکیا تم نے دیکھا
- اِنْ كَانَاگر ہو
- مِنْسے
- عِنْدِ اللّٰهِاللہ کے پاس
- ثُمَّ كَفَرْتُمْپھر تم نے کفر کیا
- بِهٖاس سے
- مَنْ اَضَلُّکون بڑا گمراہ
- مِمَّنْاس سے جو
- هُوَوہ
- فِيْ شِقَاقٍۢضد میں
- بَعِيْدٍدور دراز
اے نبیؐ، اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن خدا ہی کی طرف سے ہوا اور تم اِس کا انکار کرتے رہے تو اُس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اِس کی مخالفت میں دور تک نکل گیا ہو؟سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّ١ؕ اَوَ لَمْ یَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿53﴾
- سَنُرِيْهِمْہم جلد دکھادیں گے انہیں
- اٰيٰتِنَااپنی آیات
- فِي الْاٰفَاقِاطراف عالم میں
- وَفِيْٓ اَنْفُسِهِمْاور ان کی ذات میں
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يَتَبَيَّنَظاہر ہوجائے
- لَهُمْان کیلئے
- اَنَّهُ الْحَقُّ ۭکہ وہ حق
- اَوَکیا
- لَمْ يَكْفِکافی نہیں
- بِرَبِّكَآپ کے رب کیلئے
- اَنَّهٗکہ وہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- شَهِيْدٌشاہد
عنقریب ہم اِن کو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائیں گے اور ان کے اپنے نفس میں بھی یہاں تک کہ اِن پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ قرآن واقعی برحق ہے کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز کا شاہد ہے؟اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ۠ع﴿54﴾
- اَلَآخوب یاد رکھو
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- فِيْ مِرْيَةٍشک میں
- مِّنْ لِّقَآءِملاقات سے
- رَبِّهِمْ ۭاپنا رب
- اَلَآیاد رکھو !
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کا
- مُّحِيْطٌاحاطہ کئے ہوئے
آگاہ رہو، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں سن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے