42. Ash-Shuraالشورى

Consultation · Meccan · 53 ayahs · 5 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. حٰمٓۚ﴿1﴾

    1. حٰمٓحا۔ میم
    ح م
  2. عٓسٓقٓ﴿2﴾

    1. عٓسٓقٓعین۔ سین۔ قاف
    ع س ق
  3. كَذٰلِكَ یُوْحِیْۤ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۙ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿3﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. يُوْحِيْٓ اِلَيْكَوحی کرتا رہا ہے آپ کی طرف
    3. وَاِلَىاور طرف
    4. الَّذِيْنَان لوگوں کے
    5. مِنْ قَبْلِكَآپ سے قبل
    6. اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُاللہ تعالیٰ غالب، حکمت والا
    اِسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے (رسولوں) کی طرف وحی کرتا رہا ہے
  4. لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴿4﴾

    1. لَهٗاس کے لیے ہی ہے
    2. مَا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
    3. وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو کچھ زمین میں ہے
    4. وَهُوَ الْعَلِيُّاور وہ بلند ہے
    5. الْعَظِيْمُبہت بڑا ہے
    آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے اُسی کا ہے، وہ برتر اور عظیم ہے
  5. تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِی الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿5﴾

    1. تَكَادُ السَّمٰوٰتُقریب ہے آسمان
    2. يَتَفَطَّرْنَکہ پھٹ پڑیں
    3. مِنْسے
    4. فَوْقِهِنَّاپنے اوپر (سے)
    5. وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
    6. يُسَبِّحُوْنَوہ تسبیح کررہے ہیں
    7. بِحَمْدِساتھ حمد کے
    8. رَبِّهِمْاپنے رب کی
    9. وَيَسْتَغْفِرُوْنَاور وہ بخشش مانگتے ہیں
    10. لِمَنْ فِي الْاَرْضِواسطے ان کے جو زمین میں ہیں
    11. اَلَآخبردار
    12. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    13. هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُوہ غفور رحیم ہے
    قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کر رہے ہیں اور زمین والوں کے حق میں درگزر کی درخواستیں کیے جاتے ہیں آگاہ رہو، حقیقت میں اللہ غفور و رحیم ہی ہے
  6. وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْ١ۖ٘ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ﴿6﴾

    1. وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْااور وہ لوگ جنہوں نے بنالیے
    2. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
    3. اَوْلِيَآءَکچھ دوست۔ سرپرست
    4. اللّٰهُ حَفِيْظٌاللہ تعالیٰ نگہبان
    5. عَلَيْهِمْان پر
    6. وَمَآ اَنْتَاور نہیں آپ
    7. عَلَيْهِمْان پر
    8. بِوَكِيْلٍحوالہ دار
    جن لوگوں نے اُس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں، اللہ ہی اُن پر نگراں ہے، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو
  7. وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ تُنْذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ فَرِیْقٌ فِی الْجَنَّةِ وَ فَرِیْقٌ فِی السَّعِیْرِ﴿7﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. اَوْحَيْنَآوحی کی ہم نے
    3. اِلَيْكَآپ کی طرف
    4. قُرْاٰنًا عَرَبِيًّاقرآن عربی کی
    5. لِّتُنْذِرَتاکہ تم خبردار کرو
    6. اُمَّ الْقُرٰىمکہ والوں کو
    7. وَمَنْ حَوْلَهَااور جو اس کے آس پاس ہیں
    8. وَتُنْذِرَاور تم خبردار کرو
    9. يَوْمَ الْجَمْعِجمع ہونے کے دن سے
    10. لَا رَيْبَ فِيْهِنہیں کوئی شک اس میں
    11. فَرِيْقٌایک گروہ ہوگا
    12. فِي الْجَنَّةِجنت میں
    13. وَفَرِيْقٌاور ایک گروہ ہوگا
    14. فِي السَّعِيْرِدوزخ میں
    ہاں، اِسی طرح اے نبیؐ، یہ قرآن عربی ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے تاکہ تم بستیوں کے مرکز (شہر مکہ) اور اُس کے گرد و پیش رہنے والوں کو خبردار کر دو، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو جن کے آنے میں کوئی شک نہیں ایک گروہ کو جنت میں جانا ہے اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں
  8. وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمُوْنَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ﴿8﴾

    1. وَلَوْ شَآءَ اللّٰهُاور اگر اللہ چاہتا
    2. لَجَعَلَهُمْالبتہ بنادیتا ان کو
    3. اُمَّةًامت
    4. وَّاحِدَةًایک ہی
    5. وَّلٰكِنْ يُّدْخِلُلیکن وہ داخل کرے گا۔ وہ داخل کرتا ہے
    6. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہے گا۔ چاہتا ہے
    7. فِيْ رَحْمَتِهٖاپنی رحمت میں
    8. وَالظّٰلِمُوْنَاور ظالم
    9. مَا لَهُمْنہیں ان کے لیے
    10. مِّنْ وَّلِيٍّکوئی دوست
    11. وَّلَا نَصِيْرٍاور نہ کوئی مددگار
    اگر اللہ چاہتا تو اِن سب کو ایک ہی امت بنا دیتا، مگر وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے، اور ظالموں کا نہ کوئی ولی ہے نہ مدد گار
  9. اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۚ فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِیُّ وَ هُوَ یُحْیِ الْمَوْتٰى١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ع﴿9﴾

    1. اَمِیا
    2. اتَّخَذُوْاانہوں نے بنا رکھا ہے
    3. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
    4. اَوْلِيَآءَکچھ سرپرست
    5. فَاللّٰهُپس اللہ تعالیٰ
    6. هُوَ الْوَلِيُّوہی سرپرست ہے
    7. وَهُوَاور وہ
    8. يُحْيِزندہ کرے گا
    9. الْمَوْتٰىمردوں کو
    10. وَهُوَاور وہ
    11. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
    12. قَدِيْرٌقدرت والا ہے
    کیا یہ (ایسے نادان ہیں کہ) اِنہوں نے اُسے چھوڑ کر دوسرے ولی بنا رکھے ہیں؟ ولی تو اللہ ہی ہے، وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
  10. وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِیْهِ مِنْ شَیْءٍ فَحُكْمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّیْ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ١ۖۗ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ﴿10﴾

    1. وَمَااور جو بھی
    2. اخْتَلَفْتُمْاختلاف کیا تم نے
    3. فِيْهِاس میں
    4. مِنْ شَيْءٍکسی چیز میں سے
    5. فَحُكْمُهٗٓتو اس کا فیصلہ کرنا
    6. اِلَى اللّٰهِطرف اللہ کے ہے
    7. ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ ہے اللہ
    8. رَبِّيْرب میرا
    9. عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُاسی پر میں نے بھروسہ کیا
    10. وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
    11. اُنِيْبُمیں رجوع کرتا ہوں
    تمہارے درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو، اُس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے وہی اللہ میرا رب ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا، اور اُسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں
  11. فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ مِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا١ۚ یَذْرَؤُكُمْ فِیْهِ١ؕ لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ﴿11﴾

    1. فَاطِرُپیدا کرنے والا ہے
    2. السَّمٰوٰتِآسمانوں کا
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کا
    4. جَعَلَ لَكُمْاس نے بنائے تمہارے لیے
    5. مِّنْسے
    6. اَنْفُسِكُمْتمہارے نفسوں میں (سے)
    7. اَزْوَاجًاجوڑے
    8. وَّمِنَ الْاَنْعَامِاور مویشی جانوروں میں سے
    9. اَزْوَاجًاجوڑے
    10. يَذْرَؤُكُمْپھیلاتا جارہا ہے تم کو
    11. فِيْهِاس میں
    12. لَيْسَنہیں ہے
    13. كَمِثْلِهٖاس کی مانند۔ اس کی مثال
    14. شَيْءٌکوئی چیز
    15. وَهُوَ السَّمِيْعُاور وہ سننے والا ہے
    16. الْبَصِيْرُدیکھنے والا ہے
    آسمانوں اور زمین کا بنانے والا، جس نے تمہاری اپنی جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے، اور اسی طرح جانوروں میں بھی (اُنہی کے ہم جنس) جوڑے بنائے، اور اِس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے
  12. لَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿12﴾

    1. لَهٗاس کے لیے ہیں
    2. مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِکنجیاں ہیں آسمانوں کی
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    4. يَبْسُطُپھیلاتا ہے۔ فراخ کرتا ہے
    5. الرِّزْقَرزق
    6. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہتا ہے
    7. وَيَقْدِرُاور نپا تلا دیتا ہے
    8. اِنَّهٗبیشک وہ
    9. بِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کے ساتھ
    10. عَلِيْمٌجاننے والا ہے
    آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے، اُسے ہر چیز کا علم ہے
  13. شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوْحًا وَّ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ وَ مَا وَصَّیْنَا بِهٖۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰۤى اَنْ اَقِیْمُوا الدِّیْنَ وَ لَا تَتَفَرَّقُوْا فِیْهِ١ؕ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِیْنَ مَا تَدْعُوْهُمْ اِلَیْهِ١ؕ اَللّٰهُ یَجْتَبِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ یُّنِیْبُ﴿13﴾

    1. شَرَعَ لَكُمْاس نے مقرر کیا تمہارے لیے
    2. مِّنَ الدِّيْنِدین میں سے
    3. مَا وَصّٰى بِهٖجس کی وصیت کی ساتھ اس کے
    4. نُوْحًانوح کو
    5. وَّالَّذِيْٓاور وہ چیز
    6. اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَجو وحی کی ہم نے آپ کی طرف
    7. وَمَا وَصَّيْنَااور جو وصیت کی ہم نے
    8. بِهٖٓساتھ اس کے
    9. اِبْرٰهِيْمَابراہیم کو
    10. وَمُوْسٰىاور موسیٰ کو
    11. وَعِيْسٰٓىاور عیسیٰ کو
    12. اَنْکہ
    13. اَقِيْمُوا الدِّيْنَقائم کرو دین کو
    14. وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِيْهِاور نہ تم اختلاف کرو اس میں۔ نہ تفرقہ ڈالو اس میں
    15. كَبُرَبڑا ہے۔ بھاری ہے
    16. عَلَي الْمُشْرِكِيْنَمشرکوں پر
    17. مَاجو
    18. تَدْعُوْهُمْ اِلَيْهِتم بلاتے ہو ان کو طرف اس کے
    19. ۭ اَللّٰهُاللہ
    20. يَجْتَبِيْٓ اِلَيْهِکھینچ لیتا ہے اپنی طرف
    21. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
    22. وَيَهْدِيْٓ اِلَيْهِاور ہدایت دیتا ہے۔ رہنمائی کرتا ہے، اپنی طرف
    23. مَنْ يُّنِيْبُجو رجوع کرتا ہے
    اُس نے تمہارے لیے دین کا وہی طریقہ مقرر کیا ہے جس کا حکم اُس نے نوحؑ کو دیا تھا، اور جسے (اے محمدؐ) اب تمہاری طرف ہم نے وحی کے ذریعہ سے بھیجا ہے، اور جس کی ہدایت ہم ابراہیمؑ اور موسیٰؑ اور عیسیٰؑ کو دے چکے ہیں، اِس تاکید کے ساتھ کہ قائم کرو اِس دین کو اور اُس میں متفرق نہ ہو جاؤ یہی بات اِن مشرکین کو سخت ناگوار ہوئی ہے جس کی طرف اے محمدؐ تم انہیں دعوت دے رہے ہو اللہ جسے چاہتا ہے اپنا کر لیتا ہے، اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رجوع کرے
  14. وَ مَا تَفَرَّقُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ﴿14﴾

    1. وَمَا تَفَرَّقُوْٓااور نہیں اختلاف کیا
    2. اِلَّامگر
    3. مِنْۢ بَعْدِبھلا اس کے جو
    4. مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُآگیا ان کے پاس علم
    5. بَغْيًۢا بَيْنَهُمْسرکشی کی وجہ سے، ان کے اپنے درمیان
    6. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتی
    7. كَلِمَةٌایک بات
    8. سَبَقَتْجو پہلے گزرچکی
    9. مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
    10. اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّيایک وقت مقرر تک
    11. لَّقُضِيَالبتہ فیصلہ کردیا جاتا
    12. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    13. وَاِنَّ الَّذِيْنَاور بیشک وہ لوگ
    14. اُوْرِثُوا الْكِتٰبَجو وارث بنائے گئے کتاب کے
    15. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    16. لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں ہیں
    17. مِّنْهُ مُرِيْبٍاس کی طرف سے بےچین کردینے والے
    لوگوں میں جو تفرقہ رو نما ہوا وہ اِس کے بعد ہوا کہ اُن کے پاس علم آ چکا تھا، اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے اگر تیرا رب پہلے ہی یہ نہ فرما چکا ہوتا کہ ایک وقت مقرر تک فیصلہ ملتوی رکھا جائے گا تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا اور حقیقت یہ ہے کہ اگلوں کے بعد جو لوگ کتاب کے وارث بنائے گئے وہ اُس کی طرف سے بڑے اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں
  15. فَلِذٰلِكَ فَادْعُ١ۚ وَ اسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ١ۚ وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ١ۚ وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْ١ؕ اَللّٰهُ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ١ؕ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١ؕ لَا حُجَّةَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ١ؕ اَللّٰهُ یَجْمَعُ بَیْنَنَا١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُؕ﴿15﴾

    1. فَلِذٰلِكَپس اس لیے
    2. فَادْعُپس بلاؤ۔ دعوت دو
    3. وَاسْتَقِمْاور قائم رہو
    4. كَمَآ اُمِرْتَجیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا
    5. وَلَا تَتَّبِعْاور نہ تم پیروی کرو
    6. اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات کی
    7. وَقُلْاور کہہ دیجئے
    8. اٰمَنْتُمیں ایمان لایا
    9. بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰهُساتھ اس کے جو نازل کیا اللہ نے
    10. مِنْ كِتٰبٍکتاب میں سے
    11. وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا ہے
    12. لِاَعْدِلَ بَيْنَكُمْکہ میں عدل کروں تمہارے درمیان
    13. اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
    14. رَبُّنَا وَرَبُّكُمْہمارا رب ہے اور تمہارا رب
    15. لَنَآ اَعْمَالُنَاہمارے لیے ہمارے اعمال
    16. وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْاور تمہارے لیے تمہارے اعمال
    17. ۭلَا حُجَّةَنہیں کوئی جھگڑا
    18. بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْہمارے درمیان اور تمہارے درمیان
    19. اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
    20. يَجْمَعُ بَيْنَنَاجمع کردے گا ہمارے درمیان
    21. وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُاور اسی کی طرف لوٹنا ہے
    چونکہ یہ حالت پیدا ہو چکی ہے اس لیے اے محمدؐ، اب تم اُسی دین کی طرف دعوت دو، اور جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اُس پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جاؤ، اور اِن لوگو ں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو، اور اِن سے کہہ دو کہ: "اللہ نے جو کتاب بھی نازل کی ہے میں اُس پر ایمان لایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں اللہ ایک روز ہم سب کو جمع کرے گا اور اُسی کی طرف سب کو جانا ہے"
  16. وَ الَّذِیْنَ یُحَآجُّوْنَ فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا اسْتُجِیْبَ لَهٗ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ عَلَیْهِمْ غَضَبٌ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ﴿16﴾

    1. وَالَّذِيْنَ يُحَآجُّوْنَاور وہ لوگ جو جھگڑتے ہیں
    2. فِي اللّٰهِاللہ کے بارے میں
    3. مِنْۢ بَعْدِبھلا اس کے
    4. مَا اسْتُجِيْبَجو لبیک کہہ دی گئی
    5. لَهٗاس کے لیے
    6. حُجَّتُهُمْان کی حجت بازی
    7. دَاحِضَةٌزائل ہونے والی ہے۔ کمزور ہے۔ باطل ہے
    8. عِنْدَ رَبِّهِمْان کے رب کے نزدیک
    9. وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌاور ان پر غضب ہے
    10. وَّلَهُمْ عَذَابٌاور ان کے لیے عذاب ہے
    11. شَدِيْدٌسخت
    اللہ کی دعوت پر لبیک کہے جانے کے بعد جو لوگ (لبیک کہنے والوں سے) اللہ کے دین کے معاملہ میں جھگڑے کرتے ہیں، اُن کی حجت بازی اُن کے رب کے نزدیک باطل ہے، اور اُن پر اس کا غضب ہے اور اُن کے لیے سخت عذاب ہے
  17. اَللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَ الْمِیْزَانَ١ؕ وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِیْبٌ﴿17﴾

    1. اَللّٰهُ الَّذِيْٓاللہ وہ ذات ہے
    2. اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بالْحَقِّجس نے نازل کی کتاب حق کے ساتھ
    3. وَالْمِيْزَانَاور میزان کو
    4. وَمَا يُدْرِيْكَاور کیا چیز بتائے تجھ کو
    5. لَعَلَّ السَّاعَةَشاید کہ قیامت
    6. قَرِيْبٌقریب ہی ہو
    وہ اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب اور میزان نازل کی ہے اور تمہیں کیا خبر، شاید کہ فیصلے کی گھڑی قریب ہی آ لگی ہو
  18. یَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهَا١ۚ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مُشْفِقُوْنَ مِنْهَا١ۙ وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّهَا الْحَقُّ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ الَّذِیْنَ یُمَارُوْنَ فِی السَّاعَةِ لَفِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ﴿18﴾

    1. يَسْتَعْجِلُجلدی مانگتے ہیں
    2. بِهَا الَّذِيْنَاس کو وہ لوگ
    3. لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهَاجو ایمان نہیں لاتے اس پر
    4. وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
    5. مُشْفِقُوْنَ مِنْهَاڈرنے والے ہیں اس سے
    6. وَيَعْلَمُوْنَاور وہ علم رکھتے ہیں
    7. اَنَّهَاکہ بیشک وہ
    8. الْحَقُّحق ہے
    9. اَلَآخبردار
    10. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    11. يُمَارُوْنَجو بحثین کرتے ہیں۔ جھگڑتے ہیں
    12. فِي السَّاعَةِقیامت کے بارے میں
    13. لَفِيْ ضَلٰلٍۢ بَعِيْدٍالبتہ کھلی گمراہی میں ہیں
    جو لوگ اس کے آنے پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لیے جلدی مچاتے ہیں، مگر جو اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یقیناً وہ آنے والی ہے خوب سن لو، جو لوگ اُس گھڑی کے آنے میں شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں
  19. اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ۠ع﴿19﴾

    1. اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
    2. لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِهٖمہربان ہے اپنے بندوں پر
    3. يَرْزُقُرزق دیتا ہے
    4. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
    5. وَهُوَ الْقَوِيُّاور وہ قوت والا ہے
    6. الْعَزِيْزُغلبے والا ہے
    اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے جسے جو کچھ چاہتا ہے دیتا ہے، وہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے
  20. مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَهٗ فِیْ حَرْثِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِیْبٍ﴿20﴾

    1. مَنْ كَانَجو کوئی ہے
    2. يُرِيْدُارادہ رکھتا۔ چاہتا ہے
    3. حَرْثَ الْاٰخِرَةِآخرت کی کھیتی کا
    4. نَزِدْ لَهٗہم زیادہ کردیتے ہیں اس کے لیے
    5. فِيْ حَرْثِهٖاس کی کھیتی میں
    6. وَمَنْاور جو کوئی
    7. كَانَہے
    8. يُرِيْدُارادہ رکھتا
    9. حَرْثَ الدُّنْيَادنیا کی کھیتی کا
    10. نُؤْتِهٖ مِنْهَاہم دیتے ہیں اس کو اس میں سے
    11. وَمَا لَهٗاور نہیں اس کے لیے
    12. فِيمیں
    13. الْاٰخِرَةِآخرت (میں)
    14. مِنْ نَّصِيْبٍکوئی حصہ
    جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے اُس کی کھیتی کو ہم بڑھاتے ہیں، اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اُسے دنیا ہی میں سے دیتے ہیں مگر آخرت میں اُس کا کوئی حصہ نہیں ہے
  21. اَمْ لَهُمْ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿21﴾

    1. اَمْ لَهُمْیا ان کے لیے
    2. شُرَكٰٓؤُاکچھ شریک ہیں
    3. شَرَعُوْاجنہوں نے مقرر کر رکھے ہیں
    4. لَهُمْان کے لیے
    5. مِّنَ الدِّيْنِدین میں سے
    6. مَا لَمْجس کی نہیں
    7. يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُاجازت دی ساتھ اس کے اللہ نے
    8. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتی
    9. كَلِمَةُبات
    10. الْفَصْلِفیصلے کی
    11. لَقُضِيَالبتہ فیصلہ کردیا جاتا
    12. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    13. وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَاور بیشک ظالم لوگ
    14. لَهُمْان کے لیے
    15. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے دردناک
    کیا یہ لوگ کچھ ایسے شریک خدا رکھتے ہیں جنہوں نے اِن کے لیے دین کی نوعیت رکھنے والا ایک ایسا طریقہ مقرر کر دیا ہے جس کا اللہ نے اِذن نہیں دیا؟ اگر فیصلے کی بات پہلے طے نہ ہو گئی ہوتی تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا یقیناً اِن ظالموں کے لیے درد ناک عذاب ہے
  22. تَرَى الظّٰلِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَ هُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِ١ۚ لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُ﴿22﴾

    1. تَرَى الظّٰلِمِيْنَتم دیکھو گے ظالموں کو
    2. مُشْفِقِيْنَڈر رہے ہو گے
    3. مِمَّااس سے جو
    4. كَسَبُوْاانہوں نے کمائی کی
    5. وَهُوَاور وہ
    6. وَاقِعٌۢ بِهِمْواقع ہونے والا ہے ان پر
    7. وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
    8. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    9. الصّٰلِحٰتِاچھے
    10. فِيْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِجنتوں کے باغوں میں ہوں گے
    11. لَهُمْان کے لیے
    12. مَّا يَشَآءُوْنَجو وہ چاہیں گے
    13. عِنْدَ رَبِّهِمْان کے رب کے پاس ہوگا
    14. ذٰلِكَیہی
    15. هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْرُوہ فضل ہے بڑا
    تم دیکھو گے کہ یہ ظالم اُس وقت اپنے کیے کے انجام سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ اِن پر آ کر رہے گا بخلاف اِس کے جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ جنت کے گلستانوں میں ہوں گے، جو کچھ بھی وہ چاہیں گے اپنے رب کے ہاں پائیں گے، یہی بڑا فضل ہے
  23. ذٰلِكَ الَّذِیْ یُبَشِّرُ اللّٰهُ عِبَادَهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ قُلْ لَّاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبٰى١ؕ وَ مَنْ یَّقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهٗ فِیْهَا حُسْنًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ﴿23﴾

    1. ذٰلِكَ الَّذِيْیہ وہ چیز ہے
    2. يُبَشِّرُ اللّٰهُخوش خبری دیتا ہے اللہ
    3. عِبَادَهُاپنے ان بندوں کو
    4. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ جو ایمان لائے
    5. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
    6. ۭ قُلْکہہ دیجئے
    7. لَّآ اَسْئَلُكُمْنہیں میں مانگتا تم سے
    8. عَلَيْهِ اَجْرًااس پر کوئی اجر
    9. اِلَّا الْمَوَدَّةَسوائے محبت کے
    10. فِي الْقُرْبٰىقرابت داری میں
    11. وَمَنْ يَّقْتَرِفْاور جو کوئی کمائے گا
    12. حَسَنَةًکوئی نیکی
    13. نَّزِدْ لَهٗہم اضافہ کردیں گے اس کے لیے
    14. فِيْهَا حُسْنًااس میں خوبی
    15. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    16. غَفُوْرٌ شَكُوْرٌبخشش فرمانے والا ہے، قدردان ہے
    یہ ہے وہ چیز جس کی خوش خبری اللہ اپنے اُن بندوں کو دیتا ہے جنہوں نے مان لیا اور نیک عمل کیے اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہہ دو کہ میں اِس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، البتہ قرابت کی محبت ضرور چاہتا ہوں جو کوئی بھلائی کمائے گا ہم اس کے لیے اس بھلائی میں خوبی کا اضافہ کر دیں گے بے شک اللہ بڑا در گزر کرنے والا اور قدر دان ہے
  24. اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ۚ فَاِنْ یَّشَاِ اللّٰهُ یَخْتِمْ عَلٰى قَلْبِكَ١ؕ وَ یَمْحُ اللّٰهُ الْبَاطِلَ وَ یُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿24﴾

    1. اَمْ يَقُوْلُوْنَیا وہ کہتے ہیں
    2. افْتَرٰىاس نے گھڑ لیا
    3. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    4. كَذِبًاجھوٹ
    5. فَاِنْ يَّشَاِ اللّٰهُپھر اگر چاہتا اللہ
    6. يَخْتِمْمہر لگا دیتا
    7. عَلٰي قَلْبِكَتیرے دل پر
    8. وَيَمْحُ اللّٰهُاور مٹا دیتا ہے اللہ
    9. الْبَاطِلَباطل کو
    10. وَيُحِقُّ الْحَقَّاور حق کردکھاتا ہے حق کو
    11. بِكَلِمٰتِهٖاپنے کلمات کے ساتھ
    12. اِنَّهٗبیشک وہ
    13. عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
    14. بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
    کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑ لیا ہے؟ اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر کر دے وہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنے فرمانوں سے حق کر دکھاتا ہے وہ سینوں کے چھپے ہوئے راز جانتا ہے
  25. وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَۙ﴿25﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. يَقْبَلُجو قبول کرتا ہے
    3. التَّوْبَةَتوبہ کو
    4. عَنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں سے
    5. وَيَعْفُوْااور درگزر کرتا ہے
    6. عَنِ السَّيِّاٰتِبرائیوں سے
    7. وَيَعْلَمُ مَااور وہ جانتا ہے جو
    8. تَفْعَلُوْنَتم کرتے ہو
    وہی ہے جو اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے درگزر کرتا ہے، حالانکہ تم لوگوں کے سب افعال کا اُ سے علم ہے
  26. وَ یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ یَزِیْدُهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ الْكٰفِرُوْنَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ﴿26﴾

    1. وَيَسْتَجِيْبُاور جواب دیتا ہے
    2. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    3. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    4. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    5. الصّٰلِحٰتِاچھے
    6. وَيَزِيْدُهُمْاور زیادہ دیتا ہے ان کو
    7. مِّنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
    8. وَالْكٰفِرُوْنَاور کافر لوگ
    9. لَهُمْان کے لیے
    10. عَذَابٌ شَدِيْدٌعذاب شدید
    وہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کی دعا قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ دیتا ہے رہے انکار کرنے والے، تو ان کے لیے دردناک سزا ہے
  27. وَ لَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ﴿27﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. بَسَطَ اللّٰهُکھول دے اللہ
    3. الرِّزْقَرزق کو
    4. لِعِبَادِهٖاپنے بندوں کے لیے
    5. لَبَغَوْا فِي الْاَرْضِالبتہ وہ بغاوت کردیں زمین میں
    6. وَلٰكِنْلیکن
    7. يُّنَزِّلُاتارتا ہے
    8. بِقَدَرٍساتھ اندازے کے
    9. مَّا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
    10. ۭ اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖبیشک وہ اپنے بندوں کے ساتھ
    11. خَبِيْرٌۢخبر رکھنے والا ہے
    12. بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
    اگر اللہ اپنے سب بندوں کو کھلا رزق دے دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کا طوفان برپا کر دیتے، مگر وہ ایک حساب سے جتنا چاہتا ہے نازل کرتا ہے، یقیناً وہ اپنے بندوں سے با خبر ہے اور اُن پر نگاہ رکھتا ہے
  28. وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗ١ؕ وَ هُوَ الْوَلِیُّ الْحَمِیْدُ﴿28﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. يُنَزِّلُجو اتارتا ہے
    3. الْغَيْثَبارش کو
    4. مِنْۢ بَعْدِ مَااس کے بعد کہ
    5. قَنَطُوْاوہ مایوس ہوگئے
    6. وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهٗاور پھیلا دیتا ہے اپنی رحمت کو
    7. وَهُوَاور وہ
    8. الْوَلِيُّ الْحَمِيْدُکارساز ہے۔ دوست ہے، تعریف والا ہے
    وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہی قابل تعریف ولی ہے
  29. وَ مِنْ اٰیٰتِهٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَثَّ فِیْهِمَا مِنْ دَآبَّةٍ١ؕ وَ هُوَ عَلٰى جَمْعِهِمْ اِذَا یَشَآءُ قَدِیْرٌ۠ع﴿29﴾

    1. وَمِنْ اٰيٰتِهٖاور اس کی نشانیوں میں سے ہے
    2. خَلْقُ السَّمٰوٰتِپیدائش آسمانوں کی
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    4. وَمَااور جو بھی
    5. بَثَّ فِيْهِمَااس نے پھیلا دیے ان دونوں میں
    6. مِنْ دَآبَّةٍجانوروں میں سے
    7. ۭ وَهُوَاور وہ
    8. عَلٰيپر
    9. جَمْعِهِمْان کے جمع کرنے (پر)
    10. اِذَا يَشَآءُجب بھی وہ چاہے ۔ چاہتا ہے
    11. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
    اُس کی نشانیوں میں سے ہے یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش، اور یہ جاندار مخلوقات جو اُس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے
  30. وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍؕ﴿30﴾

    1. وَمَآ اَصَابَكُمْاور جو بھی پہنچتی ہے تم کو
    2. مِّنْکوئی
    3. مُّصِيْبَةٍمصیبت
    4. فَبِمَا كَسَبَتْ اَيْدِيْكُمْپس بوجہ اس کے جو کمائی کی تمہارے ہاتھوں نے
    5. وَيَعْفُوْااور وہ درگزر کرتا ہے
    6. عَنْ كَثِيْرٍبہت سی چیزوں سے
    تم پر جو مصیبت بھی آئی ہے، تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے آئی ہے، اور بہت سے قصوروں سے وہ ویسے ہی در گزر کر جاتا ہے
  31. وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۖۚ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ﴿31﴾

    1. وَمَآ اَنْتُمْاور نہیں تم
    2. بِمُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
    3. فِي الْاَرْضِزمین میں
    4. وَمَا لَكُمْاور نہیں تمہارے لیے
    5. مِّنْسے
    6. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    7. مِنْ وَّلِيٍّکوئی دوست
    8. وَّلَا نَصِيْرٍاور نہ کوئی مددگار
    تم زمین میں اپنے خدا کو عاجز کر دینے والے نہیں ہو، اور اللہ کے مقابلے میں تم کوئی حامی و ناصر نہیں رکھتے
  32. وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الْجَوَارِ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِؕ﴿32﴾

    1. وَمِنْ اٰيٰتِهِاور اس کی نشانیوں میں سے ہیں
    2. الْجَوَارِکشتیاں
    3. فِي الْبَحْرِسمندر میں
    4. كَالْاَعْلَامِپہاڑوں کی طرح
    اُس کی نشانیوں میں سے ہیں یہ جہاز جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح نظر آتے ہیں
  33. اِنْ یَّشَاْ یُسْكِنِ الرِّیْحَ فَیَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلٰى ظَهْرِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍۙ﴿33﴾

    1. اِنْ يَّشَاْاگر وہ چاہے
    2. يُسْكِنِ الرِّيْحَتھما دے ہوا کو
    3. فَيَظْلَلْنَتو وہ ہوجائیں۔ رہ جائیں
    4. رَوَاكِدَتھمی ہوئی
    5. عَلٰي ظَهْرِهٖاس کی پشت پر
    6. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
    7. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    8. لِّكُلِّواسطے ہر
    9. صَبَّارٍبہت صبر کرنے والے
    10. شَكُوْرٍبہت شکرگزار کے لیے
    اللہ جب چاہے ہوا کو ساکن کر دے اور یہ سمندر کی پیٹھ پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں اِس میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو کمال درجہ صبر و شکر کرنے والا ہو
  34. اَوْ یُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَ یَعْفُ عَنْ كَثِیْرٍ٘﴿34﴾

    1. اَوْ يُوْبِقْهُنَّیا ہلاک کردے ان کو
    2. بِمَا كَسَبُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے کمائی کی
    3. وَيَعْفُاور وہ معاف کردیتا ہے۔ درگزر کرتا ہے
    4. عَنْ كَثِيْرٍبہت سی چیزوں سے
    یا (اُن پر سوار ہونے والوں کے) بہت سے گناہوں سے در گزر کرتے ہوئے ان کے چند ہی کرتوتوں کی پاداش میں انہیں ڈبو دے
  35. وَّ یَعْلَمَ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ﴿35﴾

    1. وَّيَعْلَمَ الَّذِيْنَاور جان لیں گے وہ لوگ
    2. يُجَادِلُوْنَجو جھگڑتے ہیں
    3. فِيْٓ اٰيٰتِنَاہماری آیات میں
    4. ۭ مَانہیں
    5. لَهُمْان کے لیے
    6. مِّنْ مَّحِيْصٍکوئی بچنے کی جگہ۔ جائے پناہ
    اور اُس وقت ہماری آیات میں جھگڑے کرنے والوں کو پتہ چل جائے کہ ان کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے
  36. فَمَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚ﴿36﴾

    1. فَمَآ اُوْتِيْتُمْپس جو بھی دیے گئے تم
    2. مِّنْ شَيْءٍکوئی چیز
    3. فَمَتَاعُتو سامان ہے
    4. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی کا
    5. وَمَا عِنْدَ اللّٰهِاور جو اللہ کے پاس ہے
    6. خَيْرٌبہتر ہے
    7. وَّاَبْقٰىاور زیادہ باقی رہنے والا ہے
    8. لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    9. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    10. وَعَلٰي رَبِّهِمْاور اپنے رب پر
    11. يَتَوَكَّلُوْنَوہ توکل کرتے ہیں
    جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سر و سامان ہے، اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائدار بھی وہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
  37. وَ الَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ وَ اِذَا مَا غَضِبُوْا هُمْ یَغْفِرُوْنَۚ﴿37﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. يَجْتَنِبُوْنَجو بچتے ہیں۔ اجتناب کرتے ہیں
    3. كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِبڑے گناہوں سے
    4. وَالْفَوَاحِشَاور بےحیائی کی باتوں سے
    5. وَاِذَا مَا غَضِبُوْااور جب وہ غضب ناک ہوتے ہیں
    6. هُمْ يَغْفِرُوْنَتو وہ درگزر کرجاتے ہیں۔ معاف کرجاتے ہیں
    جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور اگر غصہ آ جائے تو درگزر کر جا تے ہیں
  38. وَ الَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١۪ وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ﴿38﴾

    1. وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْااور وہ لوگ جو حکم مانتے ہیں
    2. لِرَبِّهِمْاپنے رب کا
    3. وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَاور قائم کرتے ہیں نماز
    4. وَاَمْرُهُمْاور ان کے معاملات
    5. شُوْرٰى بَيْنَهُمْآپس کے مشورے سے ہوتے ہیں
    6. وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْاور اس میں سے جو رزق دیاہم نے ان کو
    7. يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کرتے ہیں
    جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، اپنے معاملات آپس کے مشورے سے چلاتے ہیں، ہم نے جو کچھ بھی رزق انہیں دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
  39. وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الْبَغْیُ هُمْ یَنْتَصِرُوْنَ﴿39﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. اِذَآ اَصَابَهُمُجب پہنچتی ہے ان کو
    3. الْبَغْيُکوئی زیادتی
    4. هُمْ يَنْتَصِرُوْنَوہ بدلہ لیتے ہیں
    اور جب ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو اس کا مقابلہ کرتے ہیں
  40. وَ جَزٰٓؤُا سَیِّئَةٍ سَیِّئَةٌ مِّثْلُهَا١ۚ فَمَنْ عَفَا وَ اَصْلَحَ فَاَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ﴿40﴾

    1. وَجَزٰٓؤُااور بدلہ
    2. سَيِّئَةٍبرائی کا
    3. سَيِّئَةٌبرائی ہے
    4. مِّثْلُهَا ۚاس جیسی
    5. فَمَنْ عَفَاپس جو کوئی درگزر کرجائے
    6. وَاَصْلَحَاور اصلاح کرے
    7. فَاَجْرُهٗتو اجر اس کا
    8. عَلَيزمہ ہے
    9. اللّٰهِاللہ کے
    10. اِنَّهٗبیشک وہ
    11. لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيْنَنہیں محبت کرتا ظالموں سے
    برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے، پھر جو کوئی معاف کر دے اور اصلاح کرے اُس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے، اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا
  41. وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ﴿41﴾

    1. وَلَمَنِ انْتَصَرَاور جو کوئی بدلہ لے
    2. بَعْدَبعد
    3. ظُلْمِهٖاس کے ظلم کے
    4. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    5. مَا عَلَيْهِمْنہیں ہے ان پر
    6. مِّنْ سَبِيْلٍکوئی راستہ
    اور جو لوگ ظلم ہونے کے بعد بدلہ لیں اُن کو ملامت نہیں کی جا سکتی
  42. اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿42﴾

    1. اِنَّمَا السَّبِيْلُبیشک راستہ
    2. عَلَي الَّذِيْنَان لوگوں پر ہے
    3. يَظْلِمُوْنَ النَّاسَجو ظلم کرتے ہیں لوگوں پر
    4. وَيَبْغُوْنَاور بغاوت کرتے ہیں۔ زیادتی کرتے ہیں
    5. فِي الْاَرْضِزمین میں
    6. بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
    7. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    8. لَهُمْان کے لیے
    9. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے دردناک
    ملامت کے مستحق تو وہ ہیں جو دوسروں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق زیادتیاں کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے
  43. وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ۠ع﴿43﴾

    1. وَلَمَنْاور البتہ جس نے
    2. صَبَرَصبر کیا
    3. وَغَفَرَاور معاف کردیا
    4. اِنَّ ذٰلِكَبیشک یہ
    5. لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِالبتہ ہمت کے کاموں میں سے ہے
    البتہ جو شخص صبر سے کام لے اور درگزر کرے، تو یہ بڑی اولوالعزمی کے کاموں میں سے ہے
  44. وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ وَّلِیٍّ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ تَرَى الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍۚ﴿44﴾

    1. وَمَنْ يُّضْلِلِاور جس کو بھٹکا دے۔ گمراہ کردے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لیے
    4. مِنْ وَّلِيٍّکوئی دوست
    5. مِّنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
    6. وَتَرَى الظّٰلِمِيْنَاور تم دیکھو گے ظالموں کو
    7. لَمَّاجب
    8. رَاَوُا الْعَذَابَوہ دیکھ لیں گے عذاب
    9. يَقُوْلُوْنَوہ کہیں گے
    10. هَلْکیا
    11. اِلٰى مَرَدٍّلوٹنے کی طرف۔ پلٹنے کی طرف
    12. مِّنْکوئی
    13. سَبِيْلٍراستہ ہے
    جس کو اللہ ہی گمراہی میں پھینک دے اُس کا کوئی سنبھالنے والا اللہ کے بعد نہیں ہے تم دیکھو گے کہ یہ ظالم جب عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے اب پلٹنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟
  45. وَ تَرٰىهُمْ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا خٰشِعِیْنَ مِنَ الذُّلِّ یَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِیٍّ١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ فِیْ عَذَابٍ مُّقِیْمٍ﴿45﴾

    1. وَتَرٰىهُمْاور تم دیکھو گے ان کو
    2. يُعْرَضُوْنَوہ پیش کیے جائیں گے
    3. عَلَيْهَااس پر (یعنی جہنم پر)
    4. خٰشِعِيْنَجھکنے والے۔ دبنے والے
    5. مِنَ الذُّلِّذلت کی وجہ سے
    6. يَنْظُرُوْنَوہ دیکھیں گے
    7. مِنْ طَرْفٍ خَفِيٍّپوشیدہ نظر سے۔ چھپی ہوئی نظر سے
    8. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہیں گے وہ لوگ
    9. اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے
    10. اِنَّ الْخٰسِرِيْنَبیشک خسارہ پانے والے
    11. الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
    12. خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْجنہوں نے خسارے میں ڈالا اپنے نفسوں کو
    13. وَاَهْلِيْهِمْاور اپنے گھروالوں کو
    14. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    15. اَلَآخبردار
    16. اِنَّ الظّٰلِمِيْنَبیشک ظالم لوگ
    17. فِيْمیں
    18. عَذَابٍ مُّقِيْمٍدائمی عذاب (میں) ہوں گے
    اور تم دیکھو گے کہ یہ جہنم کے سامنے جب لائے جائیں گے تو ذلت کے مارے جھکے جا رہے ہوں گے اور اُس کو نظر بچا بچا کر کن آنکھیوں سے دیکھیں گے اُس وقت وہ لوگ جو ایمان لائے تھے کہیں گے کہ واقعی اصل زیاں کار وہی ہیں جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے متعلقین کو خسارے میں ڈال دیا خبردار رہو، ظالم لوگ مستقل عذاب میں ہوں گے
  46. وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍؕ﴿46﴾

    1. وَمَا كَانَور نہ ہوں گے
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. مِّنْ اَوْلِيَآءَکوئی اولیاء۔ مددگار
    4. يَنْصُرُوْنَهُمْجو مدد کریں ان کی
    5. مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    6. وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُاور جس کو بھٹکا دے اللہ
    7. فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لیے
    8. مِنْ سَبِيْلٍکوئی راستہ
    اور ان کے کوئی حامی و سرپرست نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کو آئیں جسے اللہ گمراہی میں پھینک دے اس کے لیے بچاؤ کی کوئی سبیل نہیں
  47. اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَئِذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِیْرٍ﴿47﴾

    1. اِسْتَجِيْبُوْامان لو۔ قبول کرلو
    2. لِرَبِّكُمْاپنے رب کے لیے (اپنے رب کی بات کو)
    3. مِّنْسے
    4. قَبْلِاس (سے) پہلے
    5. اَنْ يَّاْتِيَکہ آجائے
    6. يَوْمٌایک دن
    7. لَّا مَرَدَّ لَهٗنہیں پھرنا اس کے لیے۔ ٹلنا اس کے لیے
    8. مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    9. مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
    10. مِّنْ مَّلْجَاٍکوئی جائے پناہ
    11. يَّوْمَئِذٍاس دن
    12. وَّمَا لَكُمْاور نہیں تمہارے لیے
    13. مِّنْ نَّكِيْرٍکوئی انکار کرنا
    مان لو اپنے رب کی بات قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے اُس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہ ہوگی اور نہ کوئی تمہارے حال کو بدلنے کی کوشش کرنے والا ہو گا
  48. فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ؕ اِنْ عَلَیْكَ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اِنَّاۤ اِذَاۤ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ﴿48﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. اَعْرَضُوْاوہ اعراض برتیں
    3. فَمَآ اَرْسَلْنٰكَتو نہیں بھیجا ہم نے آپ کو
    4. عَلَيْهِمْان پر
    5. حَفِيْظًانگہبان بنا کر
    6. اِنْ عَلَيْكَنہیں آپ کے ذمہ
    7. اِلَّا الْبَلٰغُمگر پہنچا دینا
    8. وَاِنَّآاور بیشک ہم
    9. اِذَآجب
    10. اَذَقْنَا الْاِنْسَانَچکھاتے ہیں ہم انسان کو
    11. مِنَّااپنی طرف سے
    12. رَحْمَةًکوئی رحمت
    13. فَرِحَ بِهَاخوش ہوجاتا ہے وہ اس پر
    14. وَاِنْ تُصِبْهُمْاور اگر پہنچتی ہے ان کو
    15. سَيِّئَةٌۢکوئی تکلیف
    16. بِمَا قَدَّمَتْبوجہ اس کے جو آگے بھیجا
    17. اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھوں نے
    18. فَاِنَّ الْاِنْسَانَتو بیشک انسان
    19. كَفُوْرٌسخت، ناشکرا
    اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اے نبیؐ، ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر تو نہیں بھیجا ہے تم پر تو صرف بات پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے انسان کا حال یہ ہے کہ جب ہم اسے اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو اُس پر پھول جاتا ہے، اور اگر اس کے اپنے ہاتھوں کا کیا دھرا کسی مصیبت کی شکل میں اُس پر الٹ پڑتا ہے تو سخت ناشکرا بن جاتا ہے
  49. لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ﴿49﴾

    1. لِلّٰهِاللہ ہی کے لیے ہے
    2. مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    4. يَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہے
    5. مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
    6. يَهَبُعطا کرتا ہے
    7. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہتا ہے
    8. اِنَاثًالڑکیاں
    9. وَّيَهَبُاور عطا کرتا ہے
    10. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہتا ہے
    11. الذُّكُوْرَلڑکے
    اللہ زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے
  50. اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًا١ۚ وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًا١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ﴿50﴾

    1. اَوْ يُزَوِّجُهُمْیا ملا جلا کردیتا ہے ان کو
    2. ذُكْرَانًالڑکے
    3. وَّاِنَاثًااور لڑکیوں (کی شکل میں)
    4. وَيَجْعَلُور بنا دیتا ہے
    5. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
    6. عَقِيْمًابانجھ
    7. اِنَّهٗبیشک وہ
    8. عَلِيْمٌ قَدِيْرٌعلم والا ہے، قدرت والا ہے
    جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے
  51. وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا فَیُوْحِیَ بِاِذْنِهٖ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیٌّ حَكِیْمٌ﴿51﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    2. لِبَشَرٍکسی بشر کے لیے
    3. اَنْ يُّكَلِّمَهُ اللّٰهُکہ کلام کرے اس سے اللہ
    4. اِلَّا وَحْيًامگر وحی کے طور پر
    5. اَوْ مِنْیا، سے
    6. وَّرَآئِ حِجَابٍپردے کے پیچھے سے
    7. اَوْ يُرْسِلَیا وہ بھیجتے
    8. رَسُوْلًاکوئی پہنچانے والا
    9. فَيُوْحِيَتو وہ وحی کرے
    10. بِاِذْنِهٖساتھ اس کے اذن کے
    11. مَا يَشَآءُجو وہ چاہے
    12. اِنَّهٗیقینا وہ
    13. عَلِيٌّ حَكِيْمٌبلند ہے، حکمت والا ہے
    کسی بشر کا یہ مقام نہیں ہے کہ اللہ اُس سے روبرو بات کرے اُس کی بات یا تو وحی (اشارے) کے طور پر ہوتی ہے، یا پردے کے پیچھے سے، یا پھر وہ کوئی پیغام بر (فرشتہ) بھیجتا ہے اور وہ اُس کے حکم سے جو کچھ وہ چاہتا ہے، وحی کرتا ہے، وہ برتر اور حکیم ہے
  52. وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا١ؕ مَا كُنْتَ تَدْرِیْ مَا الْكِتٰبُ وَ لَا الْاِیْمَانُ وَ لٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِیْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا١ؕ وَ اِنَّكَ لَتَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍۙ﴿52﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. اَوْحَيْنَآوحی کی ہم نے
    3. اِلَيْكَ رُوْحًاآپ کی طرف ایک وحی کو
    4. مِّنْ اَمْرِنَااپنے حکم سے
    5. مَا كُنْتَ تَدْرِيْنہ تھا تو جانتا
    6. مَا الْكِتٰبُکتاب کیا ہے
    7. وَلَا الْاِيْمَانُاور نہ ایمان
    8. وَلٰكِنْلیکن
    9. جَعَلْنٰهُبنایا ہم نے اس کو
    10. نُوْرًانور
    11. نَّهْدِيْ بِهٖراہ دکھاتے ہیں ہم ساتھ اس کے
    12. مَنْجس کو
    13. نَّشَآءُہم چاہتے ہیں
    14. مِنْ عِبَادِنَااپنے بندوں میں سے
    15. وَاِنَّكَ لَتَهْدِيْٓاور بیشک آپ رہنمائی کرتے ہیں ۔ البتہ آپ ہدایت ہیں
    16. اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍصراط مستقیم کی طرف
    اور اِسی طرح (اے محمدؐ) ہم نے اپنے حکم سے ایک روح تمہاری طرف وحی کی ہے تمہیں کچھ پتہ نہ تھا کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور ایمان کیا ہوتا ہے، مگر اُس روح کو ہم نے ایک روشنی بنا دیا جس سے ہم راہ دکھاتے ہیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں یقیناً تم سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کر رہے ہو
  53. صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِیْرُ الْاُمُوْرُ۠ع﴿53﴾

    1. صِرَاطِ اللّٰهِراستہ اللہ کا
    2. الَّذِيْوہ ذات
    3. لَهٗاس کے لیے ہے
    4. مَا فِي السَّمٰوٰتِجو آسمانوں میں ہے
    5. وَمَا فِياور جو، میں
    6. الْاَرْضِزمین (میں) ہے
    7. اَلَآخبردار
    8. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    9. تَصِيْرُرجوع کرتے ہیں، لوٹتے ہیں
    10. الْاُمُوْرُتمام معاملات۔ سارے امور
    اُس خدا کے راستے کی طرف جو زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک ہے خبردار رہو، سارے معاملات اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں