40. Al-Ghaafirغافر
The Forgiver · Meccan · 85 ayahs · 9 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚ﴿1﴾
- حٰمٓحا۔ میم
ح متَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِۙ﴿2﴾
- تَنْزِيْلُاتارا جانا
- الْكِتٰبِکتاب (قرآن)
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- الْعَزِيْزِغالب
- الْعَلِيْمِہر چیز کا جاننے والا
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جاننے والا ہےغَافِرِ الذَّنْۢبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِ الْعِقَابِ١ۙ ذِی الطَّوْلِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ﴿3﴾
- غَافِرِبخشنے والا
- الذَّنْۢبِگناہ (جمع)
- وَقَابِلِاور قبول کرنے والا
- التَّوْبِتوبہ
- شَدِيْدِ الْعِقَابِ ۙشدید عذاب والا
- ذِي الطَّوْلِ ۭبڑے فضل والا
- لَآنہیں کوئی
- اِلٰهَمعبود
- اِلَّا هُوَ ۭاس کے سوا
- اِلَيْهِاسی کی طرف
- الْمَصِيْرُلوٹ کر جانا
گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے کوئی معبود اس کے سوا نہیں، اُسی کی طرف سب کو پلٹنا ہےمَا یُجَادِلُ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ اِلَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَلَا یَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِی الْبِلَادِ﴿4﴾
- مَا يُجَادِلُوہ نہیں جھگڑتے
- فِيْٓمیں
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات
- اِلَّامگر
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- فَلَا يَغْرُرْكَسو تمہیں دھوکہ میں ڈال دے
- تَقَلُّبُهُمْان کا چلنا پھرنا
- فِي الْبِلَادِشہروں میں
اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اِس کے بعد دنیا کے ملکوں میں اُن کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالےكَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١۪ وَ هَمَّتْ كُلُّ اُمَّةٍۭ بِرَسُوْلِهِمْ لِیَاْخُذُوْهُ وَ جٰدَلُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ فَاَخَذْتُهُمْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ﴿5﴾
- كَذَّبَتْجھٹلایا
- قَبْلَهُمْان سے قبل
- قَوْمُ نُوْحٍنوح کی قوم
- وَّالْاَحْزَابُاور گروہ (جمع)
- مِنْۢ بَعْدِهِمْ ۠ان کے بعد
- وَهَمَّتْاور ارادہ باندھا
- كُلُّ اُمَّةٍۢہر امت
- بِرَسُوْلِهِمْاپنے رسول کے متعلق
- لِيَاْخُذُوْهُکہ وہ اسے پکڑ لیں
- وَجٰدَلُوْااور جھگڑا کریں
- بِالْبَاطِلِناحق
- لِيُدْحِضُوْاتاکہ ناچیز کردیں بنیادیں
- بِهِاس سے
- الْحَقَّحق
- فَاَخَذْتُهُمْ ۣتو میں نے انہیں پکڑ لیا
- فَكَيْفَسو کیسا
- كَانَہوا
- عِقَابِمیرا عذاب
اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے، اور اُس کے بعد بہت سے دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹی تاکہ اُسے گرفتار کرے اُن سب نے باطل کے ہتھیاروں سے حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر آخر کار میں نے ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھیوَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ﴿6﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- حَقَّتْ كَلِمَتُثابت ہوگئی بات
- رَبِّكَتمہارے رب کی
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْٓاکفر کیا
- اَنَّهُمْکہ وہ
- اَصْحٰبُ النَّارِدوزخ والے
اِسی طرح تیرے رب کا یہ فیصلہ بھی اُن سب لوگوں پر چسپاں ہو چکا ہے جو کفر کے مرتکب ہوئے ہیں کہ وہ واصل بجہنم ہونے والے ہیںاَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ﴿7﴾
- اَلَّذِيْنَوہ جو (فرشتے)
- يَحْمِلُوْنَاٹھائے ہوئے ہیں
- الْعَرْشَعرش
- وَمَنْ حَوْلَهٗاور جو اسکے ارد گرد
- يُسَبِّحُوْنَوہ پاکیزگی بیان کرتے ہیں
- بِحَمْدِتعریف کے ساتھ
- رَبِّهِمْاپنے رب کی
- وَيُؤْمِنُوْنَاور ایمان لاتے ہیں
- بِهٖاس پر
- وَيَسْتَغْفِرُوْنَاور مغفرت مانگتے ہیں
- لِلَّذِيْنَان کے لئے جو
- اٰمَنُوْا ۚوہ ایمان لائے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- وَسِعْتَسمولیا ہے
- كُلَّ شَيْءٍہر شے
- رَّحْمَةًرحمت
- وَّعِلْمًااور علم
- فَاغْفِرْسو تو بخشدے
- لِلَّذِيْنَوہ لوگ جنہوں نے
- تَابُوْاتوبہ کی
- وَاتَّبَعُوْااور انہوں نے پیروی کی
- سَبِيْلَكَتیرا راستہ
- وَقِهِمْانہیں بچالے
- عَذَابَعذاب
- الْجَحِيْمِجہنم
عرش الٰہی کے حامل فرشتے اور وہ جو عرش کے گرد و پیش حاضر رہتے ہیں، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں: "اے ہمارے رب، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، پس معاف کر دے اور عذاب دوزخ سے بچا لے اُن لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہےرَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ﴿8﴾
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- وَاَدْخِلْهُمْاور انہیں داخل کرنا
- جَنّٰتِ عَدْنِۨہمیشگی کے باغات
- الَّتِيْوہ جن کا
- وَعَدْتَّهُمْتو نے ان سے وعدہ کیا
- وَمَنْاور جو
- صَلَحَصالح ہیں
- مِنْسے
- اٰبَآئِهِمْان کے باپ دادا
- وَاَزْوَاجِهِمْاور انکی بیویوں
- وَذُرِّيّٰتِهِمْ ۭاور ان کی اولاد
- اِنَّكَبیشک تو
- اَنْتَ الْعَزِيْزُتو ہی غالب
- الْحَكِيْمُحکمت والا
اے ہمارے رب، اور داخل کر اُن کو ہمیشہ رہنے والی اُن جنتوں میں جن کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے، اور اُن کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں (اُن کو بھی وہاں اُن کے ساتھ پہنچا دے) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہےوَ قِهِمُ السَّیِّاٰتِ١ؕ وَ مَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠ع﴿9﴾
- وَقِهِمُاور انہیں بچالے
- السَّيِّاٰتِ ۭبُرائیاں
- وَمَنْورجو
- اتَقِبچا
- السَّيِّاٰتِبُرائیاں
- يَوْمَئِذٍاس دن
- فَقَدْ رَحِمْتَهٗ ۭتو تونے اس پر رحم کیا
- وَذٰلِكَاور یہ
- هُوَوہ (یہی)
- الْفَوْزُکامیابی
- الْعَظِيْمُبڑی
اور بچا دے اُن کو برائیوں سے جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا دیا اُس پر تو نے بڑا رحم کیا، یہی بڑی کامیابی ہے"اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللّٰهِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِیْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ﴿10﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْابیشک۔ جن لوگوں نے۔ کفر کیا
- يُنَادَوْنَوہ پکارے جائیں گے
- لَمَقْتُ اللّٰهِالبتہ اللہ کا بیزار ہونا
- اَكْبَرُبڑا
- مِنْسے
- مَّقْتِكُمْتمہارا بیزار ہونا
- اَنْفُسَكُمْاپنے تئیں
- اِذْجب
- تُدْعَوْنَتم بلائے جاتے تھے
- اِلَى الْاِيْمَانِایمان کی طرف
- فَتَكْفُرُوْنَتو تم کفر کرتے تھے
جن لوگوں نے کفر کیا ہے، قیامت کے روز اُن کو پکار کر کہا جائے گا "آج تمہیں جتنا شدید غصہ اپنے اوپر آ رہا ہے، اللہ تم پر اُس سے زیادہ غضب ناک اُس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے"قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثْنَتَیْنِ وَ اَحْیَیْتَنَا اثْنَتَیْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَهَلْ اِلٰى خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِیْلٍ﴿11﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِتو نے ہمیں مردہ رکھا۔ دو بار
- وَاَحْيَيْتَنَااور زندگی بخشی ہمیں
- اثْنَتَيْنِدو بار
- فَاعْتَرَفْنَاپس ہم نے اعتراف کرلیا
- بِذُنُوْبِنَااپنے گناہوں کا
- فَهَلْتو کیا
- اِلٰى خُرُوْجٍطرف ۔ نکلنا
- مِّنْ سَبِيْلٍکوئی سبیل
وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، تو نے واقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی، اب ہم اپنے قصوروں کا اعتراف کرتے ہیں، کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟"ذٰلِكُمْ بِاَنَّهٗۤ اِذَا دُعِیَ اللّٰهُ وَحْدَهٗ كَفَرْتُمْ١ۚ وَ اِنْ یُّشْرَكْ بِهٖ تُؤْمِنُوْا١ؕ فَالْحُكْمُ لِلّٰهِ الْعَلِیِّ الْكَبِیْرِ﴿12﴾
- ذٰلِكُمْیہ تم (پر)
- بِاَنَّهٗٓاس لئے کہ
- اِذَاجب
- دُعِيَ اللّٰهُپکارا جاتا اللہ
- وَحْدَهٗواحد
- كَفَرْتُمْ ۚتم کفر کرتے
- وَاِنْاور اگر
- يُّشْرَكْ بِهٖاس کا شریک کیا جاتا
- تُؤْمِنُوْا ۭتم مان لیتے
- فَالْحُكْمُ لِلّٰهِپس حکم اللہ کیلئے
- الْعَلِيِّبلند
- الْكَبِيْرِبڑا
(جواب ملے گا) "یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو، اِس وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کر دیتے تھے اور جب اُس کے ساتھ دوسروں کو ملایا جاتا تو تم مان لیتے تھے اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ ہے"هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ رِزْقًا١ؕ وَ مَا یَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنْ یُّنِیْبُ﴿13﴾
- هُوَ الَّذِيْوہ جو کہ
- يُرِيْكُمْتمہیں دکھاتا ہے
- اٰيٰتِهٖاپنی نشانیاں
- وَيُنَزِّلُاور اتارتا ہے
- لَكُمْتمہارے لئے
- مِّنَ السَّمَآءِآسمانوں سے
- رِزْقًا ۭرزق
- وَمَااور نہیں
- يَتَذَكَّرُنصیحت قبول کرتا
- اِلَّاسوائے
- مَنْجو
- يُّنِيْبُرجوع کرتا ہے
وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے، مگر (اِن نشانیوں کے مشاہدے سے) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہوفَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ﴿14﴾
- فَادْعُواپس پکارو
- اللّٰهَاللہ کو
- مُخْلِصِيْنَخالص کرتے ہوئے
- لَهُاس کے لئے
- الدِّيْنَعبادت
- وَلَوْخواہ
- كَرِهَبُرا مانیں
- الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
(پس اے رجوع کرنے والو) اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہورَفِیْعُ الدَّرَجٰتِ ذُو الْعَرْشِ١ۚ یُلْقِی الرُّوْحَ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ لِیُنْذِرَ یَوْمَ التَّلَاقِۙ﴿15﴾
- رَفِيْعُبلند
- الدَّرَجٰتِدرجے
- ذُو الْعَرْشِ ۚعرش کا مالک
- يُلْقِيوہ ڈالتا ہے
- الرُّوْحَروح
- مِنْ اَمْرِهٖاپنے حکم سے
- عَلٰي مَنْجس پر
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- مِنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں میں سے
- لِيُنْذِرَتاکہ وہ ڈرائے
- يَوْمَ التَّلَاقِملاقات (قیامت) کا دن
وہ بلند درجوں والا، مالک عرش ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے روح نازل کر دیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کر دےیَوْمَ هُمْ بٰرِزُوْنَ١ۚ۬ لَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْهُمْ شَیْءٌ١ؕ لِمَنِ الْمُلْكُ الْیَوْمَ١ؕ لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ﴿16﴾
- يَوْمَجس دن
- هُمْ بٰرِزُوْنَ ڬوہ ظاہر ہوں گے
- لَا يَخْفٰىنہ پوشیدہ ہوگی
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- مِنْهُمْان سے، کی
- شَيْءٌ ۭکوئی شے
- لِمَنِکس کے لئے
- الْمُلْكُبادشاہت
- الْيَوْمَ ۭآج
- لِلّٰهِاللہ کے لئے
- الْوَاحِدِواحد
- الْقَهَّارِزبردست
وہ دن جبکہ سب لوگ بے پردہ ہوں گے، اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھپی ہوئی نہ ہو گی (اُس روز پکار کر پوچھا جائے گا) آج بادشاہی کس کی ہے؟ (سارا عالم پکار اٹھے گا) اللہ واحد قہار کیاَلْیَوْمَ تُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ؕ لَا ظُلْمَ الْیَوْمَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿17﴾
- اَلْيَوْمَآج
- تُجْزٰىبدلہ دیا جائے گا
- كُلُّ نَفْسٍۢ بِمَاہر شخص وہ جو
- كَسَبَتْ ۭاس نے کمایا (اعمال)
- لَا ظُلْمَنہیں ظلم
- الْيَوْمَ ۭآج
- اِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُبیشک اللہ جلد
- الْحِسَابِحساب لینے والا
(کہا جائے گا) آج ہر متنفس کو اُس کمائی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کی تھی آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہو گا اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہےوَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْاٰزِفَةِ اِذِ الْقُلُوْبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كٰظِمِیْنَ١ؕ۬ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ حَمِیْمٍ وَّ لَا شَفِیْعٍ یُّطَاعُؕ﴿18﴾
- وَاَنْذِرْهُمْاور انہیں ڈرائیں
- يَوْمَ الْاٰزِفَةِقریب آنے والاروز
- اِذِ الْقُلُوْبُجب دل (جمع)
- لَدَى الْحَنَاجِرِگلوں کے نزدیک
- كٰظِمِيْنَغم سے بھرے ہوئے
- مَا للظّٰلِمِيْنَنہیں ظالموں کیلئے
- مِنْ حَمِيْمٍسے، کوئی دوست
- وَّلَااور نہ
- شَفِيْعٍکوئی سفارش کرنیوالا
- يُّطَاعُجس کی بات مانی جائے
اے نبیؐ، ڈرا دو اِن لوگوں کو اُس دن سے جو قریب آ لگا ہے جب کلیجے منہ کو آ رہے ہوں گے اور لوگ چپ چاپ غم کے گھونٹ پیے کھڑے ہونگے ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہو گا اور نہ کوئی شفیع جس کی بات مانی جائےیَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ﴿19﴾
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- خَآئِنَةَ الْاَعْيُنِآنکھوں کی خیانت
- وَمَا تُخْفِياور جو چھپاتے ہیں
- الصُّدُوْرُسینے
اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز تک جانتا ہے جو سینوں نے چھپا رکھے ہیںوَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ۠ع﴿20﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَقْضِيْفیصلہ کرتا ہے
- بِالْحَقِّ ۭحق کے ساتھ
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يَدْعُوْنَپکارتے ہیں
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- لَا يَقْضُوْنَنہیں فیصلے کرتے
- بِشَيْءٍ ۭکچھ بھی
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- هُوَوہ
- السَّمِيْعُسننے والا
- الْبَصِيْرُدیکھنے والا
اور اللہ ٹھیک ٹھیک بے لاگ فیصلہ کریگا رہے وہ جن کو (یہ مشرکین) اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہےاَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ كَانُوْا مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَانُوْا هُمْ اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ﴿21﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَسِيْرُوْاوہ چلے پھرے نہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَيَنْظُرُوْاتو وہ دیکھتے
- كَيْفَ كَانَکیسا ہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الَّذِيْنَان لوگوں کا جو
- كَانُوْاتھے
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭان سے پہلے
- كَانُوْا هُمْوہ تھے
- اَشَدَّ مِنْهُمْزیادہ سخت ان سے
- قُوَّةً وَّاٰثَارًاقوت اور آثار
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُتو انہیں آپکڑا اللہ نے
- بِذُنُوْبِهِمْ ۭان کے گناہوں کے سبب
- وَمَا كَانَاور نہیں ہے
- لَهُمْان کیلئے
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
- مِنْ وَّاقٍکوئی بچانے والا
کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ اِن زیادہ طاقت ور تھے اور ان سے زیادہ زبردست آثار زمین میں چھوڑ گئے ہیں مگر اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور اُن کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھاذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَكَفَرُوْا فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿22﴾
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّهُمْاس لئے کہ وہ
- كَانَتْ تَّاْتِيْهِمْانکے پاس آتے تھے
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کے ساتھ
- فَكَفَرُوْاتو انہوں نے کفر کیا
- فَاَخَذَهُمُپس آپکڑا انہیں
- اللّٰهُ ۭاللہ نے
- اِنَّهٗبیشک وہ
- قَوِيٌّقوی
- شَدِيْدُ الْعِقَابِسخت عذاب والا
یہ ان کا انجام اس لیے ہوا کہ ان کے پاس اُن کے رسول بینات لے کر آئے اور انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا آخر کار اللہ نے ان کو پکڑ لیا، یقیناً وہ بڑی قوت والا اور سزا دینے میں بہت سخت ہےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ﴿23﴾
- وَلَقَدْاور تحقیق
- اَرْسَلْنَاہم نے بھیجا
- مُوْسٰىموسیٰ
- بِاٰيٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھ
- وَسُلْطٰنٍاور سند
- مُّبِيْنٍروشن
ہم نے موسیٰؑ کواِلٰى فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ قَارُوْنَ فَقَالُوْا سٰحِرٌ كَذَّابٌ﴿24﴾
- اِلٰىطرف
- فِرْعَوْنَفرعون
- وَهَامٰنَاور ہامان
- وَقَارُوْنَاور قارون
- فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
- سٰحِرٌجادوگر
- كَذَّابٌبڑا جھوٹا
فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف اپنے نشانیوں اور نمایاں سندِ ماموریت کے ساتھ بھیجا، مگر انہوں نے کہا "ساحر ہے، کذاب ہے"فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا اقْتُلُوْۤا اَبْنَآءَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ وَ اسْتَحْیُوْا نِسَآءَهُمْ١ؕ وَ مَا كَیْدُ الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ﴿25﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- جَآءَهُمْوہ آئے انکے پاس
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- مِنْ عِنْدِنَاہماری طرف سے
- قَالُواانہوں نے کہا
- اقْتُلُوْٓاتم قتل کردو
- اَبْنَآءَان کے بیٹے
- الَّذِيْنَوہ جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- وَاسْتَحْيُوْااور زندہ رہنے دو
- نِسَآءَهُمْ ۭانکی عورتیں (بیٹیاں
- وَمَا كَيْدُاور نہیں داؤ
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کا
- اِلَّاسوائے
- فِيْ ضَلٰلٍگمراہی میں
پھر جب وہ ہماری طرف سے حق ان کے سامنے لے آیا تو انہوں نے کہا "جو لوگ ایمان لا کر اس کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ان سب کے لڑکوں کو قتل کرو اور لڑکیاں کو جیتا چھوڑ دو" مگر کافروں کی چال اکارت ہی گئیوَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُوْنِیْۤ اَقْتُلْ مُوْسٰى وَ لْیَدْعُ رَبَّهٗ١ۚ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّبَدِّلَ دِیْنَكُمْ اَوْ اَنْ یُّظْهِرَ فِی الْاَرْضِ الْفَسَادَ﴿26﴾
- وَقَالَاور کہا
- فِرْعَوْنُفرعون
- ذَرُوْنِيْٓمجھے چھوڑدو
- اَقْتُلْمیں قتل کروں
- مُوْسٰىموسیٰ
- وَلْيَدْعُاور اسے پکارنے دو
- رَبَّهٗ ۚاپنے رب کو
- اِنِّىْٓ اَخَافُبیشک میں ڈرتا ہوں
- اَنْکہ
- يُّبَدِّلَوہ بدل دے
- دِيْنَكُمْتمہارا دین
- اَوْ اَنْیا ۔ یہ کہ
- يُّظْهِرَظاہر کردے (پھیلادے)
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- الْفَسَادَفساد
ایک روز فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا "چھوڑو مجھے، میں اِس موسیٰؑ کو قتل کیے دیتا ہوں، اور پکار دیکھے یہ اپنے رب کو مجھے اندیشہ ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا، یا ملک میں فساد برپا کرے گا"وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا یُؤْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسَابِ۠ع﴿27﴾
- وَقَالَاور کہا
- مُوْسٰٓىموسیٰ
- اِنِّىْ عُذْتُبیشک میں نے پناہ لے لی
- بِرَبِّيْاپنے رب کی
- وَرَبِّكُمْاور تمہارے رب کی
- مِّنْسے
- كُلِّ مُتَكَبِّرٍہر مغرور
- لَّا يُؤْمِنُ(جو) ایمان نہیں رکھتا
- بِيَوْمِ الْحِسَابِروز حساب پر
موسیٰؑ نے کہا "میں نے تو ہر اُس متکبر کے مقابلے میں جو یَوم الحساب پر ایمان نہیں رکھتا اپنے ر ب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے"وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ١ۖۗ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗۤ اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلًا اَنْ یَّقُوْلَ رَبِّیَ اللّٰهُ وَ قَدْ جَآءَكُمْ بِالْبَیِّنٰتِ مِنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ اِنْ یَّكُ كَاذِبًا فَعَلَیْهِ كَذِبُهٗ١ۚ وَ اِنْ یَّكُ صَادِقًا یُّصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ یَعِدُكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ﴿28﴾
- وَقَالَاور کہا
- رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ ڰایک مرد مومن
- مِّنْسے
- اٰلِ فِرْعَوْنَفرعون کے لوگ
- يَكْتُمُوہ چھپائے ہوئے تھا
- اِيْمَانَهٗٓایمان
- اَتَقْتُلُوْنَکیا تم قتل کرتے ہو
- رَجُلًاایک آدمی
- اَنْ يَّقُوْلَکہ وہ کہتا ہے
- رَبِّيَ اللّٰهُمیرا رب اللہ
- وَقَدْ جَآءَكُمْاور تمہارے پاس آیا ہے
- بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کے ساتھ
- مِنْ رَّبِّكُمْ ۭتمہارے رب کی طرف سے
- وَاِنْ يَّكُاور اگر ہے
- كَاذِبًاجھوٹا
- فَعَلَيْهِتو اس پر
- كَذِبُهٗ ۚاس کا جھوٹ
- وَاِنْ يَّكُاور اگر ہے
- صَادِقًاسچا
- يُّصِبْكُمْتمہیں پہنچے گا
- بَعْضُکچھ
- الَّذِيْوہ جو
- يَعِدُكُمْ ۭتم سے وعدہ کرتا ہے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَا يَهْدِيْہدایت نہیں دیتا
- مَنْجو
- هُوَہو
- مُسْرِفٌحد سے گزرنے والا
- كَذَّابٌجھوٹا
اس موقع پر آل فرعون میں سے ایک مومن شخص، جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا، بول اٹھا: "کیا تم ایک شخص کو صرف اِس بنا پر قتل کر دو گے کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس بینات لے آیا اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ خود اسی پر پلٹ پڑے گا لیکن اگر وہ سچا ہے تو جن ہولناک نتائج کا وہ تم کو خوف دلاتا ہے ان میں سے کچھ تو تم پر ضرور ہی آ جائیں گے اللہ کسی شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا اور کذاب ہویٰقَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْیَوْمَ ظٰهِرِیْنَ فِی الْاَرْضِ١٘ فَمَنْ یَّنْصُرُنَا مِنْۢ بَاْسِ اللّٰهِ اِنْ جَآءَنَا١ؕ قَالَ فِرْعَوْنُ مَاۤ اُرِیْكُمْ اِلَّا مَاۤ اَرٰى وَ مَاۤ اَهْدِیْكُمْ اِلَّا سَبِیْلَ الرَّشَادِ﴿29﴾
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- لَكُمُتمہارے لئے
- الْمُلْكُبادشاہت
- الْيَوْمَآج
- ظٰهِرِيْنَغالب
- فِي الْاَرْضِ ۡزمین میں
- فَمَنْتو کون
- يَّنْصُرُنَاہماری مدد کرے گا
- مِنْۢ بَاْسِ اللّٰهِاللہ کے عذاب سے
- اِنْ جَآءَنَا ۭاگر وہ آجائے ہم پر
- قَالَکہا
- فِرْعَوْنُفرعون
- مَآ اُرِيْكُمْنہیں میں دکھاتا (رائے دیتا) تمہیں
- اِلَّا مَآمگر جو
- اَرٰىمیں دیکھتا ہوں
- وَمَآاور نہیں
- اَهْدِيْكُمْراہ دکھاتا تمہیں
- اِلَّا سَبِيْلَمگر راہ
- الرَّشَادِبھلائی
اے میری قوم کے لوگو! آج تمہیں بادشاہی حاصل ہے اور زمین میں تم غالب ہو، لیکن اگر خدا کا عذاب ہم پر آ گیا تو پھر کون ہے جو ہماری مدد کر سکے گا" فرعون نے کہا "میں تو تم لوگوں کو وہی رائے دے رہا ہوں جو مجھے مناسب نظر آتی ہے اور میں اُسی راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کرتا ہوں جو ٹھیک ہے"وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ مِّثْلَ یَوْمِ الْاَحْزَابِۙ﴿30﴾
- وَقَالَاور کہا
- الَّذِيْٓوہ شخص جو
- اٰمَنَایمان لے آیا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اِنِّىْٓ اَخَافُمیں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْ مِّثْلَتم پر۔ مانند
- يَوْمِ الْاَحْزَابِ(سابقہ) گروہوں کا دن
وہ شخص جو ایمان لایا تھا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، مجھے خوف ہے کہ کہیں تم پر بھی وہ دن نہ آ جائے جو اس سے پہلے بہت سے جتھوں پر آ چکا ہےمِثْلَ دَاْبِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ﴿31﴾
- مِثْلَ دَاْبِجیسے ۔ حال
- قَوْمِ نُوْحٍقوم نوح
- وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَاور عاد اور ثمود
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- مِنْۢ بَعْدِهِمْ ۭان کے بعد
- وَمَا اللّٰهُ يُرِيْدُاور اللہ نہیں چاہتا
- ظُلْمًاکوئی ظلم
- لِّلْعِبَادِاپنے بندوں کیلئے
جیسا دن قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتاوَ یٰقَوْمِ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ یَوْمَ التَّنَادِۙ﴿32﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- اِنِّىْٓ اَخَافُمیں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- يَوْمَ التَّنَادِدن چیخ و پکار
اے قوم، مجھے ڈر ہے کہ کہیں تم پر فریاد و فغاں کا دن نہ آ جائےیَوْمَ تُوَلُّوْنَ مُدْبِرِیْنَ١ۚ مَا لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ﴿33﴾
- يَوْمَ تُوَلُّوْنَجس دن۔ تم پھر جاؤگے (بھاگوگے)
- مُدْبِرِيْنَ ۚپیٹھ پھیر کر
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لئے
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
- مِنْ عَاصِمٍ ۚکوئی بچانے والا
- وَمَنْاور جس کو
- يُّضْلِلِگمراہ کردے
- اللّٰهُاللہ
- فَمَا لَهٗتو نہیں اسکے لئے
- مِنْکوئی
- هَادٍہدایت دینے والا
جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگے بھاگے پھرو گے، مگر اُس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہو گا سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکا دے اُسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتاوَ لَقَدْ جَآءَكُمْ یُوْسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا زِلْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّمَّا جَآءَكُمْ بِهٖ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِهٖ رَسُوْلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُّرْتَابُۚۖ﴿34﴾
- وَلَقَدْاور تحقیق
- جَآءَكُمْآئے تمہارے پاس
- يُوْسُفُیوسف
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- بِالْبَيِّنٰتِ( واضح) دلائل کے ساتھ
- فَمَا زِلْتُمْسو تم ہمیشہ رہے
- فِيْ شَكٍّشک میں
- مِّمَّااس سے
- جَآءَكُمْآئے تمہارے پاس
- بِهٖ ۭاس کے ساتھ
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا هَلَكَجب وہ فوت ہوگئے
- قُلْتُمْتم نے کہا
- لَنْ يَّبْعَثَہرگز نہ بھیجے گا
- اللّٰهُاللہ
- مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
- رَسُوْلًا ۭکوئی رسول
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُضِلُّ اللّٰهُگمراہ کرتا ہے اللہ
- مَنْجو
- هُوَوہ
- مُسْرِفٌحد سے گزرنے والا
- مُّرْتَابُۨشک میں رہنے والا
اس سے پہلے یوسفؑ تمہارے پاس بینات لے کر آئے تھے مگر تم اُن کی لائی ہوئی تعلیم کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہے پھر جب اُن کا انتقال ہو گیا تو تم نے کہا اب اُن کے بعد اللہ کوئی رسول ہرگز نہ بھیجے گا" اِسی طرح اللہ اُن سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شکی ہوتے ہیںاِ۟لَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْ١ؕ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ وَ عِنْدَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ﴿35﴾
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُجَادِلُوْنَجھگڑا کرتے ہیں
- فِيْٓ اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیتوں میں
- بِغَيْرِ سُلْطٰنٍبغیر کسی دلیل
- اَتٰىهُمْ ۭآئی ان کے پاس
- كَبُرَ مَقْتًاسخت ناپسند
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
- وَعِنْدَاور نزدیک
- الَّذِيْنَان لوگوں کے جو
- اٰمَنُوْا ۭایمان لائے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَطْبَعُ اللّٰهُمہر لگادیتا ہے اللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ قَلْبِہر دل
- مُتَكَبِّرٍمغرور
- جَبَّارٍسرکش
اور اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی سند یا دلیل آئی ہو یہ رویہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے نزدیک سخت مبغوض ہے اِسی طرح اللہ ہر متکر و جبار کے دل پر ٹھپہ لگا دیتا ہےوَ قَالَ فِرْعَوْنُ یٰهَامٰنُ ابْنِ لِیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَبْلُغُ الْاَسْبَابَۙ﴿36﴾
- وَقَالَاور کہا
- فِرْعَوْنُفرعون
- يٰهَامٰنُاے ہامان
- ابْنِ لِيْبنادے میرے لئے
- صَرْحًاایک (بلند) محل
- لَّعَلِّيْٓشاید کہ میں
- اَبْلُغُپہنچ جاؤں
- الْاَسْبَابَراستے
فرعون نے کہا "اے ہامان، میرے لیے ایک بلند عمارت بنا تاکہ میں راستوں تک پہنچ سکوںاَسْبَابَ السَّمٰوٰتِ فَاَطَّلِعَ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّهٗ كَاذِبًا١ؕ وَ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوْٓءُ عَمَلِهٖ وَ صُدَّ عَنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَا كَیْدُ فِرْعَوْنَ اِلَّا فِیْ تَبَابٍ۠ع﴿37﴾
- اَسْبَابَراستے
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- فَاَطَّلِعَپس جھانک لوں
- اِلٰٓىطرف، کو
- اِلٰهِ مُوْسٰىموسیٰ کے معبود
- وَاِنِّىْاور بیشک میں
- لَاَظُنُّهٗاسے البتہ گمان کرتا ہوں
- كَاذِبًا ۭجھوٹا
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- زُيِّنَآراستہ دکھائے
- لِفِرْعَوْنَفرعون کو
- سُوْٓءُ عَمَلِهٖاس کے بُرے اعمال
- وَصُدَّاور وہ روک دیا گیا
- عَنِسے
- السَّبِيْلِ ۭ(سیدھے) راستے
- وَمَا كَيْدُاور نہیں تدبیر
- فِرْعَوْنَفرعون
- اِلَّامگر، صرف
- فِيْ تَبَابٍتباہی میں
آسمانوں کے راستوں تک، اور موسیٰؑ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں مجھے تو یہ موسیٰؑ جھوٹا ہی معلوم ہوتا ہے" اس طرح فرعون کے لیے اس کی بد عملی خوشنما بنا دی گئی اور وہ راہ راست سے روک دیا گیا فرعون کی ساری چال بازی (اُس کی اپنی) تباہی کے راستہ ہی میں صرف ہوئیوَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِۚ﴿38﴾
- وَقَالَاور کہا
- الَّذِيْٓوہ جو
- اٰمَنَایمان لے آیا تھا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اتَّبِعُوْنِتم پیروی کرو
- اَهْدِكُمْمیں تمہیں راہ دکھاؤں گا
- سَبِيْلَ الرَّشَادِراستہ ۔ بھلائی
وہ شخص جو ایمان لایا تھا، بولا "اے میری قوم کے لوگو، میری بات مانو، میں تمہیں صحیح راستہ بتاتا ہوںیٰقَوْمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا مَتَاعٌ١٘ وَّ اِنَّ الْاٰخِرَةَ هِیَ دَارُ الْقَرَارِ﴿39﴾
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- هٰذِهِیہ
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- مَتَاعٌ ۡتھوڑا (فائدہ)
- وَّاِنَّ الْاٰخِرَةَاور بیشک آخرت
- هِىَیہ
- دَارُ الْقَرَارِ(ہمیشہ) رہنے کا گھر
اے قوم، یہ دنیا کی زندگی تو چند روزہ ہے، ہمیشہ کے قیام کی جگہ آخرت ہی ہےمَنْ عَمِلَ سَیِّئَةً فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا١ۚ وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ یُرْزَقُوْنَ فِیْهَا بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿40﴾
- مَنْ عَمِلَجس نے عمل کیا
- سَيِّئَةًبُرا
- فَلَا يُجْزٰٓىاسے بدلہ نہ دیا جائیگا
- اِلَّا مِثْلَهَا ۚمگر اسی جیسا
- وَمَنْ عَمِلَاور جس نے عمل کیا
- صَالِحًااچھا
- مِّنْ ذَكَرٍمردوں میں سے
- اَوْ اُنْثٰىیا رعورتوں
- وَهُوَاور (بشرطیکہ)
- مُؤْمِنٌوہ مومن
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- يَدْخُلُوْنَداخل ہوں گے
- الْجَنَّةَجنت میں
- يُرْزَقُوْنَوہ رزق دئیے جائینگے
- فِيْهَااس میں
- بِغَيْرِ حِسَابٍبےحساب
جو برائی کرے گا اُس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اُس نے برائی کی ہو گی اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں اُن کو بے حساب رزق دیا جائے گاوَ یٰقَوْمِ مَا لِیْۤ اَدْعُوْكُمْ اِلَى النَّجٰوةِ وَ تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَى النَّارِؕ﴿41﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- مَالِيْٓکیا ہوا مجھے
- اَدْعُوْكُمْمیں بلاتا ہوں تمہیں
- اِلَىطرف
- النَّجٰوةِنجات
- وَتَدْعُوْنَنِيْٓاور بلاتے ہو تم مجھے
- اِلَىطرف
- النَّارِآگ (جہنم)
اے قوم، آخر یہ کیا ماجرا ہے کہ میں تو تم لوگوں کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھے آگ کی طرف دعوت دیتے ہو!تَدْعُوْنَنِیْ لِاَكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ اُشْرِكَ بِهٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١٘ وَّ اَنَا اَدْعُوْكُمْ اِلَى الْعَزِیْزِ الْغَفَّارِ﴿42﴾
- تَدْعُوْنَنِيْتم بلاتے ہو مجھے
- لِاَكْفُرَکہ میں انکار کروں
- بِاللّٰهِاللہ کا
- وَاُشْرِكَ بِهٖاور میں شریک ٹھہراؤں۔ اس کے ساتھ
- مَا لَيْسَ لِيْجو۔ نہیں ۔ مجھے
- بِهٖ عِلْمٌ ۡاس کا علم
- وَّاَنَا اَدْعُوْكُمْاور میں بلاتا ہوں
- اِلَىطرف
- الْعَزِيْزِغالب
- الْغَفَّارِبخشنے والا
تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ اُن ہستیوں کو شریک ٹھیراؤں جنہیں میں نہیں جانتا، حالانکہ میں تمہیں اُس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلا رہا ہوںلَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ لَیْسَ لَهٗ دَعْوَةٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَا فِی الْاٰخِرَةِ وَ اَنَّ مَرَدَّنَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اَنَّ الْمُسْرِفِیْنَ هُمْ اَصْحٰبُ النَّارِ﴿43﴾
- لَا جَرَمَکوئی شک نہیں
- اَنَّمَایہ کہ
- تَدْعُوْنَنِيْٓتم بلاتے ہو مجھے
- اِلَيْهِاس کی طرف
- لَيْسَ لَهٗنہیں اس کے لئے
- دَعْوَةٌبلانا
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَلَااور نہ
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- وَاَنَّاور یہ کہ
- مَرَدَّنَآپھرجانا ہے ہمیں
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- وَاَنَّاور یہ کہ
- الْمُسْرِفِيْنَحد سے بڑھنے والے
- هُمْوہ۔ وہی
- اَصْحٰبُ النَّارِآگ والے (جہنمی)
نہیں، حق یہ ہے اور اِس کے خلاف نہیں ہو سکتا کہ جن کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو اُن کے لیے نہ دنیا میں کوئی دعوت ہے نہ آخرت میں، اور ہم سب کو پلٹنا اللہ ہی کی طرف ہے، اور حد سے گزرنے والے آگ میں جانے والے ہیںفَسَتَذْكُرُوْنَ مَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ١ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ﴿44﴾
- فَسَتَذْكُرُوْنَسو تم جلد یاد کروگے
- مَآ اَقُوْلُجو میں کہتا ہوں
- لَكُمْ ۭتمہیں
- وَاُفَوِّضُاور میں سونپتا ہوں
- اَمْرِيْٓاپنا کام
- اِلَى اللّٰهِ ۭاللہ کو
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِدیکھنے والا بندوں کو
آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں، عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم اُسے یاد کرو گے اور اپنا معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے"فَوَقٰىهُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْٓءُ الْعَذَابِۚ﴿45﴾
- فَوَقٰىهُسو اسے بچالیا
- اللّٰهُاللہ نے
- سَيِّاٰتِبُرے
- مَا مَكَرُوْاداؤ جو وہ کرتے تھے
- وَحَاقَاور گھیر لیا
- بِاٰلِ فِرْعَوْنَفرعون والوں کو
- سُوْٓءُ الْعَذَابِبُرا عذاب
آخرکار اُن لوگوں نے جو بری سے بری چالیں اُس مومن کے خلاف چلیں، اللہ نے اُن سب سے اُس کو بچا لیا، اور فرعون کے ساتھی خود بدترین عذاب کے پھیر میں آ گئےاَلنَّارُ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا١ۚ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ١۫ اَدْخِلُوْۤا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ﴿46﴾
- اَلنَّارُآگ
- يُعْرَضُوْنَوہ حاضر کئے جاتے ہیں
- عَلَيْهَااس پر
- غُدُوًّاصبح
- وَّعَشِيًّا ۚاور شام
- وَيَوْمَاور جس دن
- تَقُوْمُ السَّاعَةُ ۣقائم ہوگی قیامت
- اَدْخِلُوْٓاداخل کرو
- اٰلَ فِرْعَوْنَفرعون والے
- اَشَدَّشدید ترین
- الْعَذَابِعذاب
دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں، اور جب قیامت کی گھڑی آ جائے گی تو حکم ہو گا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرووَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ﴿47﴾
- وَاِذْاور جب
- يَتَحَآجُّوْنَوہ باہم جھگڑیں گے
- فِي النَّارِآگ (جہنم) میں
- فَيَقُوْلُتو کہیں گے
- الضُّعَفٰٓؤُاکمزور
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو جو
- اسْتَكْبَرُوْٓاوہ بڑے بنتے تھے
- اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
- لَكُمْتمہارے
- تَبَعًاتابع
- فَهَلْتو کیا
- اَنْتُمْتم
- مُّغْنُوْنَدور کردوگے
- عَنَّاہم سے
- نَصِيْبًاکچھ حصہ
- مِّنَ النَّارِآگ کا
پھر ذرا خیال کرو اُس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ "ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہم کو بچا لو گے؟"قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ﴿48﴾
- قَالَکہیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اسْتَكْبَرُوْٓابڑے بنتے تھے
- اِنَّا كُلٌّبیشک ہم سب
- فِيْهَآ ۙاس میں
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- قَدْ حَكَمَفیصلہ کرچکا ہے
- بَيْنَ الْعِبَادِبندوں کے درمیان
وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے "ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے"وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ﴿49﴾
- وَقَالَاور کہیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- فِي النَّارِآگ میں
- لِخَزَنَةِنگہبان۔ دوروغہ
- جَهَنَّمَجہنم
- ادْعُوْاتم دعا کرو
- رَبَّكُمْاپنے رب سے
- يُخَفِّفْہلکا کردے
- عَنَّاہم سے
- يَوْمًاایک دن
- مِّنَسے، کا
- الْعَذَابِعذاب
پھر یہ دوزخ میں پڑے ہوئے لوگ جہنم کے اہل کاروں سے کہیں گے "اپنے رب سے دعا کرو کہ ہمارے عذاب میں بس ایک دن کی تخفیف کر دے"قَالُوْۤا اَوَ لَمْ تَكُ تَاْتِیْكُمْ رُسُلُكُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ؕ قَالُوْا بَلٰى١ؕ قَالُوْا فَادْعُوْا١ۚ وَ مَا دُعٰٓؤُا الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ۠ع﴿50﴾
- قَالُوْٓاوہ کہیں گے
- اَوَ لَمْ تَكُکیا نہیں تھے
- تَاْتِيْكُمْتمہارے پاس آتے
- رُسُلُكُمْتمہارے رسول
- بِالْبَيِّنٰتِ ۭنشانیوں کے ساتھ
- قَالُوْا بَلٰى ۭوہ کہیں گے ہاں
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- فَادْعُوْا ۚتو تم پکارو
- وَمَا دُعٰٓؤُااور نہ ہوگی پکار
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کی
- اِلَّا فِيْمگر۔ میں
- ضَلٰلٍگمراہی (بےسود)
وہ پوچھیں گے "کیا تمہارے پاس تمہارے رسول بینات لے کر نہیں آتے رہے تھے؟" وہ کہیں گے "ہاں"جہنم کے اہل کار بولیں گے: "پھر تو تم ہی دعا کرو، اور کافروں کی دعا اکارت ہی جانے والی ہے"اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ﴿51﴾
- اِنَّابیشک ہم
- لَنَنْصُرُضرور مدد کرتے ہیں
- رُسُلَنَااپنے رسول (جمع)
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- فِيمیں
- الْحَيٰوةِزندگی
- الدُّنْيَادنیا
- وَيَوْمَاور جس دن
- يَقُوْمُکھڑے ہوں گے
- الْاَشْهَادُگواہی دینے والے
یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اِس دنیا کی زندگی میں بھی لازماً کرتے ہیں، اور اُس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے،یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ﴿52﴾
- يَوْمَجس دن
- لَا يَنْفَعُنفع نہ دے گی
- الظّٰلِمِيْنَجمع ظالم
- مَعْذِرَتُهُمْان کی عذر خواہی
- وَلَهُمُاور ان کے لیے
- اللَّعْنَةُلعنت
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- سُوْٓءُ الدَّارِبرا گھر (ٹھکانا)
جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اُن پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا اُن کے حصے میں آئے گاوَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ﴿53﴾
- وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور تحقیق ہم نے دی
- مُوْسَىموسیٰ
- الْهُدٰىہدایت
- وَاَوْرَثْنَااور ہم نے وارث بنایا
- بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
- الْكِتٰبَکتاب (توریت)
آخر دیکھ لو کہ موسیٰؑ کی ہم نے رہنمائی کی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنا دیاهُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ﴿54﴾
- هُدًىہدایت
- وَّذِكْرٰىاور نصیحت
- لِاُولِي الْاَلْبَابِعقل مندوں کے لیے
جو عقل و دانش رکھنے والوں کے لیے ہدایت و نصیحت تھیفَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ﴿55﴾
- فَاصْبِرْپس آپ صبر کریں
- اِنَّبیشک
- وَعْدَ اللّٰهِاللہ کا وعدہ
- حَقٌّسچا
- وَّاسْتَغْفِرْاور مغفرت طلب کریں
- لِذَنْۢبِكَاپنے گناہوں کے لیے
- وَسَبِّحْاور پاکیزگی بیان کریں
- بِحَمْدِ رَبِّكَاپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ
- بِالْعَشِيِّشام
- وَالْاِبْكَارِاور صبح
پس اے نبیؐ، صبر کرو، اللہ کا وعدہ بر حق ہے، اپنے قصور کی معافی چاہو اور صبح و شام اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہواِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْ١ۙ اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِ١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ﴿56﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- يُجَادِلُوْنَجھگڑتے ہیں
- فِيْٓمیں
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات
- بِغَيْرِبغیر
- سُلْطٰنٍکسی سند
- اَتٰىهُمْ ۙان کے پاس آئی ہو
- اِنْنہیں
- فِيْمیں
- صُدُوْرِهِمْان کے سینے (دل)
- اِلَّاسوائے
- كِبْرٌتکبر
- مَّا هُمْنہیں وہ
- بِبَالِغِيْهِ ۚاس تک پہنچنے والے
- فَاسْتَعِذْپس آپ پناہ چاہیں
- بِاللّٰهِ ۭاللہ کی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَ السَّمِيْعُوہی سننے والا
- الْبَصِيْرُدیکھنے والا
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ کسی سند و حجت کے بغیر جو اُن کے پاس آئی ہو، اللہ کی آیات میں جھگڑے کر رہے ہیں اُن کے دلوں میں کبر بھرا ہوا ہے، مگر وہ اُس بڑائی کو پہنچنے والے نہیں ہیں جس کا وہ گھمنڈ رکھتے ہیں بس اللہ کی پناہ مانگ لو، وہ سب کچھ دیکھتا اور سنتا ہےلَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿57﴾
- لَخَلْقُیقیناً پیدا کرنا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- اَكْبَرُ مِنْزیادہ بڑا ۔ سے
- خَلْقِ النَّاسِلوگوں کو پیدا کرنا
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَسمجھتے نہیں
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کو پیدا کرنے کی بہ نسبت یقیناً زیادہ بڑا کام ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیںوَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ لَا الْمُسِیْٓءُ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَتَذَكَّرُوْنَ﴿58﴾
- وَمَا يَسْتَوِياور برابر نہیں
- الْاَعْمٰىنابینا
- وَالْبَصِيْرُاور بینا
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کئے
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- وَلَا الْمُسِيْٓءُ ۭاور نہ بدکار
- قَلِيْلًابہت کم
- مَّاجو
- تَتَذَكَّرُوْنَتم غور و فکر کرتے ہو
اور یہ نہیں ہو سکتا کہ اندھا اور بینا یکساں ہو جائے اور ایماندار و صالح اور بد کار برابر ٹھیریں مگر تم لوگ کم ہی کچھ سمجھتے ہواِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَا وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿59﴾
- اِنَّبیشک
- السَّاعَةَقیامت
- لَاٰتِيَةٌضرور آنے والی ہے
- لَّا رَيْبَنہیں شک
- فِيْهَااس میں
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
یقیناً قیامت کی گھڑی آنے والی ہے، اس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ نہیں مانتےوَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِیْ سَیَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِیْنَ۠ع﴿60﴾
- وَقَالَاور کہا
- رَبُّكُمُتمہارے رب نے
- ادْعُوْنِيْٓتم دعا کرو مجھ سے
- اَسْتَجِبْمیں قبول کروں گا
- لَكُمْ ۭتمہاری
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
- يَسْتَكْبِرُوْنَتکبر کرتے ہیں
- عَنْ عِبَادَتِيْمیری عبادت سے
- سَيَدْخُلُوْنَعنقریب وہ داخل ہوں گے
- جَهَنَّمَجہنم
- دٰخِرِيْنَخوار ہوکر
تمہارا رب کہتا ہے "مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ گھمنڈ میں آ کر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے"اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ﴿61﴾
- اَللّٰهُاللہ
- الَّذِيْوہ جس نے
- جَعَلَبنائی
- لَكُمُتمہارے لئے
- الَّيْلَرات
- لِتَسْكُنُوْاتاکہ تم آرام پکڑو
- فِيْهِاس میں
- وَالنَّهَارَاور دن
- مُبْصِرًا ۭدکھانے کو
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَذُوْ فَضْلٍفضل والا
- عَلَي النَّاسِلوگوں پر
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَاکثر
- النَّاسِلوگ
- لَا يَشْكُرُوْنَشکر نہیں کرتے
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں سکون حاصل کرو، اور دن کو روشن کیا حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتےذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ﴿62﴾
- ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ ہے اللہ
- رَبُّكُمْتمہارا پروردگار
- خَالِقُپیدا کرنیوالا
- كُلِّ شَيْءٍ ۘہر شے
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی معبود
- اِلَّا هُوَ ٥اس کے سوا
- فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَتو کہاں تم الٹے پھرے جاتے ہو
وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے) تمہارا رب ہے ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کدھر سے بہکائے جا رہے ہو؟كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ الَّذِیْنَ كَانُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ﴿63﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُؤْفَكُالٹے پھرجاتے ہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- كَانُوْاتھے
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کا
- يَجْحَدُوْنَوہ انکار کرتے ہیں
اِسی طرح وہ سب لوگ بہکائے جاتے رہے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھےاَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۖۚ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ﴿64﴾
- اَللّٰهُ الَّذِيْاللہ وہ جس نے
- جَعَلَاس نے بنایا
- لَكُمُتمہارے لئے
- الْاَرْضَزمین
- قَرَارًاقرارگاہ
- وَّالسَّمَآءَاور آسمان
- بِنَآءًچھت
- وَّصَوَّرَكُمْاور تمہیں صورت دی
- فَاَحْسَنَتو بہت اچھی
- صُوَرَكُمْتمہیں صورت دی
- وَرَزَقَكُمْاور تمہیں رزق دیا
- مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۭپاکیزہ چیزیں
- ذٰلِكُمُیہ ہے
- اللّٰهُاللہ
- رَبُّكُمْ ښتمہارا پروردگار
- فَتَبٰرَكَسو برکت والا
- اللّٰهُاللہ
- رَبُّپروردگار
- الْعٰلَمِيْنَسارے جہان
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا اور اوپر آسمان کا گنبد بنا دیا جس نے تمہاری صورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی جس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے بے حساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا ربهُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿65﴾
- هُوَ الْحَيُّوہی زندہ رہنے والا
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی معبود
- اِلَّاسوائے
- هُوَاس کے
- فَادْعُوْهُپس تم پکارو اسے
- مُخْلِصِيْنَخالص کرکے
- لَهُاس کے لئے
- الدِّيْنَ ۭعبادت
- اَلْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کے لئے
- رَبِّپروردگار
- الْعٰلَمِيْنَسارے جہان
وہی زندہ ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں اُسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہےقُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ١٘ وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿66﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنِّىْ نُهِيْتُمجھے منع کردیا گیا ہے
- اَنْکہ
- اَعْبُدَپرستش کروں میں
- الَّذِيْنَوہ جن کی
- تَدْعُوْنَتم پوجا کرتے ہو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- لَمَّاجب
- جَآءَنِيَمیرے پاس آگئیں
- الْبَيِّنٰتُکھلی نشانیاں
- مِنْ رَّبِّيْ ۡمیرے رب سے
- وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا
- اَنْ اُسْلِمَکہ میں اپنی گردن جھکادوں
- لِرَبِّپروردگار کیلئے
- الْعٰلَمِيْنَتمام جہان
اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہہ دو کہ مجھے تو اُن ہستیوں کی عبادت سے منع کر دیا گیا ہے جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو (میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں) جبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے بینات آ چکی ہیں مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے آگے سرِ تسلیم خم کر دوںهُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ یُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُیُوْخًا١ۚ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿67﴾
- هُوَوہ
- الَّذِيْجس نے
- خَلَقَكُمْپیدا کیا تمہیں
- مِّنْ تُرَابٍمٹی سے
- ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍپھر نطفہ سے
- ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍپھر لوتھڑے سے
- ثُمَّپھر
- يُخْرِجُكُمْتمہیں نکالتا ہے وہ
- طِفْلًابچہ سا
- ثُمَّ لِتَبْلُغُوْٓاپھر تاکہ تم پہنچو
- اَشُدَّكُمْاپنی جوانی
- ثُمَّ لِتَكُوْنُوْاپھر تاکہ تم ہوجاؤ
- شُيُوْخًا ۚبوڑھے
- وَمِنْكُمْاور تم میں سے
- مَّنْ يُّتَوَفّٰىجو فوت ہوجاتا ہے
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَلِتَبْلُغُوْٓااور تاکہ پہنچو
- اَجَلًا مُّسَمًّىوقت مقررہ
- وَّلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَعْقِلُوْنَسمجھو
وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر وہ تمہیں بچے کی شکل میں نکالتا ہے، پھر تمہیں بڑھاتا ہے تاکہ تم اپنی پوری طاقت کو پہنچ جاؤ، پھر اور بڑھاتا ہے تاکہ تم بڑھاپے کو پہنچو اور تم میں سے کوئی پہلے ہی واپس بلا لیا جاتا ہے یہ سب کچھ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ تم اپنے مقرر وقت تک پہنچ جاؤ، اور اس لیے کہ تم حقیقت کو سمجھوهُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ع﴿68﴾
- هُوَوہی ہے
- الَّذِيْجو
- يُحْيٖجِلاتا ہے
- وَيُمِيْتُ ۚاور مارتا ہے
- فَاِذَاپھر جب
- قَضٰٓىوہ فیصلہ کرتا ہے
- اَمْرًاکسی کام کا
- فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
- يَقُوْلُوہ کہتا ہے
- لَهٗاس کے لئے
- كُنْتو ہوجا
- فَيَكُوْنُسو وہ ہوجاتا ہے
وہی ہے زندگی دینے والا، اور وہی موت دینے والا ہے وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہو جائے اور وہ ہو جاتی ہےاَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ اَنّٰى یُصْرَفُوْنَ٤ۖۛۚ﴿69﴾
- اَلَمْ تَرَکیا نہیں دیکھا تم نے
- اِلَىطرف
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُجَادِلُوْنَجھگڑتے ہیں
- فِيْٓمیں
- اٰيٰتِ اللّٰهِ ۭاللہ کی آیات
- اَنّٰىکہاں
- يُصْرَفُوْنَپھرے جاتے ہیں
تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ﴿70﴾
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَذَّبُوْاجھٹلایا
- بِالْكِتٰبِکتاب کو
- وَبِمَآاور اس کو جو
- اَرْسَلْنَاہم نے بھیجا
- بِهٖاسکے ساتھ
- رُسُلَنَا ڕاپنے رسول
- فَسَوْفَپس جلد
- يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
یہ لوگ جو اِس کتاب کو اور اُن ساری کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجی تھیں؟عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گااِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ١ؕ یُسْحَبُوْنَۙ﴿71﴾
- اِذِ الْاَغْلٰلُجب طوق (جمع)
- فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْان کی گردنوں میں
- وَالسَّلٰسِلُ ۭاور زنجیریں
- يُسْحَبُوْنَوہ گھسیٹے جائیں گے
جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے، اور زنجیریں، جن سے پکڑ کرفِی الْحَمِیْمِ١ۙ۬ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَۚ﴿72﴾
- فِيمیں
- الْحَمِيْمِکھولتے ہوئے پانی
- ثُمَّپھر
- فِي النَّارِآگ میں
- يُسْجَرُوْنَوہ جھونک دئیے جائیں گے
وہ کھولتے ہوئے پانی کی طرف کھینچے جائیں گے اور پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گےثُمَّ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُوْنَۙ﴿73﴾
- ثُمَّپھر
- قِيْلَکہا جائے گا
- لَهُمْان کو
- اَيْنَکہاں
- مَا كُنْتُمْجن کو تم تھے
- تُشْرِكُوْنَشریک کرتے
پھر اُن سے پوچھا جائے گا کہ اب کہاں ہیں اللہ کے سوا وہ دوسرے خدا جن کو تم شریک کرتے تھے؟مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَكُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَیْئًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ الْكٰفِرِیْنَ﴿74﴾
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭاللہ کے سوا
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- ضَلُّوْاوہ گم ہوگئے
- عَنَّاہم سے
- بَلْ لَّمْبلکہ نہیں
- نَكُنْ نَّدْعُوْاپکارتے تھے ہم
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- شَيْئًا ۭکوئی چیز
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُضِلُّگمراہ کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
وہ جواب دیں گے "کھوئے گئے وہ ہم سے، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہ پکارتے تھے" اِس طرح اللہ کافروں کا گمراہ ہونا متحقق کر دے گاذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ﴿75﴾
- ذٰلِكُمْیہ
- بِمَا كُنْتُمْاس کا بدلہ جو
- تَفْرَحُوْنَتم خوش ہوتے تھے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
- وَبِمَااور بدلہ اس کا جو
- كُنْتُمْتم تھے
- تَمْرَحُوْنَاتراتے
اُن سے کہا جائے گا "یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے اور پھر اُس پر اتراتے تھےاُدْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ﴿76﴾
- اُدْخُلُوْٓاتم داخل ہوجاؤ
- اَبْوَابَ جَهَنَّمَجہنم کے دروازے
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے کو
- فِيْهَا ۚاس میں
- فَبِئْسَسو بُرا
- مَثْوَىٹھکانا
- الْمُتَكَبِّرِيْنَتکبر کرنے (بڑا بننے) والوں کا
اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانا ہے متکبرین کا"فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۚ فَاِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ﴿77﴾
- فَاصْبِرْپس آپ صبر کریں
- اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِبیشک اللہ کا وعدہ
- حَقٌّ ۚسچا
- فَاِمَّاپس اگر
- نُرِيَنَّكَہم آپ کو دکھادیں
- بَعْضَبعض (کچھ حصہ)
- الَّذِيْوہ جو
- نَعِدُهُمْہم ان سے وعدہ کرتے تھے
- اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَیا ہم آپ کو وفات دیدیں
- فَاِلَيْنَاپس ہماری طرف
- يُرْجَعُوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
پس اے نبیؐ، صبر کرو، اللہ کا وعدہ برحق ہے اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی اِن کو اُن برے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں جن سے ہم اِنہیں ڈرا رہے ہیں، یا (اُس سے پہلے) تمہیں دنیا سے اٹھا لیں، پلٹ کر آنا تو اِنہیں ہماری ہی طرف ہےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَیْكَ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْكَ١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ قُضِیَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُوْنَ۠ع﴿78﴾
- وَلَقَدْاور تحقیق
- اَرْسَلْنَاہم نے بھیجے
- رُسُلًابہت سے رسول
- مِّنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- مِنْهُمْان میں سے
- مَّنْجن کا
- قَصَصْنَاہم نے حال بیان کیا
- عَلَيْكَآپ سے
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْجن کا
- لَّمْنہیں
- نَقْصُصْہم نے حال بیان کیا
- عَلَيْكَ ۭآپ سے
- وَمَا كَانَاور نہ تھا
- لِرَسُوْلٍکسی رسول کے لئے
- اَنْ يَّاْتِيَکہ وہ لائے
- بِاٰيَةٍکوئی نشانی
- اِلَّامگر، بغیر
- بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚاللہ کے حکم سے
- فَاِذَاسو جب
- جَآءَآگیا
- اَمْرُ اللّٰهِاللہ کا حکم
- قُضِيَفیصلہ کردیا گیا
- بِالْحَقِّانصاف کے ساتھ
- وَخَسِرَاور گھاٹے میں رہ گئے
- هُنَالِكَاس وقت
- الْمُبْطِلُوْنَغلط کار
اے نبیؐ، تم سے پہلے ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے حالات ہم نے تم کو بتائے ہیں اور بعض کے نہیں بتائے کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر خود کوئی نشانی لے آتا پھر جب اللہ کا حکم آگیا تو حق کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا اور اُس وقت غلط کار لوگ خسارے میں پڑ گئےاَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ٘﴿79﴾
- اَللّٰهُاللہ
- الَّذِيْ جَعَلَوہ جس نے بنائے
- لَكُمُتمہارے لئے
- الْاَنْعَامَچوپائے
- لِتَرْكَبُوْاتاکہ تم سوار ہو
- مِنْهَاان سے
- وَمِنْهَااور ان سے
- تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
اللہ ہی نے تمہارے لیے یہ مویشی جانور بنائے ہیں تاکہ ان میں سے کسی پر تم سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤوَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوْا عَلَیْهَا حَاجَةً فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَؕ﴿80﴾
- وَلَكُمْاور تمہارے لئے
- فِيْهَاان میں
- مَنَافِعُبہت سے فائدے
- وَلِتَبْلُغُوْااور تاکہ تم پہنچو
- عَلَيْهَاان پر
- حَاجَةًحاجت
- فِيْمیں
- صُدُوْرِكُمْتمہارے سینوں
- وَعَلَيْهَااور ان پر
- وَعَلَياور پر
- الْفُلْكِکشتیوں
- تُحْمَلُوْنَلدے پھرتے ہو
ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم اُن پر پہنچ سکو اُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہووَ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ١ۖۗ فَاَیَّ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُنْكِرُوْنَ﴿81﴾
- وَيُرِيْكُمْاور وہ دکھاتا ہے تمہیں
- اٰيٰتِهٖ ڰاپنی نشانیاں
- فَاَيَّتو کن کن
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی نشانیوں کا
- تُنْكِرُوْنَتم انکار کروگے
اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے، آخر تم اُس کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گےاَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿82﴾
- اَفَلَمْپس کیا نہیں
- يَسِيْرُوْاوہ چلے پھرے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَيَنْظُرُوْاتو وہ دیکھتے
- كَيْفَ كَانَکیسا ہوا
- عَاقِبَةُ الَّذِيْنَانجام ان لوگوں کا جو
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭان سے قبل
- كَانُوْٓا اَكْثَرَوہ زیادہ تھے
- مِنْهُمْان سے
- وَاَشَدَّاور بہت زیادہ
- قُوَّةً وَّاٰثَارًاقوت اور آثار
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَمَآ اَغْنٰىسو نہ کام آیا
- عَنْهُمْان کے
- مَّاجو
- كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کماتے (کرتے) تھے
پھر کیا یہ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ اِن کو اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ اِن سے تعداد میں زیادہ تھے، اِن سے بڑھ کر طاقتور تھے، اور زمین میں اِن سے زیادہ شاندار آثار چھوڑ گئے ہیں جو کچھ کمائی اُنہوں نے کی تھی، آخر وہ اُن کے کس کام آئی؟فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرِحُوْا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿83﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- جَآءَتْهُمْان کے پاس آئے
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کیساتھ
- فَرِحُوْاخوش ہوئے (اترانے لگے)
- بِمَااس پر جو
- عِنْدَهُمْان کے پاس
- مِّنَ الْعِلْمِعلم سے
- وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لیا انہیں
- مَّا كَانُوْاجو وہ کرتے تھے
- بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَاس کا مذاق اڑاتے
جب ان کے رسول ان کے پاس بینات لے کر آئے تو وہ اُسی علم میں مگن رہے جو ان کے اپنے پاس تھا، اور پھر اُسی چیز کے پھیر میں آ گئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھےفَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ﴿84﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- رَاَوْاانہوں نے دیکھا
- بَاْسَنَاہمارا عذاب
- قَالُوْٓاوہ کہنے لگے
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَحْدَهٗوہ واحد
- وَكَفَرْنَااور ہم منکر ہوئے
- بِمَاوہ جس
- كُنَّاہم تھے
- بِهٖاس کے
- مُشْرِكِيْنَشریک کرتے
جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پکار اٹھے کہ ہم نے مان لیا اللہ وحدہُ لا شریک کو اور ہم انکار کرتے ہیں اُن سب معبودوں کا جنہیں ہم شریک ٹھیراتے تھےفَلَمْ یَكُ یَنْفَعُهُمْ اِیْمَانُهُمْ لَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا١ؕ سُنَّتَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ فِیْ عِبَادِهٖ١ۚ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْكٰفِرُوْنَ۠ع﴿85﴾
- فَلَمْ يَكُتو نہ ہوا
- يَنْفَعُهُمْان کو نفع دیتا
- اِيْمَانُهُمْان کا ایمان
- لَمَّاجب
- رَاَوْاانہوں نے دیکھ لیا
- بَاْسَنَا ۭہمارا عذاب
- سُنَّتَ اللّٰهِاللہ کا دستور
- الَّتِيْ قَدْ خَلَتْوہ جو گزرچکا ہے
- فِيْ عِبَادِهٖ ۚاس کے بندوں میں
- وَخَسِرَاور گھاٹے میں رہے
- هُنَالِكَاس وقت
- الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کا ایمان اُن کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو سکتا تھا، کیونکہ یہی اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہا ہے، اور اس وقت کافر لوگ خسارے میں پڑ گئے