Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 52
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ
وَاَوْحَيْنَآ : اور ہم نے وحی کی اِلٰى : طرف مُوْسٰٓي : موسیٰ اَنْ اَسْرِ : کہ راتوں رات لے نکل بِعِبَادِيْٓ : میرے بندوں کو اِنَّكُمْ : بیشک تم مُّتَّبَعُوْنَ : پیچھا کیے جاؤگے
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو وحی بھیجی کہ شباشب میرے (ان) بندوں کو لے کر نکل جاؤ تم لوگوں کا پیچھا (بھی) کیا جائے گا،45۔
45۔ اب یہ قصہ بعد کا ہے، جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو تبلیغ کرتے ایک عرصہ گزر گیا، اور فرعون کی طرف سے اسرائیلیوں پر سلسلہ آزار جاری رہا تو اب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم الہی یہ ملا کہ ایک روز راتی رات اپنی قوم کو لے کر نکل جاؤ اگرچہ فرعون تمہارا تعاقب زبردست کرے گا۔
Top