Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 52
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ
وَاَوْحَيْنَآ : اور ہم نے وحی کی اِلٰى : طرف مُوْسٰٓي : موسیٰ اَنْ اَسْرِ : کہ راتوں رات لے نکل بِعِبَادِيْٓ : میرے بندوں کو اِنَّكُمْ : بیشک تم مُّتَّبَعُوْنَ : پیچھا کیے جاؤگے
اور ہم نے (ایک مدت کے بعد جب فرعون نے کسی طرح نہ مہانا موسیٰ کو حکم دیا میرے بندوں (بنی اسرائیل کو لے کر راتوں رات مصر سے نکل جا کیونکہ دشمن تمہارا پیچھا کریں گے
7 ۔ تو تم آگے نکل جائو۔ دشمن تمہیں اس وقت پائیں جب تم سمندر پر پہنچ جائو۔
Top